Monthly archive

القرآن

August 15, 2018 - 23:10
Posted in:

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
(گمراہوں کو) ہم قیامت کے روز اوندھے منہ کھینچ لائیں گے، اندھے، گونگے اور بہرے ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ جب کبھی اس کی آگ دھیمی ہونے لگے گی ہم اسے اور بھڑکادیں گے۔ یہ بدلہ ہے ان کی اس حرکت کا کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا ’’کیا جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہوکر رہ جائیں گے تو نئے سرے سے ہم کو پیدا کرکے اٹھا کھڑا کیا جائے گا؟‘‘
(بنی اسرائیل:97-98)
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اسد قیصراسپیکر قومی اسمبلی منتخب،وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا 

August 15, 2018 - 23:10
Posted in:

اسلام آباد/کراچی/پشاور/لاہور/کوئٹہ (نمائندگان جسارت+اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر اور قاسم خان سوری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نئے اسپیکر کے لیے پولنگ ہوئی۔ اسپیکر کے لیے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اسد قیصر کا مقابلہ مخالف جماعتوں کے سید خورشید شاہ سے تھا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اراکین کو حروف تہجی کے مطابق باری باری ان کے

جعلی بینک اکاؤنٹس ،آصف زرداری کا قریبی ساتھی انور مجید بیٹے سمیت گرفتار 

August 15, 2018 - 23:10
Posted in:

اسلام آباد( نمائندہ جسارت،آن لائن)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور ان کے چاروں صاحبزادے عبدالغنی، علی کمال، مصطفی مجید او ر ذوالقرنین مجید بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے انور مجید کے وکیل شاہد حامد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا مسترد کردی جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے انور مجید کو گرفتار

اہم خبریں

August 15, 2018 - 23:10
Posted in:

جماعت اسلامی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹ نہیں دے گی : قیصر شریف
لاہور (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے فیصلے کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا
عبدالاکبر چترالی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ’’احتساب سب کا ‘‘اور کرپشن فری پاکستان مہم جاری رکھے گی ۔ جماعت اسلامی آنے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرے گی ، کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کے بجائے ہم اپنی نظریاتی لڑائی خود لڑیں گے ۔

اسلام آباد تنورسے ملنے والے فارم46 عملے کی تربیت کے لیے تھے،الیکشن کمیشن

August 15, 2018 - 22:58
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) میڈیا پر اسلام آباد میں تنور سے انتخابی فارم 46ملنے کی خبروں پر الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ اسلام آباد میں تنور سے ملنے والے الیکشن فارم 46عملے کی تربیت کے لیے استعمال کیے گئے تھے، جو فالتو تصور کیے جاتے ہیں ،حاضرین تربیتی مقام پر ہی چھوڑ جاتے ہیں۔ انتخابات کا تمام حساس پولنگ ریکارڈ قانون اور ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن کے اسٹرانک رومز میں جمع ہے جو باقاعدہ پاک فوج کی فراہم کردہ سیکورٹی میں ریٹرننگ افسران نے اسٹرانک رومز میں جمع کرایا ہے جو کہ ہر طرح سے محفوظ ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے بدھ کو پی پی 76 سرگودھا V سے چودھری فیصل فاروق چیمہ اور پی پی 177 قصور سے محمد ہ

عدالت نواز شریف ،مریم پر کرپشن ثابت نہیں کرسکی‘شہباز شریف

August 15, 2018 - 22:58
Posted in:

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پارلیمنٹ اور احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم حالیہ الیکشن میں دھاندلی زدہ نتائج کا جواب لے کر رہے گی‘خیبر پختون خوا سے لیکر کراچی تک الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہو رہی ہیں ‘دھاندلی کی وجہ سے آزادی کی خوشی نہ منا سکے‘ نوازشریف اور مریم نوازجلد رہا ہوں گے اور عید نوازشریف اور مریم نواز اپنے ہم وطنوں کے ساتھ منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاسوں میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم کا امیدوار مسلم لیگ ن، اسپیکر پیپلز پارٹی، ڈپٹی اسپیکر ایم ایم اے سے ہوگا‘ مسلم لیگ اس فیصلے پر قائم ہے اور اس فیصلے کی پاسداری کر

دھاندلی زدہ الیکشن کو پوری طرح بے نقاب کریں گے، نواز شریف 

August 15, 2018 - 22:58
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو پوری طرح بے نقاب کریں گے‘ جیل میں اپنے سیل میں رہتا ہوں اور نماز بھی سیل کے اندر ہی ادا کرتا ہوں‘ باہر جانے کی اجازت نہیں ہ ے ‘ اللہ کاشکر ہے اب طبیعت بہتر ہے‘ مریم سے صرف ملاقات والے دن ہی ملاقات ہوتی ہے‘ نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیب ریفرنسز کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی‘ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ الحمد اللہ ٹھیک ہوں۔ صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ قید تنہائی میں ہیں؟

رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم غلطی سے وزیراعظم کی نشست پر بیٹھ گئے 

August 15, 2018 - 22:58
Posted in:

ااسلام آباد(آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی ملک فاروق اعظم غلطی سے وزیراعظم کی نشست پر بیٹھ گئے،سپیکر قومی اسمبلی کی نشاندہی پر ملک فاروق اعظم وزیراعظم کی نشست سے اٹھ کر دوسری نشست پر بیٹھ گئے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلیے ووٹنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران ایم این اے ملک فاروق اعظم غلطی سے وزیراعظم کی نشست پر بیٹھ گئے۔اس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک صاحب آپ وزیراعظم کی نشست پر بیٹھ گئے ہیں ۔روایت کے مطابق وزیراعظم کی نشست پر کوئی نہیں بیٹھ سکتا۔رکن قومی اسمبلی ملک فاروق اعظم وزیراعظم کی نشست سے اٹھ کر دوسری نشست پر بیٹھ گئے۔

عمران خان کپتان اور میں نائب کپتان ہوں‘ شاہ محمود قریشی

August 15, 2018 - 22:58
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کپتان اور میں نائب کپتان ہوں‘ کپتان جہاں کھڑا کرے گا میں وہاں کھیلوں گا‘ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے عمل سے ہمارے موقف کی تائید ہوگئی ہے‘ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے نے انتخابات میں حصہ لیکر مولانا کے سڑکوں پر احتجاج کے موقف کی نفی کر دی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسد قیصر کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں توقع کے مطابق 176 ووٹ پڑے ہیں‘ اگر کچھ ووٹ مسترد نہ ہوتے تو شاید ہمارے ووٹ بڑھ جاتے ‘ اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے یہ دیرپا

عمران خان نااہلی کیس،جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل 

August 15, 2018 - 22:55
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز)سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے لیے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ( آج) جمعرات کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہیں۔2 رکنی بینچ شہدا فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام احمد اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دائر پٹیشنز کی سماعت کرے گا۔ہائی کورٹ کا بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے متفرق درخواست کی سم

روس :سینٹ پیٹرزبرگ میں جشن آزادی کی تقریب

August 15, 2018 - 22:05
Posted in:

پاکستانی کمیونٹی دنیا بھر میں جہاں بھی ہوں ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور وہ ملک کیلئے دیار غیر میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ، عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پاکستان ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق محمد خان اور ڈائریکٹر آصف صدیقی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ یوم آزادی پر 14 اگست کی شام سینٹ پیٹرزبرگ ميں موجود پاکستانی کميونٹی کے ارکان نے جشن آزادی کی مناسبت سے ايک شاندار تقريب کا اہتمام کيا جس ميں شہر میں رہنے والے ہرطبقہ فکر کے پاکستانيوں نے شرکت کی۔ پروگرام

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

August 15, 2018 - 22:05
Posted in:

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایس پی لیاقت آباد شبیر بلوچ کے مطابق ناظم آباد چورنگی کے قریب انڈرپاس میں گاڑی پرمسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے گاڑی میں موجود شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جسےبعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس پی لیاقت آباد نے مزید بتایا کہ گاڑی میں ایک خاتون بھی موجود تھیں جو اتر کر رکشے میں چلی گئیں جبکہ موقع واردات سے پستول کے 3سے 4 خول بھی ملے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ٹارگٹڈ لگتا ہے،مقتول کی شناخت اصفر کے نام سے ہوئی جبکہ گاڑی سے اتر کر جانے والی خاتون سے پولیس نے رابطہ کرلیا

مودی کا گٹر کی گیس سے چائے بنانے کا انوکھا فارمولا

August 15, 2018 - 22:05
Posted in:

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نالے میں بننے والی گیس سے چائے بنانے کا انوکھا فارمولا دے دیا۔بھارتی وزیر اعظم چائے والی سفارتکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت کا دورہ کرنے والے دوسرے ملکوں کے وزرائے اعظم کو اپنے ہاتھوں سے چائے بناکر پلاتے ہیں۔مودی کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ ماضی میں ان کا ذریعہ معاش چائے کا اسٹال ہی رہا ہے لیکن اب انہوں نے چائے بنانے کا انوکھا فارمولا دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران ٹیکنالوجی کی افادیت بتاتے ہوئے گندے نالے سے چائے بنانے کا انوکھا فارمولا بتا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں کسی چھوٹے سے گاؤں میں

شازیہ مری نے اسد قیصر سےکس بات پر شکوہ کیا؟

August 15, 2018 - 22:05
Posted in:

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر اسد قیصر سےخواتین کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر شکوہ کردیاہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نےقومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کے دوران اسد قیصر سے کہا کہ ' ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے مرد ارکان سے آپ کھڑے ہوکر مل رہے ہیں لیکن خواتین اراکین کے لیے آپ اپنی نشست سے اٹھ ہی نہیں رہے ہیںجبکہ 'تمام ارکان برابر ہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نےاس حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر احتجاج بھی کیا اور نومنتخب اسپیکر کے مرد، ارکان سے ملنے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’نومنتخب اسپیکر صرف مرد، ارکان

قومی آرچری ٹیم کا 3 رکنی دستہ ایشن گیمز میں شرکت کرے گا، وصال محمد خان

August 15, 2018 - 21:05
Posted in:

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے کہا ہے کہ قومی آرچری ٹیم کا3 رکنی دستہ ایشن گیمز میں شرکت کرے گا جو کہ ایک مرد کھلاڑی، ایک خاتون کھلاڑی اور ایک آفیشل پر مشتمل ہوگا۔ مرد کھلاڑی میں مجید ادریس، خاتون کھلاڑی میں نبیلہ کوثر شامل ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

خاتون کا طیارے میں رقص ،سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی سامنے آگیا

August 15, 2018 - 21:05
Posted in:

پی آئی اے کے طیارے میں غیر ملکی خاتون کا پاکستانی پرچم کے ساتھ رقص کرنے کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر عتیق شیخ نے جمع کرادیا ہے۔نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ غیر ملکی خاتون کا طیارے میں رقص سیکورٹی انتظامات پرسوالیہ نشان ہے، ویڈیو سےصاف ظاہر ہے کہ غیرملکی خاتون پی آئی اے کے دو طیاروں میں داخل ہوئیں جو پی آئی اے اور سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کی غفلت ہے۔نوٹس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایوان کو بتائے کہ پی آئی اے کے متعلقہ افسر ان کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 13 اگست کو پی آئی اے کے طیارے میں پاکستانی پرچم تھامے غیر ملکی خاتون

قاسم خان سوری183ووٹ کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر منتخب

August 15, 2018 - 21:05
Posted in:

تحریک انصاف کے امیدوار قاسم خان سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ، انہوں نے 183 جبکہ اپوزیشن کے امیدوار اسعد محمود الرحمان نے 144 ووٹ حاصل کیےجبکہ انتخاب کیلئے 328 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہواہے۔ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں، اسعد محمود نے جمہوری انداز میں مقابلہ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ ووٹ دینے والوں کا بھی شکر گزار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا تعلق بلوچستان سے ہے جہاں الیکشن کے دن بے گناہ لوگ شہید ہوئے لیکن دہشت گردی کے باوجود بلوچستان کی عوام نے ووٹ کاسٹ کیا،بلوچستان نے گیس د

بھارت پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل اینٹری ویزا دےگا

August 15, 2018 - 21:05
Posted in:

بھارتی حکومت نے اچھی مالی حیثیت رکھنے والے پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل اینٹری ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گلف نیوز رپورٹ کے مطابق بزنس ویزا 3 سال تک کے لیے جاری کیے جائیں گے جس کے تحت پاکستانی تاجر بھارت میں 15 جگہوں پر جا سکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت نے خصوصی کیٹیگری کےحامل پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزا اینٹری کی ہدایات رواں سال 7 جولائی کو جاری کی تھیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر مملکت کرن رجییو نے بھارتی لوک سبھا کو بتایا کہ بزنس ویزے 5 سال کیلئے جاری کیے جاسکتے ہیں جو سارک ممالک کے شہریوں کی ضرورت کے مطابق ہوں تاہم ان سارک ممالک میں پاکستان، نیپال او

جنرل وانگ کی ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

August 15, 2018 - 21:05
Posted in:

چین کی پیپلز آرمڈ پولیس کے کمانڈر جنرل وانگ ننگ نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعیدسے ملاقات کی اور کراچی آپریشن میں ان کےکردار کو سراہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق جنرل وانگ ننگ نے میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی، شہروں میں دہشت گردی اور پولیسنگ پر گفتگوکی گئی ۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے مہمانوں کو کراچی آپریشن پر بریفنگ دی جبکہ جنرل وانگ نے امن کے لئے قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کاوشوں کو سراہا۔جنرل وانگ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن دیگر ممالک کےلئے کامیاب ماڈل ہے تاہم بعد میں انہوں نے مزار ق

جشن آزادی فٹسال نمائشی میچ

August 15, 2018 - 21:04
Posted in:

ٹنڈوجام (جسار ت نیوز) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے فسٹال کورٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس سند ھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی فٹسال نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا جو سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور زیل پاک یونایئٹیڈ فٹسال کلب حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا ۔ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی ٹیم نے مذکورہ میچ 2۔3 سے جیت لیا ۔سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے کھلاڑی حسان راجپوت نے 2گول اور دانش توفیق راجپوت نے ایک گول کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی فیکلٹی آف اینمل وٹنری سائنس کے ڈین ڈاکٹر نور محمد سومرو نے رنر ونر ٹرافی دی۔

جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ

August 15, 2018 - 21:03
Posted in:

60ٹنڈوجام (جسارت نیوز) میرکرکٹ کلب ٹنڈوجام کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں میر گراؤنڈ میں جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹنڈوجام کی8 ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائنل شاہ لطیف کرکٹ کلب اور ایگل اسپورٹس کلب کے مابین کھیلا گیا۔ ایگل اسپورٹس کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 130 رنز بنائے نعمان نے 65 اور سلیم نے 59 رنز بنائے ۔ شاہ لطیف کرکٹ کلب کی ٹیم 6 اوورز میں4 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 84 رنز بنا سکی۔ ٹورنامنٹ میں بیسٹ بیٹسمین نعمان راو بیسٹ بولر مگی بہترین سنچری نجف علی گوگا قرار پائے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سندھ ایگریکلچرل انجینئرنگ ورکشاپ ورکرز یونین کے صدر سید بچل

گیری اسٹیڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے

August 15, 2018 - 21:02
Posted in:

آکلینڈ (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری اسٹیڈ قومی مینز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے، انہیں مائیک ہیسن کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ہیسن نے رواں برس جون میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، گیری اسٹیڈ اور نیوزی لینڈ بورڈ کے درمیان ابتدائی طور پر 2 سالہ معاہدہ طے پایا ہے اور رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے خلاف شیڈول سیریز ان کی بطور کوچ پہلی آسائنمنٹ ہو گی۔ گیری سٹیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میرے لئے باعث اعزاز ہے جس پر نیوزی لینڈ بورڈ حکام کا مشکور ہوں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ایونٹ پاکستانی ٹیم کو متواتر دوسری شکست

August 15, 2018 - 21:01
Posted in:

جکارتہ(جسارت نیوز) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں متواتر دوسری شکست ہے، پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں بدھ کو کھیلے گئے ہینڈ بال ایونٹ کے گروپ بی کے ایک میچ میں جاپان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 15 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اسد قیصر کی کامیابی

August 15, 2018 - 20:57
Posted in:

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف آسانی سے یہ مناصب حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ دوسری طرف متحدہ حزب اختلاف متحد نہیں رہی۔ اسپیکر کے انتخاب کے موقع پر تحریک انصاف کے لیے اپ سیٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاتھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ وہ جب خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت میں شامل تھے تو وہ بھی الزامات کی زد میں تھے۔ بہر حال اب وہ سب سے بڑے عوامی اور قانون ساز ادارے کے متولی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مشاورت سے ایوان چلائیں گے۔ یہ بڑی مثبت سوچ ہے۔ ان کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار خور

تبدیلی کے یہ ہرکارے

August 15, 2018 - 20:56
Posted in:

بظاہر تو یہ ایک عام سا واقعہ ہے کہ پاکستان کے ایک متکبر شخص نے سرعام ایک شخص کو پیٹ کر رکھ دیا۔ لیکن اس کی سنگینی اس وقت بڑھ گئی جب یہ انکشاف ہوا کہ عام شہری پر تھپڑوں کی بارش کرنے والا کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کا نو منتخب رکن سندھ اسمبلی ہے اور اس کا نام بھی عمران ہے، عمران شاہ۔ پارٹی نے تو اسے شوکاز نوٹس دینے پر اکتفا کیا اور متوقع گورنر سندھ، وہ بھی عمران ہیں یعنی عمران اسماعیل، انہوں نے جو صفائی پیش کی ہے اس سے ظاہر ہے کہ وہ اپنے رکن سندھ اسمبلی سے متفق ہیں اور اگر مگر کرکے رہ گئے ہیں کہ غلطی دوسرے کی ہو تب بھی انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ عمران شاہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاہے

گھریلو ٹوٹکے

August 15, 2018 - 20:46
Posted in:

٭…اکثر بالوں میں چیونگم چپک جاتی ہے جو نکالنا مشکل ہوتی ہے۔اس کے اوپر ذرا سا شہد لگا دیں چیونگم خود بخود آسانی سے نکل جائے گی۔
٭…باورچی خانہ کی دیواروں پر جو چکنائی جم جاتی ہے اس کو پہلے تھنر سے صاف کریں۔پھر میٹھا سوڈا لگا کر آہستہ آہستہ نیچے سے اوپر ہاتھ لے جا کر کسی نرم تولیے سے صاف کریں۔اس طریقے سے رنگ خراب نہیں ہوتا۔
٭…برف جمانے کی ٹرے بعض وقت فریزر میں بری طرح چپک جاتی ہے۔ٹرے کو ہمیشہ صابن اور گرم پانی سے دھو کر خشک کر کے برف جمائیں تو آسانی سے نکل آئے گی اور چپکے گی نہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

طالبان کا ریڈ کراس کو محفوظ راستہ نہ دینے کا اعلان

August 15, 2018 - 20:05
Posted in:

افغان طالبان نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے عملے کواب محفوظ راستہ نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عالمی ریڈ کراس کابل کی جیل میں طالبان قیدیوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی ترجمان آندریا پریٹا کا کہنا ہے کہ انہیں طالبان کے اس اعلان پرشدید تشویش ہے، ریڈ کراس طالبان کے ساتھ رابطےمیں ہے اور امید ہے کہ اس مسئلے کا حل نکل آئے گا تاکہ وہ افغانستان میں کام جاری رکھ سکیں۔انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس افغانستان میں گزشتہ 30 سالوں سے کام کر رہی ہے اور ملک بھر میں ان کے ایک ہزار افراد کام کر رہے ہیں،یہ تنظیم جیلوں میں قیدیوں کو

افغانستان میں خود کش دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی

August 15, 2018 - 20:05
Posted in:

افغان دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے میںہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔افغان وزارت صحت کی جانب سے دھماکے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو تعلیمی مرکز کے باہر دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں 24 اہلکار ہلاک ہوئے تھے

Pages