Monthly archive

انڈیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کی شکست

August 12, 2018 - 23:38
Posted in:

انگلینڈ نے انڈیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ایک اننگز اور 159 رنز سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ جیمز اینڈرسن نے 23 رنز کے عوض، جب کہ سٹوئرٹ براڈ نے 44 رنز دے کر چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 396 رنز بنا کر باری ختم کر دی تھی جس کی خاص بات آل راؤنڈر کرس ووکس کی شاندار سینچری تھی۔ انھوں نے 137 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انگلینڈ اور انڈیا کا پہلا ٹیسٹکوہلی کی سینچری کام نہ آئی، انڈیا کو انگلینڈ نے ہرا دیابارش کے باعث کھیل کا پہلا دن مکمل طور پر ضائع ہو گی

لارڈزٹیسٹ: بھارت کوبدترین شکست، انگلینڈ اننگز اور159رنز سے فتحیاب

August 12, 2018 - 23:05
Posted in:

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو اننگز اور 159رنز سے مات دے دی ہے۔ میچ میں جیت کے ساتھ انگلش ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔میچ میں انگلش کھلاڑی کرس ووکس آل رائونڈ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار پائے گئے جبکہ اینڈرسن دونوں اننگز میں 9 وکٹ لے اڑے۔لارڈز ٹیسٹ میں آ ج چوتھے روزبھارتی سورما انگلش ٹیم کی جانب سے دی گئی 289رنز کی برتری کے جواب میں اپنی دوسری اننگز میں صرف 130رنز پرپویلین لوٹ گئی۔ ٹیم کی جانب سے روی چندرن ایشون 33رنز کے ساتھ نا قابل شکست رہے تاہم انگلش بولرز کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے 4،4 شکار کیے جبکہ کرس ووکس کے حصے میں بھی 2

پی ٹی آئی نےعبدالرزاق داؤدکو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی

August 12, 2018 - 23:05
Posted in:

تحریک انصاف نے ممتا ز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائے گا۔اعلامیے میں  مزید بتایا گیا کہ عبدالزراق داؤد صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کو مشورے دیں گے۔جبکہ عالمی ایجنسیوں کے مطابق پاکستانی معیشت کو اس وقت شدید چیلنجز کا سامنا ہےاور یہ مسلسل تیسری بار ہو رہا ہے کہ الیکشن جیتنے والوں کو سب سے پہلے معاشی مشکل کا حل تلاش کرنا پڑ رہا ہے۔سابقہ دور میں معاشی نمو مشرف دور کے بعد بلند ترین رہی لیکن اس کے باوجود حکومت گئی تو خزانے میں زرمبادلہ کم رہا ہے۔ا

آج یکم ذوالحجہ ہے عید الاضحی22اگست کو ہوگی

August 12, 2018 - 22:36
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کہا ہے کہ ہنگو( ٹل خیبر پختونخوا) اور لسبیلہ میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ،دیگر مختلف علاقوں سے بھی چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ آج بروز پیر13اگست کو یکم ذوالحجہ1439ھ ہوگی اور عید الاضحی22اگست 2018 ء کو ہوگی۔ اتوار کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت دفتر محکمہ موسمیات (میٹ پکمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوا،زونل کمیٹیوں کے اجلاس اْن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر ہوئے۔ اجلاس میں قاری محمد حنیف جالندھ

چمن: بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق،7ایف سی اہلکار زخمی

August 12, 2018 - 22:36
Posted in:

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پیٹرولنگ کے د وران سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک شخص جاں بحق،7ایف سی اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مال روڈ پر زیر تعمیر ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے قریب پیٹرولنگ کے دوران سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں کامران نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ7 فرنٹیئر کور کے جوان اور8 شہریوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکا اتنا شدید تھا کہ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور ہر طرف دھواں ہی دھواں چھا گیا۔ دھماکے سے تقریباً ایک درجن سے زاید گا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا وفدآج اسلام آباد پہنچے گا

August 12, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کا وفد(آج) پیر کو اسلام آباد پہنچ رہاہے۔ وفد پاکستان میں انسدادمنی لانڈرنگ پر عملی اقدامات اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے مختلف وزارتوں سے خصوصی بریفنگ لے گا اور 16اگست تک پاکستان میں قیام کرے گا۔وفد میں ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) کے ارکان شامل ہوں گے ۔وفد نگراں حکومت میں شامل وزرا اور انتظامیہ سے ملاقاتیں کرے گا،وفد کے دورے کامقصد پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی عملدرآمد رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیناہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کا وفد پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے عملی اقدامات اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی

افغان طالبان وفد کا ازبکستان کا دورہ،منصوبوں کی سیکورٹی پر مزاکرات 

August 12, 2018 - 22:36
Posted in:

کابل (آن لائن) افغان طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ازبکستان کا دورہ کیا ہے جہاں اس کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔ اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ازبک حکام اور طالبان قیادت نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفد کی قیادت طالبان کے سیاسی امور کے سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی کر رہے تھے جس نے گزشتہ ہفتے 5روز تک ازبک حکام سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قطر میں قائم افغان طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان محمد سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 6 سے 10 اگست تک ہونے والے اس دورے کے دوران طالبان وفد نے ازبک وزیرِ خارجہ عبدالعزیز کاملوو اور افغانستا

بھارتی وزیراعظم کی عمران خان  کو مبارکباد، تعاون کا عندیہ

August 12, 2018 - 22:36
Posted in:

نئی دہلی (آ ئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان خطے کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لیے کام کریں گے، خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنا ہماریترجیحی پالیسی ہے جس پر عمل پیرا ہیں،اتوار کوبھارتی نیوزچینل کو انٹرویو میں نریندرمودی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو دہشت گردی سے پاک، محفوظ، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے کام کرے گی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کی عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد

August 12, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) خادم حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان نے عمران خان اور پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس جیت کے ساتھ پاکستانی عوام اور حکومت کی ترقی اور خوشحالی کیلیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی

نواز شریف کو سخت سیکورٹی میں احتساب عدالت لایا جائے گا

August 12, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے بکتر بند گاڑی کے ذریعے سخت سیکورٹی حصار میں عدالت لایا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواز شریف کے قافلے میں جیمرز والی گاڑی اور ایمبولینسیں شامل ہوں گی۔ احتساب عدالت اور اطراف میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ کمرہ عدالت اور احاطے میں داخلے کی اجازت صرف فراہم کی گئی لسٹ میں درج ناموں کو ہی دی جائے گی۔ میڈیا نمائندوں کی محدود تعداد کوریج کے لیے کمرہ عدالت جاسکے گی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اسلامی دفعات اور ختم نبوت قانون کا بہر صورت تحفظ کریں گے ،سراج الحق 

August 12, 2018 - 22:36
Posted in:

لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کا راستہ صرف اسلامی نظام ہے، 14 اگست 1947 ء کو پاکستان ایک واضح مقصد اور نصب العین کے لیے بنا تھا کہ انسانوں پر انسانوں کی خدائی نہ ہو اور اللہ کا نظام غالب ہو۔ پچھلے 70 سالوں سے مختلف ناموں سے وہی طبقہ مسلط ہے جو ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں ہونے والے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے 2ر روزہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کے اقتدار پر قابض لوگوں نے پاکستان کو نہ صرف اس کے نظریہ بلکہ جغرافیہ سے بھی محرو

اہم خبریں

August 12, 2018 - 22:36
Posted in:

اجازت نامے کے بغیر حج کرنے والا 10سال کے لیے بلیک لسٹ ہوگا
ریاض (اے پی پی) غیر قانونی طور پر حج کرنے والا غیر ملکی سعودی عرب سے بے دخل کیا جائے گا اور 10سال کے لیے اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اجازت نامے کے
بغیر حج کرنا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایسا کرنے والے کوسعودی عرب سے بیدخل کردیا جائے گا وہ دوبارہ 10سال تک سعودی عرب نہیں آسکے گا۔
یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر،پرچم کشائی کی فل ڈریس ریہرسل جاری

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا ،نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے 

August 12, 2018 - 22:36
Posted in:

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح 10 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔جس کے بعد ہر رکن اپنا نام لکھے گا اور دستخط کرے گا۔ا سپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 14 اگست بروز منگل 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جاسکیں گے۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے 15 اگست کو کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری کی تقریب کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بغیر سیکورٹی پاس کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ قومی اسمبل

پی ٹی آئی کا مفاہمتی عمل جاری ،پی پی رہنمائوں سےبھی ملاقات کرلی

August 12, 2018 - 21:05
Posted in:

تحریک انصاف حکومت سنبھالنے سے قبل مفاہمت کےراستے پر آگئی ، ن لیگ کے ایاز صادق سے ملاقات کے بعد پی پی رہنمائوں سے بھی ملاقات کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت کئی معاملات پر بات چیت سمیت کل ہونے والے قومی اسمبلی کےافتتاحی اجلاس کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی وفد میں شفقت محمود،اسد قیصر،فواد چوہدری ،عمر ایوب ودیگر شامل تھے جبکہ پی پی کے وفدمیں خورشید شاہ،شیری رحمان،نوید قمرموجود تھے۔ملاقات کے بعدمشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفد سے مل

زرداری اور بلاول نے ایم این اے کے کارڈ بنوالیے

August 12, 2018 - 21:05
Posted in:

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف زرداری نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد سے ایم این اے کے کارڈ بنوالیے ہیں۔ذرائع کے مطابق زرداری اوربلاول الگ الگ گاڑیوں پر اکٹھے پارلیمینٹ پہنچے ،ایم این اے کی حیثیت سے اپنے کارڈز بنوانے کے لیے فارم فل کیے اور رجسٹریشن کروائی جبکہ عمارت میں موجود افراد ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔ اس موقع پربلاول نے پارلیمنٹ آمد پر خوشی کا اظہار کیا مگر جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ شہباز شریف کو کیسے ووٹ دیںگے تو بلاول نے جواب دینے سے گریز کیاتاہم سابق صدر سےبھی اپوزیشن کے اتحاد کے بارےمیں سوال پوچھا گیا تو وہ بھی جواب گول کر گئے۔بشکریہ جنگbody {direc

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ22اگست کو ہوگی

August 12, 2018 - 21:05
Posted in:

رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اورعید الاضحیٰ22اگست کو ہوگی۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔اس موقع پر کمیٹی نے ذوالحج کے چاند نظر آنے کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند گزشتہ رات 2 بج کر59 منٹ پر پیدا ہوگیا تھا اور غروب آفتاب تک چاند کی عمر 28 گھنٹے 18منٹ تھی تاہم چاند غروب آفتاب کے بعد 56 منٹ تک افق پر نظر آتا رہا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ اس طرح یکم ذوالحجہ 1

بھمبرآزادکشمیر: مسافروین حادثےمیں 3افرادجاں بحق

August 12, 2018 - 21:05
Posted in:

بھمبرآزادکشمیرمیں جونجھا کے قریب مسافروین برساتی نالےمیں جاگری،حادثے کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق ہوگئے ، 12مسافروں کوبچالیاگیاہےجبکہ 2کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پراہلکار جائے حادثہ پرپہنچ گئیں جہاں 3افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئےتھے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ایس ایس پی بھمبر چوہدری زوالقرنین سرفراز کے مطابق مسافر وین میں 17افراد سوارتھے جو گجرات سےسماہنی جارہی تھی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کولمبو: دننجایاکی تباہ کن بولنگ، جنوبی افریقہ کو 178رنز سے شکست

August 12, 2018 - 21:05
Posted in:

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین جاری 5 ایک روزہ میچوں پرمشتمل سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں میزبان لنکن ٹیم نے پروٹیز الیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 178رنز کےبڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔سری لنکا کے اکیلا دننجایا کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔جبکہ مین آف دی سیریز جین پال ڈومینی رہے ، تاہم سیریز 2-3سے جنوبی افریقہ کےنام رہی ۔کولمبو میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے300رنز کے ہدف کے جواب میں افریقی الیون25ویں اوور میں 121رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی،ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ54 رنز قائم مقام پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے بنائے جبکہ لنکن بولرز کی جانب سے اک

فیصل آباد مقابلے کی تحقیقات مکمل، طلباء کی مزاحمت کے شواہدنہیں ملے

August 12, 2018 - 20:05
Posted in:

فیصل آباد کےعلاقےملت ٹاؤن میں 2طلباء کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ ترجمان پولیس کاکہناہےکہ مقابلےمیں طلباء کی جانب سے مزاحمت کےکوئی شواہدنہیں ملے اورنہ ہی کوئی اسلحہ ملاہے۔ترجمان پولیس انسپکٹرعامروحید نےیہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ قتل میں نامزد دو ملزمان فیصل اور وقاص کو ابھی تک گرفتارنہیں کیاجاسکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 3ملزمان ا ے ایس آئی جاوید اختر، ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی اور کانسٹیبل فلک شیر 20اگست تک عبوری ضمانت پر ہیںتاہم تینوں ملزمان انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان قلمبند کروا چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جائےواردات پر پہنچنے والی ریسکیوموبائل کے اہلکاروں کے

چمن :ریموٹ کنٹرول دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق ، 10زخمی

August 12, 2018 - 20:05
Posted in:

چمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ،نتیجے میں میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق مال روڈ پر زیر تعمیر ڈی پی او آفس کے سامنے کھڑی سیکورٹی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 سیکورٹی اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئےہیں۔ پولیس نے بتایا کہ10 زخمیوں سے2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےتاہم دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

چاند دیکھنے کیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

August 12, 2018 - 20:05
Posted in:

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی کے محکمہ موسمیات میں شروع ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق امکان ہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند آج نظر آسکتا ہے، چاند کی پیدائش کل دوپہر 2 بجکر 59 منٹ پر ہوچکی ہے اور فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کااور عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہےتاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کر

دس سال میں کراچی بہت پیچھے چلا گیاہے، عمران اسماعیل

August 12, 2018 - 20:05
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 10سال میں کراچی بہت پیچھے چلا گیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ شفافیت متعارف کرائیں گے ، تبدیلی لاکر دکھائیں گے جبکہ گورنر ہاؤس تاریخی عمارت ہےاسے بلڈوز نہیں کر سکتے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

شام : اسلحہ گودام میں دھماکہ ، 39شہری جاں بحق

August 12, 2018 - 19:05
Posted in:

شام میں اسلحہ گودام میں ہونے والے دھماکے سے 39شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا صوبے ادلب کے اسلحہ گودام میں ہوا جسے رہائشی عمارت میں بنادیا گیا تھاجبکہ دھماکے سے نزدیکی 2 عمارتیں بھی گر گئیں تھیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش جاری ہےتاہم دھماکے کا سبب معلوم نہیں ہوسکاہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

انڈونیشیا میں طیارہ کو حادثہ ، 8 افراد ہلاک

August 12, 2018 - 19:05
Posted in:

انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ معجزانہ طور پر ایک بچہ محفوظ رہاہے۔ذرائع کے مطابق طیارہ صوبے پاپوآ کے پہاڑی علاقے میںگرا جس میں 2 پائلٹس سمیت 9 افراد سوار تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کمرشل طیارہ ’پلاٹس پی سی 6‘ پرواز بھرنے کے 45 منٹ بعد لاپتہ ہو گیا ، ریسکیو اہلکاروں کو جہاز کا ملبہ اوکسیبل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک پہاڑی علاقے میں ملا۔جبکہ اہلکاروں نے معجزانہ طور پر بچ جانے والے لڑکے کو فوری طبی امداد مہیا کی ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے مزید بتایا کہ بچہ ہوش میں ہے جس کا نام جمیدی بتایا جاتا ہے تاہم صدمے کی کیفیت میں ہے اور واقعے کی تفصیلات بتانے

پی ٹی آئی سےملاقات پارٹیوں کے درمیان رابطہ نہیں، مریم اورنگزیب

August 12, 2018 - 19:05
Posted in:

پی ٹی آئی وفد کی ایاز صادق سے ملاقات پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آگیاہے۔ لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات دو پارٹیوں کے درمیان رابطہ نہیں تھا۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے نامزد اسپیکر کے طور پر موجودہ اسپیکرایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ملاقات میں پارلیمانی امور،اسپیکر اور وزیراعظم کے الیکشن پر بات ہوئی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

این اے131 ،پی ٹی آئی کے2 امیدوارآمنے سامنے آگئے

August 12, 2018 - 19:05
Posted in:

تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان کی لاہور سے نشست این اے131پرپی ٹی آئی کے2امیدوار سامنے آ گئےہیں۔دونوں امیدواروں نے حلقے میں اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی این اے 131لاہور کی نشست چھوڑنے پر یہاں صورتحال پیچیدہ ہوسکتی ہے،اس نشست پرپی ٹی آئی کے2امیدوار سامنےآچکےہیں جس میں پہلا نام ولید اقبال کا ہے جن کے متعلق پی ٹی آئی کے ذرائع بتاتےہیں کہ عام انتخابات میں ٹکٹ سے محرومی پر عمران خان نےانہیں ضمنی الیکشن میں یہاں سے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیاتھا۔ دوسرے امیدوارمسلم لیگ ن چھوڑکرآنےوالےہمایوں اخترہیں جنہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت این اے 131سے ضمنی الیکشن لڑنے کی

دشمن قوتیں دہشتگردی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں، میاں مقصود

August 12, 2018 - 19:01
Posted in:

لاہور (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ گلگت اور بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایک سازش کے تحت سی پیک منصوبے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سیندک پروجیکٹ کی بس پر خود کش حملہ کرکے چینی انجینئروں کو نشانہ بناناتشویش ناک ہے۔ملک دشمن بیرونی قوتیں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں،ان کا راستہ روکنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے اندر ہونے والی دہشت گردی کومکمل سپورٹ کررہا ہے

پی آئی اے کی پرواز 70حاجیوں کو چھوڑ کر جدہ روانہ

August 12, 2018 - 18:05
Posted in:

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز ’پی کے 2077‘ 70حاجیوں کوکراچی میں چھوڑ کرجدہ روانہ ہوگئی ہے۔یہ پی آئی اے کی نااہلی کا ایک اور واقعہ ہے تاہم اس بار پی آئی اے کے جہاز میں جگہ کم پڑگئی تھی۔ ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 70حاجیوں نے جناح حج ٹرمینل پر احتجاج کیا جن میں خواتین اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعہ تیکنیکی وجوہات کےباعث پیش آیا، پرواز 2077 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے، جنہیں اب رات 10 بجے دوسری پرواز 731 کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پاکستان نے 26 بھارتی ماہی گیروں کو رہاکردیا

August 12, 2018 - 18:05
Posted in:

پاکستان نے جزبہ خیر سگالی کے تحت 26 بھارتی ماہی گیروں رہا کردیاہے۔ان تمام ماہی گیروں کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور اور پھر واہگہ بارڈر سے بھارت بھیجا جائے گا۔ رہا کیے گئے ماہی گیروں کا تعلق بھارت کے مختلف شہروں سے ہے، ان ماہی گیروں میں 3 مسلمان ماہی گیر بھی شامل ہیں جبکہ ان تمام ماہی گیروں کو کینٹ اسٹیشن سے لاہورایدھی فاونڈیشن کے اخراجات پر بھیجا جارہا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے رہنما سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ یہ ماہی گیر غیر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کے پاس کوئی جمع پونجی نہیں ہوتی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages