Monthly archive

افغانستان: صوبہ فرح میں طالبان کے خلاف شدید لڑائی جاری

September 30, 2017 - 23:31
Posted in:

سیاستدانوں اور صوبے کے مکینوں نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ طالبان باغیوں نے ضلع بالا بلوک میں اور اُس کے گرد و نواح میں کئی سکیورٹی چوکیوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ مغربی افغان صوبے میں یہ لڑائی ایسے وقت ہو رہی ہے جب یہ الزام سامنے آئے ہیں کہ ایران اور روس طالبان کی حمایت کر رہے ہیں

کراچی، خواتین پر چاقو سے حملے، ’بلیو وہیل‘ کا نتیجہ ہیں؟

September 30, 2017 - 22:12
Posted in:

ملزم اندھیرے میں نمودار ہوتا اور کسی بھی عورت کو تیز دھار آلے، چاقو یا بلیڈ سے زخمی کرکے رفو چکر ہو جاتا ہے۔ پولیس کوششوں کے باوجود اب تک اسے پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

شام: باغیوں کے زیر قبضہ گائوں پر فضائی کارروائی، 28 سولین ہلاک

September 30, 2017 - 21:43
Posted in:

'سیرئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس' نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ یہ واقعہ اماناز کے قصبے میں ہونے والی فضائی کارروائی کے دوران پیش آیا، جو ترکی کی سرحد کے قریب صوبہ ادلب میں واقع ہے۔ حالیہ کشیدگی سے قبل ادلب چھ ماہ تک یہ علاقہ نسبتاً پُرامن تھا۔ اِن دِنوں اس پر ایک جہادی گروہ کا قبضہ ہے

لیبیا: داعش سرطے کے ریگستان میں پھر سے سرگرمِ عمل

September 30, 2017 - 20:44
Posted in:

ریگستانی فوجی دستے کے بارے میں معلومات، لیبیا کے سرکاری دفترِ استغاثہ کے مطابق، داعش کے ایک لڑاکے سے حاصل کی گئی ہے جو گذشتہ ہفتے ودای صغیر پر کی گئی امریکی فضائی کارروائی کے دوران زخمی ہوا اور پکڑا گیا

یاسر شاہ کو سانس لینے دیں

September 30, 2017 - 20:40
Posted in:

صبح سویرے میچ دیکھنے کے لیے ٹی وی آن کیا تو محمد حفیظ سکرین پہ دکھائی دیے۔ ابھی میچ شروع نہیں ہوا تھا، سو یہ مناظر ابوظہبی کرکٹ گراونڈ کے نہیں تھے بلکہ حفیظ اسلام آباد کے ایک ٹی وی سٹوڈیو میں تشریف فرما تھے۔ گمان ہوا کہ شاید موصوف نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہو اور ہمیں خبر تک نہ ہوئی ہو۔ اس گمان کی تصدیق یا تردید کے لیے خاصی چھان پھٹک کی مگر کہیں سے تصدیق ہو نہ پائی۔ جس وقت آپ یہ سطور پڑھ رہے ہیں، اس وقت تک محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ میں حاضر سروس ہیں۔ پچھلے سال انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ تک وہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے، اس کے بعد انھیں ’ڈراپ‘ کر دیا گیا۔ تب سے یہ پاکستان کی مسلسل پان

کشمیر میں شہد کی مکھیوں کی افزائش میں اضافہ

September 30, 2017 - 18:16
Posted in:

دنیا بھر میں باغات کے مالکان شہد کی مکھیوں کی کالونیوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ پھولوں اور پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کر سکیں اور ایسا انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بھی ہوتا ہے ۔

گو کہ کشمیر میں شہد کی پیداوار بڑھانے کی کافی صلاحیت ہے لیکن اس کے باوجود پیداوار اپنی استعداد کے مطابق نہیں ہے۔ انڈین حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں صرف شہد کی مکھیوں کی 40000 کالونیاں ہیں۔

شہد کی مکھی کی کالونی میں دس ریک ہوتے ہیں اور ان میں 25 کلوگرام تک شہد پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

صحافی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم

September 30, 2017 - 17:53
Posted in:

اسلام آباد — 
پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ایک صحافی کو 7 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ان کے خلاف عدالت میں گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے بعض ارکان کے خلاف میبنہ طور جھوٹی خبر شائع کرنے کامقدمہ زیر سماعت ہے۔

جنرل باجوہ اتوار کو افغانستان جائیں گے

September 30, 2017 - 17:14
Posted in:

اسلام آباد — 
پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اتوار کو افغانستان جا رہے ہیں جہاں وہ اعلیٰ قیادت کے ساتھ سلامتی کے دوطرفہ امور اور سرحد کی نگرانی کو موثر بنانے سے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں ملکوں کے تعلقات ایک عرصے سے تناؤ کا شکار چلے آ رہے ہیں جس کی وجوہات میں اسلام آباد اور کابل کے مابین پایا جانے والے عدم اعتماد اور ایک دوسرے سے متعلق شکوک و شہبات ہیں اور اس کشیدگی کو دونوں جانب کے عہدیداروں کی طرف سے آئے روز سامنے آنے والے الزامات نے مزید بڑھاوا دیا۔

کیا ہندوتوا کے راستے کانگریس واپس آ سکتی ہے؟

September 30, 2017 - 16:08
Posted in:

اس مہینے کے اوائل میں کانگریس کے رہنما اور نائب صدر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر تھے۔ وہاں انھوں نے امریکہ کے کئی بڑے تھنک ٹینک اداروں اور یونیورسٹی کے طلبہ کو خطاب کیا اور انڈیا کے حالات پر سوالات کے جواب دیے۔انھوں نے کئی جریدوں اور اخبارات کو انٹرویوز بھی دیے۔ ان کے اس دورے کا ذکر بڑے پیمانے پر ہوا۔ راہل کے جوابات اور انٹرویوز کی ستائش کی گئی اور پہلی بار انڈیا میں حکمراں بی جے پی کے نظریہ سازوں اوردانشوروں کو محسوس ہوا کہ غیر ممالک میں مودی کا اثر کم ہو رہا ہے اور راہل گاندھی کی باتوں کو لوگ اب سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔کیا گجرات کے مسلمان دوسرے درجے کے شہری ہیں؟یوگی کو تاج محل سے نفرت کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 تا 14 نومبر ایشیائی ملکوں کا دورہ کریں گے

September 30, 2017 - 15:52
Posted in:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 تا 14 نومبر ایشیا کے مختلف ملکوں کے دورے کریں گے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اعلان کے مطابق صدارتی منصب پر فائز ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ایشیا ہوگا ، ان کے دوروں کی کڑی میں جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویت نام اور فلپائن شامل ہیں۔اس دوران وہ ویتنام میں ہونے والی ایشیا پیسفک اکانومک کوآپریشن فورم اور فلپائن میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ثنا میر کپتانی سے فارغ، بسمہ معروف نئی کپتان

September 30, 2017 - 15:41
Posted in:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثنا میر کو پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹاتے ہوئے بسمہ معروف کو نئی کپتان مقرر کیا ہے ۔بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق عائشہ اشعر کی جگہ نئی منیجر کا تقرر بھی کیا جا رہا ہے جبکہ محمد الیاس کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی بھی ختم کردی گئی ہے جس کے مزید ارکان عروج ممتاز اور ندیم عباسی تھے۔ثنا میر کی 100 وکٹیں اور بسمہ کے 2000 رنز’کرکٹ ہی میرا پہلا پیار ہے‘100 وکٹیں، چھٹی بہ

بھارتی اداکار ٹام آلٹر چل بسے، پاکستان سے بھی ان کا ایک رشتہ تھا

September 30, 2017 - 15:14
Posted in:

کراچی — 
بالی وڈ کی متعدد فلموں اوراسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکاراور مصنف ٹام آلٹر ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمرسڑسٹھ سال تھی اور وہ جلد کے کینسرمیں مبتلا تھے۔
ستیہ جیت رے کی فلم ’’شطرنج کے کھلاڑی‘،’رام تیری گنگا میلی‘،’عاشقی‘ ،’کرانتی‘اور’پرندہ‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے منفرداسٹائل سے الگ پہچان بنانے والے تھامس بیچ آلٹربھارتی شہرمسوری میں 1950میں پیدا ہوئے تھے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں، بسمہ معروف کپتان مقرر

September 30, 2017 - 14:46
Posted in:

لاہور — 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ثناء میر کی جگہ بسمہ معروف کو کپتان مقرر کردیا ہے جبکہ ٹیم کی جنرل مینیجر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو ایک روزہ میچز کی بھی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔ ثناء میر کو ایک روزہ میچز اور ٹی 20 ٹیم کی سلیکشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا اپنے میزائل دوسرے مقام پر منتقل کر رہا ہے، جنوبی کوریا کا دعویٰ

September 30, 2017 - 14:30
Posted in:

جنوبی کوریا نے دعویٰ کیاہے کہ کمیونسٹ شمالی کوریا اپنے میزائل پروڈکشن ہاس کے گودام سے باہر منتقل کرنے میں مصروف ہے۔ یہ میزائل شمالی کوریائی دارالحکومت پیونگ یانگ کے ایک راکٹ سینٹر میں رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ چین کے دورے پر

September 30, 2017 - 14:22
Posted in:

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ہفتہ کو بیجنگ پہنچے ہیں جہاں وہ شمالی کوریا کی جوہری اشتعال انگیزی کے خلاف چین کے تعاون سے پیانگ یانگ پر "انتہائی سخت دباؤ" ڈالنے پر بات چیت کریں گے۔
ٹلرسن کی اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات ہوئی ہے جب کہ وہ صدر شی جنپنگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں شمالی کوریا کو اس کے جوہری عزائم سے باز رکھنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ان ملاقاتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورہ چین سے متعلق تیاریوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ یہ دورہ نومبر میں ہونے جا رہا ہے۔

شام اور عراق میں اپنے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں،ایران

September 30, 2017 - 13:47
Posted in:

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ عراقی نے کہا ہے کہ وہ شام اور عراق میں ایران کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی اقدار کے دفاع کی جنگ جغرافیائی سرحدوں کی پابند نہیں۔
خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایک بیان میں بریگیڈیئر عراقی نے کہا کہ ان کا ملک اسلامی اقدار کے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ہم اپنے وطن اور اسلامی اقدار کے دفاع کے لییکہیں بھی جاسکتے ہیں۔ ہم شام اور عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ایران کے دفاع میں لڑ رہے ہیں۔

امریکہ ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا: ایران

September 30, 2017 - 13:46
Posted in:

ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ اس ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا جس کے تحت ایران کی ایٹمی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ تاہم جواد ظریف نے یہ بھی کہا کہ انھیں امید ہے کہ یورپ اس معاہدے کو زندہ رکھنے میں کردار ادا کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاہدے کے سخت خلاف ہیں، اور وہ اسی ماہ اقوامِ متحدہ سے خطاب میں اسے 'شرمندگی' قرار دے چکے ہیں۔’ٹرمپ کو ایران جوہری معاہدہ ختم نہیں کرنے دیں گے‘امریکہ، ایران تعلقات میں کشیدگی کا نیا دور؟

القاعدہ سے منسلک امریکی شہری بم حملے کا مجرم قرار

September 30, 2017 - 13:28
Posted in:

امریکہ کی ایک فیڈرل جیوری نے القاعدہ میں شمولیت اختیار کرنے والے امریکی شہری کو 2009ء میں افغانستان میں ایک امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ناکام خود کش بم حملے کا مجرم قرار دیا ہے۔
نیویارک کی فیڈرل جیوری نے یہ فیصلہ مہند محمود علی الفارغ کے خلاف دیا ہے جس کا تعلق امریکہ کےشہر ہیوسٹن سے ہے۔

نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ پر پابندی کی تجویز

September 30, 2017 - 13:01
Posted in:

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی۔ پابندی لگانے کے اقدام کا مقصد بظاہر شدت پسندوں کو آئندہ سال ہونے والے الیکشن کے دوران ملک کی مرکزی سیاست سے دور رکھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے ا کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان ہارون شنواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملی مسلم لیگ کے معاملے کو الیکشن کمشن کا پانچ کنی پینل 11 اکتوبر کو اس حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، نائب صوبیدار سمیت3افراد شہید

September 30, 2017 - 12:51
Posted in:

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر رخ چکری راولا کوٹ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج کی فائرنگ صوبیدار اور خاتون سمیت 3شہری شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، نشانہ بننے والے شہریوں کے انخلا میں مدد دینے والی آرمی پٹرول ٹیم پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے نائب صوبیدار ندیم شہیدہوگیا ، جبکہ 3 جوان اور ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

سرحدی چوکیاں عراق کے حوالے نہیں کریں گے، کرد حکومت

September 30, 2017 - 12:42
Posted in:

کردستان حکومت نے کہا ہے کہ وہ کرد علاقہ میں واقع سرحدی چوکیاں عراق کی مرکزی حکومت کے حوالے نہیں کرے گی۔ کرد علاقہ میں دو سرحدی چوکیاں ایران کے ساتھ جبکہ دو ترکی کے ساتھ ہیں جن کا انتظام کردستان کی حکومت کے پاس ہے۔
قبل ازیں عراقی پارلیمنٹ نے کردستان حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سرحدی چوکیوں کا انتظام مرکزی حکومت کے حوالے کردے۔واضح رہے کہ کردستان میں علیحدہ ریاست کے لئے ریفرنڈم کے نتائج کے اعلان کے بعد عراقی حکومت نے صوبے کے تمام ہوائی اڈوں میں پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

لاہور :لاپتا ترک خاندان کا کوئی سراغ نہ مل سکا

September 30, 2017 - 12:15
Posted in:

لاہور سے لاپتا ہونے والے ترک خاندان کا تا حال کوئی سراغ نہیں ،تاہم پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے متاثرہ خاندان کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی۔
پاکستان میں ترک اسکولوں کے ڈائریکٹر مسعودکچماز ،ان کی اہلیہ میرل مسعود،بیٹی ہدیٰ نوراوردوسری بیٹی فاطمہ ہما27 ستمبر کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے پر اسرار طور پر لاپتا ہوئی تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاپتا ترک خاندان کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی تھی اور وہ غیرقانونی طور پر رہ رہے تھے۔
لاپتا خاندان کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے ترک خاندان کو زبردستی ملک بدر کردیا جائے گا۔

شیر نے میچ سے قبل کھلاڑی کا ہاتھ چبا ڈالا، کوچ برہم

September 30, 2017 - 11:59
Posted in:

برطانیہ کی ویلز اور اوسپریز کی رگبی ٹیم کو میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے گیم لاج کا دورہ مہنگا پڑ گیا۔ ہوا یوں کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی سکاٹ بالڈوِن نے شیر کو پیار کرتے ہوئے پنجرے کے اندر سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا تو جواب میں شیر نے ان کا ہاتھ اپنے نوکیلے دانتوں سے چبا ڈالا۔ بالڈوِن کے کوچ سٹیو ٹینڈے نے ان کے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ ایک بیوقوفانہ اقدام کی وجہ سے ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ اپنا ہاتھ پنجرے اندر ڈالیں گے جہاں شیر ہوگا تو کیا ہو گا؟

سینچری شراکت کے بعد پاکستانی اوپنر اوپر تلے آؤٹ

September 30, 2017 - 11:05
Posted in:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کے 419 رنز کے جواب میں لمبا سفر طے کرنا ہو گا۔ اس وقت پاکستان کے کل کے ناٹ آؤٹ بلےباز سمیع اسلم 31 اور شان مسعود 30رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جب کہ پاکستان کا مجموعی سکور بغیر کسی نقصان کے 64 رنز ہے۔تفصیلی سکور کارڈاس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم 419 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔سری لنکا کی پہلی اننگز میں کپتان چندی مل 155 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ دیگر بل

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزارتک پہنچ گئی

September 30, 2017 - 10:08
Posted in:

پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،تعدادایک لاکھ 32 ہزارتک جاپہنچی،ایڈز سے متاثرہ صوبے میں پنجاب سرفہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کی تعداد 97 ہزار 400 تھی،2015 میں یہ تعداد 90 ہزار تھی،جس میں سے صرف 15 ہزار 370 رجسٹرڈ مریض تھے جبکہ رواں سال اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اب یہ تعداد ایک لاکھ 32 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

'صحت پر حملے'، امریکہ کا کیوبا میں سفارتی عملہ کم کرنے کا اعلان

September 30, 2017 - 10:08
Posted in:

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کیوبا سے اپنے تمام غیر ضروری سفارتی عملے کو واپس بلا رہا ہے جس کی وجہ ہوانا میں 21 امریکی سفارتی اہلکاروں کی "صحت پر ہونے والے حملے" بتائے جاتے ہیں۔
وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار رکھے ہوئے ہے لیکن وہ امریکی سفارتکاروں کی صحت و سلامتی کو مقدم رکھتا ہے۔
"جب تک کیوبا کی حکومت ملک میں ہمارے سفارتکاروں کا تحفظ یقینی نہیں بنا سکتا، ہمارے سفارتخانے میں صرف انتہائی ضروری عملہ ہی کام کرے گا اور خطرات کے پیش نظر عملے کو کم کیا جا رہا ہے۔"

جماعت اسلامی کراچی کا عام انتخابات کیلئے الیکشن سیل قائم

September 30, 2017 - 10:07
Posted in:

جماعت اسلامی کراچی نے عام انتخابات 2018 ءکیلئے الیکشن سیل قائم کردیا،قومی وصوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کیلئے کارکنوں سے تین تین نام مانگ لئے۔
جماعت اسلامی کراچی نے عام انتخابات 2018ء کیلئے ادارۂ نورحق کراچی میں الیکشن سیل قائم کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے کراچی سے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیداروں کی نامزدگی کیلئے نام مانگ لئے ہیں۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئےجماعت اسلامی کے حلقہ جات کے کارکنان کو تین تین نام تجویز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Pages