Monthly archive

ریٹائرڈ اسٹیل مل ملازمین کو 5 برس بعد واجبات ملنے کی امید

October 12, 2017 - 23:59
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل انڈسٹریل پارک کی جانب سے پاکستان اسٹیل کو اس کی زمین کے بدلے دی جانے والی رقم کو سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کے بعد پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کو 5 برس کے بعد اپنے واجبات کے حوالے سے امید کی کرن نظر آئی ہے ۔ شوکت عزیز نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں پاکستان اسٹیل کی 930 ایکڑ زمین نیشنل انڈسٹریل پارک کے حوالے کردی تھی ۔ابھی تک حکومت یہ طے نہیں کرسکی ہے کہ نیشنل انڈسٹریل پارک کس شرح سے پاکستان اسٹیل کو ادائیگی کرے گا۔ نیشنل

سینیٹ ‘نااہل شخص سے متعلق قرار داد کی کاپی وزارت قانون کو ارسال

October 12, 2017 - 23:58
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ سیکرٹریٹ نے نااہل شخص پر سیاسی جماعت کا سربراہ بننے کی پابندی کی قرارداد پر حکومتی جواب کے لیے قرارداد کی کاپی وزارت قانون و انصاف کو بھیج دی۔ ضابطہ کار کے تحت حکومت 2ماہ میں سینیٹ سیکرٹریٹ کو اپنے جواب کے بارے میں آگاہ کرنے کی پابند ہے۔ جواب نہ آنے کی صورت میں قرارداد میں کی گئی سفارش پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایوان بالا میں نااہل شخص پر سیاسی جماعت کا سربراہ بننے کی پابندی کی بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی گئی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پشاور میں میٹرو بس سروس منصوبے کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی، شہبازشریف

October 12, 2017 - 23:58
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2014ء میں پشاور میں میٹرو بس سروس منصوبے کا اعلان کیا مگر آج تک وہاں ایک اینٹ بھی نہیں لگی،اپنے پٹھان بہن بھائیوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کے پی کے میں ہماری حکومت ہوتی تو 11 ماہ میں پشاور موٹروے کا منصوبے بن جاتا،عمران خان نے کام خود نہیں کیا،جس صوبے میں تبدیلی اور نئے پاکستان کا نعرہ لگایا وہاں کے لوگ اس دن کو کوستے ہوں گے کہ ہم نے اس کو ووٹ کیوں دیا اور لاہور میں میٹرو ٹرین کی پچ کو ہی

عمران خان نااہلی کیس ،حنیف عباسی کا عدالت عظمیٰ میں جواب جمع

October 12, 2017 - 23:57
Posted in:

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک +آن لائن)عدالت عظمیٰ میں پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے مر کزی رہنما حنیف عباسی نے جواب جمع کرا دیا۔ عدالت عظمیٰ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی۔حنیف عباسی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی

برمی مسلمانوں پرمظالم: ہیومن رائٹس کے تحت آج پریس کلب پر مظاہرہ ہوگا

October 12, 2017 - 23:57
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت میا نمر میں رو ہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظا لم کے خلاف آج سہ پہر 3 بجے کراچی پر یس کلب کے با ہر “کفن پوش مظاہرے “کا انعقاد کیاگیا ہے ۔مظاہرے سے جسٹس (ر)وجیہ الدین ، انتخاب عالم سوری،جنرل سیکرٹری شہزاد مظہر، جو ائنٹ سیکرٹر ی ذبیح اللہ قریشی و دیگر خطا ب کریں گے ۔انتخاب سوری نے عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

نندی پور کرپشن اسکینڈل میں ملوث محمد محمود اہم سر کاری عہدے پر براجمان

October 12, 2017 - 23:56
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی)میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے نندی پور کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسر کو تمغہ ستارہ امتیاز دے کر صوبے کاسیکرٹری زراعت تعینات کررکھا ہے جبکہ نیب حکام نے بتایا کہ نندی پور کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہیں یکم نومبر کو مفصل رپورٹ پی اے سی کو فراہم کردی جائے گی۔ چیئرمین پی اے سی سید خورشید شاہ نے ریمارکس دیے کہ نندی

مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں‘ناصر جنجوعہ

October 12, 2017 - 23:55
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ مدارس کے طلبا کو عصری تعلیم و تربیت کے ذریعے قومی دھارے میں لانے کی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں، تمام مکتبہ فکر کے علما اور مدارس کے پانچوں وفاق کی قیادت سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمن،اتحاد تنظیم المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمن،وفاق المدارس کے حنیف جالندھری، محمد

عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف اور پارٹی کے لیے ٹھیک نہیں‘ چودھری نثار

October 12, 2017 - 23:00
Posted in:

ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنما چودھری نثار علی خان کہتے ہیں کہ عدالتوں سے محاذ آرائی نواز شریف، مسلم لیگ نون اور اس ملک کے لیے ٹھیک نہیں۔ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ان کا ایک ہی موقف ہے کہ مقدمات عدالتوں میں چلنے چاہئیں، نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور دنیا کی پانچویں بڑی فوجی قوت ہے، ملک میں کسی دوسری فوج کے آپریشن کا سوچنا بھی تضحیک آمیز ہے، ہمیں اپنی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں پربھرپوراعتماد ہے، پاکستان کے اندرآپریشن کرنے کے لیے پاک فوج ہر دم تیارہے، ہمارے پاس افغان

فریال تالپورکی پیپلزسیکرٹریٹ آمد

October 12, 2017 - 22:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے جمعرات کو پیپلز سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، راشد ربانی اور دیگر کارکنان نے ان کا استقبال کیا جبکہ فریال تالپور کے ہمراہ ایم پی اے سعید غنی ، سینیٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔فریال تالپور نے پیپلز سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر کا بھی دورہ کیا۔فریال تالپور نے شہدا گیلری میں شہدا جمہوریت کے لیے دعا بھی کی اور وہاں موجود پارٹی کارکنان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے برادرنسبتی انتقال کرگئے،گورنرمحمدزبیرکااظہارتعزیت

October 12, 2017 - 22:55
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے برادر نسبتی ڈاکٹر اسد رضا شاہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ ڈیفنس فیز Iکی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں صوبائی وزرا، اراکین سندھ اسمبلی، چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن، وزیرا علیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت اور دیگر اعلیٰ سینئر افسران سمیت معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین فیز Iکے قبرستان میں کی گئی۔گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے برادر نسبتی ڈاکٹر سید اسد رضا شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے اور مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لی

نیب ریفرنسز:کیپٹن صفدر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج

October 12, 2017 - 22:55
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے فرد جرم عاید ہونے کی تاریخ کو چیلنج کرنے کے مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ انہوں نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے وفاقی احتساب عدالت، نیب اور احتساب عدالت کے جج کو فریق بناتے ہوئے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے صرف4 دن بعد ہی فرد جرم عاید کرنے کی تاریخ مقرر کی ہے جو آرٹیکل265 سی کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم نامے کو معطل کرکے احتساب عدالت کو آج فرد جرم عاید کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نے د

جماعت اسلامی کے الیکٹرک ملٹی ائر ٹیرف کیخلاف آج احتجاج کریگی

October 12, 2017 - 22:54
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک ملٹی ائر ٹیرف میں اضافے اور اربوں روپے کی لوٹ مار کے خلاف آج شہر بھر میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔ مرکزی مظاہرہ شام 5بجے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے باہر ہوگا ،جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی یونس بارائی اور دیگر خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں پانچوں اضلاع میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جس سے امیرضلع وسطی منعم ظفر خان ، امیر ضلع جنوبی عبد الرشید ، امیر ضلع غربی عبد الرزاق خان اور امیر ضلع بن قاسم عبد الجمیل اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے ۔واضح ر

آئی جی کے حکم پر3تھانیداروں کاتبادلہ

October 12, 2017 - 22:54
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ کے حکم پر 3ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے گئے۔جن میں ہمایوں احمد کو ایس ایچ او ناظم آباد،محمد وسیم کو ایس ایچ او لیاقت آباد اور نواز بروہی کو ایس ایچ او فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تعینات کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پاک فوج نے 5غیرملکیوں کو بازیاب کرالیا‘ ٹرمپ کی شاباش

October 12, 2017 - 22:53
Posted in:

راولپنڈی /واشنگٹن(اے پی پی+مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے 5غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ مغویوں میں ایک کنیڈین‘اس کی امریکی بیوی اور 3بچے شامل ہیں ‘ان غیر ملکیوں کو 2012ء میں افغانستان سے اغواء کیا تھا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی خفیہ اداروں نے ایک روز پہلے یرغمال خاندان کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی اطلاع دی، دہشت گردوں نے مغویوں کو کرم ایجنسی کے ذریعے پاکستان منتقل کیا تو پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بازیاب کرائے گئے خاندان کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا رہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی یرغمالی خاتون کو

اورنج لائن منصوبے میں تاخیر پر وزیر ٹرانسپورٹ برہم

October 12, 2017 - 22:53
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)صو با ئی وزیر محنت، ٹرانسپور ٹ و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے جمعرات کے روز اورنج(عبدالستار ایدھی )لائن کے دونوں اطراف کے تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ کیا۔ان کے ہمراہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سعید احمد اعوان ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محمد اطہر اور دیگر افسران ساتھ تھے۔صو با ئی وزیر محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے عوامی حکومت کا تحفہ ہے اور اس کی بھر پور طریقے سے مانیٹرنگ کرکے وقت مقررہ پر مکمل کرانا چاہتے تھے لیکن تعمیراتی فرم کی جانب سے بے جا تاخیر کی

اختر کالونی :بچی کو اغوا کرنے والے شخص پر اہل محلہ کا شدید تشدد

October 12, 2017 - 22:52
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اختر کالونی میں چیز دلانے کے بہانے بچی کو اغوا کرنے والے شخص کو اہل محلہ نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جلانے کی کوشش کی ،پولیس نے ملزم کو شدید زخمی حالت میں لوگوں سے چھڑا کر اسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق محمود آباد تھانے کی حدود اختر کالونی میں ایک شخص بچی کو زبردستی اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ بچی نے شور مچا دیا جس پر اہل محلہ جمع ہو گئے

فاٹا کے ادغام کے لیے ماحول سازگار بنا رہے ہیں،وزیر اعظم

October 12, 2017 - 22:52
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے ادغام کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور تیز تر بنیادوں پر ضروری قانونی و انتظامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیرا عظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاوہ ازیں نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی

مذاکرات سے قبل کُرد حکومت کو شرائط ماننی ہوں گی: عراق

October 12, 2017 - 22:30
Posted in:

عراقی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’(کردستان) خطےکے مقامی حکام کو تیل کی برآمدات، سکیورٹی اور سرحدی تحفظ کے معاملے پر، جس میں زمینی اور داخلہ کے مقامات شامل ہیں، وفاقی حکومت کے اقتدارِ اعلیٰ کو تسلیم کرنا ہوگا‘‘

تھانہ فیصل ٹاؤن کے مال خانے میں آتشزدگی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز

October 12, 2017 - 21:59
Posted in:

لاہور(کرائم رپورٹر)اعلیٰ پولیس حکام نے تھانہ فیصل ٹاؤن کے مال خانے میں لگنے والی آگ کے حوالے سے اس بات کا پتہ چلانے کیلیے کہ آتش زدگی کا یہ واقعہ کوئی حادثہ یا سازش تھی تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ اس سلسلے میں ایس پی ماڈل ٹاؤن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ تھانہ فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا آگ کے حوالے سے پولیس اہلکاروں سے معلومات حاصل کیں اور تھانے کے مال خانے میں آگ لگنے کے واقعہ کا جائزہ لیتے ہوئے شواہد اکھٹے اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھانے میں موجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر اور دیگر ریکارڈ محفوظ رہا ہے جبکہ آتشزدگی سے

پولیس کوعوام دوست بنانا ہوگا،قاتل فورس نہیں

October 12, 2017 - 21:59
Posted in:

ملک میں موجود مختلف سرکاری اداروں کی بات کی جائے تو کرپشن ،لاپروائی اورمیرٹ کا قتل عام ان اداروں کا خاصہ بن چکا ہے اور یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ محکمہ پولیس ان میں سہرفرست ہے ۔’’پولیس کاہے فرض مدد آپ کی‘‘ یہ اس محکمے کا ماٹو ہے ۔اپنے ماٹو کے برعکس مالی بے ضابطگیوں سے لے کر جرائم کو پروان چڑھانے تک محکمہ پولیس کے افسران اور اہلکار جرائم پیشہ عناصر کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں ۔اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ شہریوں کو اغوا کرکے تاوان کے لیے تھانوں میں رکھا جارہا ہے ۔کراچی میں رہنے والے تقریباًہر شخص نے شہر کی شاہراہوں پر یہ منظر دیکھا ہوگا کہ جس میں پولیس اہلکار کسی بھی شہری کو بلاجواز روک کر ا

پاسپورٹ آفس رائیونڈ روڈ 10 ماہ بعد بھی غیر فعال ، شہری پریشان

October 12, 2017 - 21:58
Posted in:

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/نیوزرپورٹر) پاسپورٹ آفس رائیونڈ روڈ 10 ماہ بعد بھی فعال ہو سکا اور نہ ہی اس کاکرایہ ادا کیا جا سکا۔ بلڈنگ مالک نے کرایہ کیلیے پاسپورٹ انتظامیہ کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس رائیونڈ روڈ کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا،لیکن 10ماہ گزرنے کے باوجود آفس کو فعال کیا گیا اور نہ ہی کرایہ ادا کیا جا سکا ، پاسپورٹ آفس رائیونڈ روڈ کی بلڈنگ کا ماہانہ کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار ہے اور15 لاکھ روپے پاسپورٹ انتظامیہ نے ادا کرنے ہیں۔مالک کاکہنا ہے کہ میرا 10 ماہ کا کرایہ ادا اور بلڈنگ کو خالی کیا جائے۔ دوسری جانب رائیونڈ کے گرد و نواح میں رہنے والے عوام پاسپورٹ ک

قادیانیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش آئین سے بغاوت ہے، مونس الہی

October 12, 2017 - 21:55
Posted in:

لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر مونس الٰہی کی قیادت میں تمام پارٹی ارکان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی قادیانیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی مذموم کوشش آئین سے بغاوت ہے۔ مجوزہ قرارداد کے مطابق صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی ایک نیوز چینل پر قادیانیوں سے متعلق حالیہ گفتگو پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے جس سے پوری امت مسلمہ کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔ ختم نبوت ﷺ کا عقیدہ عین ایمان ہے جس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں، ہماری عزت حضور اکرم ؐ کی وجہ سے ہے جو رسول اللہؐ کی صدق دل سے عزت کرتا ہے و

پنجاب پولیس 98 مغوی بچوں کا سراغ لگانے میں ناکام

October 12, 2017 - 21:54
Posted in:

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/کرائم رپورٹر) پنجاب سے لاپتہ یا اغوا ہونے والے 98 بچوں کو پولیس تلاش کرنے میں ناکام ہے جبکہ 39 بچوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 5برس کے دوران سینکڑوں بچے اغوا یا لاپتہ ہوئے جن میں سے کچھ کو تو پولیس نے بازیاب کروا لیا جبکہ بیشتر تاحال لاپتہ ہیں یا اغوا کاروں کے چنگل میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 21 اضلاع سے اغوا یا لاپتہ ہونے والے بچوں میں سے اب بھی 98 بچے بازیاب نہیں کرائے جا سکے۔ دیگر جرائم کی طرح بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے کیسز میں بھی لاہور ہی سرفہرست ہے جہاں کے 39 بچے نہ جانے اغوا کاروں کے چنگل میں کس حال میں ہیں۔اسی طرح فیصل آ

اسرائیل مخالف تعصب کا الزام، امریکہ یونیسکو سے علیحدہ

October 12, 2017 - 21:22
Posted in:

محکمہٴ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ’’یہ فیصلہ اتنا سہل نہیں تھا، اور اس سے یونیسکو کی بے تحاشہ واجب الادا رقوم پر امریکہ کی تشویش کا اظہار؛ تنظیم میں بنیادی إصلاحات کی ضرورت اور یونیسکو کی طرف سے جاری اسرائیل مخالف تعصب کی نشاندہی ہوتی ہے‘‘

انٹرڈسٹرکٹ گرلز ڈگری کالجز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کاآغاز

October 12, 2017 - 20:59
Posted in:

پشاور(جسارت نیوز)انٹر ڈسٹرکٹ گرلز ڈگری کالجزبیڈمنٹن ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہو گیا ۔افتتاحی میچوں میں گلشن رحمان ،حیات آباد اور فرنٹیئر کالج کی طالبات نے برتری حاصل کر لی ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے سابق ڈائریکٹردین محمد تھے ،اس موقع پربورڈ آف انٹر میڈیٹ پشاور کے ڈائریکٹر اسپورٹس منظر خان ، ٹورنا منٹ کی آرگنائزنگ سیکرٹری اور فرنٹیئر کالج برائے خواتین کی ڈائریکٹر اسپورٹس رحیم بی بی اور نجمہ ناز قاضی بھی موجود تھے۔ڈائریکٹیوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام پشاورمیں جاری گرلز ڈگری کالجز اسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈ ر ی ایج

10 واں ایشیا ہاکی کپ ملائیشیا نے چین اور جنوبی کوریا نے اومان کو ہرادیا

October 12, 2017 - 20:59
Posted in:

ڈھاکا (نمائندہ خصوصی) 10ویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا نے چین، جنوبی کوریا نے اومان کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔ بنگلا دیش میں ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں ملائیشین ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، فیضل ساری نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ تاج الدین نے2، صباح اور روسلی نے ایک، ایک گول کیا، چین کی جانب سے واحد گول ای وین ہوئی نے کیا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے اومان کو با آسانی 7-2 گول سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، ینگ نے2 جبکہ لی

اسپین میں جاری بحران کے باوجود قومی دن کی تقریبات

October 12, 2017 - 20:58
Posted in:

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین میں کاتالونیا کی آزادی کے ریفرنڈم کے بعد سے سیاسی بحران جاری ہے تاہم اس کے باوجود گزشتہ روز قومی دن کی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ہسپانوی قومی دن کی مرکزی تقریب معمول کی فوجی پریڈ قرار دی جاتی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی پریڈ کے مہمان خصوصی قدامت پسند وزیراعظم ماریانو راخوئے اور ملک کے بادشاہ تھے۔ قومی دن کے موقع پر دارالحکومت میڈرڈ کی گلیوں اور سڑکوں پر شہری ملکی جھنڈے لہراتے پھرتے رہے۔ مبصرین کے مطابق وزیراعظم ماریانو راخوئے کی حکومت فوجی پریڈ سے اپنی قوت کا اظہار سے جوڑنے کی خواہاں ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages