Monthly archive

امریکہ کو ایران جرہری معاہدے میں شامل رہنا چاہیئے: میٹس

October 03, 2017 - 23:54
Posted in:

ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اُنھوں نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا ہے، لیکن ابھی یورپی سربراہان کو اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، جن میں برطانیہ کی تھریسا مئی شامل ہیں، جنھوں نے، اطلاعات کے مطابق، گذشتہ ماہ اقوام متحدہ میں ہونے والی ایک دوطرفہ ملاقات میں اس متعلق پوچھا تھا۔

کراچی میں ’جیل بھرو تحریک ‘شروع کرنے کا اعلان

October 03, 2017 - 23:11
Posted in:

شہریوں کو احتجاج سے متعلق بتانے اور اس میں شرکت کے لئے واٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا کا سہارا لیا جا رہا ہے، جبکہ فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی لوگوں کو اس احتجاج سے مطلع کیا جا رہا ہے

عراق کے سابق صدر جلال طالبانی انتقال کرگئے

October 03, 2017 - 21:55
Posted in:

سنہ 2005ء سے 2014ء تک اُنھوں نے عراق کے صدر کے طور پر فرائض انجام دیے، جب 2012ء اُنھیں پہلی بار دماغ کی رگ پھٹنے کا عارضہ لاحق ہوا، جس کے باعث کئی جسمانی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، اور وہ عہدے سے سبک دوش ہوئے

پاک ترک سکول کے اساتذہ کی ملک بدری روکنے کا حکم

October 03, 2017 - 20:42
Posted in:

عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد حکومت پاکستان کو حکم دیا ہے کہ ترک اساتذہ اور ان کےخاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں فی الحال پاکستان سے ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاکستانی بحریہ کے نئے چیف مقرر

October 03, 2017 - 19:52
Posted in:

پاکستان کے موجودہ نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ 6 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی نئے نیول چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔

بھارت: پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر وزارت خارجہ طلب، سرحدی فائرنگ پر احتجاج

October 03, 2017 - 19:16
Posted in:

بھارت نے منگل کے روز نئی دہلی میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر کو وزارت خارجہ طلب کر کے بھارتی کشمیر میں پونچھ کے علاقے میں پاکستان کی جانب سے فائربندی کی مبینہ بلا اشتعال خلاف ورزی میں تین بچوں کی ہلاکت پر احتجاج کیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ عام شہریوں کو اس طرح دیدہ دانستہ نشانہ بنانا قابل قبول نہیں ہے اور یہ چیز انسانی ہمددردی کے اصولوں اور طرز عمل کے منافی ہے۔

اسلم پکھالی پی ایف وی اے کے چیئرمین منتخب

October 03, 2017 - 18:57
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-18ء میں اسلم پکھالی کو ایسوسی ایشن کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ شعیب احمد سینئر وائس چیئرمین، محمد شہزاد شیخ وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے نومنتخب عہدے داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے ہارٹی کلچر سیکٹر کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ نومنتخب عہدے داران کی پہلی ترجیح قومی سطح پر پہلی ہارٹی کلچر کانفرنس کے انعقاد کو حاصل ہے جس کا مقصد ہارٹی کلچر سیکٹر ک

بھارتی معیشت کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا،اقتصادی ترقی کی بحالی کے مطالبات

October 03, 2017 - 18:53
Posted in:

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں ایوان صنعت و تجارت کی فیڈریشن نے مرکزی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں اقتصادی ترقی کی بحالی کے لیے شرح سود میں مزید کمی کی جائے۔بھارتی ذرائع کے مطابق فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چار اکتوبر کو مرکزی بینک کا مالیاتی پالیسی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بھارت میں اسقاط زر اور مصنوعات و خدمات سے متعلق ٹیکس اصلاحات کے تناظر میں بھارتی معیشت کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے اور کاروباری اداروں کی جانب سے اقتصادی ترقی کی بحالی کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔ فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مالیاتی خسارے کو توسیع دے جس کے تحت بنیا

کینیڈا میں پاکستانی تاجروں کوعزت اور مقام حاصل ہے،نوید بخاری

October 03, 2017 - 18:52
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کینیڈاچیپٹر کے چیئرمین اورممتاز بزنس مین نوید بخاری نے کہا ہے کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی تاجرمحفوظ کاروبار کررہے ہیں اور انہیں وہاں بے پناہ عزت اور مقام حاصل ہے،پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے بزنس مین ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اشیاء کی تفصیلات کا تبادلہ کریں،پاکستان اور کینڈا کی بزنس کمیونٹی کو قریب لانے میں ٹڈاپ کے سابق چیف ایگزیکٹو کا نمایاں کردار ہے اور مستقبل قریب میں اس کے مثبت اثرات پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافے کی صورت میں دکھائی دیں گے۔انہوں نے یہ بات معروف بزنس می

امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

October 03, 2017 - 18:51
Posted in:

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ۔نیویارک میں قدرتی گیس کے نومبر کے لیے سودے 1 سینٹ (0.3 فیصد) کم ہوکر 3.007 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے قدرتی گیس کی یومیہ کھپت 74.3 ارب مکعب فٹ رہی جو رواں ہفتے کم ہوکر 69.6 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کی توقع ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

محمدعارف سونیجا پاکستان کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

October 03, 2017 - 18:51
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی بزنس مین محمدعارف سونیجا پاکستان کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ سینئروائس چیئرمین محمدسلمان یوسف اور وائس چیئرمین آصف سلیم کا انتخاب بھی بلامقابلہ عمل میں آیا۔ایسوسی ایشن کی 5مینجنگ کمیٹی کی نشستوں پرمحمدسلمان یوسف،قاسم سونیجا،آصف سلیمان،عمرجی آدم اورعبدالصمدمنتخب ہوئے جبکہ پہلے سے منتخب پانچ اراکین سکندرایچ اے غفار، محمدعارف سونیجا،عمیرمرزا،عبدالواحد بندوقڈا اور محمدہاشم مزید ایک سال مینجنگ کمیٹی کا حصہ رہیں گے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

محمد ندیم شہنشائی ماربل ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

October 03, 2017 - 18:48
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان ماربل ایسوسی ایشن (اے پی ایم آئی اے ) کے محمد ندیم شہنشائی بلامقابلہ نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ,محمد مشتاق احمد اور آفتاب احمد نئے سینئر وائس چیئرمین جبکہ محمد اکرم اور سلطان العارفین زونل چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی کامیابی کا اعلان ایسوسی ایشن الیکشن کمیشن پر مشتمل شیخ محمد رضوان ، حاجی محمد رفیق اور امیرزادہ خان نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے منتخب ہونے والوں کیخلاف کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ہیں لہذا وہ تنظیم کے بلامقابلہ عہدیدار منتخب ہوگئے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

حلال اشیا کی بین الاقوامی تجارتی نمائش نومبر میں منعقد ہو گی

October 03, 2017 - 18:47
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حلال اشیا کی بین الاقوامی تجارتی نمائش نومبر میں امریکا میں منعقد ہو گی۔ 11 واں ورلڈ حلال ڈے ٹریڈ ایکسپو کے نام سے تجارتی نمائش امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد ہوگی جس میں حلال اشیا کی مصنوعات تیارکرنے والی متعدد کمپنیاں شرکت کریں گی۔ حلال فوڈز کے بین الاقوامی کاروبار کا سالانہ حجم 650 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حلال ٹریڈ کے 80فیصد سے زائد کاروبار پر غیر مسلم ممالک کا تسلط ہے ۔دنیا بھر میں مقیم مسلمان اور غیر مسلم افراد حلال فوڈز کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث اس کے کاوربار میں نمایاں اضافہ ہوا، صرف یورپی ممالک میں حلال ٹریڈ کا حجم 66ارب ڈالر سے

'سیاسی حالات اچھائی کی طرف جاتے نظر نہیں آتے'

October 03, 2017 - 18:33
Posted in:

اسلام آباد — 
حزب مخالف کے احتجاج اور تنقید کے باوجود حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحات کا قانون قومی اسمبلی سے منظور کروائے جانے کے ایک روز بعد ہی عدالت عظمیٰ کی طرف سے نا اہل قرار دیے جانے والے نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر اپنی جماعت کا صدر بھی منتخب کر لیا۔

بھارت میں معیشت ست روی کا شکار ہونے سے تشویش

October 03, 2017 - 17:42
Posted in:

بھارت میں قتصادی نمو کی شرح اپریل سے جون کے دوران کم ہو کر 5.7 فیصد پر آ گئی جو گزشتہ تین برس کے دوران سب سے کم شرح نمو ہے۔ اقتصادی ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ بھارتی معیشت کو اپنی اونچی اقتصادی نمو کی شرح پر واپس پہنچنے کیلئے سخت جدوجہد کی ضرورت ہو گی۔

طبعیات کا نوبیل انعام تین امریکی سائنس دانوں نے جیت لیا

October 03, 2017 - 17:31
Posted in:

امریکی سائنس دانوں نے  یہ  دریافت ستمبر 2015 میں کی تھی اور اس کا اعلان اگلے سال فروری میں کیا گیا تھا۔  یہ تاریخ ساز کامیابی سائنس دانوں کی  کئی دہائیوں پر مشتمل شب و روز محنت کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔

بھارتی کشمیر: بارڈر سکیورٹی فورس کے کیمپ پر حملہ، چار ہلاک

October 03, 2017 - 16:51
Posted in:

جس جگہ حملہ ہوا ہے اسے سرینگر کا محفوظ ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ سرینگر کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور بھارتی ایئر فورس اسٹیشن اس سے چند سو گز کے فاصلے پر واقع ہیں

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت مکمل

October 03, 2017 - 15:20
Posted in:

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان نااہلی کیس میں فیصلہ محفوظ نہیں کررہے، فیصلہ محفوظ کرلیا تو مزید معاونت نہیں لے سکیں گے۔

سفارتی مراکز کی تلاشی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، روس

October 03, 2017 - 14:32
Posted in:

روس نے سفارتی مراکز پر ایک بار پھر امریکی سیکیورٹی اہلکاروں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے سان فرانسسکو میں روس کے سفارتی مرکز کو اپنی تحویل میں لے کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔روسی وزارت خارجہ نے اپنے سفارتی مرکز کی تلاشی کو سفارتی تحفظ کے عالمی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں امریکہ کے ساتھ کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ روس کے سفارتی مراکز اور سفارتی عمارتوں کی بندش کے بعد ان کی تلاشی لینا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

عراقی کردستان کے خلاف نئی پابندیاں عائد کریں گے ،طیب اردگان

October 03, 2017 - 14:17
Posted in:

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ علیحدگی کے ریفرینڈم کے بعد انقرہ حکومت شمالی عراق پر نئی پابندیاں عائد کرے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں حکمران جماعت “جسٹس اینڈ پیس پارٹی” کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ “ہم شمالی عراق میں ابھی پابندی عائد کر رہے ہیں تاہم اگر یہ لوگ سیدھے راستے پر نہیں لوٹے تو ان پابندیوں میں اضافہ ہو گا۔ترکی کو اس بات کا سخت اندیشہ ہے کہ عراقی کردستان کی خود مختاری سے متعلق ریفرینڈم ترکی کی سرزمین پر موجود کردوں کے درمیان بھی علاحدگی پسندی کا شعلہ بھڑکا دے گی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ختم نبوت کے اقرار نامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی،سعد رفیق

October 03, 2017 - 13:57
Posted in:

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کارکنان اور عوام کوآگاہ کیاہے کہ انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے اقرار نامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،عوام کسی قسم کے منفی پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔
 انہوں نے سوشل میڈیا پرالیکشن اصلاحاتی بل کے ذریعے ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن اصلاحاتی بل قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر legislations کے سیکشن میں2 اکتوبر کیساتھ موجود ہے۔انہوں نے مخالفین کو خبردارکیاکہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی سے متعلق جھوٹاپروپیگنڈا نہ کیاجائے۔

Pages