Monthly archive

پاکستان میں موبائل فون، سب کا ’چارہ‘ اور خود ’بے چارہ‘

October 01, 2017 - 23:53
Posted in:

محرم آئے، عید منائی جائے، عیدقربان ہو یا کوئی اور بڑا تہوار اس ’بے چارے‘ کو گھنٹوں کے لئے خاموش کردیا جاتا ہے اور ملک بھر میں موجود 14 کروڑ موبائل فون صارفین کا رابطہ ایک دوسرے سے ’کٹ‘ جاتا ہے

شمالی کوریا سے بات چیت، 'محض وقت کا زیاں': ٹلرسن کو ٹرمپ کا مشورہ

October 01, 2017 - 23:53
Posted in:

اتوار کے روز ٹوئٹر پیغام میں، ٹرمپ نے تحریر کیا کہ ''ریکس اپنی توانائی بچائو، ہم وہی کریں گے جس کی ضرورت ہے''۔ اُنھوں نے یہ بات شمالی کوریا کے کم جونگ اُن کاحوالہ دیتے ہوئے، اُنھیں ''لٹل راکٹ مین'' کے لقب سے پکارا

یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے بنایا گیا

October 01, 2017 - 22:50
Posted in:

علمائے کرام اور ذاکرین نے عزاداران سے خطاب میں آج کے دن امام حسین اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شہداء کے فضائل و مناقب بیان کئے اور کہا کہ ''امام کی قربانی دین اسلام ہی کے لئے نہیں بلکہ سچائی، حق بات اور اصول پسندی کے آفاقی اصولوں کے لئے تھی''

افغان بچوں کو شام کی لڑائی میں جھونکا جا رہا ہے: 'ہیومن رائٹس واچ' کا الزام

October 01, 2017 - 21:12
Posted in:

رپورٹ میں ایران کے اسلامی پاسدارانِ انقلاب دستے پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ خاص طور پر شیعہ ہزارہ افغانوں کو بھرتی کرکے اُنھیں حربی تربیت فراہم کر رہا ہے، جو اپنے ملک میں عشروں سے جاری مخاصمت کے پیشِ نظر ایران آ کر آباد ہوئے ہیں

اوغر مسلمانوں اور چین کے درمیان جھگڑا کیا ہے

October 01, 2017 - 19:10
Posted in:

چین کے سنکیانگ صوبے سے متعلق رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وہاں اقلیت مسلم کمیونٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ قران اور نماز میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا کو جمع کرایں کرائیں۔چینی حکومت نے کہا ہے کہ یہ محض افواہیں ہیں اور سنکیانگ میں سب کچھ ٹھیک ہے۔اس سے قبل، اپریل کے آغاز میں، سنکیانگ میں حکومت نے اسلامی شدت پسندوں کے خلاف مہم کے تحت اوغرمسلمانوں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان میں 'غیر معمولی لمبی داڑھی، عوامی جگہوں پر نقاب پہننے اور سرکاری ٹی وی چینلز دیکھنے سے منع کرنا شامل ہے۔

سابق انڈین فوجی کو اپنی شہریت ثابت کرنے کا حکم

October 01, 2017 - 18:49
Posted in:

ایک انڈین فوجی جو فوج میں 30 سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوچکا ہے اب اس کو اپنی شہریت انڈین ثابت کرنے لیے کا کہا گیا ہے۔ مشرقی ریاست آسام میں حکام نے محمد اعظم الحق پر بنگلہ دیش کے غیرقانونی تارک وطن کا الزام عائد کیا ہے۔ انھیں چند ہفتوں میں فارنرز ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونے کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اعظم الحق اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب کوئی فوج میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو پولیس کی جانب سے تصدیق لازمی ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاست آسام میں حالیہ دنوں میں فارنرز ٹویبیونلز میں اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ غیرقانونی تارکین وط

جنرل قمر باجوہ کابل کے دورے پر

October 01, 2017 - 17:56
Posted in:

اسلام آباد — 
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اتوار کو افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے ہیں جہاں وہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت اور دیگر اعلیٰ عہدیداوں سے ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی میں تعاون اور سرحدی سکیورٹی کے لیے تعاون بڑھانے جیسے امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل باجوہ اس دورے میں افغان صدر اشرف غنی کے علاوہ اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

’راون نے مودی کے ہاتھوں مرنے سے انکار کر دیا‘

October 01, 2017 - 17:33
Posted in:

سنیچر کو بھارت میں بڑی دھوم دھام سے ہندوؤں کا تہوار دسہرا منایا گیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں برائی کی علامت سمجھے جانے والے راون کے پتلے جلائے گئے۔دلی کے لال قلعہ میدان میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی راون کے پتلے کو آگ لگائی۔ لیکن جب مودی نے راون کے پتلے کو جلانے کے لیے کمان اٹھا کر اس پر تیر چڑھایا کمان ہی ٹوٹ گئی۔ بعد میں مودی نے تیر کو ہی پتلے پر داغ دیا۔

گھر کو درست کرنے کی بات اعتماد کی علامت ہے: احسن اقبال

October 01, 2017 - 17:31
Posted in:

اسلام آباد — 
پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گھر کو درست کرنے کی بات کرنا کمزوری نہیں بلکہ یہ طاقت اور اعتماد کی علامت ہے جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔
احسن اقبال نے کہ یہ بات مقامی اخبار روزنامہ جنگ سے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کی بیخ کنی ضروری ہے جس کی وجہ سے ملک عدم استحکام اور فرقہ واریت کا شکار ہوا۔

افغان فورسز کی کارروائی میں سات 'پاکستانی طالبان' ہلاک

October 01, 2017 - 16:17
Posted in:

پشاور — 
افغان سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سات مشتبہ جنگجو مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
گو کہ سرکاری طور پر قبائلی علاقے مہمند ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقے میں ہونے والی اس کارروائی کے بارے میں تو کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن شدت پسندوں نے ذرائع ابلاغ کو بھیجے گئے ایک پیغام میں اس کی تصدیق کی ہے۔
طالبان کے ایک دھڑے جماعت الاحرار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لال پورہ نامی علاقے میں ہونے والی کارروائی میں اس کے سات جنگجو مارے گئے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 422 رنز بنا کر آؤٹ

October 01, 2017 - 15:46
Posted in:

پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 422 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز اتوار کو پاکستان حریف ٹیم کی پہلی اننگز کے اسکور 419 رنز کے مقابلے میں صرف تین رنز کا ہی اضافہ کر سکا۔
پاکستان کی طرف سے اظہر علی 85 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حارت سہیل نے 76، شان مسعود نے 59 اور سمیع اسلم نے 51 رنز اسکور کیے۔ کپتان سرفراز احمد صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔

سخت سکیورٹی انتظامات میں عاشور کے جلوس

October 01, 2017 - 14:43
Posted in:

اسلام آباد — 
پاکستان میں اتوار کو یوم عاشور کے سلسلے میں ملک بھر میں جلوس نکالے جا رہے ہیں جس میں پیغمبر اسلام کے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کی یاد میں نوحہ خوانی اور عزاداری کی جا رہی ہے۔
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکاروں کو ان جلوسوں کے ساتھ اور ان کی طرف جانے والے راستوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

شامی صوبے حمص کے ایک شہر پر داعش کا دوبارہ قبضہ: رپورٹ

October 01, 2017 - 13:56
Posted in:

شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم کا کہنا ہے شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں نے حمص صوبے کے القريتين شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔
شدت پسندوں کی طرف سے پہ پیش قدمی مشرقی شام میں ان کے خلاف ہونے والی ایک بھر پور کارروائی کے ردعمل میں کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
تاحال ان اطلاعات کے ردعمل میں شامی فوج کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ دمشق سے 120 کلومیٹر شمال میں واقع القریتین شہر اب ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔
شامی فورسز نے القریتین کا قبضہ چھ ماہ قبل داعش سے واگزار کرایا تھا۔

آکسفورڈ نے سوچی کی پوٹریٹ ہٹا دی

October 01, 2017 - 13:32
Posted in:

آکسفورڈ یونیورسٹی نے روہنگیا کے معاملے پر میانمار کی راہنما آنگ سان سوچی پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنے ہاں لگی ہوئی ان کی پوٹریٹ کو ہٹا دیا ہے۔ سوچی اسی جامعہ میں زیر تعلیم رہ چکی ہیں۔
ان کی پوٹریٹ سینٹ ہف کالج کے مرکزی راستے پر آویزاں تھی جسے اب اسٹور میں رکھ دیا گیا ہے اور اس کی جگہ جاپان کے مصور یوشی ہیرو تاکاڈا کی بنائی گئی تحفے میں ملنے والی پینٹنگ کو آویزاں کر دیا گیا ہے۔
امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی سوچی نے سینٹ ہف سے فلسفلے، سیاسیات اور اقتصادیات میں 1967ء میں گریجوایشن کی تھی۔

ہسپانوی حکومت کی مخالفت کے باوجود کاتالان میں ریفرنڈم

October 01, 2017 - 12:46
Posted in:

اسپین کے شمال مشرقی خطے کاتالان میں ہزاروں افراد آزاد و خودمختار علاقے کے لیے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں جب کہ میڈرڈ پہلے ہی اس ریفرنڈم کو "غیرقانونی" قرار دیتے ہوئے ووٹنگ کو روکنے کا اعلان کر چکا ہے۔
اسپین کے حکام نے ہفتہ کو پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ اس خطے میں اتوار کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال ہونے والے اسکولوں کو بند کر دے۔

خواتین پر حملہ کرنیوالے ملزم کی تصاویر جاری، 5 لاکھ انعام مقرر

October 01, 2017 - 12:30
Posted in:

کراچی پولیس نے گلستان جوہر میں خواتین پر حملہ کرنے والےملزم کی تصاویر جاری کردیں، جبکہ اس کی گرفتاری پر5 لاکھ انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کے مطابق ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ملزم دبلا پتلا ہے جس کی عمر 20 سے 29 سال کے درمیان ہے، جبکہ اس کا قد 5 فٹ 7 انچ یا 9انچ تک ہے۔
واضح رہے کہ 25 ستمبر سے گلستان جوہر کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزم کے تیز دھار آلے سے حملے میں لڑکیوں سمیت 9خواتین اب تک زخمی ہوچکی ہیں۔

انسانی اسمگلنگ، امریکی فہرست میں ایران اور وییزویلا بھی شامل

October 01, 2017 - 12:27
Posted in:

وائٹ ہاؤس نے ایران وینزویلا اور چار افریقی ملکوں کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے میں ناکام رہے اور یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کی وجہ سے امریکہ اور ان ملکوں کے درمیان فاصلے مزید بڑھ جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا، اریٹریا، روس اور شام پر پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ ان کے ثقافتی اور تعلیمی تبادلے کے پروگرام کو محدود کر گیا دیا ہے۔

آرمی چیف ایک روزہ دورے پرکابل روانہ

October 01, 2017 - 11:52
Posted in:

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرکابل روانہ ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر سے ملاقات کریں گے۔آرمی چیف دورہ کابل میں افغانستان کے عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان کی جانب سے کسی اعلیٰ شخصیت کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی وکٹیں اوپر تلے گر گئیں

October 01, 2017 - 11:30
Posted in:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ سری لنکا کے سکور 419 کے قریب پہنچ جائے۔ کھیل شروع ہونے کے بعد سے پاکستان کے کل رات کے ناٹ آؤٹ بلےباز اظہر علی اور حارث سہیل سست رفتاری سے سکور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اب سے تھوڑی دیر قبل تک پاکستان کا مجموعی سکور چار وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز تھا اور اظہر علی 78، جب کہ حارث سہیل 12 رنز پر کھیل رہے تھے۔تفصیلی سکور کارڈکھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بےحد س

عاشورہ کے جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں

October 01, 2017 - 10:49
Posted in:

نواسہ رسول حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے جاں نثارساتھیوں کی کربلا میں شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یوم عاشور پر لاہور میں نثارحویلی سے برآمد ہونے والا جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے جبکہ کراچی میں نشتر پارک سے مجلس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہوگیا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھاردار میں اختتام پذیر ہوگا۔
کوئٹہ میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس علمدارروڈ پررحمت اللہ چوک سے نکالا گیا۔

لاپتا ترک خاندان کا سراغ نہیں ملا،مقدمہ بھی درج نہ ہوسکا

October 01, 2017 - 10:39
Posted in:

لاہور سے لاپتہ ہونے والے ترک خاندان کا5 روزگزر نے کے باوجود کوئی سراغ نہیں ملا،پولیس نے مقدمہ درج کیا اور نہ ہی متاثرہ خاندان کی درخواست پر تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی۔
پاکستان میں ترک اسکولوں کے ڈائریکٹر مسعوط کچماز ،ان کی اہلیہ میرل ،بیٹی ہدیٰ نوراوردوسری بیٹی فاطمہ ہما27 ستمبر کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے پر اسرار طور پر لاپتا ہوئی تھیں۔
مسعوط کے ساتھی فاتح نے تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دی تھی ،لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔

بلدیہ ٹاون آتشزدگی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ

October 01, 2017 - 10:28
Posted in:

اسلام آباد — 
پاکستان میں حکومت مخالف جماعت نے سانحہ بلدیہ ٹاون اور بدنام زمانہ "ٹارگٹ کلر" عزیر بلوچ پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر علی حیدر زیدی کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو تحریری مراسلہ بجوایا گیا۔
مراسلے میں چیف سیکرٹری سے کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 19 اے عوام کو معلومات تک رسائی کا حقدار بناتا ہے۔ عوام کو سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقاتی رپورٹ اور عزیر بلوچ کے انکشافات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

نواز شریف آج لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے

October 01, 2017 - 10:12
Posted in:

سابق وزیراعظم نوازشریف آج لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی لندن واپسی کے پروگرام کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا 2اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے ، نوازشریف کی اس سلسلے میں اپنے وکلا سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کی لندن واپسی کے پروگرام کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے ، مسلم لیگ ن نے پیرکے روز مرکزی مجلس عاملہ اور 3اکتوبر کو جنرل کونسل کا اجلاس بلا رکھا ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ بانی ایم کیو ایم سے مشاورت کرتی تھی، فاروق ستار

October 01, 2017 - 10:02
Posted in:

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بانی ایم کیو ایم سے مشاورت کرتی تھی اور یہ سلسلہ دسمبر2013ءتک جاری رہا۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پرویز مشرف نے ہمیں کہا کہ کوئی نئی پارٹی بنا لیں جس میں وہ اور مصطفیٰ کمال بھی آ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے لندن سے علیحدگی قبول کر لی لیکن متحدہ قومی موومنٹ کے نام کے ساتھ ان کا رومانس اب بھی قائم ہے، اس نام کو چھوڑ نہیں سکتے۔

نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کی 'راہ ہموار'

October 01, 2017 - 10:00
Posted in:

اسلام آباد — 
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن انتخابی اصلاحات بل کو پارلیمان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی سے منظور کروانے کے لیے متحرک ہوگئی اور سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل وزیراعظم نوازشریف کو تین اکتوبر کو دوبارہ جماعت کا صدر منتخب کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس دو اکتوبر کو طب کیا ہوا ہے جس میں انتخابی اصلاحات بل کی منظوری دی جائے گی۔ بل کی جلد منظوری کے لیے اجلاس شیڈول سے 3 دن پہلے طلب کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق اجلاس 5 اکتوبر کو بلایا جانا تھا۔

ملک بھر میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس اختتام پزید

October 01, 2017 - 09:55
Posted in:

کراچی سمیت ملک بھر میں آج یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا جبکہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں عزاداری اور نوحہ خوانی کی جارہی ہے جس کے لئے کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، جھنگ، خانیوال، فیصل آباد، لیہ ، ایبٹ آباد، مظفرآباد اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی: دس محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا

Pages