Monthly archive

اکرام نوری کرکٹ‘خیر اﷲ کی آل راؤنڈ کارکردگی سے منٹگمری سرخرو

October 02, 2017 - 23:23
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قذافی جم خانہ ، کے سی سی اے زون2کے زیر اہتمام اکرام نوری میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں گروپ ’ڈی‘ میں منٹگمری جم خانہ نے اپنے آخری گروپ میچ میں دہلی سٹی جم خانہ کو 20رنز سے ناکام کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو روشن کرلیا۔اس گروپ میں کل ہونے والے آخری میچ میں پاک فرمان اور فیڈرل اسپورٹس کے مابین میچ کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی حتمی ٹیموں کا نام سامنے آئے گا۔ فاتح ٹیم کے عمران تاج اور محمد کاشف کے ہمراہ دوسری وکٹ پر 91رنز کی رفاقت قائم ہوئی۔عمران تاج نے نصف سنچری اسکور کی۔آل راؤنڈر خیر اﷲ نے 5کھلاڑیوں کو میدان بدر کرکے فتح کو آسان بنادیا۔ عبدالراز

پاکستانی جونیئر ا سکواش کھلاڑیوں نے دوحہ جونیئر کے تمام کیٹیگریز کے ٹائٹل جیت لئے

October 02, 2017 - 23:22
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی جونیئر اسکواش کھلاڑیوں نے دوحہ جونیئر کے تمام 4 کیٹیگریز کے ٹائٹل جیت لئے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انڈر 13کیٹیگری مقابلوں میں پاکستان کے محمد حمزہ نے قطر کے الفراگ کو 3-0 سے شکست دے کر دوحہ جونیئر اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 15کیٹیگری میں پاکستان کے اسد اللہ نے ہم وطن کھلاڑی خوشحال خان کو3-0سے ہرا کر دوحہ جونیئر اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 17کیٹیگری میں پاکستان کے عزیز شوکت نے پاکستان ہی کے حارث قاسم کو 3-2سے مات دے کر دوحہ جونیئر اوپن میں کامیابی حاصل کی جبکہ انڈر 19کیٹیگری میں پاکستان کے عباس زیب نے اپنے ملک کے کھلاڑی منصو

حارث سہیل کے ڈبیو ٹیسٹ میں شاندار 76 رنز

October 02, 2017 - 23:20
Posted in:

سری لنکا کے خلاف ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کے حارث سہیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے161 گیندوں پر7 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے76 رنز بنائے۔ انکی اس شاندار اننگ کی بدولت پاکستان سری لنکا کے خلاف3 رنز کی سبقت لینے میں کامیاب ہوا۔ البتہ آخری روز 21رنز سے قومی کرکٹ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سعید اختر کرکٹ ‘ قلندری اسپورٹس بحیثیت گروپ چمپئن سیمی فائنل میں داخل

October 02, 2017 - 23:18
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے زون3 کے زیر نگرانی پہلا سعید اختر ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ ’بی‘میں قلندری اسپورٹس نے آسان مقابلے کے بعد فرینڈز الیون کو 36رنز سے شکست دے کر بحیثیت گروپ چمپئن سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔فاتح ٹیم کے سہیل کو آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جاوید دادو نے بھی نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو آسان بنایا۔فرینڈزالیون کے عدیل اور حارث کی عمدہ اننگز کارگر ثابت نہ ہوسیکیں۔کے جی اے گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں قلندری اسپورٹس نے پہلے بیتنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 157رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ جاو

آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ، انور خان میموریل، ماری پور گرین اور چنیسر محمڈن کی فتح

October 02, 2017 - 23:15
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے زیر اہتمام آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں 5ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق انور خان میموریل فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف برما محمڈن کو پنالٹی ککس پر شکست دی، دوران کھیل مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، دوسرے میچ میں ناری پور گرین نے سرحد ا سپورٹس لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 5-1 سے شکست دی، تیسرے میچ میں چنیسر محمڈن نے میٹرو ول سٹار کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ڈھیر کردیا، چوتھے میچ میں غنی الیون نے سوسائٹی برادرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 سے مات دی، 5ویں میچ میں ینگ تغلق لیاری نے افغان جانباز کو

واجہ محمد صدیق اور واجہ غلام رسول یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 

October 02, 2017 - 23:14
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واجہ محمد صدیق اور واجہ غلام رسول یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام حبیب الیون فٹبال کلب زیر سرپرستی ڈی ایف اے ساوتھ گبول پارک میں ینگ پھول پتی نے نوالین محمڈن کو 2۔0 جیت کر اگلے راونڈ کیلیئے کوالیفائی کرلیا دونوں گول کھیل کے پہلے ہاف میں ہوئے پہلا گول ینگ پھول پتی کی طرف سے 24 ویں منٹ میں آصف دوسرا گول 29 ویں منٹ میں لالا انور نے کیا دوسرے میچ میں ینگ عثمان آباد نے ویسٹ محمڈن کو 2۔1 سے شکست دی ینگ عثمان کے گول 8 ویں منٹ میں نوید 29 ویں منٹ میں کاشف اور ویسٹ محمڈن کی کفر سے واحد گول 14 ویں منٹ میں مرسلین نے کیا میچ ریفری سعید ریلوے ، پرویز یوسف ڈپٹی ریفری اللہ بخش ، میر

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، ذوالفقار احمد گھمن

October 02, 2017 - 23:14
Posted in:

لاہور (جسارت نیوز)ڈائریکٹر جنر ل اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ 21ویں کامن ویلتھ گیمز گولڈ کاسٹ آسٹریلیا کے سلسلے میں کوئنز بیٹن ریلے کا لاہور آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ سے پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آیا ہے، کوئنز بیٹن ریلے کی آمد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، دنیا کی تمام ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ان کو مکمل سکیورٹی دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حضوری باغ میں کوئنز بیٹن ریلے کی لاہور آمد کے موقع پر بیان میں کیا، تقریب میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمس مارگریٹ ایڈمسن، ص

چیئرمین پی بی سی سی آج دبئی روانہ ہوں گے

October 02, 2017 - 23:12
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ 5ویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آج دبئی روانہ ہوں گے۔ سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ دبئی میں5ویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے گراؤنڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ٹیموں کیلئے ہوٹل بکنگ اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں ورلڈ کپ کے سپورٹر اور پارٹنر سیمت پاکستان ایسوسی ایشن آف دبئی (پیڈ) کے عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5ویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 7

کوئنز بیٹن ریلے‘ آسٹریلین ہائی کمشنر نے پاکستان زندہ باد‘ لاہور لاہور اے کا نعرہ بلند کرکے شرکاء کے دل جیت لیے

October 02, 2017 - 23:00
Posted in:

لاہور(جسارت نیوز )کامن ویلتھ گیمز، کوئنز بیٹن ریلے کی مرکزی تقریب شاہی قلعہ لاہور سے ملحقہ حضوری باغ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ تھے اس موقع پر آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن، آسٹریلین وفد، پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ( ر) عارف حسن، نائب صدر کیپٹن (ر) سید محمد عابد قادری، شوکت جاوید، سیکرٹری خالد محمود، چوہدری یعقوب، اسکواش کے سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان، ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین، سابق سیکرٹری پی ایچ ایف کرنل مدثر اصغر، اولمپیئن ایم عثمان سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے آفیشلز اور سٹی اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،کامن ویلتھ گیمز

قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا

October 02, 2017 - 22:52
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا۔ ملک کے مختلف شہروں میں ایونٹ میں آج سے8 میچز شروع ہوں گے، ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد اور سوئی ناردرن گیس ، اقبال ا سٹیڈیم، فیصل آباد میں واپڈا اور فیصل آباد، قذافی ا سٹیڈیم، لاہور میں نیشنل بینک اور لاہور بلیوز، ارباب نیاز اسٹیڈیم، پشاور میں پشاور اور سوئی سدرن گیس ، جناح ا سٹیڈیم سیالکوٹ میں فاٹا اور کے آر ایل، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ٹی وی اور کراچی وائٹس، لاہور سٹی گراؤنڈ میں لاہور وائٹس اور یونائیٹڈ بینک جبکہ راولپنڈی ا سٹ

ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے، شاہد آفریدی 

October 02, 2017 - 22:51
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ایک اچھا میچ تھا ،تاہم میچ میں شکست کے باوجود ہمیں اپنی نئی اورینگ ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر پیغام میں شاہد آفریدی خان نے سری لنکاکے رنگناہیراتھ کو میچ وننگ کارکردگی پر مبارک باد دی ،اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری ٹیم ابھی نئی ہے ،نوجوان کھلاڑی اس میں شامل ہوئے ہیں ،ٹیم کی اس کوشش کو مثبت انداز میں دیکھا جائے۔اپنے پیغام میں لالا نے اسپن بولر یاسر شاہ اور حارث سہیل کومیچ میں بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی۔واضح رہے سری لنکانے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اعصاب شکن مقاب

لاس ویگاس کا المناک واقعہ، قومی پرچم سرنگوں رکھنے کے احکامات

October 02, 2017 - 22:51
Posted in:

ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ ’’افسوس، صدمے اور غم کے اس لمحے میں ہم سب ایکساتھ کھڑے ہیں‘‘۔ بارہ گھنٹے قبل ہونے والے شوٹنگ کے واقع کے بارے میں اُنھوں نے کہا کہ ’’یہ کھلی برائی پر مبنی حرکت تھی‘‘

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ :بھارت نے دوبارہ پہلی پوزیشن سنبھال لی

October 02, 2017 - 22:49
Posted in:

دبئی(جسارت نیوز) بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو 5ویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پاکستانی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ایک روزہ میچ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم نے 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا سے دوبارہ ٹاپ پوزیشن چھین لی، جنوبی افریقن ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، شکست خوردہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ریٹنگ پوائنٹس برابر ہو گئے تاہم کینگروز

اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیراتھ کے نشانے پر آگئے، گزشتہ 7 اننگز میں تمام میں آؤٹ کیا

October 02, 2017 - 22:48
Posted in:

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ کے نشانے پر آ گئے، گزشتہ 7 ٹیسٹ اننگز میں تمام مرتبہ آؤٹ کیا۔ وہ اب تک مجموعی طور پر 17 ٹیسٹ اننگز میں 9مرتبہ اظہر کا شکار کر چکے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ابوظہبی ٹیسٹ‘ سری لنکا نے ڈرامائی انداز میں پاکستان کو 21رنز سے شکست دے دی

October 02, 2017 - 22:46
Posted in:

ابو ظہبی (نمائندہ خصوصی )ابو ظہبی میں بلے بازوں کی ناقص بیٹنگ نہ تجربہ کاری ، دباؤ کا شکار ، قومی ٹیم نے جنوبی افریقاکا چوکرز کا لیبل اپنے اوپر لے لیا پاکستان نے جیتی ہوئی بازی گنوا دی اور سری لنکا نے رنگنا ہیراتھ کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 رنز سے شکست دے سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی۔ٹیسٹ کے پہلے 3دن بیٹسمینوں کا راج ، آخری 2دن بولروں کا راج، بیٹسمین تو چل میں آیا پر عمل کرتے رہے ، پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ ، سری لنکا کی طرف سے ہیراتھ چھائے رہے ، سری لنکن ٹیم 138پر ڈھیر ہوئی تو ، شاہین ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 114پر ڈھیر ہوگئی ، حارث سہیل 34رنز بنا کر ن

اعصام الحق نے چینگڈو اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

October 02, 2017 - 22:44
Posted in:

بیجنگ(جسارت نیوز) ا سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق نے چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، یہ ان کا5 واں جبکہ مجموعی طور پر 16 واں اے ٹی پی ٹور ٹائٹل ہے، اعصام اور جوناتھن ایلرچ نے فیصلہ کن معرکے میں مرسیلو ڈیمولائنر اور مارکس ڈینل کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اعصام کیلئے باعث اعزاز بات یہ ہے کہ انہوں نے 5 مختلف پارٹنرز کے ساتھ 5 ٹائٹل جیتے۔ اتوار کو چین میں کھیلے گئے چینگڈو اوپن کے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور ان کے اسرائیلی (ناپسندیدہ ملک) جوڑی دار جوناتھن ایلرچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے مرسیلو ڈیمولائنر اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑ

رنگنا ہیراتھ پاکستان کیخلاف 100ٹیسٹ شکار مکمل کرنیوالے پہلے بولربن گئے

October 02, 2017 - 22:42
Posted in:

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی )سری لنکن لیفٹ آرم ا سپنر رنگنا ہیراتھ پاکستان کیخلاف 100ٹیسٹ شکار مکمل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔ 39سالہ ہیراتھ نے ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران دوسری اننگز میں محمد عامر کو بولڈ کرکے پاکستان کیخلاف اپنی 100ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں ،وہ گرین شرٹس کیخلاف یہ اعزاز پانے والے پہلے بولر بنے ہیں ،ان سے قبل سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے پاکستان کیخلاف 99وکٹیں لے رکھی تھیں۔ہیراتھ اب تک پاکستان کیخلاف 20میچز میں 28.06کی اوسط سے101وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

بھارت کے شہر گوہاٹی کے ایک ملٹی پلیکس سنیما میں وھیل چیئر پر بیٹھے  ایک فلم بین  شخص کو پاکستانی کہہ کر ہراساں کیا گیا۔

October 02, 2017 - 22:41
Posted in:

ارمان علی اپنے رشہ داروں کے ہمراہ فلم دیکھنے سنیما پہنچا تھا جہاں اسے اس شرمندگی سے دوچار ہونا پڑا۔ 36 سالہ ارمان جسمانی معذوری کے باعث 2010 سے وھیل چیئر استعمال کرنے پر مجبور ہے۔

صومالیہ میں ترکی کے پہلے بیرون ملک فوجی اڈے کا افتتاح

October 02, 2017 - 21:59
Posted in:

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے افریقا کے شورش زدہ ملک صومالیہ میں قائم کردہ اپنے فوجی اڈے کا افتتاح کردیا ہے، جو بیرون ملک ترکی کا پہلا فوجی اڈا ہے۔ اس اڈے کا افتتاح ہفتے کے روز ترکی کے فوجی سربراہ جنرل خلوصی اکار نے کیا۔ ترکی کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل خلوصی اکار نے صومالی موغادیشو میں قائم کیے گئے اس اڈے پر تینوں تنصیبات فوجی اکیڈمی، آفیسرز اسکول اور تربتی مرکز کے افتتاح میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے دوران صومالی وزیراعظم حسن علی خیری نے عسکری تربیت کا مرکز کھولنے پر تْرک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ خیری کا کہنا تھا کہ یہ بیرون ملک

یورو زون میں معاشی استحکام بے روزگاری کی شرح کم ہونے لگی

October 02, 2017 - 21:58
Posted in:

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے یورو زون میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے مسلسل رجحان کے باعث بے روزگاری کی سطح گزشتہ ساڑھے 8 برس کے دوران اپنی نچلی ترین سطح پر آ گئی ہے۔ یورپی شماریاتی ادارے یورو اسٹَیٹ نے گزشتہ روز بتایا کہ اگست کے مہینے میں یورو زون میں مجموعی طور پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ کارکن بے روزگار تھے۔ یہ تعداد جولائی کے مقابلے میں 42 ہزار کم اور اگست 2015ء کے مقابلے میں 13 لاکھ کم بنتی ہے۔ مجموعی طور پر یورو زون میں بے روزگاری کی شرح اگست میں 9.1 فیصدرہی، جو فروری 2009ء سے لے کر اب تک کی کم ترین شرح ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

دمشق: خودکش حملوں میں 10 سے زائد افراد ہلاک

October 02, 2017 - 21:57
Posted in:

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو خودکش بم حملہ آوروں نے المیدان کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک پولیس اسٹیشن کے پاس خود کو بھک سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ’’متعدد سولین اور کئی پولیس والے ہلاک ہوگئے‘‘

آسٹریا میں اسلام فوبیا عروج پر‘ برقع پر پابندی کا نفاذ

October 02, 2017 - 21:56
Posted in:

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ کے ملک آسٹریا میں مکمل چہرے کے نقاب پر پابندی کے قانون ’ برقع بین‘ کا اطلاق یکم اکتوبر سے کر دیا گیا ہے۔ اس آسٹرین قانون کا نام ’پورا چہرہ چھپانے پر پابندی‘ رکھا گیا ہے۔ قانون کے مطابق عوامی مقامات، اسپتالوں یا پارٹیوں میں استعمال کیے جانے والے ماسک سمیت کسی بھی طرح مکمل چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو 150 یورو جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آسٹرین پولیس کو بھی ضرورت پڑنے پر خواتین کو زبردستی چہرہ دکھانے پر مجبور کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم اس قانون کو عرف عام میں ’برقع بین‘ کہا جا رہا ہے جو کہ اس بات کا مظہر بھی ہے کہ اس

کردستان انتظامیہ کا مذاکرات پر زور‘ بغداد کا انکار

October 02, 2017 - 21:55
Posted in:

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے صوبہ کردستان کی اعلیٰ سیاسی مجلس کے ایک اجلاس میں بغداد حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اربیل میں کرد انتظامیہ کے صدر مسعود بارزانی کی زیرصدارت اجلاس میں ’اعلیٰ سیاسی مجلس‘ کا نام تبدیل کرکے ’کردستان سیاسی مجلس‘ رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ مجلس نے عراقی حکومت کے ساتھ فوری مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی، مگر ساتھ ہی واضح کیا کہ حال ہی میں کردستان کی علاحدگی کے لیے ہونے والے عوامی ریفرنڈم کے نتائج منسوخ نہیں کیے جائیں گے۔ کونسل نے عراق کی مرکزی حکومت سے کردستان میں آزادی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ دوسری جانب

یمن کے صحافی 2 سالسے باغیوں کے زیر عتاب

October 02, 2017 - 21:53
Posted in:

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں نے 2 سال سے 10 صحافیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان صحافیوں کے خلاف باغی عناصر نے تحقیقات کا آغاز گزشتہ روز شروع کردیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سال سے زاید عرصے سے یرغمال بنائے گئے صحافیوں پر آئینی حکومت کی حمایت اور عرب اتحاد کی طرف داری کرتے ہوئے ظلم کا ساتھ دینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ ایک مقامی قانون دان ایڈووکیٹ عبدالمجید صبرہ جو مغوی صحافیوں کی طرف سے مقدمات کی پیروی بھی کررہے ہیں نے بتایا کہ انہیں باغیوں کی قائم کردہ اسٹیٹ سیکورٹی پراسیکیوٹر نے اطلاع دی ہے کہ زیرحراست 10 صحافیو

رواں سال کے لیے طب کانوبل انعام 3 امریکی محققین کے نام

October 02, 2017 - 21:51
Posted in:

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) رواں برس طب کا نوبل انعام مشترکہ طور پر 3 امریکی محققین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نوبل کمیٹی کی طرف سے پیر کے روز کیے گئے ایک اعلان کے مطابق یہ انعام مشترکہ طور پر جیفری ہال، مائیکل روسبَیش اور مائیکل یَنگ کو دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ان ماہرین کو یہ انعام دینے کا فیصلہ انسانی ڈی این اے سے ایک ایسا جین کامیابی کے ساتھ علاحدہ کرنے میں کامیابی پر دیا جائے گا، جو انسانی جسم کی روزمرہ کی کارکردگی کے مربوط توازن کو کنٹرول کرتا ہے۔ نوبل کمیٹی کے مطابق یہ ماہرین اپنی گراں قدر تحقیق کے ذریعے یہ دکھانے میں کامیاب رہے کہ انسانی جسم می

ہزاروں برطانوی شہری بریگزٹ کیخلاف پھر سڑکوں پر آگئے

October 02, 2017 - 21:50
Posted in:

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہزاروں شہریوں نے اپنے ملک کے یورپی یونین سے انخلا کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ بریگزٹ کی مخالفت کرنے والے برطانوی باشندوں نے شمالی انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران یورپی یونین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم تھریسامے سے مطالبہ کیا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ بہت قریبی تعلقات کو یقینی بنائیں۔ مانچسٹر میں اس وقت حکمران جماعت ٹوری پارٹی کا سالانہ کنونشن جاری ہے۔ اس موقع پر ایک دوسرے بہت بڑے مظاہرے کے شرکا نے وزیر اعظم تھریسامے کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔

مرلی کے سائے سے نکل کر اپنی پہچان آپ

October 02, 2017 - 20:55
Posted in:

رنگانا ہیرتھ ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر جب پریس کانفرنس میں آئے تھے تو ان سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ پاکستانی ٹیم آپ کی پسندیدہ حریف ہے جس کے خلاف آپ ہمیشہ شاندار بولنگ کرتے آئے ہیں اس کی کوئی خاص وجہ؟رنگانا ہیرتھ نے بڑی انکساری سے یہ جواب دیا تھا کہ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف زیادہ کھیلے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ رنگانا ہیرتھ پاکستان کے خلاف 20 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں لیکن درحقیقت یہ ان کی بولنگ کا کمال ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بہت کامیاب رہے ہیں جس کی ایک جھلک انھوں نے ابوظہبی ٹیسٹ کے آخری دن چھ وکٹوں کی میچ وننگ پرفارمنس سے دکھادی۔رنگانا ہیرتھ کے کریئر کا ابتد

Pages