Monthly archive

پارلیمان صوبوں کو وفاق اور اداروں کو آپس میں منسلک کرتی ہے،رضا ربانی

October 10, 2017 - 23:59
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمان 1973کے آئین کے تحت یا اس کے ذریعے کام کرنے والے تمام اداروں کا محور ہے۔ گورنمنٹ پیر الہٰی بخش کالج دادو میں منعقدہ تقریب کے دوران طلبا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مرکزیت 1973ء کے آئین میں واضح طور پر موجو د ہے کیوں کہ تمام قوانین اوردیگر آئینی امور

سینیٹ ‘ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2017 متفقہ طور پر منظور

October 10, 2017 - 23:55
Posted in:

اسلام آباد(صبا ح نیوز)سینیٹ نے کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوتﷺ کے حلف نامے کی بحالی کے لیے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل2017ء کی متفقہ منظوری دے دی۔صدارتی توثیق پر انتخابی ترمیمی بل 2017 ء نافذالعمل ہوجائے گا۔اپوزیشن جماعتوں نے ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی کے معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا جبکہ حکومت کی طرف سے اپنے دفاع میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا،یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت ذمے دار ہے کیونکہ یہ مشترکہ ذمے

شریف خاندان احتساب عدالت سے نہیں بچ سکتا‘لیاقت بلوچ

October 10, 2017 - 23:54
Posted in:

لاہور( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ نوازشریف خاندان پاناما کیس میں مرحلہ وار احتساب کی گرفت میں آرہاہے ۔ احتساب عدالت میں پیش ہونے کے سوا ان کے لیے کوئی راستہ نہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضاہے کہ عدالتوں سے طلبی پر جنرل پرویز مشرف ، عمران خان اور الطاف حسین

افغان طالبان کا امن مذاکرات میں شرکت سے انکار

October 10, 2017 - 23:54
Posted in:

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق طالبان کے اہم رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرکہا کہ ہم سے کسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی ہم مسقط اجلاس میں شریک ہوں گے۔طالبان رہنما نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات نہ کرنے کا ہمارامؤقف برقرارہے،اشرف غنی حکومت سے متعلق تبدیل نہیں ہوا۔ ہمیں اس اجلاس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ اْن 4فریقی رکن ممالک کا اپنا معاملہ ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سن2017 ء کم آمدنی والے پاکستانیوں کے حج کا سال تھا، سردار یوسف

October 10, 2017 - 23:51
Posted in:

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وزارت حج نے 2017ء کو کم آمدنی والے پاکستانیوں کے حج کا سال قرار دے دیا اور کہا کہ سرکاری اسکیم کم آمدنی والوں کیلیے ہے، نیت صاف ہو تو اللہ کی مدد آتی ہے۔ حج و عمرہ بل پر کام تیز تر کیا جائے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمدیوسف نے پوسٹ حج آپریشن ڈی بریفنگ اجلاس میں خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں حج انتظامات بہت اعلیٰ رہے مگر اب بھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ہم آئندہ بھی حجا ج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلیے پر عزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت پوسٹ حج آپریشن 2017ء کے ڈی بریفنگ اجلاس میں ڈی جی ح

سندھ میں 37 اعلیٰ بلدیاتی ا فسران ملازمتوں سے فارغ 

October 10, 2017 - 23:51
Posted in:

کراچی (رپورٹ : محمد انور )حکومت سندھ نے سال 2011-12 ء غیر قانونی طور پر بھرتی گریڈ 16اور 17کے 37 افسران کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔ ان کی برطرفی کا حکم عدالت عالیہ سندھ نے جاری کیا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ایک اپیل پر جو کہ ندیم اکبر نے دائر کی تھی اور بتایا تھا کہ سندھ کونسل یونیفائیڈ گریڈز سروس (ایڈمنسٹریشن برانچ) کے گریڈ 16 اور 17 کے 37 افسران کے نام عدالت میں پیش کی جانے والی فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ان تمام افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے ۔ عدالت کے حکم پر محکمہ بلدیات نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے

ڈیفنس سی کے رہائشی نے خودسوزی کرلی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

October 10, 2017 - 23:50
Posted in:

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی کے رہائشی 30 سالہ منور حسن نے خودسوزی کرلی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جس کے مطابق 30سالہ منور اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ ڈیفنس سی میں رہائش پذیر تھا کہ گزشتہ روز اس کی اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خود سوزی کرلی واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جہاں پولیس نے منور کو تشویشناک حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پولیس اہلکاروں کے بچوں کیلیے رعایتی پیکج پر تعلیم کی فراہمی کا معاہدہ 

October 10, 2017 - 23:49
Posted in:

لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس اور ایجوکیشنل گروپ کیپس کے درمیان پولیس اہلکاروں کے بچوں کیلیے رعایتی پیکیج پر تعلیم کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اس حوالے سے پنجاب پولیس اور کیپس انتظامیہ میں ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے ہیں معاہدے کے مطابق پنجاب پولیس کے شہداء کے بچوں کو یونیورسٹی اور کالجوں میں 40 فیصد ڈسکاؤنٹ پر تعلیم فراہم کی جائیگی ۔اسی طرح زخمی پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیم کے حصول کی مد میں 30 فیصد اور حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے بچوں کو 15 فیصد چھوٹ دی جائیگی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ڈولفن اسکواڈ میں 300 ہیوی بائیکس کا اضافہ 

October 10, 2017 - 23:48
Posted in:

لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور میں ڈولفن اسکواڈ میں 300 ہیوی بائیکس کا اضافہ ہوگیا۔ ایس پی مجاہد فورس فیصل شہزاد نے بتایا کہ دسمبر میں شہر کے 70 فیصد علاقوں میں ڈولفن اسکواڈ کا گشت ممکن ہو سکے گا۔ ڈولفن اسکواڈ کے لیے نئے بھرتی ہونے والے700 سے زائد کانسٹیبلز کی دسمبر میں ٹریننگ بھی مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈولفن اسکواڈ کی پٹرولنگ سے اسٹریٹ کرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کیا مجوزہ ٹیسٹ کرکٹ چیمپین شپ پاک بھارت سیریز کی راہ ہموار کر سکے گی؟

October 10, 2017 - 23:26
Posted in:

آئی ایس پی این کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈینیل بریٹیگ کا کہنا ہے کہ اس دوران بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈ بھی دو طرفہ سیریز کیلئے رضامند ہونے پر مجبور ہوں گے۔

لٹل ماسٹر حنیف محمد ٹی ٹوئنٹی انٹر زونل کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ

October 10, 2017 - 22:59
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے عبوری کمیٹی کی جانب سے منعقد کیا جانیوالا حنیف محمد ٹی ٹوئنٹی نٹر زونل کلر کٹ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مزید2 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔پہلے میچ میں کے سی سی اے زون 7بلیوز نے کے سی سی اے زون3وائٹس کو 1وکٹ سے شکست دیدی۔زون3وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنائے۔اعجاز شاہ نے 54اور ارتضیٰ نے 32رنز بنائے۔جبکہ محمد جنید نے 3اور ذیشان ناصر نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زون7بلیوز نے 18.5اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔علی ہاشمی نے ناٹ آؤٹ 62اور احمد حسین نے 40رنز بنائے جبکہ امجد منظر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے ا

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ڈھاکامیں شروع ہوگا

October 10, 2017 - 22:58
Posted in:

ڈھاکا(نمائندہ خصوصی ) 10ویں ہیرو ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے مولانا بھاشانی نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا بنگلا دیش میں میں ہوگا،ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت ایشیا کی ہاکی کی 8بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں 2 مختلف پولز میں شامل کیا گیا ہے ۔پول اے میں پاکستان ،بھارت ،جاپان ،بنگلا دیش اور پول بی میں ملائشیا،کوریا ،چائنہ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں ،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج جاپان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ہوگا،پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ11 اکتوبر کو میزبان بنگلا دیش کی ٹیم کے خلاف شام ساڑھے5 بجے کھیلے گی ،پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین اب تک ایشیا کپ میں 4 میچز ہوچکے ہیں اور چارو

ٹیسٹ سیریز میں شکست سے بہت کچھ سیکھنے ملا ہے ‘ سرفرازاحمد

October 10, 2017 - 22:57
Posted in:

دبئی(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شکست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جب کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ یہ غلطیاں نہ دہرائیں۔سری لنکا سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم نے بہترین بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا تاہم ٹیسٹ سیریز میں ناکامی سے بہت کچھ سیکھا ہے جب کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ یہ غلطیاں نہ دہرائیں۔ کپتان نے کہا کہ ایشیائی وکٹوں پر ٹاس ہارنے کے بعد میچ میں واپس آنا کافی مشکل ہوتا ہے، پاکستان ٹیم نے دونوں میچز میں کم بیک کیا مگر جیت مقدر نہ بن سکی، ہمارے اصل مسائل بیٹنگ میں رہے، اس شعبے میں بہتر

دبئی پاکستان کو 10 سال بعد ہوم سیریز میں شکست اسد شفیق کی سنچری رائیگاں

October 10, 2017 - 22:56
Posted in:

دبئی (نمائندہ خصوصی) دلروون پریرا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کو تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 68 رنز سے ہرا کر2 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، پاکستانی ٹیم 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اسد شفیق اور کپتان سرفراز احمد کی محنت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شفیق 112 اور سرفراز 68 رنز بنا کر نمایاں رہے، دلروون پریرا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دیمتھ کرونارتنے میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ گزشتہ روز دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے 5ویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم نے 198 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری ا

ملک میں نفاذشریعت کے لیے4مذہبی جماعتوں کا اتحاد

October 10, 2017 - 21:59
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی تحر یک تحفظ حرمین الشر فین پاکستان، مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان (ع)، ورلڈ ختم نبوت پاکستان اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان پر مشتمل4 مذہبی جماعتوں نے اتحاد کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نفاذ اسلام، کرپشن، مہنگائی، لوڈشیڈ نگ، ظلم و ناانصافی کے خاتمے اور شفاف احتساب کے لیے مشتر کہ جد وجہد کی جائے گی‘ انتخابی اصلاحات میں ختم نبوت میں
ترمیم کر نے کے ذمے داروں کے ساتھ ساتھ ترمیم کو درست کہنے والے وفاقی وزیر زاہد حامد اور سینیٹر ساجد میر جیسے لوگوں کو حکومت اور پارلیمنٹ سے فوری فارغ کیا جائے

عمران اور جہانگیر ترین نااہل ہیں ،عدالتی ٹھپا باقی ہے ،طلال چودھری 

October 10, 2017 - 21:58
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین عوامی اور اخلاقی طور پر نااہل ہیں، صرف قانونی کارروائی باقی ہے، جہانگیر ترین نے نہ صرف پیسوں بلکہ سیاست میں بھی جعلسازی کی۔ انھوں نے پیسے کے خاطر اپنے والدین، بھائیوں اور سسرالیوں کو عدالتوں میں گھسیٹا اور آج تک عدالتوں میں ان مقدمات کی سماعت چل رہی ہے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ماضی میں شہباز شریف جیسے محسن اور پرویز مشرف کے ساتھ بھی جعلسازی کر چکے ہیں اب عمران خان کے ساتھ بھی جعلسازی ہی ہونی ہے کیونکہ عادت نہیں بدلتی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین عدالت کو کہہ

سندھ ‘جرمنی اور چینی کمپنیوں کی صحت کا نظام اپ گریڈکرنیکی پیشکش

October 10, 2017 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جرمنی اور چین کی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر سندھ حکومت کو صحت کا نظام بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2 اسپتال اور ایک ایمرجنسی سینٹر بھی قائم کرنے کو تیار ہیں‘ منگل کووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں ری ٹیک جرمن گروپ اور چائنا رینبو انویسٹمنٹ کمپنی (CRIIC) کی ٹاپ مینجمنٹ نے مشترکہ طور پر بی او ٹی کی بنیادوں پر صحت کے شعبے میں 3 اہم منصوبے شروع کرنے کی پیشکش کی۔

سیاسی معاملات چھوڑ کر بیماریوں کی روک تھام پر توجہ دی جائے ،صدر ممنون 

October 10, 2017 - 21:55
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز+اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کو بالا طاق رکھ کر ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ اور دیگر صحت کے خطرات کو کنٹرول کیا جائے ۔گزشتہ روز ڈبلیو ایچ او اسلام آباد میں مشرقی بحیرہ روم کی علاقائی کمیٹی کے 64 ویں اجلاس کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی خصوصاً علاقائی ممالک سے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے رضا کارانہ تعاون کریں،انہوں نے کہاکہ سیاسی معاملات کو ایک طرف رکھ کر ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ اور دیگر صحت کے

نیب کا 45کروڑ کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

October 10, 2017 - 21:53
Posted in:

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) نیب بلوچستان نے محکمہ ریونیوبلوچستان میں اراضی کی خریدو فروخت کے دوران 45کروڑ کی کرپشن کیس کیتحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے 7 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروا دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحصیلدار کوئٹہ ریونیو آفس محمد جان، پٹواری محمد الیاس، قانون گو عبدالواحد اور زمینوں کی خریدوفروخت کرنے والے سیدسلام جان نے3 کروڑ مالیت کی زمین سرکاری کھاتوں میں 48 کروڑ مالیت کی ظاہر کرکے 45 کروڑ آپس

حسینہ واجد جنون کی راہ پر

October 10, 2017 - 21:51
Posted in:

بنگلا دیش میں پاکستان کے غدار شیخ مجیب کی بیٹی حسینہ واجد جنون کی حدود کو عبور کر گئی اور پیر کے روز جماعت اسلامی کے امیر اور سیکرٹری جنرل سمیت پوری قیادت کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ شیخ مقبول نو منتخب امیر ہیں انہیں کسی الزام کے بغیر اچانک گرفتار کیا گیا ان کی گرفتاری کا حکم براہ راست بنگلا دیشی حکومت نے دیا ہے۔ اگرچہ حکومت کی جانب سے کوئی الزام سامنے نہیں آیا ہے لیکن یہ خدشات ہیں کہ ان رہنماؤں کے خلاف بھی نام نہاد ٹریبونل میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ یہ وہی بدنام ٹریبونل ہے جس کو ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت کئی

دو پالیسیوں کا ایک اور ثبوت

October 10, 2017 - 21:50
Posted in:

ابھی وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے دو پالیسیوں والے بیان کی روشنائی بھی خشک نہیں ہوئی اور اس بیان کی بازگشت بھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ وزیراعظم نے ایک ہی ملک میں دو پالیسیوں کا ایک اور ثبوت دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان کردیا ہے کہ ارکان اسمبلی اور وزرا کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا خط جعلی تھا۔ لیجیے معاملہ رفع دفع ہوگیا۔ وجہ کیا تھی، یہ ارکان اسمبلی کون ہیں، ان پر یہ الزام کس نے لگایا، سرکاری ویب سائٹ اور سرکاری خط کس نے جاری کیا اور یہ معاملہ ان ہی دنوں ہی کیوں اٹھایاگیا جب حکومت کو اسمبلی میں

نیوزی لینڈ کے ساتھ کرکٹ سیریز کے لئے ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

October 10, 2017 - 21:45
Posted in:

ٹیم کی کپتان بسمہ معروف، نائب کپتان جویریہ ودود جبکہ سدرہ نواز وکٹ کیپر ہون گی۔ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچ اور چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی

طالبان کا مسقط میں چار فریقی امن بات چیت میں شرکت سے انکار

October 10, 2017 - 21:03
Posted in:

طالبان کے ایک چوٹی کے اہل کار نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ ’’ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ ناہی، ہم اس اجلاس میں شریک ہوں گے‘‘

جنگ شاہی و گردونوا ں میں نایاب پرندوں کا شکار جاری،مکینوں کا احتجاج

October 10, 2017 - 20:59
Posted in:

گھارو(نمائندہ جسارت ) جنگ شاہی اور اس کے گردونواح میں بڑے پیمانے پر نایاب پرندوں کا شکار جاری، وائلڈ لائف کا عملہ غائب۔ جنگ شاہی اور اس کے گردونواح میں بڑے پیمانے پر نایاب نسل کے پرندوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شکاریوں نے مستقل بنیادوں پر شکار گاہیں قائم کر رکھی ہیں جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔جنگ شاہی کے سماجی رہنما علی محمد جوکھیو، مراد علی بہرام اور برفت رانا پالاری ودیگر نے میڈیا کو بتایا کہ نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی ہونے کے باوجود شکاری وائلڈ لائف عملے کی ملی بھگت سے جنگ شاہی اور اس کے گردونواح میں شکار گاہیں قائم کرکے نایاب پرندوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مطال

امیر جماعت اسلامی سکھرکی رینجرز اسپتال میں مریض کی عیادت

October 10, 2017 - 20:58
Posted in:

سکھر( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے سکھر رینجرز اسپتال میں حافظ سراج احمد رسالداری کے بھائی روشن الدین کی عیادت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ مزید برآں مولانا حزب اللہ جکھرو نے مرحوم مولانا علی دوست قلندرانی کی وفات پر قلندرانی آباد ضلع جیکب آباد جاکر ان کے بیٹے عبیداللہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلیے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر مولانا محمداعظم اورمولانا محمد یعقوب بھی موجود تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سی پیک منصوبے سے 800 ملین افراد کی غربت مٹائی جاسکتی ہے

October 10, 2017 - 20:57
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک کو سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ جیسے اقدامات مسترد کرنے کے بجائے ان کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔ مشترکہ خوشحالی کے اس منصوبے کے ذریعے 800 ملین افراد کی غربت مٹائی جاسکتی ہے۔ بیمار ذہنیت کے حامل افراد اس منصوبے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ اس کے ذریعے وہ عالمی امن اور ترقی میں معاونت نہیں کررہے۔ پورے جنوبی ایشیا کو غربت، عدم مساوات اور عدم ترقی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک خوشحالی کے مشترکہ ثمرات لیے انہی چیلنجز کا حل پیش کرتے ہیں اور ایسا منصوبہ جس کا م

***۔۔۔۔۔۔اندرون سندھ سے ۔۔۔۔۔۔***

October 10, 2017 - 20:53
Posted in:

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی عوام کی بے لوث خدمت جاری رہے گی، سندھ کے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا، یہ بات سابق سیکرٹری بلدیات علی احمد لونڈ نے یونین آف جرنلسٹ کے صدر غلام نبی کیریو سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ضلع ٹنڈو محمد خان کے غریب عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی خدمت کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان کے سینئر صحافی رمضان شورو کے بھائی حیدر شورو کے علاج کے حوالے سے بحریہ فاؤنڈیشن والوں سے بات چیت کی گئی ہے او

ن لیگی حکومت ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے پر توبہ کرے

October 10, 2017 - 20:51
Posted in:

لودھراں (نمائندہ جسارت) ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے کو تبدیل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ن لیگی حکومت ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے پر تائب ہو ورنہ انجام بہت برا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنماؤں ڈاکٹر سید وحید احمد، طارق فاروق، ڈاکٹر طاہر احمد چودھری، راؤ محمد اختر ودیگر نے مشترکہ پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے کو تبدیل کرنا تکنیکی غلطی نہیں بلکہ سیکولر لابی کی طرف سے جان بوجھ کر شرارت لگتی ہے۔ حلف نامے کو تبدیل کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کی شرارتوں سے محفوظ رہا جاسکے۔ انہوں نے مزید ک

Pages