Monthly archive

پاکستانی فوج کے سینئر جرنیلوں کی تعیناتیوں میں ردوبدل

September 28, 2017 - 23:52
Posted in:

لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے تقریباً ساڑھے چار برس تک آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔ وہ تین ستاروں والے پہلے جنرل تھے جنہیں آئی ایس پی آر کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا

انتخاب

September 28, 2017 - 23:42
Posted in:

اگر تم ایمان لا کر صرف خدائی قانون کے پَیرو بن چکے ہو، جیسا کہ تمہارا دعویٰ ہے تو پھر وہ ساری چھوت چھات، اور زمانہء جاہلیّت کی وہ ساری بندشیں اور پابندیاں توڑ ڈالو جو پنڈتوں اور پروہتوں نے، ربّیوں اور پادریوں نے، جوگیوں اور راہبوں نے اور تمہارے باپ دادا نے قائم کی تھیں۔ جو کچھ خدا نے حرام کیا ہے اس سے تو ضرور بچو، مگر جن چیزوں کو خدا نے حلال کیا ہے انہیں بغیر کسی کراہت اور رکاوٹ کے کھاؤ پیو۔ اسی مضمون کی طرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث بھی اشارہ کرتی ہے جس میں آپ ؐ نے فرمایا: ’’جس نے وہی نماز پڑھی جو ہم پڑھتے ہیں اور اسی قبلے کی طرف رُخ کیا جس کی طرف ہم رُخ کر تے ہیں اور ہمارے ذبیحے ک

نوجوان ریاست دشمن عناصر کے پروپیگنڈے سے گمراہ نہ ہوں

September 28, 2017 - 23:08
Posted in:

جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ ’’ریاست دشمن عناصر غیر ملکی دشمن ایجنسیوں کے زیر اثر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔ لیکن، نوجوان ان عناصر کے پروپیگنڈے سے گمراہ نہ ہوں اور منفی تاثر کو ختم کریں‘‘

کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کی ’داعش‘ میں بھرتی کی افواہیں

September 28, 2017 - 22:57
Posted in:

رپورٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ اب تک دو درجن سے زائد ملزمان کے داعش میں شمولیت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاہم، پولیس نے ان خبروں سے لاعلمی کا اظہار اور دفتر خارجہ نے داعش کی موجودگی کی خبروں کی تردید کی ہے

پاکستان اور امریکی وزرائے خارجہ کی آئندہ ہفتے اہم ملاقات، ذرائع

September 28, 2017 - 22:00
Posted in:

پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف، ذرائع کے مطابق، آئندہ ہفتے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ اہم ملاقات کر رہے ہیں جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی کے اعلان کے بعد بہت اہم خیال کی جا رہی ہے۔

’350 رنز بنا کر پاکستان کو دباؤ میں لا سکتے ہیں‘

September 28, 2017 - 21:12
Posted in:

سری لنکن ٹیم کے اوپنر دموتھ کرونا رتنے کو توقع ہے کہ اگر ان کی ٹیم ابو ظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 350 رنز کرنے میں کامیاب ہوگئی تو وہ پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لا سکتی ہے۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ انھوں نے ٹیم میں دوسرا سپیشلسٹ سپنر نہ کھلا کر غلطی کی ہے۔ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن صرف سات رنز کی کمی سے اپنی ساتویں ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کرنے والے دموتھ کرونا رتنے نے کہا کہ وکٹ ٹرن لے رہی ہے اور ان کی ٹیم کے پاس اچھے سپنرز موجود ہیں، اگر سری لنکا کی ٹیم 350 یا 400 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لیا جاسکتا ہے۔کرونا

یاسر شاہ کا ایک اور ریکارڈ

September 28, 2017 - 21:06
Posted in:

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں ایک سو پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے سپنر بن گئے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ یاسر شاہ کا ستائیس واں ٹیسٹ ہے جس میں انہوں نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی ایک سو پچاس ویں وکٹ تھری مانے کو ایل بی ڈبلیو کرکے حاصل کی۔اس سے قبل کسی اسپنر کا سب سے کم ٹیسٹ میچز کھیل کر ایک سو پچاس وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمیٹ کے پاس تھا جنہوں نے اٹھائیس ٹیسٹ میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں ایک سو پچاس وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے تیز بولر سڈ بارنس کا ہے جنہوں نے چوبی

مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بھارتی سرحدی اہل کار کی ہلاکت

September 28, 2017 - 19:36
Posted in:

یہ نئی دہلی کے زیرِانتظام شورش زدہ کشمیر میں چھہ ماہ کے دوران پیش آنے والا اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔ 15 جون کو مشتبہہ عسکریت پسندوں نے جنوبی ضلع کلگام میں ایک پولیس اہلکار شبیر احمد ڈار کو سالانہ چھٹی کے دوران اُس کے گھر میں گھس کر ہلاک کیا تھا

غیر اعلانیہ دورہ، میٹس کی قطری امیر اور وزیر دفاع سے بات چیت

September 28, 2017 - 18:43
Posted in:

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ’’غیر مشروط مکالمے‘‘ کے مطالبے کا اعادہ کیا تھا، تاکہ اُن کے ملک اور چار عرب ریاستوں کے درمیان پیدا ہونے والا بحران ختم کیا جاسکے

کیا بھارت کی معیشت زوال پذیر ہے؟

September 28, 2017 - 18:27
Posted in:

چین اور جاپان کے بعد بھارت ایشیا کی سب سے بڑی معیشت تھا لیکن اب دنیا بھر کا میڈیا اس کی کمزور ہوتی معیشت کا ذکر کر رہا ہے۔2014 میں جب اقتدار بدلا اور نریندر مودی نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تو امید کی جا رہی تھی کہ اب معیشت کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ 2016 میں معیشت میں تقریباً سات فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا لیکن آج کی تاریخ میں یہی معیشت چار سال میں اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اب حکومت فکر مند ہے اور حزبِ اختلاف بھی جم کر حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔

کیا گاڑی چلانے کی اجازت سعودی خواتین میں احساس محرومی کو ختم کر سکے گی؟

September 28, 2017 - 18:24
Posted in:

واشنگٹن — 
سعودی فرماں روا ں شاہ سلمان نے حال ہی میں سعودی خواتین کو محرم کی اجازت کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور گاڑی چلانے کی قانونی طور پر اجازت دے دی ہے جس سے سعودی خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس سلسلے میں شاہی فیصلہ منگل کے روز ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا جو اگلے برس 30 جون سے نافذ العمل ہو گا۔ یہ اُسی وقت درست طور پر معلوم ہو سکے گا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کس انداز میں ہوتا ہے۔

عبدالرحمٰن بن فیصل یونیورسٹی کی ڈین ڈاکٹر الہام العتیق

انسداد دہشت گردی و انتہا پسندی، قومی لائحہ عمل کے مؤثر عمل درآمد پر زور

September 28, 2017 - 18:17
Posted in:

یہ مطالبہ پاکستان علماء کونسل کی طرف سے اسلام آباد میں 'امہ کے اتحاد' سے متعلق منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے

نیویارک میں ملاقاتوں سے غلط فہمیاں دور ہوئیں: نفیس ذکریا

September 28, 2017 - 17:49
Posted in:

ترجمان نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں سے غلط فہمیوں کو دور کرنے اور فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملی

100وومن: کیا خواتین ایک ہفتے میں دنیا بدل سکتی ہیں؟

September 28, 2017 - 17:09
Posted in:

بی بی سی کا انعام یافتہ 100وومن سیزن ایک بار پھر نئے مراحل طے کر رہا ہے۔ فی الحال اس میں شامل صرف 60 خواتین کے نام شائع کیے گئے ہیں، جن میں پاکستانی گلوکار مومنہ مستحسن اور پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ریشم خان، جن پر اسی سال تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا، شامل ہیں۔ دیگر چالیس خواتین کے نام اکتوبر میں سیزن کے شروع ہونے کے بعد شائع کیے جائیں گے۔

نواز شریف کے بچوں کے وارنٹ گرفتاری لندن ارسال

September 28, 2017 - 16:42
Posted in:

احتساب عدالت کے حکم پر جاری ہونے والے وارنٹس میں حسن اور حسین نواز کے نام تین، تین اور کیپٹن صفدر اور ان کی اہلیہ مریم صفدر کے نام ایک ایک وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

کیا پاکستان کم ٹیسٹ میچز کھیل رہا ہے؟

September 28, 2017 - 16:35
Posted in:

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے یہ سال چیمپیئنز ٹرافی کی جیت اور پھر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے سلسلے میں ورلڈ الیون کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سے یاد رکھا جا رہا ہے۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ یاد رکھ رہے ہیں کہ اس سال پاکستانی کرکٹ ٹیم نے برائے نام ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے ۔سال 2017 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ابھی تک صرف چار ٹیسٹ میچز کھیلنے میں کامیاب ہوسکی ہے جن میں ایک آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ اور پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ شامل ہیں۔ ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کی پہلی اننگز جاری

Pages