Monthly archive

ایرانی پاسداران انقلاب دہشت گردوں کے مددگار ہیں،ٹرمپ 

October 13, 2017 - 23:58
Posted in:

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی ایران پالیسی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب دہشت گردوں کی معاونت کررہے ہیں، ایران کاجوہری ہتھیاروں تک رسائی کاراستہ روکیں گے،پاسداران انقلاب پر پابندی عائد ہو گی ، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تاریخ کا بد ترین فیصلہ تھا ۔ جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی ہے، دوسرے ممالک کہہ رہے کہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران معاہدے پرروح کے مطابق عمل نہیں کررہا،ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ امریکا کابدترین فیصلہ تھا،

کشمیر افغانستان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پاکستان پر اثر انداز ہورہی ہے‘ صدر ممنون

October 13, 2017 - 23:57
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ داخلی سلامتی پر اثر انداز ہونے والے خارجی عوامل پر از سر نو غور کر کے دانش مندانہ حکمت عملی تیار کی جائے کیونکہ کشمیر، بھارت، افغانستان، ایران، مشرق وسطیٰ اور چین کی صورتحال براہ راست ہماری داخلی سلامتی کے معاملات پر اثر انداز ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، اعلیٰ سول و فوجی حکام کے افراد بھی شریک تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 3عشروں کے دوران میں نہایت تیز رفتاری کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہوئیں جن میں ملک کے سیاسی، س

کے الیکٹرک کے خلاف سپرہائی وے پر بھی احتجاج 

October 13, 2017 - 23:55
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع وسطی کے سیکرٹری جنرل محمد یوسف نے جماعت اسلامی زون گلشن معمار و گجرو کے تحت معمار موڑ سپر ہائی وے پر کے الیکٹرک کے خلاف عوامی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل کراچی کے الیکٹرک ملٹی ائر ٹیرف میں اضافے پر سراپا احتجاج ہیں ،ٹیرف میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور عوام کولوڈ شیڈنگ ، اوو ر بلنگ اور ایوریج بلنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے، کے الیکٹرک کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے ۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی زون گلشن معمار کے امیر رضوان شاہ نے بھی خطاب کیا۔مظاہرے میں کے الیکٹرک کے خلاف قراداد منظور کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلشن معمار کے ای

پاکستان کے افغانستان کے حوالے سے شبہات جائز ہیں: رچرڈ اولسن

October 13, 2017 - 23:52
Posted in:

واشنگٹن — 
پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندہٴ خصوصی رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دفاعی امور سمیت دیگر سٹریٹیجک معاملات پر مزید ہم آہنگی کا خواہاں ہے، جبکہ پاکستان میں موجود شدت پسند دونوں ملکوں کے تعلقات میں رکاوٹ ہیں۔
وائس آف امریکہ اردو سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، رچرڈ اولسن، جو امریکی سفیر برائے پاکستان بھی رہ چکے ہیں، نے کہا ہے کہ ’’ٹرمپ انتظامیہ کے لیے پالیسی چیلنج پاکستان کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے روابط منقطع کرنے پر رضامند کرنا ہے‘‘۔

وزیراعظم آج کراچی میں کول ٹرمینل کا افتتاح کریں گے 

October 13, 2017 - 23:50
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج ہفتے کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وزیراعظم پورٹ قاسم پر پاکستان کے پہلے کول اور کلنکر ٹرمینل کا افتتاح کرنے کے بعد گورنر ہاؤس میں ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے‘ وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، تاجروں اور صنعت کاروں سے بھی ملاقات کریں گے‘ وزیراعظم کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پورٹ قاسم پر کول اور کلنکر ٹرمینل کا منصوبہ مئی 2017ء میں مکمل ہوچکا ہے اور اب تک اس ٹرمینل پر کوئلے سے لدے 12جہاز لنگر انداز ہوچکے ہیں۔

طلبہ حقوق کی حق تلفی، اسلامی جمعیت طلبہ کا طلبا حقوق مارچ کااعلان

October 13, 2017 - 23:49
Posted in:

لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت کی جانب سے طلباء حقوق کی حق تلفی کیخلاف اسلامی جمعیت طلباء لاہور کے زیر اہتمام طلباء حقوق مارچ کا انعقاد کیا جائیگا۔25 اکتوبر کو منعقد کئے جانے والے طلباء حقوق مارچ کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کرینگے یہ طلباء حقوق مارچ مال روڈ پر منعقد کیا جائیگایہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں پی ایم جی چوک سے گورنر ہاؤس تک مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جس کے تحت مال روڈ پر ہر قسم کے جلسہ جلوسوں اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی عائد ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

محکمہ واسا نے57کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا

October 13, 2017 - 23:49
Posted in:

لاہور(آن لائن)محکمہ واسا پنجاب نے واسا میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیے جانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز بھی واسا کے گریڈ ایک سے گریڈ 5تک کے 57کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیاگیا ہے ایم ڈی واسا نے ان ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کے چچا کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے کا انکشاف

October 13, 2017 - 23:48
Posted in:

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کے چچا محکمہ آبپاشی کے ٹھیکیدار کو کالعدم تنظیم کے کارندوں کا اغوا کے بعد ٹکڑے کرکے قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مدعی غلام رسول کی جانب سے وزیرداخلہ کو بھیجی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی غلام سرور کو 16 برس قبل اغوا کرنے کے بعد اسکے جسم کے آٹھ ٹکڑے کئے اور سر دھڑ سے الگ کرکے خالی پلاٹ میں پھینک دیا تھا۔تھانہ سبزہ زار اورتھانہ گلشن اقبال پولیس نے جسم کے ٹکڑے اور سر برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کیے۔ سمن آباد کا رہائشی چودھری غلام سرور2 اپریل 2001 کو اپنی گاڑی پر گھر سے دفتر کیلیے نکلا رات گئے تک وہ واپس

عمران خان کے وکلا انہیں لاعلم رکھ رہے ہیں، الیکشن کمیشن

October 13, 2017 - 23:48
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن+ اے پی پی) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ لگتا ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ان کے وکلا اور قانونی ماہرین صحیح صورتحال سے آگاہ نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہیں جو کہ حقائق کے منافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار حاصل ہے اور اسی اختیار کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ترجمان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے الیکشن کمیشن پر تعصب برتنے کے الزامات پر ردعمل کا دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام اقدامات آئین اور قانون کے مطابق ہیں ،الیکشن کمی

پاک فوج کی وضاحتیں

October 13, 2017 - 22:59
Posted in:

میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے قادیانیوں اور احمدیوں کے حوالے سے قومی اسمبلی میں خطاب کرکے گویا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ اب ایک طرف تو ان کی اپنی پارٹی کا ہر چھوٹا بڑا کیپٹن صفدر کے خیالات سے لا تعلقی کا اظہار کررہاہے تو دوسری طرف فوج کی طرف سے بھی وضاحتیں کی جارہی ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ جمعرات کو جامعہ کراچی میں خطاب کیا اور اس موضوع پر بات کی۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بھی قادیانیوں اور احمدیوں کی فوج میں شمولیت کی وضاحت کی۔ ان کا کہناتھا کہ مجھے کسی کو ا

احتساب عدالت میں وکلا گردی

October 13, 2017 - 22:58
Posted in:

نا اہل قرار دیے گئے میاں نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کو احتساب عدالت نے جمعہ 13 اکتوبر کو طلب کیا تھا تاکہ ان پر فرد جرم عاید کی جاسکے۔ میاں نواز شریف تو حاضر ہی نہیں ہوئے کہ ان کے پاس لندن میں اپنی اہلیہ کی تیمارداری کا جواز ہے حالانکہ وہاں دو بیٹے بھی موجود ہیں۔ میاں نواز شریف کا آنا اور جانا ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بہر حال وہ عدالت کی طلبی پر حاضر نہیں ہوئے حالانکہ اطلاع یہ تھی کہ وہ آرہے ہیں۔ آجاتے تو سیاسی طور پر ان کو فائدہ ہی ہوتا اور ان کی پارٹی ایک بار پھر یہ کہہ سکتی تھی کہ میاں صاحب بڑی جرأت

قال اﷲ تعالیٰ ۔۔۔ و ۔۔۔ قال رسول اﷲ ﷺ

October 13, 2017 - 22:57
Posted in:

پوچھتے ہیں: حیض کا کیا حکم ہے؟ کہو: وہ ایک گندگی کی حالت ہے اس میں عورتوں سے الگ رہو اور ان کے قریب نہ جاؤ، جب تک کہ وہ پاک صاف نہ ہو جائیں پھر جب وہ پاک ہو جائیں، تو اْن کے پاس جاؤ اْس طرح جیسا کہ اللہ نے تم کو حکم دیا ہے اللہ اْن لوگوں کو پسند کرتا ہے، جو بدی سے باز رہیں اور پاکیزگی اختیار کریں ۔ تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں تمہیں اختیار ہے، جس طرح چاہو، اپنی کھیتی میں جاؤ، مگر اپنے مستقبل کی فکر کرو اور اللہ کی ناراضی سے بچو خوب جان لو کہ تمہیں ایک دن اْس سے ملنا ہے اور اے نبیؐ! جو تمہاری ہدایات کو مان لیں انہیں فلاح و سعادت کا مثردہ سنا دو ۔ (سورۃ البقرۃ:222تا223)

انتخاب

October 13, 2017 - 22:56
Posted in:

یہود و نصاریٰ پر تنقید کرتے ہوئے قرآن جو کچھ کہتا ہے اس کو پڑھتے وقت مسلمانوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث یاد رکھنی چاہیے جس میں آپ ؐ نے فرمایا: کہ تم بھی آخر کار پچھلی اُمتوں ہی کی روش پر چل رہو گے حتّٰی کہ اگر وہ کسی گوہ کے بِل میں گُھسے
ہیں، تو تم بھی اسی میں گُھسو گے۔ صحابہؓ نے پوچھا: یا رسول اللہ ، کیا یہود و نصاریٰ مراد ہیں؟ آپ ؐ نے فرمایا، اور کون؟ نبی اکرم ؐ کا ارشاد محض ایک تَو بِیخ نہ تھا بلکہ اللہ کی دی ہوئی بصیرت سے آپ یہ جانتے تھے کہ انبیا کی اُمتوں میں بگاڑ کن کن راستوں سے آیا اور کن کن شکلوں میں ظہور کرتا رہا ہے۔
(تفہیم القرآن: تفسیر سورۃ البقرۃ)

وی آئی پی احتساب

October 13, 2017 - 22:56
Posted in:

عمران خان کہتے ہیں کہ ملک میں وی آئی پی احتساب ہورہا ہے۔ خان صاحب کی ان باتوں میں خاصا وزن ہے صاف ظاہر ہے کہ نااہل وزیراعظم لندن میں بیٹھ کر حکومت چلارہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت دیگر وفاقی وزرا لندن آکر ہدایات لیتے ہیں اور پھر دوسری جانب شریف خاندان کے تمام افراد مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود آزادی کے ساتھ پاکستان سے برطانیہ آتے ہیں اور پھر نیب عدالتوں میں وی آئی پی کے طور پر پیش ہوتے ہیں ان کا پروٹوکول اور شان و شوکت سب کے سامنے ہے۔ کیپٹن صفدر لندن سے اسلام آباد آئے

فکر کے دریچے وا کرنے والے اداریے

October 13, 2017 - 22:54
Posted in:

11 اکتوبر جسارت کے ادارتی صفحے پر عظیم سرور صاحب کا کالم پڑھا جو مظفراعجاز صاحب کی کتاب ’’قلم رو‘‘ کی تقریب رونمائی میں پڑھا گیا تھا۔ بلاشبہ آج کا اخبار آنے والے کل کی ردی بن جاتا ہے اور عموماً خواتین کچن میں مختلف مصارف میں لے آتی ہیں یا ماسیوں اور ردی والوں کی روزی روٹی کے کام آتا ہے۔۔۔!!

خبروں پر تبصرہ ضروری نہیں

October 13, 2017 - 22:50
Posted in:

انتخابی اصلاحات میں کسی بھی مسلمان امیدوار کے لیے ختم نبوت پر صدق دل سے ایمان لانے کے حلف سے متعلق ترمیم قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور ہوگئی ہیسینیٹ نے کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی بحالی کے لیے الیکشن ترمیمی بل 2017 کی متفقہ منظوری دے دی الیکشن ایکٹ 2017 کی وجہ سے جنرل الیکشن آرڈر 2002 میں احمدی عقائد کے حوالے سے شامل کی جانے والی شقیں سیون بی اور سیون سی بھی خارج ہوگئیں تھیں جو اب ترمیمی بل کے بعد اپنی پرانی حیثیت میں بحال ہوگئی ہیں۔ شقوں کے مطابق انتخابی عمل و ووٹرز

نگراں جج احتساب عدالت واقعے کا نوٹس لیں‘فواد چودھری

October 13, 2017 - 22:48
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں جج احتساب عدالت پر ن لیگ کے کارکنان کے حملے کا فوری نوٹس لیں،معزز جج مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر شامل کرنے کا حکم دیں۔ احتساب عدالت میں

سازش کون کررہا ہے؟؟

October 13, 2017 - 22:48
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا شکوہ ہے کہ میاں نواز شریف چیخ چیخ کر عوام کو یہ باور کرارہے ہیں کہ ان کو وزارت عظمیٰ سے نکالنے کی سازش کی گئی ہے اور اس سازش کی پہلی کڑی یہ ہے کہ ان کے خلاف پاناما کا ہنگامہ برپا کیا گیا اور جب پاناما کا مقدمہ بے بنیاد نکلا تو انہیں اقامہ کے بہانے نکال دیا گیا مگر یہ سب عدلیہ کو بدنام کرنے اور خود کو مظلوم بنانے کی سازش ہے۔ گنڈا پور یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص بینک میں ڈاکا زنی کی واردات کرکے اپنی کار میں تیز رفتاری سے بھاگ رہا ہو اور ٹریفک پولیس اس کو گرفت میں لے لے تو

فلسطینی انتظامیہ کا اسرائیل سے عسکری تعاون جنگی جرم ہے‘انسانی حقوق تنظیم

October 13, 2017 - 21:58
Posted in:

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم انسانی حقوق کے ایک گروپ نے فلسطینی انتظامیہ کے ماتحت سیکورٹی اداروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جاری تعاون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لندن میں قائم ’عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی ادارے اور عباس ملیشیا سیاسی بنیادوں پر کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں نہ صرف غیرقانونی حراست میں رکھتی ہے بلکہ قیدیوں کو ہولناک اذیتیں بھی دی جاتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست اور قابض فوج کی خوشنودی کے لیے فلسطینی شہ

شمالی کوریا کے جوہری مرکز کو زلزلے کے جھٹکوں کا سامنا

October 13, 2017 - 21:58
Posted in:

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے اور مسلسل بارش کی وجہ سے تودے گرنے کے باعث جوہری ہتھیاروں کے تجربہ کرنے کے مرکز کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جوہری تجربات سے زیر زمین پتھریلی چٹانوں کو شدید نقصان پہنچنے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شمالی کوریائی حکام اگلے کسی بھی جوہری تجربے کے لیے مذکورہ مرکز کو شاید ہی استعمال کریں۔ جنوبی کوریائی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز بھی پنچ یری کے قرب جوار میں ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ قبل ازیں 3 ستمبر کو شمالی کوریا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل

مذاکرات سے قبل کرد حکومت کو ہماری شرائط ماننی ہوں گی‘ عراق

October 13, 2017 - 21:57
Posted in:

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ آزادی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم سے پیدا بحران پر مذاکرات سے قبل کرد علاقائی حکومت کو کئی شرائط ماننی ہوں گی۔ ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ کرد علاقائی حکومت کو سب سے پہلے عراق کی وحدت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ حکومتی ترجمان کرد حکام کی جانب سے بدھ کی رات گئے پیش کردہ مکالمے کی پیش کش پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کردستان خطے کے مقامی حکام کو تیل کی برآمدات، سیکورٹی اور سرحدی تحفظ کے معاملے پر، جسمیں زمینی اور داخلہ کے مقامات شامل ہیں، وفاقی حکومت کے اقتدارِ اعلیٰ کو تسلیم کرنا ہوگا۔ دو

حکومت نے سندھ یونیورسٹی کو 10 ایکڑ زمین دی ہے‘وائس چانسلر

October 13, 2017 - 21:57
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سینیٹ کا چوتھااجلاس گزشتہ روز جامعہ کے سینیٹ ہال میں منعقد کیا گیا۔سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے و ائس چانسلر اور صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر نے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے جامعہ کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کیلیے ہاکس بے پر دس ایکڑ ز زمین فراہم کی گئی ہے جہاں پر ’’ہاکس بے کیمپس آف ایس ایم آئی یو‘‘ تعمیر کیا جائے

سعودی عرب میں نامناسب لباس پہنے افراد کا اسٹیڈیمز میں داخلہ بند

October 13, 2017 - 21:56
Posted in:

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں محکمہ کھیل کے حکام نے نامناسب لباس میں ملبوس کسی بھی فرد کے اسٹیڈیمز میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اعلان 10 اکتوبر کو ہوا تھا اور اس وقت سے ٹوئٹر پر اسٹیڈیمز میں سونے کے لباس پر پابندی کا ہیش ٹیگ 60 ہزار مرتبہ استعمال کیا جا چکا ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ بظاہر مردوں کو عوامی مقامات پر ڈھیلے ڈھالے اور چھوٹے بازوؤں والا چغہ پہننے سے روکنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل اس فیصلے پر منقسم ہے۔ جنرل اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں شاہی حکم نامے کے مطابق چیئرمین ت

ہم نے بڑے دہشتگردوں کو نمٹایا چاقو باز کو سٹی وارڈنز بھی پکڑ سکتے ہیں, مئیر

October 13, 2017 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ چھری مار تو بہت دور کی بات ہے ہم نے تو بڑے بڑے دہشت گرد نمٹا دیے، چھرا مار کو پکڑنے کاکام ہمارے حوالے کیا جائے، ہم یہ کام کرسکتے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ضلع وسطی میں صفائی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا، بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے صفائی مہم کے دوسرے فیز میں نیو کراچی اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں کو شامل کیا گیا ہے، میئر کراچی وسیم اختر نے نیو کراچی نالہ اسٹاپ سیکٹر 11-F کا دورہ کیا اور صفائی مہم کے دوسرے فیز کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کراچی آپریشن کوہماری بھر پور حمایت حا

بقائی ڈینٹل کالج کی طالبات  کے درمیان پوسٹرسازی کامقابلہ

October 13, 2017 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بقائی ڈینٹل کالج شعبہ کمیونٹی ڈینٹسٹری نے بی ڈی ایس سال دوم کے طلبہ و طالبات کے مابین دانتوں کے مختلف امراض کے موضوع پر پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کرایا۔ پرنسپل بقائی ڈینٹل کالج ڈاکٹر کاشف اکرام اور وائس پرنسپل ڈاکٹر طلحہٰ معید صدیقی نے
پوسٹرکی نمائش کا تجزیاتی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کاشف اکرام نے شعبہ کمیونٹی ڈینٹسٹری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دانتوں کی 26 بیماریوں سے متعلق طلبہ و طالبات نے اپنی حاصل کردہ تعلیم کا اظہار بذریعہ پوسٹر کیا ہے جس سے طلبہ و طالبات میں علم دندان کا شعور اجاگر ہوا۔
پوسٹرز سازی کا قابلہ

فارماسسٹ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘ڈاکٹراقبال

October 13, 2017 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر نے کہا ہے کہ فارماسسٹ کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹر محض ادویات تجویز کرتا ہے جب کہ فارماسسٹ ان ادویات کے اثرات اور مضر اثرات سے آگہی فراہم کرتے ہیں۔ فارماسسٹ ادویات کے ماہر ہوتے ہیں اور ان کی اولین ترجیح مریض کی صحت ہوتی ہے۔ فارماسسٹ کا بنیادی مقصد ادویات کے استعمال سے مریضوں کی صحت کی بحالی ہوتا ہے۔ پاکستان کے چھوٹے اور)

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

October 13, 2017 - 21:05
Posted in:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل سری لنکا نے آٹھ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائے تھے۔ میچ کا سکور بورڈسری لنکا کے آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ڈک ویلا تھے۔ انھوں نے 13 گیندوں پر 19 رنز بنائے اور رومان رئیس کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ سری لنکا کو دوسرا نقصان اس وقت ہوا جب رومان ریئس کے ہی اگلے اوور میں ایک بہترین ان سوئنگنگ گیند پر چندیمل ایل بی ڈبلیو ہو

سیکرٹری کوآپریٹوڈپارٹمنٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیزکے رجسٹرارکااجلاس بلالیا

October 13, 2017 - 21:00
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)تمام رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فارنزک آڈٹ کرانے سے متعلق معزز عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری کوآپریٹوڈپارٹمنٹ حکومت سندھ نے مورخہ 16اکتوبر کو تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ فارنزک آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیکرٹریز کو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ اس
حوالے سے عدالت عظمیٰ کی ہدایت کی روشنی میں صوبائی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، فارنزک آڈٹ کی رپورٹ کمیٹی سے منظوری کے بعد متعلقہ فوکل پرسن معزز عدالت عظمیٰ میں پیش کی جائے گی۔
اجلاس بلا لیا

Pages