Monthly archive

تحفظ ختم نبوت قانون کیلیے پہرا دینا پڑے گا‘ چودھری شجاعت

October 08, 2017 - 23:59
Posted in:

لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر نائب امیر مجلس احرار الاسلام سید محمد کفیل بخاری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ مولانا سید عطا اللہ شاہ بخاری کے نواسے سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت میں آپ کے گھرانے کا کردار نہایت اہم اور قابل مبارکباد ہے۔

قومی عوامی تحریک کا سی پیک کی حمایت میں مارچ کا اعلان

October 08, 2017 - 23:58
Posted in:

حیدر آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے سی پیک مخالف عالمی سازش کے خلاف محبت سندھ مارچ کے عنوان سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے مسائل پر5 نومبر کو کراچی میں محبت سندھ مارچ نکالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی مارچ دہشت گردی، کرپشن، اقربا پروری
کے خلاف بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، گزشتہ روزپہلی بار امریکی وزیر دفاع اور جنرل جوزف نے کھل کر کہا کہ سی پیک متنازع منصوبہ ہے،

ایران کی جانب سے پھرسرحدی خلاف ورزی، مارٹر فائر

October 08, 2017 - 23:57
Posted in:

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) سیکورٹی حکام کے مطابق ایرانی بارڈر فورس نے اتوار کو پاکستانی حدود کی جانب 81 ایم ایم کا ایک مارٹر گولہ داغا جو پاکستانی حدود کے 2 کلومیٹر اندر ضلع پنجگور میں ایف سی پنجگور رائفلز 68 ونگ کی ایک چیک پوسٹ کے قریب گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ 4 اکتوبر کو بھی ایرانی فورس نے پاکستانی حدود میں 11 مارٹر گولے داغے تھے جبکہ اسی روز ایرانی ڈرون نے پاکستانی حدود میں پرواز کی تھی۔ 5 اکتوبر کو بھی 2مارٹر گولے پنجگور کے علاقے پشک چیک پوسٹ کی حدود جب کہ 6 اکتوبر کو ایرانی جاسوس ڈرون طیارے نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجگور کے سرحدی علاقے میں پرواز کی۔

کمپنی مالکان کا مہنگے اسٹنٹ فراہم کرنے کا اعتراف پلی بارگین کی درخواست مسترد

October 08, 2017 - 23:56
Posted in:

کوئٹہ( نمائندہ جسارت )سرکاری اسپتالوں کے لیے اسٹنٹ کی خریداری میں 10کروڑ روپے کے گھپلا کیس میں گرفتارنجی کمپنی کے مالکان نے محکمہ صحت بلوچستان کو مہنگے دام اسٹنٹ فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کیس کے مرکزی کردارڈاکٹر عابد امین نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔

آفتاب شیر پاؤ نے فاٹا کو پختونخوامیں جلد ضم کر نے کا مطالبہ کر د یا

October 08, 2017 - 23:54
Posted in:

پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چےئر مین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں جلد ازجلد انضمام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل کو فوری یقینی بنایا جائے تاکہ ان علاقوں کی پسماندگی کو دور کیا جاسکے اور قبائلی علاقاجات کو قومی دھارے میں لا کر ترقی کی ر اہ پر گامزن کیا جاسکے،فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے سے نہ صرف پختونوں کی آواز مضبوط و موثر ہو گی بلکہ اس عمل سے قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی بھی ممکن ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی کارکنوں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ فاٹا کے خیبر پختونخو

عمران خان نے پھر سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دے دی

October 08, 2017 - 23:54
Posted in:

بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پھر سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان چوری چھپانے کے لیے ملک تباہ کررہا ہے، قومی اسمبلی نے ایک مجرم کو پارٹی صدر بنانے کا قانون پاس کیا،نواز شریف سزا سے بچنے کے لیے عدلیہ اور فوج پر حملے کررہے ہیں، شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاعمران خا ن کاکہنا تھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف قوم کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں،ڈیزل ان دونوں کے ساتھ فٹ ہوجاتاہے، میں فضل الرحمان کومولاناکہنا پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف کے آنے تک ہر پاکس

ٹرینوں کے آگے پولیس ٹرالیاں لگانے کا فیصلہ

October 08, 2017 - 23:53
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریلوے نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرینوں کے آگے پولیس ٹرالیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت ریلوے کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ یہ فیصلہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور مسافروں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل اور سول انجینئرنگ کا عملہ ٹرالی میں موجود ہو گا اور یہ ٹرالیاں ملک بھر کی تمام میجر ٹرینوں میں لگائی جائیں گی۔ پاکستان ریلوے کے مطابق مختلف ڈویژنوں کو ٹرالیاں فراہم کی جا رہی ہیں اور ملتان ڈویژن کو پہلے ہی3 ٹرالیاں دی جا چکی ہیں جن

انتخاب

October 08, 2017 - 22:49
Posted in:

خدا کی آیات ہی وہ چیز ہیں جو انسان کو حقیقت کا فہم و ادراک بخشتی ہیں۔ یہ فہم و ادراک انسان کو حاصل ہو تو وہ آنکھوں سے ٹھیک دیکھتا ہے، کانوں سے ٹھیک سنتا ہے، اور دل و دماغ سے ٹھیک سوچتا اور صحیح فیصلے کرتا ہے لیکن جب وہ آیاتِ الٰہی کو ماننے سے انکار کر دیتا ہے تو آنکھیں رکھتے ہوئے بھی اسے نگاہ حق شناس نصیب نہیں ہوتی، کان رکھتے ہوئے بھی وہ ہر کلمہ نصیحت کے لیے بہر ہوتا اور دل و دماغ کی جو نعمتیں خدا نے اسے دی ہیں ان سے الٹی سوچتا اور ایک سے ایک غلط نتیجہ اخذ کرتا چلا جاتا ہے، یہاں تک کہ اس کی ساری قوتیں خود اس کی اپنی ہی تباہی میں صرف ہونے لگتی ہیں۔

قطر طالبان دفتر بند کرنے سے امن بات چیت متاثر ہو سکتی ہے، بڑھتی ہوئی تشویش

October 08, 2017 - 22:49
Posted in:

ایک نامعلوم اہل کار نے' وائس آف امریکہ' کو بتایا ہے کہ افغان حکومت نے قطر کے دفتر کو بند کرنے کی بات گذشتہ ماہ اقدام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اُس وقت کہی جب افغان صدر اشرف غنی نیو یارک میں موجود تھے

تصویر یں بولتی ہیں۔ ۔ ۔ ۔ صائمہ تسمیر،ملائیشیا

October 08, 2017 - 22:42
Posted in:

کہتے ہیں کہ تصویریں بولتی ہیں، مگر ہمیں ادراک ہوا کہ کچھ تصویریں صرف بولتی ہی نہیں بلکہ چیختی ہیں۔ ان کی چیخ آپ کو لرزا کر رکھ دیتی ہے، آپ چاہتے ہوئے بھی ان سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔ آپ کھانا کھانے بیٹھیں یا کسی بات پرآپ کا ہنسنے یا بے ساختہ قہقہ لگانے کا دل چاہے تو عین اسی لمحے وہ چیختی چنگھاڑتی تصویریں سامنے آجاتی ہیں، پھر کہاں کی بھوک اور کہاں کی ہنسی۔۔۔!

سیاسی اخلاقیات

October 08, 2017 - 22:37
Posted in:

جمہوری ممالک میں عدلیہ کمزور ہو تو جمہوریت بھی کمزور ہوتی ہے گویا جمہوریت کا استحکام طاقت ور عدلیہ سے مشروط ہوتا ہے مگر المیہ یہی ہے کہ انتخابات کو موم کی ناک بنا دیا گیا ہے جو سیاسی جماعت الیکشن جیت کر حکومت بناتی ہے وہ جمہوری اداروں کو اپنی مرضی کے تابع رکھنا چاہتی ہے۔ اداروں کے گلے میں غلامی کا پٹا ڈال دیا جاتا ہے یوں عوام کی قسمت میں محکومیت لکھ دی جاتی ہے اور حکمراں لوٹ مار کر اپنا حق قرار دے کر عوام پر اپنے فیڈیٹ کا کوڑا برسانے لگتے ہیں۔

عبدالسلام اور عرفان شیخ کی ملاقات

October 08, 2017 - 22:31
Posted in:

کراچی لیبر فیڈریشن کے صدر احمد خان‘ جنرل سیکرٹری محمد عرفان شیخ اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر عبدالسلام کے درمیان ایک اہم اور طویل ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اپنے اپنے نظریات/خیالات پر قائم رہتے ہوئے بہترین مزدور مفاد میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کب رکے گا

October 08, 2017 - 22:31
Posted in:

جبری گمشدگیاں یا افراد کا لاپتا ہوجانا کوئی معمولی بات نہیں۔ یہ نہایت سنگین معاملہ ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں نہ تو کوئی ادارہ ہے جو اس معاملے کو سنگین نوعیت کا معاملہ سمجھتا ہو اور نہ ہی حکومت سمجھتی ہے کہ اس سلسلے میں اس کی کوئی ذمے داری بنتی ہے۔ اگر کسی قسم کی قانون سازی کرنا ہے تو وہ وقت ضائع کیے بغیر کی جائے۔
کسی گھر کا کوئی فرد اگر مرجائے تو لواحقین کو آخرکار صبر آجایا کرتا ہے لیکن جس گھر کا کوئی فرد اٹھا لیا جائے، گم شدہ ہوجائے یا غائب کردیا جائے تواس کو کیسے چین نصیب ہو سکتا ہے کہ وہ کس حال میں ہے، کہاں ہے اور کس کی گرفت میں ہے۔

اسرار احمد کے بھائی انتقال کرگئے

October 08, 2017 - 22:30
Posted in:

کوہ نور سوپ کے مزدور رہنما اسرار احمد کے خالہ زاد بھائی حکیم خان 54 سال کی عمر میں اپنے آبائی گاؤں مانسہرہ خاکی میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم نے پسماندگان میں تین بچے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ اسرار احمد اور دیگر نے ان کے جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مزدور رہنما مبشر زبیر‘ محمد رشاد‘ اسلم پینٹر‘ اسلم ویلڈر‘ اسلم تنولی اور دیگر نے اسرار احمد سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کراچی لیبر فیڈریشن کا PLC کو خط

October 08, 2017 - 22:29
Posted in:

کراچی لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں نے منیجر پاکستان لیبر کیسز PLD ہاؤس‘ 35نابھاروڈ لاہور کو خط میں کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد لیبر قوانین کی صورتحال اور بدترین بحران کے تناظر میں سندھ لیبر اپیلٹ ٹریبونل نے انتہائی اہم نقطے یعنی ’’ٹرانس پروانشل‘‘ پر اہم فیصلہ دیا ہے۔ براہ کرام اسے PLC کی قریبی اشاعت میں جگہ دی جائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے ویون رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا

October 08, 2017 - 21:58
Posted in:

بلوم فونٹین(جسارت نیوز) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈز کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح آملہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 22 ویں بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے بنگلا دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 132 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، ویون رچرڈز نے 121 میچز میں 8540 رنز بنا رکھے تھے جبکہ آملہ نے 109 میچز کی 186 اننگز میں 8578 رنز بنا لیے ہیں جس میں ان کی 28 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

باہمی سیریز نہ کھیلنے پر ہرجانے کا دعویٰ آئی سی سی معاملے سے لاتعلق نکلا

October 08, 2017 - 21:51
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ سے ہرجانے کی وصولی کا دعویٰ مستقبل قریب میں بھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ آئندہ ہفتے آکلینڈ میں ہو نے والے آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین شہریارخان نے بڑے زور شور سے یہ اعلان کیا تھا اس معاملے میں بھارت سے ہرجانہ وصول کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ کرکٹ حلقوں کے مطابق شہریار خان اپنے عہدے کی مدت پوری کرکے رخصت ہو چکے ہیں اور نئے چیئر مین نجم سیٹھی نے اس معاملے میں کسی پیشرفت کا کو

ایشیا کپ جیت کا عزم لیے قومی ہاکی ٹیم بنگلادیش پہنچ گئی

October 08, 2017 - 21:49
Posted in:

لاہور(جسارت نیوز)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا عزم لیے قومی ٹیم محمد عرفان کی قیادت میں بنگلادیش پہنچ گئی ۔18رکنی قومی سکواڈ میں5آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ایونٹ 11سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گا،ایشیا کپ میں8ممالک کی ٹیمیں حاصل لے رہی ہیں۔ قومی ٹیم 11 اکتوبر کو بنگلادیش کیخلاف مہم کا آغاز کریگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق 18رکنی قومی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بنگلادیش پہنچ گئی ،قومی اسکواڈ کے ہمراہ 5 آفیشلز بھی ہیں ، 8ٹیموں کو 2 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور جاپان، گروپ بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور اومان

فاف ڈوپلیسی کی ساتویں ٹیسٹ سنچری

October 08, 2017 - 21:46
Posted in:

بلوم فونٹین (جسارت نیوز) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان اورا سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی نے بنگلا دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز ڈوپلیسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
جس میں 15 چوکے شامل تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں آج 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا

October 08, 2017 - 21:44
Posted in:

نئی دہلی (جسارت نیوز)17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں آج مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گھانا اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ترکی اور مالی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ بھارت اور کولمبیا اور جبکہ چوتھا میچ پیراگوائے اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنلز 16، 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، کوارٹر فائنلز 21 اور 22 اکتوبر، سیمی فائنلز 25 اکتوبر جبکہ 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

محمد عامر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئے

October 08, 2017 - 21:41
Posted in:

دبئی (جسارت نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پنڈلی کی تکلیف کے سبب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انھیں 2 سے 3 ہفتے آرام کے لیے کہا ہے۔محمد عامر کو پنڈلی کی یہ تکلیف دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ہوئی تھی اور وہ اپنا اوور نامکمل چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے تھے لیکن حیران کن طور پر ٹیم منیجمنٹ نے ان کا ایم آر آئی نہیں کرایا اور دوسرے دن کھیل شروع ہونے سے قبل ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ٹیم کے ڈاکٹر نے انہیں نیٹ پر بولنگ کرا کر دیکھا اور کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔لیکن دوسرے دن محمد عامر ایک بار پھر پنڈلی کی تکلیف کے سبب صرف 3 اوور کرانے کے بع

پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کل سے شروع ہوگی

October 08, 2017 - 21:40
Posted in:

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کاآغاز کل سے ہو رہا ہے ۔سپر لیگ میں ملک بھر سے 5ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایونٹ15 اکتوبر تک جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی زیراہتمام پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 10 سے 15 اکتوبر تک جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں کھیلا جائے گا۔ سپر لیگ میں ملک بھر سے 5 ٹیمیں اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، بہاولپور اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کو کوچ ابرار شاہ جدید اور

کراچی: خواتین پر حملے، زخمی نوجوان بھی شاملِ تفتیش

October 08, 2017 - 21:00
Posted in:

نعمان کا حلیہ بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے ملزم سے ملتا ہے۔ لہذا، پولیس نے اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے: سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس

چورنگیوں اور چوارہوں پر ٹھنڈے پانی کی

October 08, 2017 - 20:59
Posted in:

کراچی ( صباح نیوز) بلدیہ کورنگی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیشنگوئی پر ضلع حدود میں ہیٹ ویو سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ،تمام چورنگیوں اور چوارہوں اور اہم شاہراہوں پر ہیٹ اسٹروک سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹھنڈے پانی کی سبیل اور فوری طبی امدادی کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر محکمہ میڈیکل بلدیہ کورنگی نے اپنے انتظام تمام اسپتالوں ،ڈسپنسریز اور طبی صحت کے مراکز میں ایمرجنسی قائم کرکے احتیاطی تدابیراور فوری طبی امداد کے حوالے سے انتظامات مکمل لیے۔

دنیا کی مظلوم ترین اقلیت

October 08, 2017 - 20:58
Posted in:

برما کے شہر ارکان میں صدیوں سے رہنے بسنے والے روہنگیا مسلمان اس وقت روئے زمین پر مظلوم ترین اقلیت بن چکے ہیں۔ لہٰذا ہمیں ایک امت ہونے کے ناتے انسانیت کے نام پر ضرور آواز اٹھانی چاہیے۔ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے ان کا جرم کیا ہے یہی کہ وہ مسلمان ہیں۔ ایک ایسے علاقے میں پیدا ہوئے جہاں معدنی ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔ چاولوں کی کاشت اتنی ہے برما کو کہیں سے چاول نہیں لینا پڑتے اور بنگلا دیش کو بھی مہیا کیا جاتا ہے۔ کوئی تو ہو جو ان مظلوموں کی مدد کو پہنچ جائے۔
سائرہ بانو ،کورنگی شرقی
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پرانی ٹی شرٹ سے تکیے خوبصورت بنایے۔ ۔ ۔ فاطمہ عزیز

October 08, 2017 - 20:58
Posted in:

پرانی جرسی یاٹی شرٹ لیں ۔ اس کو فرش پر پھیلا کر رکھیں اور سائڈ کی سلائیاں اور گلا کاٹ کر الگ کر دیں اب آپ کے پاس ٹی شرٹ کے آگے اور پیچھے کے دو چوکور کپڑے موجود ہیں ۔ اب ایک کشن اس کے اوپر رکھیں جو اس کپڑے سے تین انچ ہر طرف سے چھوٹا ہو یعنی چاروں طرف سے کپڑا تین انچ زیادہ ہو ۔ کپڑے کے چاروں کنارے L کی شکل میں کاٹ لیں جیسے تصویر میں دکھائے گئے ہیں اب چاروں طرف سے تین تین انچ کی فرنچ یا لمبی ڈوریوں کی شکل میں کپڑے کو کاٹ لیں ۔ کشن کو درمیان میں رکھ کر آگے پیچھے کی ڈوریوں کو دو دو گرہ لگاتے چلے جائیں ۔ خوبصورت کناروں والا منفرد کشن کور کے ساتھ تیار ہے ۔

Pages