Monthly archive

شمالی کوریا کے آٹھ بینکوں اور 26 منتظمین کے خلاف تعزیرات عائد

September 26, 2017 - 23:35
Posted in:

امریکی وزیر خزانہ، اسٹیون نوشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اس کے ذریعے ہم شمالی کوریا کو اکیلا کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوسکیں گے، جس سے جزیرہٴ کوریا کو پُرامن اور جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے وسیع تر مفاد کا حصول ممکن ہوگا‘‘

’انڈیا افغانستان کی مدد کرے گا لیکن فوج نہیں بھیجے گا‘

September 26, 2017 - 23:02
Posted in:

انڈیا نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں ترقیاتی سرگرمیوں میں مدد کرتا رہے گا لیکن اپنے فوجی وہاں نہیں بھیجے گا۔انڈیا کی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب جیمز میٹس سے دلی میں بات چیت کے بعد یہ وضاحت کی۔ امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس انڈیا کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ انڈیا کی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن سے ان کی ملاقات سے قبل یہ قیاس آرائی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغانستان پالیسی کے تحت، جیمز میٹس انڈیا سے یہ درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ بھی اپنے فوجی افغانستان بھیجے۔نرملا سیتا رمن نے کہا کہ انڈیا افغانستان کی مدد کرتا رہے گا لیکن اس کے فوجی افغانستان نہیں جائیں گے۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ

میانمار کی فوج ’’انسانیت کے خلاف جرائم‘‘ کی مرتکب ہوئی: ہیومن رائٹس واچ

September 26, 2017 - 22:09
Posted in:

ادارے نے بتایا کہ ’’دیہاتیوں کا قتل عام اور نذر آتش کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے، جو سارے معاملات انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں‘‘

بھارتی فلم کا پاکستانی ری میک ’ارتھ‘ رومینٹک ہے: شان

September 26, 2017 - 21:58
Posted in:

’ارتھ‘ بالی وڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی کلاسک فلم ’ارتھ‘ کا ری میک ہے۔ اس فلم میں سمیتا پاٹل اور شبانہ اعظمی جیسی منجھی ہوئی اداکاراؤں نے فن کے جوہر دکھائے تھے

یہ یاسر شاہ اور رنگانا ہیرتھ کی سیریز ہے؟

September 26, 2017 - 21:42
Posted in:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز جمعرات سے شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں پہلے ٹیسٹ کے ساتھ شروع ہورہی ہے ۔اس سیریز کو ماہرین اور مبصرین 'یاسر شاہ بمقابلہ رنگانا ہیرتھ' قرار دے رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں اپنی ٹیموں کے فتح گر بولر سمجھے جاتے ہیں۔اگرچہ یاسر شاہ متحدہ عرب امارات آنے سے قبل قومی کیمپ میں مکمل فٹ نہیں تھے اور ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ اگر وہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے تو انھیں ٹیم سے باہر بھی کیا جاسکتا ہے۔ ان کے فٹنس مسائل نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ٹیم کے اعلان میں ایک دن کی تاخیر پر بھی مجبور کیا لیکن آخری لمحات میں فٹنس ٹیسٹ پاس ہونے کی نو

کہیں غلط تصویر دکھانے کا مسئلہ اصل تصویر سے بڑا نہ ہو جائے

September 26, 2017 - 21:20
Posted in:

پاکستان کی مستقل مندوب کی طرف سے یقینی طور پر ایک بڑی غلطی ہوئی ہے اوراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کو تقریر سے پہلے اپنے مواد کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لینا چاہئیے تھا۔

میرپور خاص، ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں  کنٹرول روم قائم، عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

September 26, 2017 - 20:14
Posted in:

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر میرپور خاص شفیق احمد مہیسر نے محرم الحرام میں امن وامان کو کنٹرول کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) محمد خان کھٹی کی سربراہی میں اپنے دفتر میں کنٹرول روم بنا کر عملے کی ڈیوٹیاں لگوائی ہیں جو کہ 22ستمبر 2017ء سے 2 اکتوبر 2017ء تک 24 گھنٹے ان نمبروں پر موجود ہوں گے۔ 0233-9290053-52 اور فیکس کے لیے 0233-9290055-59 اس کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) محمد خان کھٹی کو ڈویژن سطح پر قائم کنٹرول روم کا انچارج بنایا گیا ہے، تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو سنبھالا جاسکے۔ اس کے علاوہ ضلعی سطح پر بھی کنٹرول روم بنائے گئے ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر قائم کیے ہوئے کنٹرول

فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتب فکر  کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شاہ اویس نورانی

September 26, 2017 - 20:14
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد ویکجہتی کے لیے تمام مکاتب فکر کے علما کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آپس کے اتحاد اور یکجہتی کو قائم کرکے دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

بھٹ شاہ، پابندی کے باوجود متنازع ذاکرین کی سرگرمیاں

September 26, 2017 - 20:14
Posted in:

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) پولیس اور اسپیشل برانچ کے افسران کی نااہلی کی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 161 علما اور ذاکرین کے خطاب پر پابندی کے باوجود بھٹ شاہ میں دو مختلف مقامات پر چار دن سے پابندی یافتہ ذاکرین مجالس پڑھنے میں مصروف۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر میں 161 علما اور ذاکرین کی تقاریر پر پابندی عائد کی تھی، مذکورہ فہرست میں مولانا ظہیر الحسن آفاقی اور غلام جعفر جتوئی کے نام بھی شامل ہیں لیکن بھٹ شاہ میں یکم محرم سے پولیس اور اسپیشل برانچ کے افسران کی نااہلی اور غفلت کی بنا پر یہ دونوں ذاکرین مجالس پڑھ رہے ہیں۔

ترقیاتی کام وقت پر مکمل ہونے سے عوام کو فائدہ پہنچے گا، شفیق مہیسر

September 26, 2017 - 20:13
Posted in:

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر میرپور خاص شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ ضلع میرپورخاص میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کے لیے تجویز کردہ تعمیر و مرمت (ایم اینڈ آر) کی اسکیموں میں صحت اور مین روڈ ترجیحی بنیادوں پر شامل کیے جائیں۔ یہ ہدایت انہوں نے اپنے آفس میں ضلع میرپورخاص کے مالی سال 2017-18ء کے ایم اینڈ آر ضلع کمیٹی کی تجویز کردہ ترقیاتی اسکیموں پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے روڈ اور بلڈنگ کے انجینئرز کو دی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام وقت پر مکمل ہونے سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے ہائی وے ڈپارٹمنٹ کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ مین روڈ کی تعمیر اور مرمت کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کی

جامشورو لاکھڑاکول مائنز میں پولیس سرپرستی میں بھتا خوری پیداواری عمل متاثر 

September 26, 2017 - 20:13
Posted in:

جامشورو (نمائندہ جسارت) لاکھڑا کول مائنز میں پولیس سرپرستی میں بھتا خوری جاری، کول مائنز مالکان کو ہراساں کیا جانے لگا، کوئلے کا پیداواری عمل متاثر، کول مائنز حکام نے عدالت سے رجوع کرلیا، سندھ ہائیکورٹ نے یونیورسل کول مائنز میں پیداواری عمل شروع کرنے اورمکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ جامشورو کے علاقے خانوٹ میں لاکھڑا کول مائنز میں گزشتہ ایک ماہ سے پولیس سرپرستی میں بھتا خوری کا عمل بدستور جاری ہے۔ مسلح افراد نے یونیورسل کول مائنز پر دھاوا بول کر پیداواری عمل بند کرادیا تھا، جس پر کول مائنز انتظامیہ کی جانب سے بھتا خوری اور لوٹ مار کے الزام میں کھوسہ برادری کے 11 افراد کیخلاف مقامی تھان

***۔۔۔۔۔۔ٹنڈوالٰہیار۔۔۔۔۔۔***

September 26, 2017 - 20:13
Posted in:

ٹنڈوالہیار( نمائندہ جسارت)میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی آکر مخالفین کی امیدوں کا چراغ بجھا دیا ہے ۔وہ لندن اپنی اہلیہ کی تیمارداری کرنے کے لیے گئے تھے لیکن پاکستان میں موجود رہنماؤں نے یہ پروپیگنڈا کرنا شروع کردیا کہ وہ اب وطن واپس نہیں آئیں گے ۔ نواز شریف ایک نڈر رہنما ہیں ۔وہ ماضی میں بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنے اوپر لگانے والے الزامات کا عدالتوں میں جواب دیں گے ۔

google_ad_client = "ca-pub-6828776300899524";
google_ad_slot = "0592552376";
google_ad_width = 336;
google_ad_height = 280;

حیدر آباد، بجلی صارفین کو 5 سے 50 ہزار کے اضافی بل پر عوام کا احتجاج

September 26, 2017 - 20:13
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) انسان دوست فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعیم نورانی، آغا امتیاز علی، ظہیر انصاری، آصف قائم خانی، ملک رمضان، اسد شیخ، فقیر محمد قریشی ودیگرنے بجلی کی قیمت میں اضافے اور حیسکو کی جانب سے حیدر آباد کے عوام پر پانچ ہزار سے پچاس ہزار روپے کے اضافی بلز کے اجرا پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کی ابتداکے ساتھ ہی بجلی کی بندش جو کہ آٹھ گھنٹے طویل ہوتی ہے، اس پہرمیں تمام معاشی امور سر انجام دیے جاتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تمام معاملات خراب ہورہے ہیں، حیسکو کے تمام تر عتاب کا شکار حیدر آباد کے چھوٹے چھوٹے گھرانوں پر ہر ماہ اضافی بل لگا کر بنایا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے چھوٹے

***۔۔۔۔۔۔سکھر ۔۔۔۔۔۔***

September 26, 2017 - 20:12
Posted in:

سکھر( نمائندہ جسارت)سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو کے سسر کے بھائی رسول بخش سہتو رضا الہی سے انتقال کرگئے ترجمان سنی تحریک کے مطابق سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی ستہو کے سسر کے بھائی رسول بخش سہتو گزشتہ روز نیو پنڈ سکھر میں رضا الہی سے انتقال کرگئے مرحوم کی نمازہ جناز ہ انکے آبائی علاقے خیرپور کی درگاہ نور پور شریف میں آج صبح دس بجے ادا کی جائے گی مرحوم ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم صلوم و صلوۃ کے پابند تھے ** میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاکستان سکھر کی علماء کونسل کے رکن علامہ حافظ محمد مستقیم قادری نے کہا ہے کہ حضرت حسینؓ کی جدوجہد کا مقصد اسلامی سلطنت کے وقار کو قائم رکھنا تھا، ی

لبنان میں شامی مہاجرین کو وطن واپسی کا حکم دے دیا

September 26, 2017 - 19:56
Posted in:

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے صدر مشیل عون نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں پناہ گزیں شامی تارکین وطن کو فوری طور پر اپنے ملک شام واپس چلے جانا چاہیے۔ خواہ یہ واپسی رضاکارانہ بنیادوں پر ہو یا نہیں۔ صدر عون نے فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر کہا ہے کہ لبنان کے مہاجر کیمپوں میں رہنے والے شامی پناہ گزینوں کو امداد کے طور پر اقوام متحدہ کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت کو بلا تاخیر ان کے گھر واپس بھیجے جانے پر صرف کرنا چاہیے۔ فرانس کے الیزے پیلس میں فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کے ساتھ گفتگو کے دوران صدر عون نے اس حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہہم ان کی رضاکارانہ واپسی کا انتظار نہیں کر سکتے۔ لبنانی صد

معذور افراد کے حقوق کی کوششوں میں امریکی اعانت

September 26, 2017 - 18:44
Posted in:

تقریب سے خطاب کے دوران، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ’’ہمارا مقصد معذور افراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر ہے جس میں معذوری کے شکار افراد ایک بھرپور اور باوقار زندگی گزار سکیں‘‘

بھارتی اور امریکی وزرائے دفاع کے مابین جامع مذاکرات

September 26, 2017 - 18:32
Posted in:

امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے عالمی خطرے کو پہچانا ہے۔ دنیا کے متعدد ممالک دہشت گردی کے شکار ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک بات پر تمام ملکوں میں عالمی سطح پر اتفاق ہے کہ دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا

امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف طبل جنگ نہیں بجایا ہے

September 26, 2017 - 17:54
Posted in:

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری نے خبردار کیا ہے کہ اُن کا ملک امریکی بمبار جہازوں کو مار گرائے گا چاہے وہ شمالی کوریا کی فضائی حدود کے اندر ہوں یا باہر ہوں۔

آئی بی اہلکار کے اپنے افسران پر دہشت گردوں سے روابط کا الزام

September 26, 2017 - 17:51
Posted in:

مدعی نے درخواست میں دعویٰ کیا کہ دوران سروس کچھ شواہد ان کی نظر سے گزرے جن میں دہشت گردی کی کڑیاں پاکستان کے اندر اور بعض سینیئر افسران کے ساتھ مل رہی تھیں

شمالی کوریا: خفیہ ریاست کے بارے میں 9 حقائق

September 26, 2017 - 17:15
Posted in:

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان دھمکیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ ہمیں بہت کم اندازہ ہے کہ لفظوں کی جنگ کو شمالی کوریا کے لوگ کس انداز میں لیتے ہیں کیونکہ کم جونگ اُن کی حکومت نے آبادی پر آہنی گرفت رکھی ہوئی ہے اور وہ اپنے شہریوں کی بیرونی دنیا تک رسائی کو قابو کرتے ہیں۔اس ملک کو اکثر اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ یہ 21 ویں صدی سے بالکل ہم آہنگ نہیں۔ وہاں سے اعداد و شمار حاصل کرنا مشکل ہے اس لیے باتیں اکثر اندازوں کی بنیاد پر کی جاتی ہیں لیکن یہ اعداد و شمار ہمیں شمالی کوریا کی زندگی کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

پشاور ضمنی انتخاب: جے یو آئی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

September 26, 2017 - 16:38
Posted in:

سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی جماعت قومی وطن پارٹی بھی پشاور کے حلقے این اے چار میں ہونے والی ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرچکی ہے۔

کرکٹرز کو بھی خراب رویے پر ریڈ کارڈ دکھایا جا سکے گا

September 26, 2017 - 15:22
Posted in:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق کرکٹ کے قوانین میں 28 ستمبر سے چند تبدیلیاں لاگو ہوں گی جن میں کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھائے جانے اور بلے کے حجم میں مسابقت رکھنے جیسے نئے ضوابط شامل ہوں گے۔ یہ نئے ضوابط پاکستان بمقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں لاگو ہوں گے۔ کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ متعارف کرانے کی تجویزاعلامیہ کے مطابق اب میدان میں کھلاڑیوں کو خراب رویے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ ایسا اس صورت میں ہوگا اگر کھلاڑی امپائر کو دھمکائیں، امپائر ی

Pages