Monthly archive

نئی پارلیمنٹ میں نوجوان اور غریب طبقے کا نمائندہ ہوں‘بلاول

August 13, 2018 - 22:37
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ نئی پارلیمنٹ میں نوجوان اور غریب طبقے کا نمائندہ ہوں‘ نئی حکومت سے امید کرتا ہوں کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ پیر کو نومنتخب پارلیمنٹ کے اجلاس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘ میں اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘ پارلیمنٹ میں نوجوانوں اور غریب طبقے کی نمائندگی کروں گا‘ ان کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کروں گا‘ نئی حکومت ملک و قوم کی بہتری کے لیے قانون

اسلام آبادہائیکورٹ میں شریف خاندان کی اپیلوں کی سماعت ،غلط خبریں نشر کرنے پر میڈیا پا پابندی کا انتباہ 

August 13, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی اپیلوں سماعت کی غلط خبریں نشر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کیا کہ اگر ایسے حالات رہے تو میڈیا پر پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وقت کی کمی کی وجہ سے مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔ بدھ کے روز شریف فیملی کے قانونی مشیر خواجہ حارث اپنے دلائل دیں گے۔ گزشتہ سوموار کے روز شریف فیملی کی ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس میں سزا کو کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جب سماعت شروع ہوئی تو شریف فیملی کے قانونی مشیر ، ن لیگ کے رہنما پرویز رشید عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس ا

نیا پاکستان والے میرے جیسا  تجربہ کار ا سپیکر لائیں‘خورشید شاہ 

August 13, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئے پاکستان والے تجربہ کار اسپیکر لائیں‘ میں اور نوید قمرسب
سے زیادہ تجربہ کار ہیں ۔ پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی کے معاملے پر رابطے میں ہیں لیکن تحریک انصاف والوں سے کہوں گا کہ نئے پاکستان کے لیے تجربہ کار اسپیکر لائیں ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پاکستان ریلوے کاعید الاضحیٰ کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے اعلان

August 13, 2018 - 22:36
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے رش کے باعث 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے اور بزرگ شہریوں کو عید کے پہلے اور دوسرے روز مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔5 اسپیشل ٹرینوں میں کراچی سے 2 ، روالپنڈی اور کوئٹہ سے ایک ایک جبکہ عید کے بعد 25 اگست کوملتان سے روالپنڈی کے لئے ایک ٹرین چلے گی۔پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لئے 19 اگست کو صبح روانہ ہوگی ٹرین میں عیدکے پہلے اور دوسرے روز سفر کرنے والوں کو کرایہ میں 25 فیصد خصوصی رعایت دی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان کیا ہے ،

یومِ آزادی پاکستان پر حریت چیئرمین سید علی گیلانی کی مبارکباد

August 13, 2018 - 22:36
Posted in:

سرینگر(صباح نیوز/)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے دل کی گہرائیوں سے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی حکومت اور قوم کے نام مبارکباد کا پیغام دوسری جانب مقبوضہ کشمیر 15اگست کو بھارتی یوم آزادی سے قبل ہی ایک جیل کا سا منظر پیش کر رہا ہے کیونکہ قابض انتظامیہ نے نام نہاد سیکورٹی اقدامات کے نام پورے مقبوضہ علاقے خاص طورپرسرینگر میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنما نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے22کروڑ عوام پر یہ ملی ذمے داری عاید ہوتی ہے کہ وہ اس مبارک موقع پر یہ عہد کرلیں کہ وہ پاکستان کے استحکام، ترقی اور امن کے لیے اپن

امریکا کی ترکی کو یکطرفہ پابندی کی دھمکی،پاکستان نے مخالفت کردی

August 13, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نے امریکی پادری کی گرفتاری کے معاملے پر امریکا کے صدر کی جانب سے ترکی کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی دھمکیو ں کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے دیرینہ اتحادی دوست ملک ترکی کے ساتھ کھڑا ہے اور صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ترکی کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی دھمکیوں کے خلاف ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے پیرکو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ اصولی طورپرپاکستان کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے،تمام ایشوزکا حل مکالمہ، باہمی افہام وتفہیم اورخیرسگالی میں مضمرہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ یکطرفہ اقدام یا ایکشن سے نہ صرف امن اوراستحکام کے لیے خطرات پیدا ہوتے ہیں بلکہ

اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کیے جائیں گے‘ عمران خان 

August 13, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کئے جائیں گے،میں خود ایوان میں بیٹھوں گا ۔پیر کو تحریک انصاف کے نو منتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں عمران خان اورپی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ، میں یوان میں اراکین اسمبلی کے سوالوں کے بھی جواب دوں گا۔ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کی حکومت نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے تھے لیکن ہم حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ خری

امریکا صرف بھارت کے تحفظ میں دلچسپی رکھتا ہے‘ نگراں وزیر خارجہ 

August 13, 2018 - 22:36
Posted in:

کراچی ( گفتگو : محمد انور ) نگراں وفاقی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب حسین عبداللہ ہارون نے کہا ہے کہ امریکا اور کشمیر کا کوئی تعلق نہیں ہے امریکا تعلقات میں صرف ہندوستان کے تحفظ میں دلچسپی رکھتا ہے۔وہ

دھاندلی کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیشن اور فارنزک آڈٹ کرایا جائے،شہباز شریف 

August 13, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایوان میں 2018ء کی دھاندلی کو تحفظ دینے نہیں جمہوریت کے تحفظ کے لیے آئے ہیں، متنازع الیکشن کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے، دھاندلی کا کھوج لگانے پارلیمانی کمیشن کے قیام اور فرانزک آڈٹ کرایاجائے۔ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ناتجربہ کارٹیم کی قیمت پاکستان کوادا کرنی پڑے گی جبکہ ترجمان ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو کارکنان کو کال دینگے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی کردار بھرپور طریقے سے دیگر ج

چین: مسلمانوں کی گرفتاریوں کی خبریں بے بنیاد ہیں

August 13, 2018 - 22:08
Posted in:

چین نے سنکیانگ صوبے میں اویغر مسلمان کیمونٹی کو حراست میں لینے کی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اویغر کمیونٹی کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں۔حکام نے تسلیم کیا ہے کہ اویغر مسلمانوں کو تمام حقوق حاصل ہیں لیکن مذہبی انتہاپسندی کے شکار افراد کی آبادکاری اور ان کی دوبارہ تعلیم و تربیت کے ذریعے مدد کی جائے گی۔‘مزید پڑھیےمقید چینی مسلمان رہنما کے لیے انسانی حقوق کا ایوارڈچین: سنکیانگ میں لمبی داڑھی اور پردے پر پابندی جینیوا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ صورتحال عسکری نظر بندی کے کیمپوں سے مماثلت رکھتی ہے۔ سنکیانگ میں

طیارے میں رقص کرنے والی لڑکی کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

August 13, 2018 - 22:05
Posted in:

پی آئی اے کی پروازمیں قومی پرچم پہن کر رقص کرنے والی لڑکی کا ویڈیو پیغام بھی سامنےآگیا ہے۔ایوانامی غیر ملکی لڑکی کا کہنا ہے کہ ’کی کی چیلنج‘ کی ویڈیو پر مجھے بہت سارے مثبت پیغامات آئےلیکن اگر کسی کومیرا یہ اقدام پسند نہیں آیا تومیں معذرت چاہتی ہوں۔‘ویڈیو پیغا م میں ’ایوا‘کا کہنا تھا کہ میں پی آئی اے کی پرواز سے کراچی آ رہی تھی کہ کسی نے مجھے’کی کی چیلنج‘ کرنے کا مشورہ دیااور میرے اس ’کی کی چیلنج‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اپنی ویڈیو میں ایوا نے مزید کہا کہ میں نے یہ سب کچھ پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے کےلیے۔پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لیے مزید ویڈیو بناتی رہوں گی۔بشکریہ جنگbody

ٹی 20 میں شعیب ملک کے 8ہزار رنز مکمل، ثانیہ مرزا کی مبارکباد

August 13, 2018 - 21:05
Posted in:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئےہیں۔ ان کی اس کامیابی پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے مبارکباد کا ٹوئٹ بھیجا ہے ساتھ ہی انہوں نے شعیب کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ شعیب ملک نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز میں جاری کریبئن پریمیئر لیگ کے میچ میں ایمزون واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بارباڈوس ٹرائی ڈینڈس کے خلاف 38 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا جس کے بعد اب ان کے 8034 رنز ہوگئے ہیں جبکہ ان کا سب سے زیادہ اسکور 95رنز ہے۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل 11575 رنز کے ساتھ سرفہرست ، برینڈن میک کولم 9188 رن

پارلیمنٹ میں ن لیگ یا پی پی کی کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں، سراج الحق

August 13, 2018 - 21:05
Posted in:

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کی کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے ۔ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ25 جولائی کو الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کسی اور کو دے دئیے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں نے بھی الیکشن کی شفافیت پر آواز اٹھائی ، افسوس ہے الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرنے میں ناکام رہاہے۔اس موقع پر انہوں نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف اٹھانے والوں کا خیر مقدم بھی کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں پاناما لیکس فہرست میں شامل باقی افراد کو سپریم کورٹ کیوں نہیں بلاتی، کرپشن کے خ

امریکا، پاکستان کے ساتھ کیوں نہیں چلنا چاہتا؟

August 13, 2018 - 21:05
Posted in:

نگراں وزیر دفاع خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ امریکا نے واضح کر دیا پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا ہے ۔ اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد نعیم لودھی کا کہنا تھا کہ امریکا ابھی تک ہمارے فضائی اور زمینی راستے استعمال کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف 5سے 6 اقدامات اٹھاچکا ہے، ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

طیارے میں ڈانس کرتی خاتون پر پی آئی اے کی وضاحت

August 13, 2018 - 21:05
Posted in:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ’پی آئی اے ‘کے ترجمان کی طیارے میں قومی پرچم لئے ڈانس کرتی غیرملکی خاتون پروضاحت سامنے آگئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو سے ایئرلائن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق ویڈیو پی آئی اے کے مارکیٹنگ ڈپارمنٹ کے بعض افسران نے تیار کی اور آفیشل پیچ پر شیئر کردی تاہم اس ویڈیو سے متعلق منفی پیغامات ملے اور دیکھنے والوں نے اسے قومی پرچم کی بے حرمتی قرار دیا۔ ویڈیو پاکستان کے کسی ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریامیں کھڑے پی آئی اے کے ٹیون اوٹر طیارے میں فلمائی گئی جس میں پاکستانی لباس پہنے اور قومی پرچم لئے غیرملکی خاتون پہلے طیارے میں سیٹوں کے درمیان اورپھر طیار

آفاق احمد کا پارٹی کے تمام شعبےتحلیل کرنے کا اعلان

August 13, 2018 - 20:05
Posted in:

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے پارٹی سربراہی سے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ، مرکزی کمیٹی سمیت پارٹی کے تمام شعبوں کوتحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔آفاق احمد نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ شہداء کے اہل خانہ کے اصرار پر لے رہا ہوں، استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ خوشی سے نہیں کیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں سازش سے ناکامی پر مستعفی ہوا،میری بات 100 فیصد درست ثابت ہوئی کہ اگر ووٹ دانشمندی سے نہیں دیا گیا تو باہر کے لوگ مسلط ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے شہداء کے اہل خانہ نے تنظیم نو کا مینڈیٹ دیا، تنظیم نو سے پہلے موجودہ تنظیمی اسٹرکچر توڑنے کا ا

گورنر بننے والے شخص کی باتیں کتنی غیرذمہ دارانہ ہیں، سعید غنی

August 13, 2018 - 20:05
Posted in:

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ یہ بات حیرت انگيز ہے کہ جو شخص گورنربننے جارہا ہے وہ کتنی غیر ذمہ دارانہ باتیں کررہا ہے۔عمران اسماعیل کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس کے سامنے دونوں سڑکیں کھلی ہوئی ہيں اور ان پر کوئی رکاوٹ نہیں، نہ عوام کے لیے کوئی سڑک بند کی ہے۔ بلاول ہاؤس سابق وزیراعظم اور بہت بڑی پارٹی کے لیڈر کا گھر ہے ، بلاول بھٹو کوخطرات لاحق ہيں، شہنشاہ بن کر آنے والے سوچ رہے ہیں کہ جو چاہيں گے کرلیں گے انہيں ابھی قانون و اختیارات کا علم نہیں ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

قومی اسمبلی کی 8 نشستیں خالی قرار

August 13, 2018 - 20:05
Posted in:

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 8 نشستیں خالی قرار دے دیں، ان خالی نشستوں پرضمنی انتخاب 60 روز کے اندر ہو گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خالی قرار دی گئی نشستوں میں عمران خان کی این اے 35 ، این اے 53، این اے131اور این اے 243جبکہ شہباز شریف نے پی پی 164اورپی پی 165سےاستعفیٰ دے دیاہے۔حمزہ شہباز این اے 124سے مستعفی ہوئے ، این اے 63، این اے 65 ،این اے 69بھی خالی ہیںجبکہ علی امین گنڈا پور پی کے 97سے، امیر حیدر ہوتی پی کے 53سے، پرویز خٹک پی کے 61اورپی کے 64سے، اسد قیصر پی کے 44سے،امجد علی پی کے 7 اور پیر فضل علی شاہ جیلانی پی ایس 30سے مستعفی ہوئے تاہم شازیہ مری نے مخصوص نشست سے استعفیٰ جمع کرایاہے۔بش

ایم کیوایم کو حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی، عمران اسماعیل

August 13, 2018 - 20:05
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما اورنامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نےایم کیوایم کو آج وفاقی حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں رہنماؤں سے ملاقات کے بعد عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے کراچی پیکیج پر بات کرواور ہم پیکیج کو مکمل کرنے کے مراحل میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلیے وفاقی حکومت کام کرے گی ، جتنی بھی اسکیمیں فیڈرل سے کراچی کے لیے آئیں گی مل کر نگرانی کریںگے اور اس کا آڈٹ بھی ہوگا تاکہ ٹرانسپیرنسی رہے۔ عمران اسماعیل نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے مفاہمت کی خ

قائد ایوان، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کیلئے فارمولے پر اتفاق

August 13, 2018 - 19:05
Posted in:

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایم ایم اے کے رکن اکرم درانی نے کہا ہےکہ اپوزیشن نے قائد ایوان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے فارمولے پر اتفاق کرلیا ہے۔نومنتخب ایم پی اےاکرم خان درانی نےمیڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کےپی اسمبلی میں قائدایوان کےلیےامیدوارایم ایم اےکاہی ہوگا، اےاین پی کی جانب سے اسپیکرکےلیےامیدوارکانام دیاجائےگاجبکہ ڈپٹی اسپیکر کےلیے امیدوار مسلم لیگ ن کاہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےکھلےدل سےکہاہےکہ وہ امیدوارنہیں لائےگی،انہوں نے کےپی اسمبلی میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کی ہےجبکہ ایم ایم اے،اےاین پی اورن لیگ اپنےامیدواروں کا فیصلہ خود کرےگی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {di

شہید بینظیر کے خون سے قائم جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے، چانڈیو

August 13, 2018 - 19:05
Posted in:

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نےکہاہے کہ شہید بھٹواورشہید بینظیر کے خون سے قائم جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں مولابخش چانڈیونے15 ویں قومی اسمبلی کے قیام پر قوم کومبارکباد دی اور کہا کہ جمہوریت کےلئے جانیں قربان کیںاس لئےپیپلزپارٹی جمہوریت پرکوئی سمجھوتا نہیں کرےگی۔انہوں نے مزید کہاکہ قوم کو بھٹو کے حقیقی سیاسی وارث بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ میں آمد بھی مبارک ہو، پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں آئین اور جمہوریت کا تحفظ کرے گی۔ ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی نےانتخابی نتائج سمیت دیگر تحفظات کے باوجودجمہوریت کے تسلسل کے لیے پارلیمنٹ میں بیٹھ

قومی اسمبلی میں 65خواتین نے ارکان اسمبلی کا حلف لے لیا

August 13, 2018 - 19:05
Posted in:

قومی اسمبلی میں 65خواتین ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا،ان میں57مخصوص نشستوں پر آئی ہیں جبکہ جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والی 8 خواتین نے بھی حلف اٹھالیا ہے۔2018 کے عام انتخابات میں جنرل نشستوں پر8 خواتین براہ راست منتخب ہو کر ایوان زیریں کا حصہ بنیں۔ان میں سے 4 پہلے بھی رکن رہ چکی ہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، شمس النساء، نفیسہ شاہ اور جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔چار خواتین پہلی بار عام انتخابات میں جیت کر قومی اسمبلی میں آئیں۔ ان میں مسلم لیگ ن کی مہناز عزیز، بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال، پاکستان تحریک انصاف کی زرتاج گل اور غلام بی بی بھروانہ شامل ہیں۔ مخصوص نشستوں

جمہوریت پسند ہیں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے، بلاول

August 13, 2018 - 19:05
Posted in:

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند ہیں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے ۔ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں یہ اصول سکھایا ہے کہ جمہوریت کا دفاع کریں، جمہوریت کی حفاظت کریں اور جمہوریت کے لئے مشکلات برداشت کریں ۔ قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن شاندار تاریخ کے وارث ہیں ۔ مجھے پارٹی کارکنوں پر فخر ہے ایسے بہادر اور جا نثار کارک

پی آئی اے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھائے، سرفراز احمد

August 13, 2018 - 19:05
Posted in:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانی چاہیےجبکہ شعبہ اسپورٹس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو مشرف رسول بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کےآغاز میں سرفراز احمد اور مشرف رسول نے پرچم کشائی کی جبکہ اپنے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ انہیں پی آئی اے کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے کہا کہ کھلاڑی پی آئی اے کا اثاثہ ہیں اچھی کارکردگی پر انہیں اچھا انعام بھی ملے گا۔بشکریہ

جاپان میں پی ٹی آئی کا دفتر قائم

August 13, 2018 - 19:05
Posted in:

پی ٹی آئی جاپان کے صدر سعید بھٹی اور ان کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر عون شاہد نے سائی تامہ میں پی ٹی آئی کا دفتر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے پارٹی کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر عون شاہد کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں پارٹی کے مرکزی دفتر کی تقریب انتہائی شاندار رہی کیونکہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت نئے پاکستان کے لئے دعا گو بھی ہے اور اس کے لئے اپنی خدمات بھی پیش کرنے کے لئے حاضر ہے اور یہ پاکستان کو عمران خان کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔جاپان میں پی ٹی آئی بہت متحرک ہے۔یہاں پی ٹی

18 اگست کو پاکستان آرہا ہوں، نوجوت سنگھ سدھو

August 13, 2018 - 19:05
Posted in:

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ویزہ جاری ہوگیا ہے، 18 اگست کو پاکستان آرہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، سدھو ویزہ کے حصول کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن پہنچے جہاں انہیں ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم پاکستان اٹھارہ اگست کو ایوان صدر اسلام آباد میں حلف اٹھائیں گے۔سابق بھارتی کرکٹر سدھو نے رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کو فون کیا اور کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ویزا جاری ہوگیا ہے، 18 اگست کو

فیصل آباد، بی اے بی اور ایس سی امتحانی نتائج کا اعلان کر دیاگیا

August 13, 2018 - 19:01
Posted in:

فیصل آباد (آئی این پی) شعبہ امتحانات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بی اے ،بی ایس سی پرائیویٹ ،پارٹ وائزکمپوزٹ فرسٹ اینول امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تمغہ امتیاز) نے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا، امتحان میں کل 19714 امیدواران نے حصہ لیا جبکہ ان میں سے 10937امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا کل تناسب 55.48 فیصد رہا،بی اے کے امتحان میں پرائیویٹ کے طور حصہ لینے والی طالبہ عمیرہ اعجاز نے پہلی ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج فاروومن عید گاہ روڈ فیصل آبادکی فائزہ نسیم نے دوسری،جبکہ اقرا سرور (احسن ماڈل کالج) کی طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح بی ا

یوم آزادی کا تقاضا ملکی سلامتی اور ترقی کی حفاظت ہے

August 13, 2018 - 19:00
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت )پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ یوم آزادی کا تقاضا ملکی سلامتی اور ترقی کی حفاظت ہے۔ تما م سیاسی اور مذہبی طبقات آزادی کی قدر کرتے ہیں۔ آزادی کی قدر صرف وہی قومیں جان سکتی ہیں جو غلامی کی زندگی بسر کررہی ہیں۔ اس حوالے سے ہم خدا وند قدوس کے شکر گذار ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک کاوشوں کے باعث آزاد قوم ہیں اور بین الاقوامی فورم پر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ ورنہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سے آزادی کی قدر پوچھیں، جو بھارت اور اسرائیل کی قید میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزاد

ملاگوری، ورسک کلے کے مکین زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم

August 13, 2018 - 19:00
Posted in:

ملاگوری( آ ئی این پی) ملاگوری، ورسک کلے کے مکین زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ،حکام بالا سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا اپنے مسائل کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے رہائشیوں ملک اختر رضا، قلندر خان ،ابراہیم خان و دیگرنے بتایا کہ ورسک کلے ورسک ڈیم سے ملحقہ علاقہ ہے مگر یہاں کے باسیوں کو حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے کوئی بنیا دی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ ورسک کلے ایک پہاڑی علاقہ ہے جوکہ 250سے زائد کے گھرانوں پر مشتمل ہیں یہاں کی آبادی دو ہزار نفوس سے زیادہ ہیں۔صحت کے حوالے سے در پیش مسائل کے بارے میں عمائدین نے بتایا کہ اس علاقے میں ڈسپنسری تک نہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو ا

Pages