Monthly archive

بلوچستان کے 20 اضلاع خشک سالی سے متاثر

September 27, 2017 - 23:49
Posted in:

ان اضلاع میں سیب، آڑو، خوبانی اور انگور کے باغات کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ کوئٹہ کے نواح میں ہنہ جھیل بالکل خشک اور سپین تنگی و زنگی ناوڑ ڈیموں میں پانی کی سطح کافی کم ہو چکی ہے

عراقی کردوں کی واضح اکثریت نے آزادی کے حق میں ووٹ دیا: سرکاری نتائج

September 27, 2017 - 22:57
Posted in:

تیل کی آمدن اور خطے کے کلیدی شہروں پر کنٹرول کے معاملے پر، کردوں اور عراقی حکومت ایک طویل مدت سے تنازعات کا شکار ہیں۔ ادھر، عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگر کرد رہنما علاقائی ہوائی اڈوں کا کنٹرول وفاقی حکام کے حوالے نہیں کرتے تو وہ پروازوں پر پابندی کا حکم دیں گے

میرپورخاص،سکھر کے صحافی کو دھمکیاں  ملنے کیخلاف صحافی برادری کا احتجاج

September 27, 2017 - 22:32
Posted in:

یرپورخاص (نمائندہ جسارت) سکھر کے صحافی کو دھمکیاں ملنے کیخلاف میرپورخاص میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ سکھر کے صحافی امداد پھلپوٹوکو پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے مارنے کی دھمکیوں کیخلاف میرپورخاص پریس کلب کے صدر راشد سلیم کی قیادت میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر آفتاب قادری، شوکت پہنور،عاطف بلوچ، نذیر پہنور ،ابوبکر رند ، عزیز خان ، واحد حسین پہلوانی ،شہزاد خان اور اسلم بلوچ و دیگر نے مطالبہ کیا کہ سید خورشید شاہ کی جانب سے امداد پھلپوٹو کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور صحافی کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

پنگر یوڈیپلو میں سرکاری اراضی پر بااثر افراد کے قبضے کے خلاف مکینوں کا احٹجاج 

September 27, 2017 - 22:31
Posted in:

پنگریو (نمائندہ جسارت) تحصیل ڈیپلو کے گاؤں کاٹھ ماڑی کے رہائشی باشندوں نے کاٹھ ماڑی کے گردونواح میں واقع مویشیوں کی چرا گاہوں اور انسانی آبادی کی گزر گاہوں پر با اثر افراد کے قبضے اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود تھر پارکر کی انتظامیہ کی جانب سے قبضے ختم نہ کرانے کے خلاف پریس کلب پنگریو پہنچ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد رمضان لوند، غلام علی لوند، ابوبکر اور محمد عمر لوند نے کہا کہ گاؤں کاٹھ ماڑی اور ملحقہ دیگر دیہات کھاہی، گاڑھیا بھونگر میں گزرگاہوں اور چراگاہوں کو با اثر افراد نے بند کر رکھا ہے جبکہ چراگاہوں پر قبضے کرلیے ہیں، جس کی وجہ سے مذکورہ دیہات ک

نوابشاہ پرائمری اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے چار طلبہ شدید زخمی 

September 27, 2017 - 22:31
Posted in:

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) سندھ حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود اسکولوں کی ٹوٹی پھوٹی عمارتوں کی تعمیر نہ ہوسکی، جام صاحب میں پرائمری اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے چار طلبہ زخمی ہوگئے، اساتذہ بچوں کو آسمان تلے تعلیم دینے پر مجبور۔ ضلع بینظیر آباد کے شہر جام صاحب کے گورنمنٹ پرائمری اسکول سید حبیب شاہ جہاں 60 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں، کی عمارت شدید زبوں حالی کا شکار ہے، عمارت کی چار دیورای گرچکی ہے، جس کے باعث جانور عمارت میں دندناتے پھرتے ہیں جبکہ کلاس روم کی دیواروں اور چھت کی حالت بھی انتہائی خستہ ہوچکی ہے، چھتوں سے پلستر کا گرنا معمول بن گیا ہے۔ بدھ کی صبح اچانک کلاس روم کی چھت ک

ن لیگ اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے

September 27, 2017 - 22:30
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) ملی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے وزارت داخلہ کے مبینہ خط جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن نہ کرے، پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اسے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی حرکت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی جماعت کی ’’رجسٹریشن‘‘ کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ ہمارا کسی ممنوع تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں۔ ہم ’’نیشنل ایکشن پلان‘‘ کی مکمل حمایت کرتے اور چاہتے ہیں کہ اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

مکالمے کے ذریعے تمام مذاہب کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا

September 27, 2017 - 22:30
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) دی میڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں ہونے والی کانفرنس (بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان) سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا حسین گلدستہ ہے، مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے علما کرام نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب اور مسالک کو فکری طور پر آزاد ہو کر ملک کی خدمت کرنا ہوگی۔ کانفرنس سے تحریک وحدت اسلامی کے سربراہ علامہ جاوید اکبر ساقی، اتحاد امت مصطفی کے سربراہ علامہ پیر شفاعت رسول نوری، کل مسالک علما بورڈ کے مرکزی رہنما مولانا محمد عاصم مخدوم، مفتی سیدعا شق حسین شاہ، فادر ندیم فرانس، مولانا شکیل الرحمن،

حق خود ارادیت نہ ملنے تک کشمیری مزاحمت جاری رکھیں گے

September 27, 2017 - 22:29
Posted in:

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 68 کے قائم مقام امیر زبیر لطیف نے کہا ہے کہ ہندوستان سی پیک کو ناکام بنانے کے تمام تر اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اب دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ حکومت پاکستان بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کرے۔ خطے میں دہشت گردی کو بھارت پروان چڑھا رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے مظالم کے جو پہاڑ کھڑے کیے، ان کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔ پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارتی خدشات بے بنیاد ہیں۔ جب تک بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیتا کشمیری اپنی بقا کی خاطر مزاحمت کرتے رہیں گے اور پاکستان کے عوام ان

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کیلیے  عوام پریشان ہونے لگے

September 27, 2017 - 22:28
Posted in:

ودھراں (وقائع نگار خصوصی) لودھراں میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے آنے والے اُمیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ پولیس لائن میں کئی کئی گھنٹے انتظار کی کوفت برداشت کرنے والے اُمیدوار خوار ہونے لگے۔ ڈرائیونگ کے تحریری ٹیسٹ کے لیے کمرہ امتحان کے بجائے گراسی پلاٹ میں حشرات الارض کیساتھ بٹھادیا جاتا ہے جس سے اُمیدواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اصلاحِ احوال کے سلسلے میں کھانے کی کنٹین، ٹھنڈے پانی اور انتظار کے لیے سایہ دار جگہ کے بندوبست کا مطالبہ کیا گیا بصورتِ دیگر احتجاج کے ذریعے عوامی حقوق حاصل کیے جائیں گے۔

عدالت عظمیٰ کو متنازع بنانا ملکی سا لمیت کے لیے خطرہ ہے، یوسف گل

September 27, 2017 - 22:28
Posted in:

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر یوسف گل پراچہ نے کہا ہے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) اور اس کے حواریوں نے جس نا مناسب رویے کو اختیار کیا، اس سے نا صرف اعلیٰ عدلیہ کی بے توقیری ہوئی بلکہ مجموعی طور پر ملک کے اندر ایک اضطراب پیدا ہوا۔ سابق وزیر اعظم کی طرف سے ایک طرف عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں میاں محمد نواز شریف کا وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دستبردار ہونے کے باوجود عوامی اجتماعات میں عوام سے پوچھنا کہ کیا وہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں؟

پاکستان: انسانی حقوق کمشن کا زیر حراست ترک خاندان کی رہائی کا مطالبہ

September 27, 2017 - 22:01
Posted in:

لاہور — 
کنور رحمان خاں
لاہور ميں ترک خاندان کو ويزے کي معياد ختم ہونے کے باوجود پاکستان ميں قيام کرنے پر حراست ميں لے ليا گيا۔
ترک خاندان کو صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واپڈا ٹاون کے علاقے ستوکتلہ سے حراست ميں ليا گيا ہے۔ جہاں اي ٹو بلاک کے رہائشي اور پاک ترک سکول کے سابق ڈائريکٹر ميسوت کاچماز, انکي اہليہ ميرل اور دو بيٹيوں کو سادہ کپڑوں ميں ملبوس افراد نے حراست ميں ليا۔

جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

September 27, 2017 - 21:59
Posted in:

جوہانسبرگ(جسارت نیوز) جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا۔ بنگلا دیشی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقا پر جہاں وہ2ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے2 اکتوبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر، دوسرا 18 اکتوبر اور تیسرا 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 اکتوبر جبکہ دوسرا 29 اکتوبر کو ہوگا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سری لنکا کے خلاف پاکستان کا ٹیسٹ میچ میں پلہ بھاری ہے

September 27, 2017 - 21:59
Posted in:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹیسٹ شیخ زیداسٹیڈیم، ابوظبی میں آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابھی تک جو51 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں پاکستان نے 19اور سری لنکا نے14 جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان 18 ٹیسٹ برابری پر ختم ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں دونوں نے درمیان جو 6ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں پاکستان نے 2 اور سری لنکا نے ایک جیتا ہے۔ باقی 3ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔

قائداعظم ٹرافی‘ واپڈا کے عامر سجاد کی شاندار سنچری ‘ لاہور بلوز پررنز کی برتری

September 27, 2017 - 21:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی 2017-18ء کے پہلے مرحلے کے دوسرے روز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں واپڈا نے لاہور بلیوز کیخلاف اپنی دوسری اننگز میں 41/1 اسکور کرکے 140رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ سلمان بٹ 17 اور محمد سعد 8رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ قبل ازیں واپڈا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 297رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عامر سجاد 11چوکوں کی مدد سے 106رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بلاول اقبال نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ اعزاز چیمہ اور سیف الرحمن نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور بلیوز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 198رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رضا علی ڈار 72، قیصر اشرف 52ناٹ آؤٹ نے ذمہ دار

پی سی بی انٹر ریجن انڈر19 3روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 

September 27, 2017 - 21:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی انٹر ریجن انڈر19، 3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سہ فریقی مرحلے کا گزشتہ روز میر پور اسٹیڈیم آزاد جموں کشمیر میں آغاز ہو گیا ۔پہلے روز کھیل کے خاتمے تک ایبٹ آباد ریجن نے 24اوورز میں بغیر کسی نقصان کے110رنز بناکر لمبی برتری کی جانب پیش قدمی کر لی تھی ،اس کی جانب سے محمد عارف12چوکوں کی مدد سے79رنز پر اور باسط آفریدی26رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔اس سے قبل کراچی وایٹس کی ٹیم 63.4اوورز میں 204رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی ،اس کی جانب سے محمد طہٰ نے 15چوکوں کی مدد سے86رنز اسکور کئے اور ٹاپ اسکورر رہے جبکہ جہانزیب سلطان نے31 ، زریاب خان اور سید امین نے23-23 رن

مارٹینا ہنگس ووہان اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

September 27, 2017 - 21:50
Posted in:

بیجنگ (جسارت نیوز) شہرہ آفاق سوئس ا سٹار مارٹینا ہنگس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ووہان اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ چین میں ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں مارٹینا ہنگس اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیورک اور آٹیوو کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سرفراز قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے 5ویں قومی وکٹ کیپر ہوں گے

September 27, 2017 - 21:50
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے5 ویں وکٹ کیپر ہوں گے۔ اس سے قبل پاکستان کی طرف سے امتیاز احمد، وسیم باری، راشد لطیف اور معین خان بھی بطور وکٹ کیپر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ سرفراز احمد کو اب تک 9 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ٹیم کی قیادت کا موقع ملا ہے۔ مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا گیا تھا اور ان کی پہلی آزمائش سری لنکن ٹیم کیخلاف آج ابوظہبی میں شروع ہونے والے میچ میں ہوگی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

میٹس کی آمد کے چند ہی گھنٹے بعد، کابل ہوائی اڈے پر راکیٹ حملہ

September 27, 2017 - 21:49
Posted in:

میٹس نے کہا ہے کہ ’’صورت حال سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں جنوبی ایشیا سے متعلق ہماری نئی حکمت عملی ہمیں اس قابل بناتی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں پانسہ پلٹنے کے لیے (افغانستان) میں اپنی افواج کی مدد کر سکیں‘‘

سری لنکا کے خلاف سیریز‘2کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان

September 27, 2017 - 21:49
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے مابین2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز آج سے یو اے ای میں ہوگا جبکہ سکیورٹی کلیئرنس پرایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں ہوگا۔ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم پاکستان کی طرف سے 2 نئے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے کا موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ قوی امکان ہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 32 سال کے محمد بلال آصف جو آل راؤنڈر کی حیثیت سے بطور خاص آف بریک بولنگ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انھیں ٹیسٹ کیپ مل جائے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بلال محض 15 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ پی سی بی کو سینڑل کنڑیکٹ سی کیٹگری میں

سری لنکن ٹیم بے خوف ہو کر پاکستان آئے، سرفراز احمد کی دعوت

September 27, 2017 - 21:48
Posted in:

ابو ظہبی (جسارت نیوز) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم بے خوف ہو کر پاکستان آئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، چاہتے ہیں کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان آ کر کھیلے، سری لنکن ٹیم مضبوط حریف ہے، ان کو ٹف ٹائم دیں گے، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے آئی لینڈرز کو یقین دلایا کہ پاکستان میں انہیں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔ ورلڈ الیون کا کامیاب ٹور اس کی دلیل ہے، سری لنکن ٹیم بھی بلا جھجک پاکستان آ کر کھیل سکتی ہیں۔دوسری طرف سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے دورہ پاکستان کو پلیئرز کی رضامندی اور سکیورٹی کلیئرنس سے مشر

پاکستان اور سری لنکا کے مابین 51ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ، پاکستان نے19 اورسری لنکا نے 14میچز جیتے، 18 ڈرا ہوئے 

September 27, 2017 - 21:46
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان اور سری لنکا کے کے مابین اب تک کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ،دونوں ٹیموں کے مابین اب تک دنیا کی مختلف کرکٹ گراؤنڈز میں مجموعی طور پر 51ٹیسٹ میچز ہوچکے ہیں جن میں سے پاکستان کی ٹیم نے 19میچز جیتے جبکہ سری لنکا کی ٹیم 14میچز جیت سکی ،دونوں ٹیموں کے مابین 18میچز ڈرا ہوئے ،یو اے ای کی سرزمین پر بھی جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سر ی لنکا پر برتری حاصل ہے ،دونوں ٹیموں کے مابین یو اے ای کی سر زمین پر 6میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 2 میچز جیتے ،ایک ہارا اور 3 میچز برابر ہوئے ۔

پاکستان سری لنکا آج پہلے ٹیسٹ میں مد مقابل ہونگے

September 27, 2017 - 21:43
Posted in:

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے ابوظہبی میں شروع ہو گا، یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ گرین شرٹس کی پہلی سیریز ہو گی اور سرفراز احمد پہلی مرتبہ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ مصباح اور یونس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جو کہ 6 سے 10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر، دوسرا میچ 16 اکتوبر،

روس بچے ہوئے تمام کیمیائی ہتھیار تلف کرے گا: پوٹن

September 27, 2017 - 20:48
Posted in:

اُن کے بقول، ’’جدید دنیا کو زیادہ متوازن اور محفوظ بنانے کے سلسلے میں یہ ایک بہت بڑا قدم ہے‘‘۔ اس بات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہ روس اپنا گولہ بارود شڈول سے تین برس پہلے تلف کر ریا ہے، پوٹن نے نکتہ چینی کی کہ امریکہ ایسا نہیں کر رہا

مجھے ہے حکم اذاں

September 27, 2017 - 20:39
Posted in:

پاک فوج کے لیفٹیننٹ ارسلان ستی شمال مغربی پاکستان کے علاقے راج گال میں دشمن کی فائرنگ سے اپنے مورچے پر شہید ہو گئے۔ بائیس سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم سرحد پار افغانستان کے علاقے سے حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ارسلان ستی نے پاک فوج کے لانگ کورس 135 میں تربیت پائی تھی۔ شہید تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے بائیس سال کی عمر میں شہادت پائی‘ یہ عمر تو خواب دیکھنے کی عمر ہے۔ اس عمر میں موت کا سامنا کرنا اور شہادت کی موت پانا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ زندگی ہر کسی کو عزیز ہوتی ہے، شہید ارسلان کے آخری لمحوں میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں لیفٹیننٹ ارسلان زمین پر چت لیٹے ہیں اور تین ف

انتخاب 

September 27, 2017 - 20:38
Posted in:

جس طرح رسول ؐ اس اْمّت کے لیے خدا ترسی، راست روی، عدالت اور حق پرستی کی زندہ شہادت بنے، اسی طرح اِس اُمّت کو بھی تمام دنیا کے لیے زندہ شہادت بننا چاہیے، حتّٰی کہ اس کے قول اور عمل اور برتا ؤ، ہر چیز کو دیکھ کر دنیا کو معلوم ہو کہ خدا ترسی اس کا نام ہے، راست روی یہ ہے، عدالت اس کو کہتے ہیں اور حق پرستی ایسی ہوتی ہے۔ پھر اس کے معنی یہ بھی ہیں کہ جس طرح خدا کی ہدایت ہم تک پہنچانے کے لیے رسول اللہؐ کی ذمّے داری بڑی سخت تھی، حتّٰی کہ اگر وہ اِس میں ذرا سی کوتاہی بھی کرتے تو خدا کے ہاں ماخوذ ہوتے، اُسی طرح دْنیا کے عام انسانوں تک اس ہدایت کو پہنچانے کی نہایت سخت ذمّے داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔ اگر

Pages