Monthly archive

ن لیگ اور پی پی نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا،عبدالجمیل خان

October 07, 2017 - 23:57
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، 2018ء کے انتخابات کے لیے بھرپور طریقے سے تیاریاں شروع کی جائیں۔ کارکنان گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کریں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے لوٹ مار کے سوا کوئی کام نہیں کیا،ووٹ کی طاقت کے ذریعے ملک میں تبدیلی لائیں گے، دونوں جماعتوں نے بار بار اقتدار میں آنے کے باوجود عوام کو مایوس کیا ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر عبد الجمیل خان نے ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری ضلع مرزا فرحان بیگ بھی موجود تھے۔ عبد الجمیل خان نے کہا کہ 70 سال سے ملک میں اشرافیہ کی حکمرانی ہے۔ غریب عوام کے نعرے لگانے والوں نے مل

ختم نبوت پرفوج کے موقف کوسلام پیش کرتے ہیں‘تاجرالائنس

October 07, 2017 - 23:55
Posted in:

کراچی (پ ر)کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ ختم نبوت کی پرانی شقوں کی بحالی پر عوام اور فوج دونوں ہی مبارکباد کے مستحق ہیں‘ پارلیمنٹ آئندہ اسلام سے متصادم کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کرے۔،انہوں نے ختم نبوت پر پاک فوج کے موقف کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کا موقف اسلام دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے ،ہم اسلام دشمن عناصر کو بتادینا چاہتے ہیں کہ تاجرالائنس عاشقان رسول کے غلاموں کی تنظیم ہے ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے مگر ہم تحفظ ناموس رسالت پر کسی بھی حال میں آنچ تک نہ آنے دینگے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اوروزیرمملکت انوشہ رحما

محکمہ فائربریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کے آلات نہیں،توقیر احمد

October 07, 2017 - 23:54
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمدنے کہا ہے کہ کراچی جیسے میٹرو پولیٹن شہر میں کے ایم سی کے فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو 7 ماہ سے فائر رسک الاؤنس (اوور ٹائم) نہیں دیا گیا، 3 سال سے وردیاں مہیا نہیں کی گئیں، آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں ہیں، فائر ٹینڈرز کی حالت انتہائی خستہ حال ہے جو کسی بھی وقت شہر میں بڑے حادثے کاسبب بن سکتی ہے لیکن شہر کے منتخب نمائندے عوام کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان ہاؤس میں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں سے ملاقات

شہرمیں ڈینگی اورچکن گونیاوائرس سے بچاؤکااسپرے کیاجارہاہے‘الخدمت

October 07, 2017 - 23:51
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)الخدمت کراچی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی اور چکن گونیا وائرس سے بچاؤ کیلیے ا سپرے کیا جا رہا ہے۔ اب تک کورنگی ،لانڈھی ،گلشن حدید،شاہ لطیف ٹاؤن ، اسٹیل ٹاؤن،نارتھ ناظم آباد ،نارتھ کراچی ،لیاقت آباد ،نیو کراچی،بنارس ،اورنگی ،جمشید روڈ،سوسائٹی‘ گلستان جوہر ،شاہ فیصل و دیگر علاقوں میں اسپرے کیا جاچکا ہے۔ ترجمان الخدمت نے اپنے ایک اعلامیے میں بتایا کہ الخدمت کراچی پورے شہر میں ڈینگی اور چکن گونیا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کرنے کاعزم رکھتی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر حضرات اس سلسلے میں الخدمت کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کریں ،تاکہ کراچی کے م

خواتین کے بعد مردبھی چاقو بردار ملزم کانشانہ

October 07, 2017 - 23:50
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چاقو بردار حملہ آور کا ایک اور وار اس بار حملے میں مرد کو زخم آیا ۔ نارتھ ناظم آباد میں چھری بردار مشکوک شخص کو پکڑا گیا ۔ذرائع کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک12 ندز بیکری روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار شخص نے 18سالہ نعمان ولد عبدالقادر کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ زخمی شخص کے ہاتھ میں زخم آیا ۔ ایس پی گلشن مرتضیٰ بھٹو کے مطابق نوجوان کو آنے والا زخم تیز دھا ر آلے کا نہیں ہے بلکہ زخم لکڑی ، پتھر یا کسی چیز کی رگڑ آنے سے لگا ہے ۔ اس واقعہ کی نوعیت اور خواتین پر ہونے والے حملوں سے بلکل مختلف ہے ممکنہ طور پر واقعہ ذاتی نوعیت یا ڈکیتی کے دوران مز

شاہراہوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا جائے، احمر علی

October 07, 2017 - 23:47
Posted in:

کراچی ( صباح نیوز)بلدیہ کورنگی کا صفائی وستھرائی ،علاقائی ترقی اور ٹریفک کی روانی کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز ،شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی اہم شاہراہوں سمیت اندرونی گلیوں میں قائم تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کو ختم کے کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کردیا گیا ،وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ لانڈھی زون کی مختلف شاہراہوں اور یونین کمیٹی24کی اندرونی گلیوں کا تفصیلی معائنہ کرکے شاہراہوں پر قائم تجاوزات اور علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسرا

جماعت اسلامی کی ضلع جنوبی میں دعوتی مہم شروع

October 07, 2017 - 23:46
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع جنوبی نے دعوتی اصلاحی مہم شروع کردی، مہم کے دوران نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت کے لیے رکن سازی کی جائے گی ، 15اکتوبر سے نوجوانوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت ممبر سازی شروع کی جائے گی جس کا مقصد عام افراد خصوصاً نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران 19نومبر کو دعوتی و اصلاحی اجتماع منعقد کیا جائے گا جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے ۔ جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبدالرشیدنے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع میں دعوتی اصلاحی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،انہوں نے سید طاہر اک

عوام کوبہتربلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہیں، معید انور

October 07, 2017 - 23:44
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلیے محدود وسائل میں بھی اقدامات کر رہے ہیں، بالترتیب تمام شاہراہوں بالخصوص لنک روڈ پر تزئین وآرائش و دیگر بلدیاتی خدمات کویقینی بنا ئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ای ایسٹ شفیق الرحمن و دیگر افسران کے ہمراہ 13-D گلشن اقبال سے عائشہ منزل جانے والی سڑک پر فلائی اوورکے اطراف میں بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، اس موقع پرکے ایم سی اور بلدیہ شرقی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین معید انور نے اس موقع پر حائل تجاوزات کو فوری ختم کر کے سڑک کو کشادہ اورفٹ پاتھ تعمیر کرنے ک

مارشل لا کی افواہیں اڑا نے والے کامیاب نہیں ہوں گے،ن لیگ

October 07, 2017 - 23:41
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کروڑوں پاکستانیوں کی حمایت سے اقتدار میں آنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ بھی عوامی اعتماد اور ووٹ کی قوت سے حکومت بنائے گی۔ عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے جمہوریت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں ہم مارشل لاکے کندھوں پر نہیں عوام کے اعتماد کے ساتھ حکومت میں آئے ہیں۔ ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر ناچنے والے مارشل لا کی افواہیں اڑا کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں بھی کامیاب نہیں ہونگے.

مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں، 50 ملزمان گرفتار

October 07, 2017 - 23:38
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 50ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیروز آباد کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد2ملزمان رحمن اور صفدر کر گرفتار کرکے اسلحہ ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیاجبکہ کورنگی فٹبال گراؤنڈ کے قریب مقابلے کے بعد ایک ملزم عمران کو گرفتار کرلیا۔ ادھر ویسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گٹکا بنانے کا سامان برآمد کر لیا جبکہ اس دوران 46ملزمان کو گرفتار بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ دریں اثنا مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سوات کالونی دنبہ گوٹھ لاسی پاڑہ اور رینجر پاڑہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سر

’نامعلوم افراد 2‘ کی ریلیز، پابندی اور پھر ریلیز کھیل بن گئی

October 07, 2017 - 23:14
Posted in:

پنجاب سنسر بورڈ کے ایک روز قبل جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق، قابل اعتراض مناظر پر ملنے والی شکایات پر ’نامعلوم افراد 2‘ کی صوبے بھر میں نمائش پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

نیب نے سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ودیگر کے خلاف ریفرنس دائرکردی

October 07, 2017 - 22:58
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رہائشی اراضی کو کمرشل مقاصد کے لیے غیر قانونی تبدیل کرنے کا معاملہ،نیب نے سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ غلام مصطفیٰ ودیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس میں ڈائریکٹرز فشینگ ایڈز کمپنی عبدالعزیز اور ابو بکر دادو بھی نامزد ہیں نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلیے گئے، ملزمان نے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ملیر ندی کے قریب واقع 70ایکڑ رہائشی اراضی کو کمرشل مقاصد کے لیے تبدیل کیا، غلام مصطفیٰ پھل پہلے ہی سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پرہے،ملزمان ابوبکردادو اور عبدالعزیز کو ریفرنس میں مفرور ظاہر کیا گیا ہے،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 9 اکتوبر تک کے ل

مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید‘ مظالم کیخلاف ہڑتال اور مظاہرے

October 07, 2017 - 22:57
Posted in:

سری نگر (خبر ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید جبکہ مظالم کے خلاف ہڑتال اور مظاہرے جاری ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر بالنو کے رہائشی 18سالہ نوجوان محمد یاسر کو کھیت میں کام کرتے ہوئے گولی مار کر شہید کردیا ۔دوسری جانب وادی قصبے اسلام آباد میں تاجرو ں نے بھارتی پولیس کے مظالم کے خلاف ہفتے کے روز ہڑتال اور مظاہرے کیے ۔لالچوک میں دھرنا دینے والے تاجروں کا کہنا تھا کہ بھارتی پولیس نے جمعہ کے روز تاجروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ۔دریں اثنا ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر قصبے میں

میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ،کیس سی آئی اے کے حوالے

October 07, 2017 - 22:57
Posted in:

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے سلسلے میں لیے گئے این ٹی ایس ٹیسٹ کو لیک کرنے کی انکوائری سی آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ مسلم تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج ہونے والے مقدمہ کی سی آئی اے کینٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں سی آئی اے نے 8 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے متعلقہ پرنٹنگ پریس کے ملازمین کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

مشال خان قتل کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی

October 07, 2017 - 22:55
Posted in:

ہری پور(آن لائن) مشال خان قتل کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی 2 مجسٹریٹ شہادت کے طور پر پیش بیانات قلمبند گواہوں کی تعداد29 ہوگئی سینٹرل جیل میں قائم دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں25 گرفتار ملزما ن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ تا حال محفوظ کسی بھی وقت سنایا جا سکتا ہے واضح رہے کہ 19 ستمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عاید کی گئی تھی مثال خان قتل کیس میں ایف آئی آ رمیں نامزد 4 ملزمان تاحال مفرور ہیں مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس کی چھٹی سماعت گزشتہ روز سینٹرل جیل ہری پو رمیں ہوئی جہاں ایبٹ آباد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے معزز جج فضل سبحان خان نے سماعت کی

سابق نااہل وزیراعظم ملکی سلامتی کو اپنی انا کی بھینٹ نہ چڑھائیں، حامد رضا

October 07, 2017 - 22:55
Posted in:

لاہور (آن لائن) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ن لیگ کی آئینی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی ملکی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ سابق نااہل وزیراعظم ملکی سلامتی کو اپنی انا کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ حکومتی مشینری ملک کے دفاع کو بھول کر نواز شریف کے دفاع میں مصروف ہے۔ جمہوریت کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار ن لیگ ہو گی۔ پوری قوم ایک طرف اور ن لیگ دوسری طرف کھڑی ہے۔ ملکی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والی فوج پر ن لیگ کی الزام تراشی قومی مفاد کے منافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے

کل بھوشن کیس‘ تصدق جیلانی عالمی عدالت انصاف کے لیے جج مقرر

October 07, 2017 - 22:54
Posted in:

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک+آئی این پی+آن لائن )حکومت نے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں بھرپور دفاع کی تیاری کرلی اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کو ا س کیس میں ایڈ ہاک جج مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا،حکومت رواں ماہ ہی عالمی عدالت کو ایڈہاک جج کے بارے میں اپنے فیصلے سے آگاہ اور12اکتوبر تک جامع جواب عالمی عدالت انصاف کو بھجوادے گی۔ محکمہ قانون کی جانب سے ایڈ ہاک جج کے تقرر کے لیے جو سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی اس میں 2 نام تجویز کیے گئے جن میں جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اور سینئر وکیل مخدوم علی خان کا نام شامل تھا۔حکومت نے فوج سمیت تمام اس

چوہنگ، نامعلوم افرادخاتون اسسٹنٹ پروفیسر پر تیزاب پھینک کر فرار

October 07, 2017 - 22:53
Posted in:

لاہور (کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے مقامی کالج کی ایک خاتون اسسٹنٹ پروفیسر انیلہ پر تیزاب پھینک کر انہیں شدید مضروب کر دیا تیزاب سے ان کی دائیں آنکھ کو نقصان پہنچا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسسٹنٹ پروفیسر انیلا کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا پولیس کے مطابق یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ خاتون پروفیسر اپنے بچوں کوا سکول سے لے کر گھر جا رہی تھیں کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 2نامعلوم افراد نے گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے کا کہہ کر گاڑی رکوائی اور موقع پا کر خاتون پروفیسر پر تیزاب پھینک دیا اور خود فرار ہو گئے جبکہ پولیس کا یہ بھی کہن

احتساب عدالت میں مجھے کسی نے نہیں روکا‘ احسن اقبال کا یوٹرن

October 07, 2017 - 22:53
Posted in:

نارووال/اسلام آباد ( خبرایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت میں مجھے کسی نے نہیں روکا‘ نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جب سب کچھ ہو چکا تھا تب وہاں پہنچا رینجرز سے وضاحت پیر یا منگل تک ملنے کی توقع ہے فوج کو نشانہ بنانے کا تاثر غلط ہے‘ملک پی سی او ججز جیسے عدالتی فیصلوں کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ آج پاکستان ’ڈوبتا ہوا‘ نہیں بلکہ ’ابھرتا ہوا ملک ‘ہے‘ عمران خان کی ن لیگ اور فوج کو لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی‘ کسی کو ملک پر میلی نظر ڈالنے نہیں دیں گے‘ ملک کا مستقبل آئینی حکمرانی اور مضبوط اداروں سے وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا

لاہور: ویمن ایشین چیلنج کپ کے لیے ہاکی ٹیم کا اعلان

October 07, 2017 - 22:14
Posted in:

ویمن ایشین چیلنج ٹورنامنٹ برونائی دارالسلام میں 22 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2017 تک کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کے علاوہ چین، سری لنکا، ہانک کانگ، ازبکستان میانمار اور برونائی کی ٹیمیں شریک ہوں گی

ناموس رسالت و ختم نبوتؐ پر مسلمان اپنا سب کچھ قربان کر سکتا ہے،انور خلجی

October 07, 2017 - 21:59
Posted in:

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)مذہبی رہنما محمد انور خلجی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے نام پر ختم نبوت پر اعتقاد کے حلف کی شق نکالنا حکومت کی انتہائی بدنیتی اور ناموس رسالت و ختم نبوتؐ پر واضح حملہ ہے۔ناموس رسالت و ختم نبوت پر مسلمان اپنا سب کچھ قربان کر سکتا ہے۔نا اہل ہوجانے کے باوجود نواز شریف اور اسکے حواری یہود و نصاریٰ کی غلامی سے باز نہیں آرہے۔انتخابی اصلاحات کے نام پر ختم نبوتؐ کی شق پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کی طرح ٹنڈوالٰہیار میں بھی جمعہ کو یوم تحفظ ختم نبوتؐ منایا جائے گا۔نماز جمعہ کے اجتماعات میں ختم نبوت ؐ کے حوالے سے تقاریر ہ

کوٹری، انڈس ہائی وے پر ٹریکٹر ٹرالی اور ڈبل کیبن گاڑی میں تصادم، نوجوان جاں بحق، 10زخمی

October 07, 2017 - 21:56
Posted in:

کوٹری (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے پر ٹریکٹر ٹرالی اور ڈبل کیبن گاڑی میں تصادم، نوجوان ہلاک، 10زخمی ہوگئے۔ علی آباد کے مقام پر ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کچل کر ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 15سالہ فیاض احمد ولد محمد نواز میرانی کے نام سے ہوئی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

بدین اور گردونواح میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ،شہری پریشان

October 07, 2017 - 21:54
Posted in:

بدین (نمائندہ جسارت)بدین شہر اور گردو نواح میں گداگروں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا جس کے باعث دکاندار شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں، اکثر گداگروں کی جانب سے بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ جیب کاٹنے کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں۔ شہر میں بھیک مانگنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ شہریوں نے بدین انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پایا جائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

دشت‘ بس اور مسافر ویگن میں خوفناک تصادم‘ 14جاں بحق‘ 30سے زائد زخمی

October 07, 2017 - 21:54
Posted in:

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے قریب مستونگ کی تحصیل دشت میں مزدا بس اور مسافر ویگن میں خوفناک تصادم،حادثے میں3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ30سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا،جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق سبی سے بتایا جاتا ہے جو ویگن میں سبی سے کوئٹہ آرہے تھے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ صلاح الدین نورزئی کے مطابق حادثہ ہفتے کی صبح تقریبا10 بجے کوئٹہ سے تقریبا30کلومیٹر دور مستونگ کی تحصیل دشت کے علاقے تیرا مل میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر پیش آیا۔ کوئٹہ سے بولان جانے والی مزدا بس اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی مسافر ویگن سے ٹکراگئی،حادثہ

***۔۔۔۔۔۔اندرون ملک سے ۔۔۔۔۔۔***

October 07, 2017 - 21:53
Posted in:

خیرپور (نمائندہ جسارت) ضلعی صحت آفیسر خیرپور ڈاکٹر نثار علی پھلپوٹو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کے آٹھوں تعلقوں کے صحت مراکز میں غیر تکنیکی ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے انٹرویو ضلعی صحت آفس خیرپور میں 9 اکتوبر تا 18 اکتوبر صبح 9 بجے تا سے شام 5 بجے تک لیے جائیں گے۔ انٹرویو کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو انٹرویو کے مرحلوں میں موجود ہوں گے۔ اعلامیے میں امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات ساتھ لائیں۔* خیرپور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں ہوت

مریم اورکیپٹن صفدر کی آج وطن واپسی 

October 07, 2017 - 21:51
Posted in:

لندن(آئی این پی)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دامادکیپٹن(ر) صفدر( آج ) اتوار کولندن سے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ مریم نوازپاکستان آکر عدالتوں ۔میں پیش ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر آج لندن سے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وطن واپسی کا فیصلہ وکلا سے مشاورت کے بعد کیا گیا، مریم نوازپاکستان آکر عدالتوں میں پیش ہوں گی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ٹرمپ کا سخت پیغام لیکر 2 امریکی وزیر رواں ماہ پاکستان آئیں گے

October 07, 2017 - 21:50
Posted in:

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اعلیٰ سفارتی اور فوجی مشیر کو سخت پیغام دے کر رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان بھیجیں گے ۔کچھ ہفتے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام عاید کیا تھا کہ وہ شر پھیلانے والوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرتا ہے۔ اس سخت بیان کے بعد اب امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع پاکستان کے دورے پر آئیں گے ۔ پاکستانی اور امریکی سفارتی ذرائع نے ان دوروں کی تصدیق کر دی ہے۔ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیر دفاع جم میٹس پاکستان میں اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اعتماد کی ایک نئی فضا پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Pages