Monthly archive

عزیر بلوچ کا قتل کے بعد لاشیں تیزاب سے مسخ کرنیکا اعتراف

October 09, 2017 - 23:59
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سینٹرل جیل کے حوالدار سمیت 4 شہریوں کی گمشدگی سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کردی، لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی میں قتل کا اعتراف کرلیا۔ عدالت نے ایس ایس پی سے 4 نومبر تک مقدمات کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کے حوالدار سمیت 4 شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔ پولیس نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا اعترافی بیان جے آئی ٹی عدالت میں پیش کردیا۔ پیش کی گئی جوائنٹ انٹیرو گیشن رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے حوالدار امین عرف لالہ، غازی خان، شیر افضل اور شیراز کو قت

چیئرمین نیب کے تقررمیں مشاورت نہیں کی گئی‘تحریک انصاف

October 09, 2017 - 23:55
Posted in:

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کے تقرر میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں، تقررسے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا۔ جس میں تکنیکی کمیٹی کی جانب سے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی تقرری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لیے جو نام تجویز کیے ان پر بھی مشاورت نہیں کی گئی، معلوم نہیں کہ کن مقاصد اور اہلیت کے معیار کے پیش نظر چیئرمین نیب کا تقرر کیا گیا، فیصلے کی درستگی یا غلطی کاکردگی سے ظاہر ہو گی۔ عدالت عظمیٰ ہی نہیں

صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ‘ وزر ااور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج ہوگا

October 09, 2017 - 23:53
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن) نیب نے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے پر وزرا اور ن لیگی کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب گاڑیوں کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کرائے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ختم نبوتؐ کے حلف کی بحالی کا ترمیمی بل سینیٹ کو ارسال

October 09, 2017 - 23:53
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) انتخابی قانونی 2017ء میں عقیدہ ختم نبوتؐ کے حلف اور 7B اور 7C کی بحالی کا ترمیمی بل سینیٹ کو بھیج دیا گیا۔ صدر مملکت کے دستخط کے بعد متذکرہ معاملات پر انتخابی قانون میں ترمیم شامل اور ترمیمی بل نافذ العمل ہو سکے گا۔قومی اسمبلی سے انتخابی قانون 2017ء میں عقیدہ ختم نبوتؐ کے حلف اور 7B اور 7C شامل کرنے کی منظور ہونے والی ترامیم بل کی صورت میں سینیٹ کو بھیج دی گئی ہیں۔ قانونی ضابطہ کار کے تحت قومی اسمبلی سے ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اب بل سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش ہو گا۔ انتخابی قانون 2017ء میں اس حساس مسئلے پر سینیٹ سے ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اسے صدارتی توثیق کے لی

ایم ایم اے کی بحالی ‘فضل الرحمن مولانا سمیع الحق کے گھر پہنچ گئے

October 09, 2017 - 23:52
Posted in:

پشاور (نمائندہ جسارت ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے دفاع پاکستان کونسل کے چیئر مین اور جمعیت علماء اسلام (س )کے امیر مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی اور ان سے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے کردار اداکرنے کا مطالبہ کیا ،ضلع نوشہرہ میں جے یو آئی (ف)کے جلسے کے بعد مولانا فضل الرحمن مولانا سمیع الحق کی رہائش گاہ جامعہ حقانیہ پہنچے جہاں ان سے ایک گھنٹہ پر طویل ملاقات کی جس میں انہوں نے مولانا سمیع الحق کو 12اکتوبر کو اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور ان کو متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے کرداد ارا کرنے کا مطالبہ کیا ذرائع

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز پر حملہ،3اہلکار ہلاک7زخمی

October 09, 2017 - 23:51
Posted in:

دوسلی(صباح نیوز)پیر کو شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں نامعلوم دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سرچ آپریشن کے لیے جارہے تھے، دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ دوسلی میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

نوازشریف کے داماد کی گرفتاری پر لیگی برہم‘ وزیراعظم نے بیان بازی سے روک دیا

October 09, 2017 - 23:50
Posted in:

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی کو عدلیہ اور قومی اداروں کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا۔ نیب میں پیشیوں کے معاملے پر ہنگامہ خیز اجلاس میں پارٹی رہنما نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر مشتعل ہوگئے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی عدم شرکت پر وزرا اور ارکان اسمبلی دیر تک تبصرے کرتے رہے۔ وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی لحاظ سے سخت چیلنجز کا سامنا ہے لہٰذا قومی سلامتی سے متعلق حساس اداروں اور عدالت عظمیٰکے حو

چیئرمین نیب کے نام پر کوئی مک مکا نہیں ہوا‘ خورشید شاہ

October 09, 2017 - 23:46
Posted in:

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایمانداری سے کہتا ہوں نئے چیئرمین نیب کے نام پر کوئی مک مکا نہیں ہوا۔پیر کواسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال تمام جماعتوں کے لیے قابل قبول ہیں ،انہیں کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکے گا۔ جاوید اقبال کا ماضی شفاف ہے ، انہیں متنازع نہ بنایا جائے۔خورشید شاہ کے بقول جب تک پارلیمنٹ ہے تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے بہترین فیصلے کرنا ہوں گے ،اللہ کرے کہ وہ دن بھی آئے کہ ہم نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ بھی کر سکیں

دس ماہ میں 98افراد کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا

October 09, 2017 - 23:45
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 10 ماہ کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے کے الزام میں 131 افراد کو 40 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ہلاک کیا گیا، مقابلوں میں مارے جانے والے98 نوجوانوں کے لاپتا ہونے کے حوالے سے درخواستیں عدالتوں میں موجود ہیں۔ جبکہ16 نوجوانوں کے اہل خانہ کے مطابق ان کو گمشدگی کے دوران متعدد بار گھر بھی لایا گیا اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر چیزیں برآمد کراکر ساتھ واپس لے گئے۔ تقریباً تمام نوجوانوں کے گھر والوں کو کہا گیا کہ انتظار کریں بچہ واپس آجائے گا۔ 2017ء کے پہلے مبینہ پولیس مقابلے میں ملائیشیا سے چھٹیوں پر آئے ایک طالب علم کو ہلا ک کیا گیا جس پر کنٹینرز چھیننے کا الزام تھا اور پھر اس

عمران خان سے نہیں جہانگیر ترین سے بات ہوسکتی ہے‘ زرداری

October 09, 2017 - 23:43
Posted in:

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر وسابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے کسی بھی قسم کی بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھالیں ، وہ مجمع بلا کر کنسرٹ کرسکتے ہیں حکومت نہیں ، کنسرٹ کرنا الگ اور ملک چلانادو الگ الگ کام ہیں، عمران خان کے اند ر ملک کو چلانے کی صلاحیت نہیں ہے ،ہماری عمران خان سے کسی صورت نہیں تاہم جہانگیر ترین سے بات ہو سکتی ہے، نواز شریف ملک میں انتشار پھیلانا اور سب کچھ عدلیہ اور فوج پر ڈالنا چاہتے ہیں، حکومت کا کام دفاع کرنا ہے

گلیکسی نوٹ 8 ڈیوائس کا اجراء 

October 09, 2017 - 22:49
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس میں عالمی لیڈر سام سنگ نے اپنی جدید ترین گلیکسی نوٹ 8 اسمارٹ ڈیوائس کا پاکستان میں اجراء کر دیا جو تکنیکی سوچ رکھنے والے صارفین کی زندگیوں کو فروغ دینے کے لیے دلچسپ ایس پین اور متعدد دیگر انقلابی ٹیکنالوجی پر مشتمل خصوصیات کی حامل ہے۔ اس سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سام سنگ پاکستان کے صدر وائے جے کم مہمان خصوصی تھے۔ یہ ڈیوائس اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ آپ ایک فون کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں اور ’’بڑی چیزیں انجام دینا‘‘ صارفین کو متاثر کن بناتے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

آٹو صنعت کی ترقی میں ہیرا فومی ناگاؤں کی خدمات قابل ستائش ہیں‘ ثاقب شیرازی

October 09, 2017 - 22:43
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی آٹو صنعت گزشتہ دو دہائیوں میں طویل سفر مکمل کرنے کے بعد آج اس مقام پر ہے کہ وہ پاکستان کی مینوفیکچرنگ بنیادوں کو مستقبل میں آگے لے جاسکے۔ جی ڈی پی بڑھانے، ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی لانے، ملک میں آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہونے کے ساتھ نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع بھی فراہم کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین ثاقب شیرازی کیا۔ سابق چیئرمین، ہیرافومی ناگاؤ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں پاما کے ارکان نے پاک سوزوکی کے ریٹائرڈ ہونے والے ایم ڈی کی خدمات کو سراہا۔ ہیرافومی ناگاؤ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے آٹو سیکٹر کی ترقی میں

ایشیائی ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم

October 09, 2017 - 22:42
Posted in:

ٹوکیو (اے پی پی) ایشیائی ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی قدر کو استحکام حاصل رہا تاہم ترک لیرا کے مقابلے ڈالر کی شرح تبادلہ میں 3.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایشیائی فوریکس ٹریڈ میں ایک ڈالر کے مقابلے ترک لیرا کی ٹریڈنگ 3.7325 میں ہوئی جو جولائی2016کے بعد ترک لیرا کی کم ترین شرح تبادلہ ہے۔نیوزی لینڈ ڈالر کی شرح تبادلہ 0.7052یو ایس ڈالر رہی جو کہ اس کی گزشتہ چار ماہ کی کم ترین شرح تبادلہ ہے۔یورو کی شرح تبادلہ 1.1745ڈالر اور امریکی ڈالر 112.56ین میں تبدیل ہوا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

چین سے تجارت نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،شاہد رشید

October 09, 2017 - 22:42
Posted in:

اسلام آباد(کامرس نیوز )اسلام آباد چیمبر آف ا سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے نے پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ بہت سے کارخانے اور درمیانے و چھوٹے درجہ کے کاروبار بند ہو گئے ہیں جبکہ بے روزگاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کی کل درامدات میں چین کا حصہ29 فیصد تک جا پہنچا ہے اس لیے اس معاہدے کو فوری طور پر متوازن بنایا جائے تاکہ ملکی معیشت کو مزید نقصانات سے بچایا جا سکے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دس سال میں پاکستانی برآمدات چار سو ملین ڈالر سے بڑھ کر 1.7 ارب ڈالر ہو گئی ہیں جو زیادہ تر

خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

October 09, 2017 - 22:41
Posted in:

سنگا پور (اے پی پی) ایشیائی مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا،گزشتہ جمعہ کو خام تیل کے نرخ دو فیصد تک گرنے کے بعد پیر کو سعودی عرب سے تیل کی پیداوار کو کم نہ کرنے کی امید کے باعث استحکام میں آگئے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ کی سپلائی 19سینٹ کے اضافے کے ساتھ 49.48 ڈالر فی بیرل اور لندن برنت نارتھ کروڈ کی سپلائی کے سودے 16سینٹ کے اضافے کے ساتھ 55.78 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ترجیحی تجارتی معاہدوں سے نقصان ہوا ، اقتصادی ماہرین

October 09, 2017 - 22:41
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل کے حلقوں اور اقتصادی ماہرین نے حکومت کی جانب سے برآمدات میں پاکستان کے حریف ملک ویت نام سے ترجیحی تجارت کے (ایف ٹی اے) سے متعلق حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف ٹی اے سے پہلے حکومت کو تما م اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے فیصلہ کرناچاہیے۔ اقتصادی ماہرین کاکہناہے کہ اب تک کیے جانے والے ترجیحی تجارت کے معاہدوں سے ملک کو فائدہ حاصل ہونے کی بجائے نقصان ہوا ہے جس کی سب سے بڑی مثال چین ہے جس میں تاحال چین پاکستان کی برآمدات آٹے میں نمک کے برابر ہیں جبکہ درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ ویت نام ٹیکسٹائل میں پاکستان کا بڑا حریف ہے جبکہ

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا

October 09, 2017 - 22:40
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن96 فیصد پروازوں کی بروقت آمدورفت کے تناسب کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ اس سال پی آئی اے نے 58 ہزار حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے پی آئی اے حج ٹیم کو بعد از حج آپریشن کے دوران بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال پروازوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 96 فیصد رہی جس میں گزشتہ سال کی نسبت4 فیصد کی مزید بہتری ہوئی ہے اور یہ شرح 96 فیصد تک رہی۔انہوں نے اگلے حج سیزن میں کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان کے لیے242 بشمول خصوصی اور شیڈول

سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

October 09, 2017 - 22:39
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو منگل کی صبح آٹھ بجے گیس فراہمی بحال کر دی جائے گی ۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر میں پیرکی صبح آٹھ بجے سے منگل صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کے لیے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اسد اور سرفراز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کی میچ میں واپسی

October 09, 2017 - 22:34
Posted in:

چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لئے۔ اسد شفیق 86 اور سرفراز احمد 57 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے مزید 119 رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

سیمنٹ کی مقامی پیداوار میں 1.43 ملین ٹن کا اضافہ

October 09, 2017 - 21:58
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گز شتہ مالی سال 2017ء کے دوران سیمنٹ ساز مقامی صنعت نے مجموعی طور پر اپنی پیداواری استعداد کے 86 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کی جبکہ سیمنٹ تیار کرنے والے اداروں نے پیداواری استعداد کے 99 فیصد کے برابر پیداوار حاصل کی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2016ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی پیداوار میں 1.43 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 2017ء کے دوران پیداواری حجم 40.3 ملین ٹن سے بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2016ء کے دوران پیداواری حجم 38.87 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ملک میں جاری ہاؤسنگ

امریکی پولیس نے سگنل توڑنے والی خاتون کو گولی مار کر ہلاک دیا

October 09, 2017 - 21:58
Posted in:

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں میامی بیچ شہر کی پولیس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام سیاحتی علاقے کے قلب میں ٹریفک سگنل توڑنے والی خاتون پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی۔
پولیس سربراہ ڈینیئل اوٹس کے  مطابق بی ایم ڈبلیو میں سوار خاتون نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ پہلے ٹریفک سگنل توڑا اور پھر ایک دوسری سواری سے گاڑی ٹکرا دی۔ اس کے بعد خاتون نے گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک پولیس اہل کار کو بھی ٹکر ماری۔ اس کے نتیجے میں وہاں موجود پولیس نے خاتون پر فائرنگ کر دی۔

برطانوی وزیر اعظم کی تاجر برادری کو بریگزٹ سے متعلق یقین دہانی

October 09, 2017 - 21:55
Posted in:

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے سرکردہ ملکی کاروباری شخصیات کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بریگزٹ کے بعد بھی وہ ایک عبوری عرصے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تھریسا مے نے پیر کے روز برطانیہ کے یورپی یونین سے آیندہ انخلا سے متعلق ملکی کاروباری حلقوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جب برطانیہ یورپی یونین سے نکل گیا، تو اس کے بعد بھی ملکی کاروباری شعبے کو 2 سال کے ایک عبوری عرصے کے بارے میں کسی شبہے میں نہیں رہنا چاہیے۔ اب تک کے نظام الاوقات کے مطابق بریگزٹ کا عمل مارچ 2019ء میں مکمل ہو جائے گا۔

جرمن صدر کا دورہ اٹلی یورپ کو درپیش بحرانوں پر گفتگو

October 09, 2017 - 21:53
Posted in:

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ کو درپیش کئی بحرانوں کے تناظر میں جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر اپنی ایک تقریر کے دوران عوام کی جذبات و احساسات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا کہ برطانیہ سے لے کر کاتالونیا تک اور پولینڈ سے لے ک یونان تک، یہ واضح ہے کہ عوام کی جذبات کس حد تک معاملات کو متاثر کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا میں سولر کاروں کی ریس‘ 20ممالک کی شرکت

October 09, 2017 - 21:50
Posted in:

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ایک انوکھی ریس آسٹریلیا میں شروع ہو چکی ہے۔ 3 ہزار کلومیٹر کی اس ریس کا مقصد ایک ایسی تکنیک کے بارے آگہی پھیلانا ہے، جو مستقبل میں روز مرہ کی زندگی کا حصہ بن سکتی ہے۔ ’برج اسٹون ورلڈ سولر چیلنج 2017 ‘ نامی اس ریس میںہالینڈ کی ٹیم اس ریس کی دفاعی چیمپین ٹیم ہے۔ ریس میں شامل گاڑیاں شمالی آسٹریلیا کے شہر ڈارون سے ملک کے دور دراز علاقوں سے گزرتی ہوئی جنوبی شہر ایڈیلیڈ پہنچیں گی۔ ریس میں شامل کاروں کو اختتام تک پہنچنے میں ایک ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ جاپان کی ٹوکائی یونیورسٹی نے 2009ء میں سب سے کم وقت (باقی صفحہ 9 نمبر 14)

میانمر کےفوجی سربراہ کو دی گئی یورپی دعوت معطل

October 09, 2017 - 21:48
Posted in:

روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر یورپی یونین نیپیداؤ کے خلاف مزید اقدامات کرسکتی ہے
بنگلادیش کے کیمپوں میں 90 فیصد مہاجرین بھوک اور انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزار رہے ہیں‘ یونیسف

ٹرمپ تیسری عالمی جنگ کی راہ پر ہیں، امریکی سینیٹر

October 09, 2017 - 21:42
Posted in:

صدر کا کئی ممالک کے خلاف دھمکی آمیز رویہ ملک کو تصادم کی جانب دھکیل سکتا ہے‘ بوب کروکر
اندرونی مخالفت کے باعث ایرانی جوہری معاہدے اور ٹیکس اصلاحات کا بل پاس کرانے میں دشواری کا امکان

Pages