Monthly archive

متحدہ لندن کے 3 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

October 05, 2017 - 23:58
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادہشت گردی منتظم عدالت نے ایم کیوایم لندن کے3 کارکنان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ایم کیوایم پاکستان کے یوسی چیئر مین راشد عرف ماموں کے قتل میں ملوث تین ٹارگٹ کلرز کوعدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے قتل اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزموں میں آصف رئیس ، شاہد عزیر،محمد دانش خان اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق راشد ماموں کے قتل کا حکم جون میں ایم کیو ایم لندن نے دیا تھا،واردات کے بعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی رکن کہکشاں نے 3 لاکھ روپے انعام دیا،ملزم پہلے بھی ایم کیوایم لندن کی قیادت کے حکم پر ٹا

تحریک انصاف نے چیئر مین نیب کے لیے 3 نام تجویز کر دیے

October 05, 2017 - 23:58
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کے لیے 3 نام تجویز کر دیے، نامزدگیوں کے معاملے پر فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نامزدگیوں سے اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کریں گے۔ نیب چیئرمین کے لیے تجویز کردہ ناموں میں سابق چیف سیکرٹری ارباب شہزاد، جسٹس(ر) فلک شیر اور سابق ڈی جی نیشنل پولیس بیورو شعیب سڈل شامل ہیں۔ شعیب سڈل وفاق اور صوبوں میں اہم ذمے داریاں ادا کر چکے ہیں۔ ارباب شہزاد وفاقی سیکرٹری کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اداروں میں تصادم ہوسکتا ہے‘ چیئرمین نیب کے تقرر پر ڈیڈلاک نہیں‘ خورشید شاہ

October 05, 2017 - 23:57
Posted in:

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا شدید خطرہ موجودہ ہے۔ان کے بقول فوجی ترجمان آصف غفور کے بیان ’’خاموشی بہت بڑا جواب ہوتی ہے‘‘ بہت معنی نکل سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی حالیہ صورتحال پرتمام جماعتوں کوکردارادا کرنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں سے بات کروں گا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نیب چیئرمین کی تعیناتی سے متعلق کوئی ڈیڈلاگ نہیں۔ہوسکتاہے ان کا تجویز کردہ نام آجائے۔ نیب چیئرمین کے نام پراتفاق نہیں ہوا تو معاملہ عدالت عظمیٰ میں جائے گا۔قائد حزب اختلاف

خواتین پرحملے اورسی سی ٹی وی کیمرے

October 05, 2017 - 23:54
Posted in:

العدم جماعتوں کے بڑے بڑے کارندوں کو مقابلوں میں مارنے اور ان کی گرفتاری کا دعویٰ کرنے والے پولیس کے نامی گرامی افسران کوچاقو سے وار کرکے خواتین کو زخمی کرنے والے موٹرسائیکل سوار ایک ملزم نے بے بس کردیا ہے ۔یہ چاقو بردار ملزم پولیس کے لیے درد سر بن گیا ہے ۔گزشتہ دو ہفتوں کے درمیان گلستان جوہر میں سات خواتین کو چاقو بردار شخص نے نشانہ بنایا جبکہ جمعرات کی شب گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ اور گلشن جمال میں ملزم نے محض تین گھنٹوں کے دورانیکے بعد دیگرے5خواتین پر چاقو سے وارکرکے ان کو زخمی کردیا ۔ملزم جس دیدہ دلیری سے وارداتیں کررہا ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ بخوبی یہ بات جانتا ہے کہ کراچی پولیس کی

لاپتا افرادکیس: محکمہ داخلہ‘ آئی جی‘ ڈی جی رینجرز سندھ کو نوٹس 

October 05, 2017 - 23:53
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق محکمہ داخلہ، آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے ایس ایس پی سینٹرل کو 9 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو 50 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتا شہریوں کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس افسران لاپتا افراد کے معاملے پر محض کاغذی کارروائی کررہے ہیں۔لاپتا افراد کو بازیاب نہیں کراسکتے تو لکھ دیں ہمارے بس کی بات نہیں۔ جن کے بچے لاپتا ہیں جدائی کا غم ان سے زیادہ کوئی نہیں محسوس کرسکتا۔ عدالت نے

آئی جی سندھ نے گٹکے کی فروخت کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

October 05, 2017 - 23:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گٹکے کی فروخت بند کرانے میں پولیس کی مبینہ ناکامی کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے زونل ڈی آئی جیز سے گٹکے کی فروخت اور تیاری کی روک تھام کے حوالے سے تمام تھانہ جات کی کارکردگی رپورٹ کی تفصیلات فوری طور پر طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ ایسے کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص تھانہ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں تمام دکانداروں کو باقاعدہ پابند کرائیں کہ وہ کسی بھی صورت گٹکا وغیرہ اور اس سے ملتی جلتی اشیاء کو فروخت کے لیے نہ رکھیں جبکہ دوسر

نفسیاتی بیماریوں میں اضافہ تشویش ناک ہے،طبی ماہرین

October 05, 2017 - 23:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ڈپریشن، دماغی اور نفسیاتی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس کی وجہ معاشرتی و معاشی مسائل، غیر محفوظ ہونا، سیاسی عدم استحکام، بے روزگاری، روزگار کے دوران کام کا دباؤ، خوف، امتیازی سلوک اور معاشرتی تبدیلی وغیرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے عالمی دماغی صحت کے دن کے موقع پر کیا۔ صدر پاکستان سائیکاٹری سوسائٹی اور جناح اسپتال میں سربراہ ڈپارٹمنٹ نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ ڈپریشن عالمی مسئلہ ہے جو خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپریشن کی وجہ سے عالمی بیماریوں کے بوجھ اور اخراجات میں اضافہ ہوا ہے جس سے پوری دنیا میں ہر معاشر

کراچی: وزیر داخلہ پنجاب پر حملے کا سہولت کار پولیس مقابلے میں ہلاک

October 05, 2017 - 23:51
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر داخلہ پنجاب مرحوم شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا سہولت کار کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک، 2 ساتھی فرار،مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآ مد۔ایس ایس پی ضلع وسطی عرفان بلوچ کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔دہشت گرد کو نارتھ کراچی میں ڈبلیو 22 بس کے اسٹاپ کے قریب مقابلے میں ہلاک کیا گیا جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہوگئے ۔ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے 4 دستی بم،6 پستول، ایک چائنا رائفل، سیون ایم ایم رائفل اور3 آوان بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خوا

لاس ویگاس: پیڈک نے کئی ہوٹلوں میں کمرے بک کرائے تھے

October 05, 2017 - 23:25
Posted in:

ذرائع ابلاغ نے قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیڈک نے ’لولا پلوزا فیسٹول‘ کے دوران شکاگو کے ایک ہوٹل میں دو کمرے بُک کرائے تھے، جس میں شرکت کے لیے اگست کے مہینے میں ہر سال موسیقی کے لاکھوں شائقین آتے ہیں۔ تاہم، پیڈک اُس کمرے میں نہیں ٹھہرا۔

کراچی میں پاکستان اور برطانوی ائر فورس کا شاندار فضائی مظاہرہ

October 05, 2017 - 22:39
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر پاک فضائیہ نے کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پر ایک مسحور کن فضائی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ جہاں پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ فخر پاکستان JF-17 تھنڈر طیاروں کے ساتھ برطانوی رائل
فضائیہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ایروبیٹکس ٹیم ریڈ ایرو نے دلچسپ فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، برٹش ہائی کمشنر اور کور کمانڈر کراچی، سیاسی رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے فضائی مظاہرہ دیکھا۔ ائر وائس مارشل حسیب پراچہ، ائر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائرکمانڈ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

باہمی اعتماد میں کمی کے باوجود پاکستان امریکہ کا دیرنہ دوست

October 05, 2017 - 22:08
Posted in:

واشنگٹن — 
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے آج جمعرات کے روز امریکہ کے پالیسی ساز ادارے یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کے بارے میں اعلان کردہ پالیسی کے تناظر میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے ساتھ اُن کی بات چیت بہت حوصلہ افزا رہی جس کے دوران ٹلرسن نے دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

کردستان ریفرنڈم‘ خامنہ ای کی امریکا اور اسرائیل پر تنقید

October 05, 2017 - 21:58
Posted in:

ایرانی رہبر اعلیٰ کی ترک صدر سے ملاقات‘ علاحدگی روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق
عالمی طاقتیں ’نیا اسرائیل‘ بنانے کے لیے کوشاں ہیں‘ کرد ریاست کے قیام سے خطے کو نقصان ہوگا

کاتالونیا پیر کے روز اسپین سے آزادی کا اعلان کردے گا

October 05, 2017 - 21:46
Posted in:

رکاوٹوں اور گرفتاریوں کے لیے تیار ہیں‘ کسی قیمت پر فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ رکن پارلیمان
علاحدگی پسند ریاستی سربراہ کی بحران سے نکلنے کے لیے مذاکرات کی خواہش میڈرڈ حکومت نے مسترد کردی

چربی سے تیل نکال کر فروخت کرنے والے 5 ملزمان گرفتار 

October 05, 2017 - 21:42
Posted in:

لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی،چربی سے تیل نکال کرفروخت کرنے والے گروہ کے 5ارکان کو دھرلیا۔تفصیلات کے مطابقپنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ملزموں کے قبضے سے 5ہزار لیٹر تیل برآمد کرلیا گیا۔ملزمان چربی سے نکالاگیاتیل استعمال شدہ کوکنگ آئل میں ڈال کر دوبارہ پیک کرتے تھے ،جس کے بعد یہ تیل نمکو کی تیاری اور سستے ہوٹلزکو مہیا کیا جاتا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق استعمال شدہ کوکنگ آئل کا ایسی حالت میں دوبار ہ استعمال کینسر کا باعث بنتا ہے، استعمال شدہ تیل صرف بائیو ڈیزل کمپنی کودینے کی اجازت ہے۔

ٹولنٹن مارکیٹ کے سامنے پارکنگ  آئی جی جیل آفس کیلیے خطرہ قرار

October 05, 2017 - 21:40
Posted in:

لا ہور (کرائم رپورٹر)ٹولنٹن مارکیٹ کے سامنے پارکنگ آئی جی جیل آفس اورکیمپ جیل کی سیکورٹی کے لیے خطرہ قراردے دی گئی،گاڑیاں ہٹانے کے لیے روزانہ 2کانسٹیبل ،2جیل وارڈن اورایک ٹریفک وارڈن ڈیوٹی پرموجودرہیں گے۔جیل انتظامیہ نے لاہورپولیس کوسیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

گیسکوئٹ، گوفن اور یوچی سوگیتا نے جاپان اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کر لیا

October 05, 2017 - 21:40
Posted in:

وکیو (جسارت نیوز) رچرڈ گیسکوئٹ، ڈیوڈ گوفن اور یوچی سوگیتا جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ جاپان میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں فرانسیسی اسٹار گیسکوئٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی لیو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔، ڈیوڈ گوفن بھی پری کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ایبڈین کو زیر کیا، جاپان کے یوچی سوگیتا کینیڈین کھلاڑی میلوس راؤنک کے خلاف فتح یاب رہے، راؤنک دوران میچ انجری کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جنرل اسپتال ، مختلف شعبوں میں 28ڈاکٹروں کا اضافہ ، نوٹیفیکیشن جاری

October 05, 2017 - 21:40
Posted in:

لاہور (آن لائن) محکمہ اسپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ 28مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز کو ایڈہاک بنیادوں پر لاہور جنرل اسپتال میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ نئے ڈاکٹروں کی شمولیت سے ایل جی ایچ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہاجنرل اسپتال میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر نئے ڈاکٹرز کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی

تحفظ ختم نبوت فورم کے زیراہتمام کا غذات نامزدگی میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال ہونے پر اظہار تشکر کیا جارہاہے

October 05, 2017 - 21:39
Posted in:

تحفظ ختم نبوت فورم کے زیراہتمام کا غذات نامزدگی میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال ہونے پر اظہار تشکر کیا جارہاہے
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اوپی سی کی کاوش،اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان واگزار

October 05, 2017 - 21:38
Posted in:

لاہور(این این آئی) اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی کاوشوں سے سمندرپارمقیم پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا گھر ناجائز قابضین سے واگزار کرالیاگیاہے۔کمشنر اوپی سی افضا ل بھٹی نے بتایا کہ کویت میں مقیم نعیم اصغر نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ بعض افراد نے ان کے بھگوال، تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں واقع مکان پر قبضہ کرلیاہے ،جس کو واگزار کرایا جائے۔ یہ شکایت مزید کارروائی کیلیے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی گجرات کو بجھوائی گئی، جس کے ارکان کی معاونت سے اس مکان سے ناجائز قبضہ ختم کراکے اسے اصل مالک کے حوالے کردیاگیا۔افضال بھٹی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلیے اوپی

رافیل نڈال نے چائنا اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کر لیا

October 05, 2017 - 21:38
Posted in:

بیجنگ (جسارت نیوز) اسٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں خچانووف کو شکست دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں شہرہ آفاق اسپینش کھلاڑی نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی خچانووف کوا سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔دوسری طرف بربورا سٹرائیکووا، کیرولین گارشیا، اوسٹا پینکو اور کرسٹیا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائ

سری لنکن آل راؤنڈر دانشکا گونا تھلیکا 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلیے معطل‘20 فیصد سالانہ کنٹریکٹ فیس سے بھی محروم

October 05, 2017 - 20:56
Posted in:

کولمبو (جسارت نیوز) سری لنکا کرکٹ نے حال ہی میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی انٹرنیشنل سیریز کے دوران نازیبا رویہ اختیار کرنے پر آل راؤنڈر دانشکا گونا تھلیکا کو 6 ون ڈے میچز کیلییمعطل کر دیا، اس کے علاوہ تھلیکا 20 فیصد سالانہ کنٹریکٹ فیس سے بھی محروم ہو گئے، اسی وجہ سے دانشکا کو پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کیلیے اعلان کردہ اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا۔ سری لنکن ٹیم مینجر آسانکا گروسنگھے کی شکایت پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے 26 سالہ آل راؤنڈر کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گونا تھلیکا نے بورڈ کے آئین اور معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے، انضبا

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کا آغاز آج ہو گا،24 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی

October 05, 2017 - 20:52
Posted in:

نئی دہلی (جسارت نیوز) 17 واں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغازآج سے بھارت میں ہو گا جس میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گی، نائیجیریا کی ٹیم نے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا تاہم وہ اس بار میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، نائیجیریا نے 2015ء میں منعقدہ ورلڈ کپ کے فائنل میں مالی کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو6 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت، امریکا، کولمبیا اور گھانا، گروپ بی میں پیراگوئے، مالی، نیوزی لینڈ اور ترکی، گروپ سی میں ایران، جرمنی، کوسٹا ریکا او

شمالی فلسطین میں چاقو سے حملہ‘ یہودی آباد کار ہلاک

October 05, 2017 - 20:52
Posted in:

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے 1948ء کے مقبوضہ شہر کفر قاسم میں نامعلوم افراد کے چاقو حملے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک ہوگیا۔ اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کفر قاسم میں یہودی آباد کار کے پراسر قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عبرانی اخبار کے مطابق مقتول یہودی آباد کار کی عمر 70 سال ہے۔  اس کی لاش کفر قاسم شہر کے صنعی زون میں ایک گودام سے ملی ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ یہودی آباد کار کے قتل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ملوث ہونے کے شبہے کی تحقیقات کرر

قائداعظم ٹرافی دوسرا مرحلہ ، بلال کی 6 وکٹوں نے لاہور بلوز کو فتح دلا دی

October 05, 2017 - 20:49
Posted in:

اولپنڈی (جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی میں بلاول اقبال کی تباہ کن بولنگ کی بدولت لاہور بلوز نے نیشنل بینک کو اننگز اور 4 رنز سے ہرا دیا، نیشنل بینک کی ٹیم دونوں اننگز کھیل کر بھی لاہور بلوز کی پہلی اننگز کاا سکور برابر نہ کر سکی، لاہور بلوز کی پہلی اننگز 359 رنز کے جواب میں نیشنل بینک پہلی اننگز میں 154 رنز پر ڈھیر ہو گیا، فالو آن کی خفت سے دوچار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی نیشنل بینک کی کارکردگی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 201 رنز بنا سکی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے 4 روزہ میچ کے تیسرے روز نیشنل بینک نے 65 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ

شام میں شہریوں کی ہلاکتیں پھر بڑھ گئیں، ریڈکراس

October 05, 2017 - 20:49
Posted in:

گزشتہ 10 روز میں 10 اسپتالوں کو نقصان پہنچا‘ ہزاروں افراد طبی سہولیات سے محروم ہوگئے
نقل مکانی میں بھی اضافہ‘ رقہ، ادلب اور مشرقی غوطہ کی صورت حال زیادہ تشویش ناک ہے‘تنظیم

خواہش ہے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو ، گورنر سندھ

October 05, 2017 - 20:46
Posted in:

43کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو ،شہر کی صورتحال میں تیزی سے بہتری آئی ہے ۔ ملک میں انٹر نیشنل کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ قابل فخر ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کی شام نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے دن میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں، ملک میں انٹر نیشنل کھیلوں کی راہیں کھل رہی ہیں ۔انہوں نے ایونٹ میں شریک ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو گورنریاؤس مدعو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا فروغ معاشی ت

Pages