Monthly archive

پاکستان ہتھیاروں کے ذخیرے کیلیے سرنگیں تعمیر کر رہا ہے‘بھارتی میڈیا

October 11, 2017 - 23:59
Posted in:

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی میڈیا نے الزام عاید کیا ہے کہ پاکستان کے پاس مبینہ طور پر140 جوہری ہتھیار ہیں اور اب ان ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے زیر زمین سرنگیں بنا رہا ہے۔بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مبینہ طور پر میانوالی میں یہ سرنگیں بنا رہا ہے جو کہ امرتسر سے 350اور نئی دہلی سے750کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ تنصیب 3 بین الرابطہ سرنگوں پر مشتمل ہے جس کی بلندی10 میٹر اور چوڑائی بھی10میٹر ہے۔رپورٹ میں کہا گیاکہ ان سرنگوں کا کشادہ سڑکوں سے رابطہ ہوگا اور ہرسرنگ کا الگ داخلی اور خارجی راستہ ہوگا۔رپورٹ میں خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرنگ میں12سے 14

اشرافیہ من مانی بند کرے تو ادارے بہتر خدمات انجام دینگے‘لیاقت بلوچ

October 11, 2017 - 23:58
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ ، احتساب بیورو ، ریاستی ادارے ، پارلیمنٹ اور نظام حکومت اسی وقت بہترین خدمات انجام دے سکتے ہیں کہ اشرافیہ من مانی ترک کرے ، آئین اور قانون کی بالادستی قبول کرے ، جمہوری باہمی احترام اور برداشت کا رویہ اختیار کیا جائے ۔ ہر فرد اپنی ذات کو ناگزیر اور اپنی ذات کی لڑائی کے بجائے اصول ، نظریے ، ملک و ملت اور آئین و قانون کو اولیت دے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کی 3 بڑی جماعتوں کے قائدین اور نمائندے ایسی زبان اور ا

نیب لاہور :حارث اسٹیل کے مالک کو ڈھائی برس قید کی سزا 

October 11, 2017 - 23:58
Posted in:

لاہور(آن لائن)احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کے ہاتھوں ضبط ہونے والی جائداد دبئی میں فروخت کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریفرنس کے ملزم حارث افضل کو ڈھائی برس قید اور54 کروڑ جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ مجرم حارث افضل جو حارث اسٹیل مل کا مالک ہے پر بینک آ ف پنجاب سے لیے گئے قرض کو واپس نہ کرنے کا الزام عاید تھا، جس پر بینک آف پنجاب نے مجرم حارث افضل کی پراپرٹی نادہندگی کے الزام میں ضبط کی،دوران تفتیش ملزم حارث افضل نے اپنے اوپر عاید الزامات کو درست درست قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے ملزم حارث افضل کے خلاف 2016ء میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

قائد اعظم یونیورسٹی : طلبہ کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری ر کھنے کا اعلان

October 11, 2017 - 23:57
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)قائد اعظم یونیورسٹی میں تاحال تدریسی عمل معطل رہے جبکہ طلبہ نے 13نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔قائداعظم یونیورسٹی میں لسانی طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے باعث بدھ کو بھی تدریسی عمل شروع نہیں ہوسکاجس کے بعدوائس چانسلر نے یونیورسٹی میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔احتجاجی طلبہ کا موقف ہے کہ یونیورسٹی سے نکالے گئے طلبہ کی بحالی اور13 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ، اگر انتظامیہ نے ہمارے احتجاج کو بزور قوت دبانے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کی جائے گی۔دوسری جانب وزیرتعلیم بلیغ الرحمان نے چیف کمشنر اسلام آباد

کارسرکار میں مداخلت،نوابزادہ گزین مری‘ طارق مگسی سمیت 7 افراد پر مقدمہ

October 11, 2017 - 23:56
Posted in:

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) نوابزادہ گزین مری اور ان کے قریبی رشتے دار رکن بلوچستان اسمبلی طارق مگسی سمیت 7 افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عدالت نے مقدمے میں 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ کالعدم تنظیم کی مدد کے مقدمے میں مزید کارروائی کیلیے جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔گزین مری کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل کرکے واپس نہیں آئے بلکہ مقدمات کا سامنا کرکے عوام کے پاس جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق

جمود توڑنے کا وقت آگیا، قبائل پختونخوا میں انضمام چاہتے ہیں،شاہ محمود

October 11, 2017 - 23:55
Posted in:

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ کی آواز کو کیوں دبایا جارہا ہے ، فاٹا کے لوگوں کی خواہش ہے کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیا جائے ،جمود توڑنے کا وقت آچکا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کی دوغلی پالیسی ہے ایک طرف وہ فاٹا کے انضمام کی بات کرتے ہیں دوسری طرف اپنی حلیف جماعتوں کو کہہ رہی ہیں کہ آواز بلند کریں تاکہ اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکے ، فاٹا کے عوام ایف سی آرسے نجات چاہتے ہیں۔12اکتوبر 1999ء کو جو کچھ ہوا اس کی قیمت قوم نے ادا کی ، کیا آپ نے

نابینا افراد کا ملازمتوں کے لیے میٹروبس ٹریک پراحتجاجی دھرنا 

October 11, 2017 - 23:54
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت)سیکڑوں احتجاجی نابینا افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں فیروز پور روڈ کلمہ چوک کے قریب میٹروبس ٹریک پر دھرنا دے کر میٹرو بس سروس بند کر دی جس کی وجہ سے میٹرو بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میٹرو بس سروس کا ٹریک بحال کرانے کے لیے ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے نابینا افراد کی قیادت سے مذاکرات کیے جو کامیاب نہ ہو سکے جس پر احتجاجی نابینا افراد نے اعلان کیا کہ وہ اپنے مطالبات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے علاوہ کسی اور سے مذاکرات نہیں کریں گے۔احتجاجی نابینا افراد نے گزشتہ رات ہی میٹرو بس ٹریک پر قب

حکومت محسنین پاکستان سے منہ نہ موڑے‘ دردانہ صدیقی

October 11, 2017 - 23:53
Posted in:

لاہو ر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بنگلا دیش حکومت کی جانب سے وہاں کے امیر جماعت اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ حکومت پاکستان محسنین پاکستان سے منہ نہ موڑے، شیخ حسینہ واجد بھارتی ایما پر اسلام پسندوں پر عرصہ حیات تنگ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش حکومت کے اقدامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی سراپا احتجاج ہیں، حکومت پاکستان کو بنگلا دیش میں ہونے والے ان مظالم کا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا چاہی

بھارتی محکمہ تعلیم نے مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ ملک قرار دے دیا

October 11, 2017 - 23:53
Posted in:

پٹنا (آن لائن) بھارتی محکمہ تعلیم نے بھی مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ ملک قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے محکمہ تعلیم نے امتحانات میں مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ ملک قرار دیا ہے۔ سرکاری تعلیمی بورڈ کی جانب سے ساتویں جماعت کے امتحان میں سوال پوچھا گیا کہ چین، نیپال، انگلینڈ، کشمیر اور بھارت ان 5 ممالک کے لوگ کیا کہلاتے ہیں؟۔ بہار کے اسکولوں کے امتحانات 5 اکتوبر سے شروع ہوئے اور ہفتے بھر تک جاری رہنے کے بعدگزشتہ روزختم ہوئے۔ بعدازاں ایک طالب علم نے اس کی نشاندہی کی تو بھارتی تعلیمی بورڈ نے اسے اپنی غلطی قرار دے کر معذرت کرلی جبکہ درحقیقت تعلیمی بورڈ نے غلطی نہیں کی بلکہ سچائی کا اعتراف

کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ ‘ مدعی کو ہی ملزم بناکر گرفتار کرلیا

October 11, 2017 - 23:52
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے ،مدعی کو ہی ملزم بناکر گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے الہ دین پارک میں گزشتہ دنوں دکان میں آتشزدگی کے واقعے میں تخریب کاری کا عنصر شامل ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔دکان کے مالک آصف راجپوت نے الزام عاید کیا تھا کہ الہ دین پارک کی انتظامیہ نے دکان کے تالے توڑ کر آگ لگائی تھی۔دکان کے مالک کے مطابق میری دکان نمبر 7/8رائٹ ونگ ،الہ دین پارک راشد منہاس روڈ گلشن اقبال ، کراچی میں ہے اور اسی پارک میں میرا گودام بھی ہے جوکہ گودام نمبر R۔31,32اور B۔32ہے کو مورخہ/28 27ستمبر 2017ء کی درمیانی شب گودام کے تالے توڑ

محکمہ صحت کی خلاف قانون 72کروڑ سے زائد کی خریداری

October 11, 2017 - 22:59
Posted in:

لاہور (نیوزرپورٹر )محکمہ صحت نے خلاف قانون 72کروڑ روپے سے زائد فرنیچر ،مشینری ،میڈیکل آلات اور دیگر اشیا خرید لیں ،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اعتراض لگا دیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے72کروڑ67لاکھ 27ہزار پچاس روپے سے فرنیچر ،مشینری ،میڈیکل آلات اور دیگر اشیا کی خریداری کے بعد آڈٹ کے لٰے ان اشیا کی فہرست بھجوائی تو آڈیٹر جنرل نے اعتراض لگایا کہ یہ پی پی آر اے رولز کی خلاف ورزی کر کے خریداری کی گئی ہے۔ یہ معاملہ ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بھی بھجوایا گیا مگر محکمہ صحت نے کوئی جواب نہ دیا۔ رپورٹ کے مطابق جن اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں خلاف قانون خریداری کی گئی ان میں نشتر کالج این

فتنہ قادنیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلیے خطرہ ہے،علامہ راغب نعیمی

October 11, 2017 - 22:58
Posted in:

لاہور (آن لائن) معروف مذہبی اسکالر ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا فتنہ قادنیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلیے خطرہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کیلیے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ کلیدی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جائے۔ توہین رسالتؐ کے قانون کو تبدیل کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ پاکستان کے حالات خراب کرانے میں قادیانیوں کا ہاتھ ہے ۔ جب تک قادیانیوں کو ان کے عہدوں فارغ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک خداداد کے حالات ٹھیک نہیں ہونگے۔ قادیانیوں کی صوبائی و قومی اداروں میں بڑھتی ریشہ دوانیاں تشویشناک ہیں۔ ان خیالات ک

گارڈن پولیس نے والدہ کو قتل کرنیوالے بیٹے اور کرایہ دار کو گرفتار کرلیا

October 11, 2017 - 22:58
Posted in:

لاہور (کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن نے جائیداد کی خاطروالدہ کو قتل کرنے والے بیٹے اور کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ منیر احمد SIانچارج ہومی سائیڈ گارڈن ٹاؤن اور اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے دن رات انتھک محنت کر کے ندیما بی بی کے قاتل اس کے حقیقی بیٹا وقاص فابیان اور کرایہ دار عدنان سعید کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وقاص فابیان نے ماں سے جائیداد کا حصہ مانگاماں کے انکار کرنے پر بیٹے وقاص فابیان نے اپنے کرایہ دار کے ساتھ مل کر ماں کے دوپٹہ سے ماں کا گلہ دبادیا۔ جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے اندھا قتل ٹریس کر نے پر ریڈنگ پ

سینکڑوں احتجاجی نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں میٹرو بس ٹریک پر دھرنا

October 11, 2017 - 22:57
Posted in:

لاہور(نیوزرپورٹر)سینکڑوں احتجاجی نابینا افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں فیروز پور روڈ کلمہ چوک کے قریب میٹروبس ٹریک پر دھرنا دیکر میٹرو بس سروس بند کر دی جس کی وجہ سے میٹرو بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا میٹرو بس سروس کا ٹریک بحال کرانے کیلیے ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے نابینا افراد کی قیادت سے مذاکرات کیے جو کامیاب نہ ہو سکے جس پر احتجاجی نابینا افراد نے اعلان کیا کہ وہ اپنے مطالبات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے علاوہ کسی اور سے مذاکرات نہیں کریں گے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ احتجاجی نابینا افراد نے گزشتہ رات ہی می

جدوجہد آج بھی لازم ہے

October 11, 2017 - 22:56
Posted in:

ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر بننے والی تین رکنی کمیٹی حقیقت جاننے کے لیے کوشاں ہے۔ ختم نبوت ؐ کے معاملے میں حکمرانوں کی یہ حساسیت اس عظیم الشان جدوجہد کا نتیجہ جو علماء کرام نے قیام پاکستان کے بعد ابتدائی برسوں اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے عہد میں انجام دی تھی۔ لیکن اس سے پہلے اس سوال کا جواب دینا ضروری ہے کہ کیوں مسلمان قادیانیوں کے باب میں اس قدر محتاط اور حساس ہیں۔ ہماری نوجوان نسل کم ہی قادیانیوں کے عقائد سے آگا ہ ہے۔ قادیانیوں کے چند عقائد ملاحظ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، معروف کافی پوائنٹ سربمہر

October 11, 2017 - 22:56
Posted in:

لاہور (نیوزرپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیا بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں ریستورانوں اور آئس کریم بنانے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی اور مشہور کافی پوائنٹ کو سیل جبکہ ہیکو آئس کریم فیکٹری کو صفائی کے بہترین انتظامات پر25000 روپے کا انعام دیاگیا۔ معروف کافی پوائنٹ کو باورچی خانے کے احاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی موجودگی ، فوڈ لائسنس نہ ہونے اور دیگر مسائل پرسر بمہر کیاگیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل نورالام

نیب لاہور کی کارروائی ، ایل ڈی اے کا اہلکارعثمان فاروق گرفتار

October 11, 2017 - 22:55
Posted in:

لاہور (کرائم رپورٹر) نیب لاہور نے جعلی رسیدوں کے ذریعے سولہ کروڑ مالیت کا فراڈ کرنے والے ایل ڈی اے کے اہلکار عثمان فاروق کو گرفتار کرلیا ہے نیب لاہور نے ملزم کوگزشتہ روز عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزم عثمان فاروق کو چوبیس اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا ہے بتایاگیا ہے کہ ملزم عثمان فاروق جو ایل ڈی اے شعبہ کمرشل لائزیشن میں ملازم ہے نے جعلی رسیدوں کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے اور سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی بجائے اپنی جیب میں ڈال لٰے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور اس مقدمے میں 6ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکا ہے جبکہ ملزم عثمان فاروق گروہ کا مبی

نواز،زرداری عمران کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،فرخ جاوید مون

October 11, 2017 - 22:54
Posted in:

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے رکن سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت اوراحتساب کے خوف کی وجہ سے شریف برادران اورآصف زرداری بوکھلاہٹ کا شکار اورخوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں پتا چل گیا ہے کہ اب ان کی مک مکاؤ کی سیاست اوراقتدارکی باریوں کا دورختم ہونے والا ہے انہیں اب خواب میں بھی عمران خان ہی دکھائی دیتے ہیں۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ کھرب پتی ڈاکوؤں کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے،شریف خاندان اورزرداری نے غریب عوام کا خون نچوڑکربیرون ملک بچوں کے نام پرجائیدادیں بنائیں ان دونوں جماعتوں کا کوئی نظریہ نہیں ان کا صرف ایک ہی کام ہے اقتدارمیں آؤ اورملک لوٹ کرلندن یا

کراچی میں پہلے ’پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کی تیاریاں

October 11, 2017 - 22:52
Posted in:

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ’’ایک زمانے میں کراچی فلم سازی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ یہاں وحید مراد، محمد علی، ندیم اور شکیل جیسے کئی اور اسٹارز موجود تھے۔ اس کے بعد یہ انڈسٹری لاہور منتقل ہوگئی۔ لیکن، اب یہ واپس کراچی آچکی ہے اور یہاں ورلڈ کلاس فلمیں بنائی جارہی ہیں‘‘

ریڑھی گوٹھ بلدیاتی اداروں کی غیر قانونی کارروائی متعدد گھر مسمار

October 11, 2017 - 21:53
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ساحلی پٹی کی قدیم بستی ریڑھی گوٹھ کے غریب ماہی گیروں کے گھروں پر بااثر شخص کے اشارے پر اینٹی انکروچمنٹ پولیس اور محکمہ ریونیو کے اہلکاروں کی غیر قانونی کارروائی، متعدد گھر مسمار کردیے گئے، چوری کے جھوٹے مقدمے میں گوٹھ کی معزز شخصیت گرفتار، سکھن پولیس بااثر لوگوں کی خیرخواہ بن گئی، مقامی لوگوں کی طرف سے شدید احتجاج، گوٹھ کا داخلی راستہ بند، انصاف کی فراہمی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی 129 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر صدیوں سے آباد مورڑو میربحر کے مقام ریڑھی گوٹھ پر گزشتہ روز بااثر شخص کے اشارے پر اینٹی انکروچمنٹ پولیس اور محکمہ ریونیوکے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں رشوت

بچیاں قوم کاقیمتی سرمایہ اورمستقبل ہوتی ہے‘پی پی خواتین

October 11, 2017 - 21:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی صدر ڈاکٹرشاہدہ رحمانی ،جنرل سیکرٹری شاہینہ شیر علی اور سیکرٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے کہا ہے کہ بچیاں کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتی ہیں،ان سے محبت و شفقت سے پیش آنا چاہیے۔آج کی بچیاں کل کی معمار ہیں۔اگر بچپن سے ہی ان کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت کی جائے تو اس سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔بچیوں کے حقو ق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی رہنماؤں نے کہا کہ بچیوں کے حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کی بچیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آگہی پیدا کرنا ہے اور ان کی تعلیم،صحت،تفریح اور ذہنی

روہنگیا مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں،انتخاب عالم

October 11, 2017 - 21:51
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک( ایچ آر این ) کے صدرانتخاب عا لم سوری نے کہا ہے کہ بر ما میں روہنگیا مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ۔ جون 2012 ء میں چند مسلمانوں کے درد نا ک قتل سے شروع ہو نے والافساد اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ سارے ارکانی مسلمان پوری دنیا میں تتر بتر ہو کر رہ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت میا نمار میں رو ہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کرا چی پر یس کلب کے با ہر کفن پو ش مظا ہرے کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کر تے ہوئیکیا۔ اس مو قع جنرل سیکرٹری ذبیح اللہ قریشی، محمد اسلام ، نو رالحق ارکانی ، اربا ب خان ، پرویز و دیگر ذمے

بے گھر خاندانوں کی آئینی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر

October 11, 2017 - 21:51
Posted in:

کراچی (پ ر) کراچی، حیدرآباد، میر پور خاص، سکھر، نواب شاہ اور سندھ کے دیگر نواحی شہروں میں کرایے کے مکانوں میں بے گھر خاندانوں کو وفاقی حکومت کی بلامعاوضہ ہوم اونر شپ میں شامل کرانے کیلیے مہاجر قومی جرگہ کے چیئرمین سہیل ہاشمی نے عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست جمع کروا کر تحریک بحالی میں اپنا مکان کا آغاز کر دیا ہے، جس کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے بجٹ 2017-18 ء میں ساڑھے 16 ارب روپے کی لاگت سے ملک بھر کے بے گھر خاندانوں کو مفت اور آسان بنیاد پر مرحلہ وار مکان فراہم کرنے کی تجویز منظور کی تھی۔ سہیل ہاشمی نے اپنی تحریری استدعا میں عدالت عظمیٰ کی توجہ وفاقی اور صوبائی ہاؤسنگ اسکیموں میں کراچی اور

باضمیر صحافیوں کی بنا پر آج بھی صحافت کا نام زندہ ہے،مقررین

October 11, 2017 - 21:46
Posted in:

کراچی (پ ر) معروف صحافی ولی رضوی کے تعزیتی اجلاس میں حو محبان بھوپال فورم اور تنظیم فلاح خواتین کے زیراہتمام منعقد ہوا، مقررین نے اپنے خطاب میں ولی رضوی کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ آغا مسعود حسین نے کہا کہ ولی رضوی خود دار اور بے غرض انسان تھے۔ انہوں نے معاشی پریشانیوں سے گھبرا کر صحافت کا سودا نہ کیا۔ سرور جاوید نے کہا کہ باضمیر صحافیوں کی بنا پر آج بھی صحافت کا نام زندہ ہے اور اس میں ایک نام ولی رضوی کا بھی تھا۔ معروف صحافی شاہد حسین بخاری نے اپنے تیس سال کے سفر میں جو انہوں نے ولی رضوی کے ساتھ گزارے، اس کا احوال سنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج چالیس سال کے بعد صحافت

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے تقرر پر صغیر علی صدیقی کی مبارکباد

October 11, 2017 - 21:46
Posted in:

کراچی (پ ر) خادمین ملت پاکستان کے سیکرٹری جنرل صغیر علی صدیقی نے حکومت و حزب اختلاف کے درمیان آئینی مشاورت اور قومی اتفاق رائے سے جسٹس جاوید اقبال کو چار سال کیلیے چیئرمین نیب تعینات کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب خود مختار، اعلیٰ اختیاراتی اور آئینی ادارہ ہے، چنانچہ چیئرمین نیب ادارے میں اپنا آئینی اور قانونی اختیار استعمال کرتے ہوئے نیب کو ملک و قوم کا مقبول ترین ادارہ بنانے میں کامیاب ہونگے، اور اسی ادارے کے ذریعے قومی خدمت کی شاندارتاریخ بھی رقم کرینگے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جمعیت کے تحت فاران کلب میں خوداحتسابی پروگرام،2ہزارطلبہ شریک

October 11, 2017 - 21:43
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے تحت میڈیکل یو نیو رسٹیز میں داخلے کے خواہش مند طلبہ وطا لبات کے لیے فاران کلب میں سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ(خوداحتسابی امتحان) کا انعقاد کیا گیا ، جس میں2ہزار سے زائد طلبہ و طالبات اپنی رجسٹریشن کراکے شریک ہو ئے۔ اس مو قع پر حا فظ نعیم الرحمٰن نے فاران کلب کا دورہ کرتے ہو ئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ریلوے کا نظام ڈیجیٹل ہونے سے بہتری آئے گی، علی محمدآفریدی

October 11, 2017 - 20:59
Posted in:

ملتان (کامرس نیوز)رکن پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی کی ڈی ایس ریلوے علی محمدآفریدی سے ملاقات ڈی ایس ریلوے علی محمدآفریدی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ریلوے کا نظام ڈیجیٹل ہورہاہے جس سے ریلوے میں بہتری آئے گی اورمسافروں کوفائدہ پہنچے گا ریلوے کی حالیہ بھرتی شفاف طریقے سے کی جاری ہے جس میں میرٹ کی بنیاد پرامیدواروں کوبھرتی کیاجائے گا اس کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گاجب سے چارج سنبھالاہے ریلوے کوبہتری کی جانب لے جانے کواپنا اولین مشن بنایاہواہے محکمہ ریلوے عوام کی توقعات پرپورا اترنے کی بھرپورکوشش رہاہے عوام کا رخ دوبارہ ریلوے ٹرین پر بحال ہواہے سابقہ دور میں سواری کم ہوگئی تھی

صنعتی شعبہ کے لیے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ،میاں خرم 

October 11, 2017 - 20:58
Posted in:

لاہور(اے پی پی )تاجر رہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے وزارت تجارت کی جانب سے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کو برآمد کنندگان کے رکے ہوئے ریفنڈز کی فوری ادائیگی کے احکامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدکنندگان سرمائے کی کمی کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے جس کا لازمی اثر ملکی برآمد ات میں کمی کی صورت میں سامنے آرہا ہے ،انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کو ان کے رکے ہوئے ریفنڈ ز کی فوری ادائیگی سے برآمدکنندگان خوش دلی سے ملکی مصنوعات بیرون ملک برآمد کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے

Pages