Monthly archive

قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر سیاسی رہنماؤں کی تنقید

September 25, 2017 - 17:12
Posted in:

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی راہنماؤں کی طرف سے عمران خان کو یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ وہ ایسے بیانات دے کر جمہوریت اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فرید کوٹ میں بابا فرید میلے کے مختلف رنگ

September 25, 2017 - 17:01
Posted in:

انڈیا کی ریاست پنجاب میں فرید کوٹ شہر فرید الدین مسعود گنجِ شکر کے نام سے موسوم ہے جنھیں جنوبی ایشیا میں بابا فرید یا شیخ فرید کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کی پیدائش سنہ 1175 میں ہوئی جب کہ وصال 1266 میں ہوا۔ بابا فرید کا تعلق سلسلہ چشتیہ سے تھا اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جب انھوں نے موکلہار کا دورہ کیا تو اس کے بعد اس شہر کا نام ان کے نام پر رکھ دیا گیا۔ انھوں نے اس شہر کا دورہ تب کیا تھا جب یہاں ایک قلعے کی تعمیر ہو رہی تھی۔اب یہاں بابا فرید کی آمد کی یاد میں ہر سال ستمبر کے تیسرے ہفتے میں ایک تہوار منایا جاتا ہے۔ اس مسجد پر لکھا ہے ٹلّہ بابا فرید جی۔

کسی ہوٹل نے پی آئی ا ے کو رہائشی سہولیات دینے سے انکار نہیں کیا، ترجمان

September 25, 2017 - 14:38
Posted in:

ترجمان پی آئی اے نے 23 ستمبر کو ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں ایک ہوٹل نے پی آئی اے عملے کو کمرے دینے سے انکار کر دیا،یہ خبر پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔
 ترجمان نے کہا کہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے اور اس کی وضاحت پڑھنے والوں کے لئے کی جارہی ہے۔ برمنگھم میں پی آئی اے کا ایک معیاری ہوٹل کے ساتھ ستمبر 2017 سے معاہدہ چل رہا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات نہایت خوشگوار ہیں،مزید برآں پی آئی اے نے اس سے پہلے عارضی طور پر تین ماہ کیلئے ایک اور ہوٹل سے معاہدہ کیا تھا۔

جماعت اسلامی نے جے یو آئی کی اہم وکٹیں گرادیں

September 25, 2017 - 14:11
Posted in:

جماعت اسلامی نے حلقہ پی کے 77 امنور میں جے یوآئی کے اہم وکٹیں گرادیں ۔
شیر زادہ استاد نے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت جن میں رحیم داد شاہ،امیر زادہ،ظاہر زادہ،نذیر زادہ،شکیل زادہ،انتخاب علی،مہتاب علی،بلال زادہ،لعل گل ،مسکین،سید جوہر اور جوہر علی شامل ہیں نے جے یو آئی سے ناطہ توڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

یاسر شاہ23سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کرنے کےقریب

September 25, 2017 - 12:55
Posted in:

قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ23سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کرنے کے نزدیگ پہنچ گئے ہیں ۔31سالہ یاسر شاہ اب تک 26ٹیسٹ میچز میں 29.91کی اوسط سے149وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور اگر وہ 28ستمبر سے سری لنکا کیخلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں مزید ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کاکم میچز میں 150ٹیسٹ شکار کرنے کا ملکی ریکارڈ برابر کردیں گے جو انہوں نے 1994میں بنایا تھا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جیل اسحاق ڈار کا مقدر بن چکی، فوری استعفیٰ دیں، نعیم الحق

September 25, 2017 - 12:55
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما نعیم الحق نے اسحاق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل ان کا مقدر بن چکی ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہا کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے اور اس سال پاکستان نے جو قرض واپس کرنے ہیں، اس کے آدھے پیسے بھی نہیں۔ ہمارا حکومت اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نظام میں بے شمار خامیاں پیدا کرکے اسے تباہی کی راہ پر جھونک دیا ہے۔

دبئی میں ان 10 چیزوں سے پرہیز کریں

September 25, 2017 - 12:40
Posted in:

دبئی میں سرکاری حکام نے ایک برطانوی شہری کو مبینہ طور پر ان کے ’جارحانہ برتاؤ‘ کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ برطانوی شہری جمیل احمد مقدم نے اپنے ڈرائیور کو سڑک پر انگلی دکھائی تھی۔اگر وہ قصوروار پائے گئے تو انھیں جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔اگر جمیل مقدم دبئی کے قوانین سے ذرا بھی واقف ہوتے تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ اس صورت حال سے بچ بھی سکتے تھے۔دبئی میں گستاخانہ قسم کی حرکت یا معیوب اشارے بھی جیل جانے کا سبب بن سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں اس طرح کی کچھ پابندیاں ہیں، خاص طور پر اگر آپ دبئی میں ہیں تو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن: قائم مقام چیف جسٹس کا انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار

September 25, 2017 - 12:29
Posted in:

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار کردیا۔ ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر درخواست فل بینچ کو بھیج دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔
جیونیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں آج پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کرنی تھی، فل بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس انوار الحق شامل تھے۔

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

September 25, 2017 - 12:13
Posted in:

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت سے متعلق پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور درخواست کی کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے ۔
وکیل بابر اعوان نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کو بھیجا گیا شوکاز نوٹس بھی ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کیس کو بھی دیگر کیسز کی طرح سنا جائے۔

نوازشریف کا واپس آنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، شیخ رشید

September 25, 2017 - 11:45
Posted in:

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف کی وطن واپسی کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے اب اداروں کو برا نہ کہا تو حالات بہتر ہوں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں واحد شخص تھا جو کہتا تھا کہ نوازشریف واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نےان سے دستاویزات مانگیں جو یہ لوگ نہ دے سکے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان کےالیکشن کے مطالبے سے متعلق مجھے علم نہیں تھا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 6ماہ پاکستان کےلیے اہم ہیں۔

ہرجانہ کیس، عمران خان کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع

September 25, 2017 - 11:34
Posted in:

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر دس ارب روپے کی پیشکش کرنے کے الزام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت لاہور کی سول عدالت میں ہوئی ۔
لاہور کی سول عدالت نے عمران خان کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کی پیروی کے لیے بابراعوان نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔
سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کی پیروی کے لیے بابر اعوان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا گیا ۔
عدالت نے عمران خان کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی۔

امریکہ: آٹھ ملکوں پر نئی سفری پابندیاں عائد

September 25, 2017 - 11:32
Posted in:

صدر ٹرمپ نے یہ نیا حکم نامہ ایسے وقت جاری کیا ہے جب ان کی جانب سے چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں کی امریکہ آمد پر 90 روز کے لیے عائد کی جانے والی پابندی ختم ہونے والی ہے۔

زرداری نے قید وبند برداشت کی مگر ہمت نہیں ہاری: کھوڑو

September 25, 2017 - 11:28
Posted in:

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 11سال قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر کبھی ہمت نہیں ہاری۔
انہوں نے یہ بات پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری پر لکشمن مہشوری کی جانب سے لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران کہی۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد میں شہیدوں کا خون شامل ہے،اس کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔

ایم کیو ایم سے بات کر کے پی ٹی آئی نے تھوکا ہوا چاٹا، خورشید شاہ

September 25, 2017 - 11:27
Posted in:

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو ہٹانا میرا حق ہے، جو صوبہ نہیں سنبھال سکا وہ ملک کو کیا سنبھالے گا، جس سیاستدان کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ قوم کی کیا قیادت کرےگا۔
سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے ایم کیوایم سے بات کرکے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا۔ اگر ایم کیوایم ملک دشمن تھی تو ان کیساتھ کیوں بیٹھ رہے ہیں؟ تو عمران خان ٹھیک تھے یا ایم کیوایم۔

کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

September 25, 2017 - 11:17
Posted in:

نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، 4سال کے دوران 50ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی۔
یہ بات چیئرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب ڈائریکٹر جنرلز کی بائیسویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی؎
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کے لیے فرض شناسی سے کام کررہے ہیں ۔
چیئرمین نیب کایہ بھی کہنا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 290ارب روپے ریکور کیے ہیں جو ریکارڈ کامیابی ہے۔
اجلاس میں گزشتہ ڈی جی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’دروزبہ‘‘ کا آغاز

September 25, 2017 - 11:16
Posted in:

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’دروزبہ2017‘‘ کا آغاز ہوگیا۔ روسی زبان کےلفظ ’’دروزبہ‘‘ کا مطلب ’’دوستی‘‘ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقیں روس میں ہورہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور یرغمالیوں کی رہائی کی مشقیں کی جارہی ہیں۔ فوجی مشقیں دو ہفتوں پر مشتمل ہوں گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور روس کےاعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔

نوازشریف کی واپسی سے متعلق منفی باتوں پر افسوس ہے، کرمانی

September 25, 2017 - 11:02
Posted in:

مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق منفی باتیں کرنے والوں پر افسوس ہوتا ہے، نوازشریف شوق سے نہیں بیماراہلیہ کے پاس لندن گئے تھے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں کل بھی متحد تھی آج بھی ہے اورکل بھی رہے گی۔
انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، سابق وزیراعظم کل نیب عدالت میں جائیں گے، ان کی سیاسی اورقانونی مشاورت جاری ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان غیرسنجیدہ شخص ہیں، ان کی سیاست میں بلوغت نہیں۔

کہا تھا شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا، مریم اورنگزیب

September 25, 2017 - 10:08
Posted in:

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کہا تھا کہ شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اوران کےخاندان نے قانون کی پاسداری کی مثال قائم کی ہے ۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے چار سال میں اداروں کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی کرپشن چھپانے کے لیے احتساب کمیشن تک کو تالا لگایا گیا، عمران خان پارٹی فنڈنگ کے لیے جوا کھیلتے ہیں۔

Pages