Monthly archive

حلف نامہ حذف کرنا 295سی کے خاتمے کی کوشش تھی‘ سراج الحق

October 06, 2017 - 23:56
Posted in:

لاہور( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اسلام آباد کے اقتدار پر چند لٹیروں کا قبضہ ہے جو پارٹیاں اور جھنڈے تو بدلتے ہیں لیکن اپنے کرتوت بدلنے کو تیار نہیں ۔ عوام نوازشریف ، زرداری یا کسی دوسرے کو الزام دینے کی بجائے اپنا انتخابی رویہ بدلیں ۔ پاناما اسیکنڈل میں کسی غریب کا نہیں ، ان لوگوں کے نام ہیں جنہوں نے سیاست اور جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹا ہے ۔ جس وزیر نے ختم نبوت کے حلف کے فارم میں ترمیم کی، اسے سزا ملنی چاہیے ۔ یہ در اصل 295 سی کے خاتمے کے لیے ٹیسٹ کیس تھا ،جسے عوام نے ناکام بنادیا۔ سپریم کورٹ جس شخص کو قومی اسمبلی کے ممبر کے لیے نااہل قرار دے

وزیراعظم سے خورشید شاہ کی ملاقات‘ چیئرمین نیب کے تقرر پر مشاورت

October 06, 2017 - 23:54
Posted in:

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی ،چیئرمین نیب کے تقرر پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جسٹس(ر) فلک شیر، ارباب شہزاد اور شعیب سڈل کے نام پیش کیے اور ایم کیو ایم کی جانب سے جسٹس(ر)محمودالحسن رضوی کا نام پیش کیا گیا۔ ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے چیئرمین نیب کے لیے نام وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ امید ہے مزید ایک 2 ملاقاتوں میں نام پر اتفاق ہوجائے گا،چیئرمین نیب کے ناموں پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ ملاقات خوشگوار ما

امریکا نشاندہی کرے‘ بمباری ہم کرینگے‘ خواجہ آصف

October 06, 2017 - 23:53
Posted in:

واشنگٹن (خبر ایجنسیاں) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ پوری یکسوئی سے دہشت گردوں کو ہدف بنا رہے ہیں، امریکا دہشت گردوں کی نشاندہی کرے ہم بمباری کریں گے،افغانستان کو سرحدوں کی مشترکہ نگرانی کی بھی پیشکش کی ہے ، مشترکہ کارروائی کا حصہ بھی بنا سکتے ہیں،ملا اختر منصور کو ہلاک کر کے امن بات چیت کا راستہ بند کیا گیا،افغان طالبان پر پاکستان سے زیادہ روس اور خطے کے دیگر ممالک کا اثرورسوخ ہے،نئی امریکی پالیسی میں بھارتی کردار اور بلوچستان میں عدم استحکام کی غرض سے کوششوں پر تشویش ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے ۔ وہ واشنگٹن میں پاکستان کے

ختم نبوت کا قانون بحال ہوگیا‘ سوشل میڈیا پر فتوے دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی‘ وزیرداخلہ

October 06, 2017 - 23:46
Posted in:

اسلام آباد( خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ختم نبوت کاقانون اصل حالت میں بحال ہوگیا‘ حکومت مخالف پروپیگنڈا بند کیاجائے ،سوشل میڈیا پر فتوے جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جمعے کوقومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ جہاد کا تعین کرنا ریاست کا حق ہے ،ہر محلے اور مسجد سے فتوے جاری ہونے سے ملک میدان جنگ بن جائے گا ، کچھ عرصے سے ملک میں عدم برداشت کا کلچر بڑھ رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ داخلی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے رجحانات کی بیخ کنی کی جائے۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ سوشل میڈیا پر جس کا جو دل چاہے فتوے دے،

***۔۔۔۔۔۔سکھر ۔۔۔۔۔۔***

October 06, 2017 - 23:40
Posted in:

سکھر(نمائندہ جسارت) تنظیم فکر و نظر سندھ کے زیر اہتمام سندھ اسلامک سینٹر سکھر میں سلام ٹیچرز ڈے منایا گیا ۔ اس موقع پر پروفیسر اصغر مجاہد مہر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اساتذہ کا اعلیٰ مقام ہے ۔ جن کا عزت اور احترام کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے کیوں کہ سب سے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ طبقہ اساتذہ کا ہے۔ اساتذہ قوم کے رہبر اور رہنما ہوتے ہیں جوکہ ملکوں اور قوموں کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں، اساتذہ کا پیشہ پیغمبری پیشہ ہے اس لیے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم سے آرائستہ کریں تاکہ وہ ملک کے پ

***۔۔۔۔۔۔حیدرآباد۔۔۔۔۔۔***

October 06, 2017 - 23:37
Posted in:

44حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جمعیت علما پاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے انتخابی اصلاحات کے بل2017ء میں ختم نبوت ﷺ سے متعلق حلف کی 7ستمبر1974ء کے قوانین کے مطابق بحالی کو عاشقان مصطفی ﷺ کی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون زاہد حامد نے اسپیکر ایاز صادق کے تکنیکی یا کلریکل غلطی کے بیان کی تردید کردی ہے زاہد حامد نے اسمبلی کے فلور پر کہا ہے کہ تین سال کے محنت کے بعد یہ بل منظور ہوا تھاجس سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے حکومت نے ختم نبوت ﷺ کے قوانین کو غیر موثر کرنے کیلیے حلف کے الفاظ کوبل سے حذف کیا تھالیکن پاکستان کے غیور عوام نے حضور ﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت

میرپور خاص، عدالتی کمیٹی کا فراہمی و نکاسی آب منصوبوں کا جائزہ

October 06, 2017 - 23:36
Posted in:

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر میرپورخاص شہر کی ترقی کے لیے ماسٹرپلان بنانے کے متعلق تشکیل کردہ کمیٹی کے ممبران ضلع کونسل کے چیئرمین میر انور تالپور،ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن ، ممتاز جروار، سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری اورچیف آفیسر ضلع کونسل میر اللہ بچایو تالپورنے نوکوٹ، جھڈو، ڈگری، میرواہ اور ٹنڈوجان محمد ٹاؤ ن کمیٹیوں کے تفصیلی دورے کرکے ڈرینج اور پینے کے پانی کی واٹرسپلائی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی اسکیموں کا از خود جائزہ لے کر عوامی مشکلات حل کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔ اس موقع

حیدر آباد، منتخب نمائندوں اور کارکنان کی بڑی تعداد کا متحدہ لندن سے لاتعلقی کا اظہار

October 06, 2017 - 23:34
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے حیدرآباد کے یوسی چیئرمینز‘ وائس چیئرمینز ‘ کونسلر‘ یونٹ انچارج اور ممبران کی بڑی تعداد نے متحدہ قومی موومنٹ لندن سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لطیف آباد یونین کونسل 28 کے چیئرمین سید اشفاق علی، یوسی 45 کے چیئرمین آصف میمن، آصف بیگ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن کے سربراہ کی جانب سے ملک کے خلاف بیان دینے سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ایم کیو ایم لندن سے کنارہ کشی کرلی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج کے بعد ان کا کسی بھی پارٹی سے تعلق نہیں ہے اور وہ ذاتی حیثیت سے عوام کی خ

پنگریو میں ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

October 06, 2017 - 23:31
Posted in:

پنگریو (نمائندہ جسارت) پنگریو میں ٹریفک حادثہ ایک نوجوان فوت، دوسرا شدید زخمی۔ پنگریو جھڈو روڈ پر ملکانی شریف کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں نوجوان ایاز لوند جاں بحق اور رامجی کولہی شدید زخمی ہوگیا جسے صحت مرکز پنگریو لایا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے سول اسپتال حیدر آباد ریفر کردیا گیا۔ حادثے میں دونوں موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جنگ شاہی میں قلت آب اور بجلی کی بندش کیخلاف شٹر بند ہڑتال

October 06, 2017 - 23:30
Posted in:

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جنگ شاہی میں قلت آب اور بجلی کی بندش کیخلاف شٹر بند ہڑتال، شہریوں کا احتجاج اور دھرنا، پانی اور بجلی نہ ہونے پر سخت نعرے بازی۔ پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر سسی پلیجو اور ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین غلام قادر پلیجو کے آبائی گاؤں میں کئی ماہ سے بجلی کی بندش اور قلت آب کیخلاف شٹر بند ہڑتال کرکے کاروبار بند کیا گیا اور درجنوں مشتعل شہری ہاتھوں میں خالی ڈبے اور بالٹیاں اٹھا کر پانی کی قلت اور بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج جس کی قیادت غلام حسین شاہ، وائس چےئرمین کوہستان احمد علی بروہی، رسول بخش جاکھرو اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے اسٹیشن روڈ پر دھرنا بھی دیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہ

پاکستان کی کلیدی نان۔ نیٹو اتحادی کی حیثیت خطرے میں

October 06, 2017 - 23:26
Posted in:

پچھلے ہفتے امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے ایک سماعت کے دوران یہ کہا تھا کہ ’ٹرمپ انتظامیہ طالبان کی حمایت کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے کی کوشش کرے گی‘۔ تاہم اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ آخری کوشش کامیاب نہیں ہوتی تو پھر صدر ٹرمپ جو بھی اقدامات ضروری سمجھیں گے، وہ اختیار کریں گے۔

ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

October 06, 2017 - 23:00
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ فاضل جج نے قرار دیا کہ بادی النظر میں عدالتی حکم عدولی نہیں ہوئی سابق ملازم ملک
مختار شہزاد کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسے شوکاز نوٹس دیے بغیر اور مؤقف سنے بغیر سال 2014 ء4 میں ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا۔ عدالت نے ڈی جی آئی بی کو درخواست گزار کا مؤقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ختم نبوت حلف کی بحالی ملک بھر میں یوم تشکر وزیر قانون کی برطرفی کا مطالبہ 

October 06, 2017 - 22:59
Posted in:

لاہور /اسلام آباد/کراچی(نمائندہ جسارت) ملک بھر میں انتخابی اصلاحات بل کی آڑ میں نامزدگی ایکٹ سے ختم نبوت والے حلف نامے کو من و عن بحال کرنے پر مجلس تحفظ ختم نبوت ،متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ، وفاق المدارس پاکستان، جماعت اسلامی ،تنظیم اسلامی ،جمعیت علمائے پاکستان، جمعیت علمائے اسلام، مجلس احرار اسلام، پاکستان شریعت کونسل، مرکزی جمعیت اہلحدیث، جماعت الدعو? ودیگر جماعتوں

پولیس خواتین پر حملے کرنیوالے ملزم کی گرفتاری میں تاحال ناکام 

October 06, 2017 - 22:57
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پولیس خواتین پر چھرے سے وار کرکے انہیں زخمی کرنے والے ملزم کی گرفتاری میں تاحال ناکام ہے ‘ سرچ آپریشن کے باوجود اس کا کچھ پتا نہیں چل سکا‘ متاثرہ خواتین کی تعداد بڑھ گئی۔ اس سلسلے میںآئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ سمیع اللہ سومرو کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد حراست میں لے لیے
تاہم خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والا ملزم تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

نیب نے زیر التوا انکوائریوں کی  رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرادی 

October 06, 2017 - 22:57
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی نیب نے5 سال سے زیر التوا انکوائریوں سے متعلق رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرادی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے کامران ٹیسوری کے خلاف 172ملین روپے کی کرپشن کی انکوائری زیر التوا ہے،19انوسٹی گیشن اور 4 انکوائریاں5 سال سے زیر التوا

چھریوں کے وار کی آڑ میں شہر میں بیریرز لگانے کی منصوبہ بندی 

October 06, 2017 - 22:55
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ایک بار پھر گلیوں اور سڑکوں پر ناکے لگانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے خواتین پر چھیروں کے حملوں کی آڑ میں شہر بھر میں بیریئرز لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ مطالبہ انہوں نے جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔ تفتیشی اداروں نے ڈاکٹرفاروق ستار کے بیان کے بعد اس حوالے سے تحقیقات شروع

پی آئی اے کا خسارے پر چلنے والے روٹس بند کرنے کافیصلہ

October 06, 2017 - 22:54
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے مسلسل خسارے میں چلنے والے روٹ پر فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کی زد میں آنے والا نیویارک روٹ کو بند کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ نیویارک روٹ پر پی آئی اے کو سالانہ 1.23 ارب روپے کا

برلن : طوفانی بارش سے 6ہلاک‘ نظام بحال نہ ہوسکا

October 06, 2017 - 22:54
Posted in:

برلن( رپورٹ: مطیع اللہ) برلن میں گزشتہ روز طوفان وبارش کے باعث دوسرے روز بھی آمدورفت کا نظام بحال نہ ہوسکا‘برلن کا دیگرشہروں سے رابطہ بدستور منقطع‘ ٹرین کا نظام بھی جزوی بحال ہوسکا جس کے باعث اسٹیشنوں پرعوام کا رش دیکھنے میں آیا‘ محکمہ موسمیات نے مزید 2روز شدید بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تیز آندھی اور بارش کے باعث برلن میں

سینٹرل جیل حکام نے کرائم برانچ کی رپورٹ مسترد کردی

October 06, 2017 - 22:53
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے پر جیل حکام نے کرائم برانچ کی رپورٹ مسترد کردی، اے آئی جی کو محکمانہ کارروائی کا اختیار نہیں تھا، آفتاب پٹھان نے قیدیوں کے فرار کے معاملے میں جیل حکام کو قصور وار اورآئی جی جیل خانہ جات کوتبدیل کرنے کی سفارش کی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے سینٹرل جیل

google_ad_client = "ca-pub-6828776300899524";
google_ad_slot = "0592552376";
google_ad_width = 336;
google_ad_height = 280;

اعظم طارق قتل کیس فوجی عدالت بھیجا جائے‘ احمد لدھیانوی

October 06, 2017 - 22:52
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) اہل سنت و الجماعت کے قائد علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ حکومت فرقہ واریت کے خاتمہ میں سنجیدہ اقدامات کرے ، مولانا اعظم طارق کے یوم شہادت پر ان کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کا عہد کرتے ہیں،قتل کیس فوجی عدالت بھیجا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور صدر اہل

2030 تک ہیضے سے چھٹکارا ممکن ہوگا، عالمی ادارہ صحت

October 06, 2017 - 21:58
Posted in:

ہر سال دنیا بھر میں ہیضے کی بیماری کے باعث تقریباً ایک لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ عالمی ادارے نے ’کالرا ویکسین‘ کے 9 لاکھ ڈوز بنگلہ دیش روانہ کردیے ہیں، تاکہ روہنگیا مہاجر کیمپوں میں ہیضے کی بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

درگاہ فتح پور میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں ،مولانا حزب اللہ جکھرو

October 06, 2017 - 21:54
Posted in:

سکھر( نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر،جمعیت اتحادالعلما سندھ کے ناظم اعلیٰ مولانا حزب اللہ جکھرو نے جھل مگسی کی درگاہ فتح پور میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں دشمن ایجنسی را کے ایجنٹ ملوث ہیں ، دہشت گردی سے پاکستان کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، ہم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

تعلیم کو کاروبار بنانے والے نجی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی‘ کمشنر سکھر

October 06, 2017 - 21:53
Posted in:

سکھر (نمائندہ جسارت) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ نجی اسکول معیاری تعلیم کی فراہمی کے بجائے تعلیم کو کاروبار سمجھ رہے ہیں ، ایسے اسکولوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور رپورٹس ملنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس کے کمیٹی روم میں سکھر اور خیرپور اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹ پروگرام کی ٹیم اور ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن کے اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ کے پروگرام منیجر ڈاکٹر رینڈی ہیٹفیلڈ بھی موجود تھے۔ کمشنر سکھر ڈویژن نے کہا کہ سندھ حکومت نے تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے ہر ضلع میں اوور سائٹ کمیٹیاں بنائی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے

ضلع سانگھڑ میں چھوٹے اسٹامپ پیپر نایاب،عوام سخت پریشان

October 06, 2017 - 21:52
Posted in:

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) ضلع سانگھڑ کی ٹریژری میں کئی ماہ سے چھوٹے اسٹامپ پیپر نایاب ہو گئے ۔عوام سخت مشکلات کا شکار۔ ضلع سانگھڑ کی تحصیلوں میں ٹنڈوآدم ، شہداد پور، جام نواز علی ،کھپرو، سنجھورو اورسانگھڑ میں گزشتہ کئی ماہ سے 20 روپے اور50 روپے والے اسٹامپ پیپر نایاب ہوگئے تھے اور اب کچھ عرصے سے 100 روپے والے بھی اسٹامپ پیپر بھی غائب ہیں جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ضلع سانگھڑ کے عوام کو دوسرے شہروں سے اسٹامپ پیپر لانے پڑ رہے ہیں ۔شہری اتحاد ٹنڈوآدم کے کنوینر عبدالعزیز غوری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سانگھڑ ٹریژری کو اسٹامپ پیپر مہیا کیے جائیں تاکہ

روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والی فسطائیت کا نوٹس لیا جائے

October 06, 2017 - 21:52
Posted in:

گوادر (نمائندہ جسارت) روہنگیا مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔ برما کی حکومت مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھ رہی ہے۔ او آئی سی کا اجلاس طلب کر کے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والی فسطائیت کا نوٹس لیا جائے۔ مقررین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔ پاکستان فشر فوک فور م کے زیر اہتمام روہنگیا ئی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف گزشتہ روز ملا فاضل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہر ین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ برما میں جس طرح روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس سے انسانیت شرمسار ہے۔ مسلمانوں کو کلمے کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حیف ہے کہ بڑے بڑے اس

حکومت نے آئی ایم ایف کا وفادار ہونے کا ثبوت دیا ہے، ذکر اللہ

October 06, 2017 - 21:51
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی اور ٹیکسوں کی مد میں تکلیف پہنچا رہے ہیں۔ عوام پر بیک وقت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے آئی ایم ایف کا وفادار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 130 چودھری منظور گجر کی طرف سے اہالیان علاقہ کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار این اے 130 چودھری منظور گجر، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، عمر حیات باجوہ، عبدالواحد باجوہ، ماسٹر اعجاز اور اہالیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر

ٹنڈومحمد خان ،سینئر صحافی کی والدہ انتقال کرگئیں

October 06, 2017 - 21:50
Posted in:

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت)یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور نجی ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر سینئر صحافی غلام نبی کیریو کی والدہ کا انتقال ہو گیا ، مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی، مذہبی، وکلا، صحافی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

فرید الدین مصطفی ڈپٹی کمشنر جامشورو تعینات 

October 06, 2017 - 21:49
Posted in:

کوٹری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر جامشورو معتصم عباسی کا تبادلہ کرکے فرید الدین مصطفی کو ڈپٹی کمشنر جامشورو تعینات کردیا گیا ۔ حکومت سندھ نے جامشور و کے نئے ڈپٹی کمشنر کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت کراچی سینٹرل کے ڈپٹی کمشنر فرید الدین مصطفی نے ڈپٹی کمشنر جامشورو کا چارج لے کر انتظامی امور سنبھال لیے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کے کامیاب پینلز کی تقریب آج ہوگی

October 06, 2017 - 21:47
Posted in:

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی )امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والے پینلز کی تقریب حلف برداری اور یوتھ کنونشن 7 اکتوبر کو 6 بجے شام راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہو گا ۔جس میں امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد اور جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل شرکت کریں گے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید مودودی ؒ بلڈنگ میں یوتھ کنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کے جائزہ کے سلسلے میں بلائے گئے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ٗ نائب اُمرا سید عز

ختم نبوت حلف نامے کی بحالی پر جماعت اسلامی کے کردار پر فخر ہے 

October 06, 2017 - 21:47
Posted in:

لودھراں (نمائندہ جسارت )انتخابی اصلاحات میں ختم نبوت حلف نامے کو دوبارہ بحال کرنے میں جماعت اسلامی کے کردار پر فخر ہے،4سیٹوں کا طعنہ دینے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ جماعت اسلامی کاایک کارکن بھی سیکولر لابی پر بھاری پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنماؤں ڈاکٹر سید وحید احمد، طارق فاروق اور ڈاکٹر طاہر احمد نے مشترکہبیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔ بنگلا دیش کا محاذ ہو یا 73ء کی اسلامی آئین سازی ہو،ختم نبوت کے قوانین ہوں یا دیگر اسلامی شقیں ان سب میں پیش پیش جماعت اسلامی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سیکولر لابی یا ملک دش

Pages