Monthly archive

چینی کوسٹ گارڈز کے جہاز متنازع جاپانی جزائر کے قریب پہنچ گئے

September 25, 2017 - 23:22
Posted in:

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی ساحلی محافظوں کے مطابق چینی کوسٹ گارڈز کے 4 بحری جہاز سینکاکو کے متنازع جزائر کے قریبی سمندر میں داخل ہوئے ہیں۔ 5 دن میں چینی بحری جہازوں کی یہ دوسری کارروائی ہے۔ بیان کے مطابق گزشتہ جمعرات کو بھی چینی کوسٹ گارڈز نے ایسا ہی کیا تھا۔ جاپان کی طرح چین بھی ان جزائر پر حق ملکیت ظاہر کرتا ہے۔ اس وقت سینکاکو جزائر جاپانی کنٹرول میں ہیں۔ چینی سمندری ایجنسی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ کوسٹ گارڈز کے بحری جہاز چینی سمندری حدود میں ہی گشت کر رہے تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

مصر: دنیا کی فربہ ترین خاتون انتقال کرگئی

September 25, 2017 - 23:22
Posted in:

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں اپنے وزن اور موٹاپے کے سبب شہرت پانے والی مصری خاتون ایمان عبدالعاطی پیر کی صبح اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے برجیل اسپتال میں چل بسی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایمان کی وفات سیپٹک شاک کے نتیجے میں ہوئی جب کہ اس کے گْردے بھی ناکارہ ہو چکے تھے۔ ایمان اسپتال کے 20 ڈاکٹروں کی ٹیم کے زیرِ علاج تھی اور واقعتا اس کی حالت بہتر ہو گئی تھی تاہم پیر کی صبح وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی۔ 500 کلو وزنی 36 سالہ ایمان کو رواں برس اپریل میں بھارت سے امارات پہنچایا گیا تھا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

آسٹریلیا: پولیس کے بڑھتے جرائم کیخلاف کارروائی

September 25, 2017 - 23:21
Posted in:

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی جنوبی ریاست وکٹوریہ میں پیر کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں 26 پولیس افسران اور اہل کاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ باقاعدہ تفتیش کے بعد کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے ملنے والی رپورٹس میں پولیس کی جانب سے زیادتی اور مجرمانہ لوٹ مار سے متعلق رویوں کی تفتیش کے لیے قائم ایک آزاد ٹاسک فورس کی رپورٹ عام کر دی گئی ہے۔ اس تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2015ء سے اب تک تقریباً 100 سے زائد ایسے واقعات کا پتا چلا ہے کہ جن میں پولیس اہل کار جنسی استیصال اور امتیازی سلوک میں ملوث پائے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ

روہنگیا کیمپوں میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا خدشہ

September 25, 2017 - 23:20
Posted in:

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں حفظان صحت کی صورت حال مخدوش ہے۔ اس باعث ان کیمپوں میں مقیم لاکھوں افراد کو ہیضے کی وبا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بنگلادیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اس وبا سے کیمپوں میں مقیم بچے اور کمزور افراد کو شدید صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کوکس بازار کے قریب قائم کیمپوں میں صفائی ستھرائی کم اور غلاظت و گندگی سمیٹنے کے بھی ناقص انتظامات ہیں۔ میانمر سے فرار ہو کر بنگلادیش پہنچنے والے سوا 4 لاکھ سے زائد رو

فرانس: سینیٹ کے الیکشن میں حکمراں جماعت کو دھچکا

September 25, 2017 - 23:19
Posted in:

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی پارلیمان کے ایوانِ بالا کی تقریباً نصف نشستوں کے انتخابات ہوئے۔ جس کے نتائج صدر عمانوئیل میکروں کی سیاسی جماعت ری پبلک آن دی موو پارٹی کے لیے ایک بڑے دھچکے سے کم نہیں۔ بعض سیاسی حلقوں نے سینیٹ کے نتائج کو صدر میکروں کے لیے پہلی وارننگ قرار دیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے بھی اس کو ناکامی قرار دیا ہے۔ فرانسیسی سینیٹ کی 171 نشستوں کے لیے ہونے والے الیکشن میں میکروں کی سیاسی جماعت کو صرف 28 نشستیں حاصل ہوئیں۔ حکمران سیاسی جماعت سے زیادہ کامیابیاں یعنی نشستیں ری پبلکن اور سوشلسٹس کے ہاتھ آئیں۔ فرانسیسی پارلیمان کے ایوانِ بالا ’سینٹ‘ کی کل نشستوں کی تعداد 348 ہے۔

ٹرمپ نے 8ممالک کے خلاف نئی سفری پابندیاں لگادیں

September 25, 2017 - 23:19
Posted in:

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی انتظامیہ نے ہجرت اور نقل مکانی کے حوالے سے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں بعض ممالک کے شہریوں پر پابندی کو سخت کرنے کے علاوہ بعض مزید ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ سوڈان کا نام نئی فہرست میں سے نکال دیا گیا ہے۔ نئے فرمان میں 8 ممالک کے شہریوں پر امریکا کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ فہرست میں شمالی کوریا، وینزویلا اور چاڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن اور شام کا نام سابقہ فہرست میں بھی شامل تھا۔ فرمان میں ہر ملک کے لحاظ سے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ شمالی کوریا اور چاڈ کے تمام شہریوں پر ا

جرمنی میں مہاجر دشمن جماعت کے خلاف مظاہرے

September 25, 2017 - 23:18
Posted in:

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں مہاجرین اور اسلام مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی جرمن پارلیمان میں پہلی مرتبہ جرمنی کی تیسری بڑی جماعت بن کر پہنچی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد جرمنی بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جرمن انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی حیران کن کامیابی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں اس جماعت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے فوراً بعد دارالحکومت برلن میں تقریباً 700 مظاہرین جمع ہوئے اور انہوں نے اس جماعت کی کامیابی کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ جماعت انتخابات میں تقریباً 13 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور اس طرح جرمنی میں اتنے زیادہ و

لندن میں ’اوبر ‘ کے اجازت نامے کی منسوخی کے خلاف 6لاکھ افراد کی پٹیشن

September 25, 2017 - 23:17
Posted in:

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ’ اوبر ‘ آن لائن ٹیکسی سروس کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث اس ماہ کے اختتام پر اس سروس پر پابندی عائد ہو جائے گی۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اوبر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیے جانے کے بعد اس فیصلے کے خلاف تقریباً 6 لاکھ افراد نے چند ہی گھنٹوں میں آن لائن پٹیشن جمع کرا دی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اوبرکمپنی کے اجازت نامے کی جلد تجدید کی جائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

برطانیہ میں اسلامی مرکز کے امام پر قاتلانہ حملہ

September 25, 2017 - 23:16
Posted in:

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے شمال مغربی علاقے گریٹر مانچسٹر میں ایک آرتھوپیڈک سرجن کو اسلامی مرکز کے باہر چاقو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ناصر کْردی برطانوی قصبے آلٹرنکم میں اپنی بیوی، 3 بچوں 22 سالہ اسما، 19 سالہ محمد اور 13 سالہ احمد کے ساتھ رہتا ہے اور قصبے کے اسلامی مرکز میں باجماعت نماز کی امامت بھی کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 57 سالہ ناصر کردی اتوار کے روز نماز کی امامت کے لیے اسلامی مرکز پہنچا تو ایک نا معلوم شخص نے پیچھے سے گردن پر چاقو کا وار کیا اور فوراً فرار ہو گیا۔ ناصر کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

انڈونیشی جزیرے بالی میں آتش فشاں پھٹنے کا خدشہ‘ 50ہزارافراد کا انخلا

September 25, 2017 - 23:15
Posted in:

ڈنپسار (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے مشہور ساحلی و سیاحتی جزیرے بالی کے علاقے کُوٹا میں آتش فشاں ’کوہ اگوننگ‘ کے پھٹنے سے خوف پھیل گیا ہے۔ گزشتہ ماہ اگست سے اِس آتش فشاں کی زوردار گڑگڑاہٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انڈونیشیا کے آفتوں سے نمٹنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ تقریباً 50 ہزار افراد گڑگڑاہٹ کے خوف کی وجہ سے علاقہ چھوڑ گئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق علاقہ چھوڑنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کسی وقت پھٹ سکتا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ارب پتی جوڑے نے اپنی تین سالہ بچی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا تیاگ دی

September 25, 2017 - 22:40
Posted in:

اس جوڑے کے سادھو بننے پر تنقید کی وجہ خاص طور پر تین سالہ بیٹی ابھیہ کو پیچھے چھوڑنا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ سماجی کارکنوں نے مقامی حکام اور بھارت کے قومی ہیومن رائیٹس کمشن کو بھی درخواست دی تھی۔

وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

September 25, 2017 - 22:36
Posted in:

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے72ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کے دوران دنیا پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور انسانیت سوز مظالم روکنے کے لیے پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالی کی جانچ پڑتال کے لیے انکوائری کمیشن بجھوایا جائے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی تشدد سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کنٹرول لائن کی اس سال ج

اقوام متحدہ، آپریشن تھیٹر یا میک اپ روم؟

September 25, 2017 - 22:34
Posted in:

شاہد خاقان عباسی کہنے کو تو ’’مہمان وزیر اعظم‘‘ ہیں جن کا جلد یا بدیر جانا یقینی دکھائی دیتا ہے۔ خود شاہد خاقان عباسی بھی کسرِ نفسی کے اعلیٰ درجے پر فائز رہ کر اپنے اصلی وزیر اعظم ہونے کا تاثر قائم نہیں ہونے دیتے مگر اقوام متحدہ کے ایوان میں انہوں نے جو خطاب کیا وہ لب ولہجہ مستقل وزرائے اعظم کا مقدر کم ہی ٹھیرا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہترویں اجلاس سے ان کا خطاب ’’انڈیا سینٹرک‘‘ تھا۔ بھارت کے بعد ان کے مخاطب وہ عالمی جنگ باز تھے جو اپنے ہاتھوں میں افغانستان کی فتح کی ریکھا نوک خنجر سے کھرچ

انتخاب

September 25, 2017 - 22:33
Posted in:

’’اخلاص یہ ہے کہ انسان کا قول و عمل اور سعی و کاوش صرف اللہ کی خاطر ہو۔ محض رضائے الٰہی کا حصول اس کا مقصد ہو۔ مالِ غنیمت‘ جاہ و مرتبہ اور ترقی و کامیابی پر اس کی نظر نہ ہو۔ اخلاص سے انسان کے اعمال کے نقائص کا ازالہ ہوجاتا ہے۔ وہ رذائلِ اخلاق سے پاک ہوجاتا ہے اور اس کا براہِ راست تعلق اللہ تعالیٰ سے قائم ہوجاتا ہے۔‘‘
(’’اسلام دستورِ حیات‘‘۔۔۔ ظہیر الدین بھٹی)
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پرانی سیاست گری خوار ہے!

September 25, 2017 - 22:32
Posted in:

پرانی سیاست گری ہی نہیں، اب تو پُرانی دانشوری بھی ذلیل و خوارہے۔ خدا بھلا کرے جدید ذرایع ابلاغ کا ۔۔۔ ایک ایک کر کے اس پر سب بلائے جاتے ہیں۔ سب کے تماشے دکھائے جاتے ہیں۔ اور سب کا حال کھل جاتا ہے کہ کتنے پانی میں ہیں۔ سچ پوچھیے توذرائع ابلاغ کے گھر بیٹھے ناظرین نے یہاں ۔۔۔ ’بڑے بڑوں کو بھٹکا دیکھا ۔۔۔ بھیڑ میں کھاتے جھٹکا دیکھا ۔۔۔ منہ کو اگرچہ لٹکا دیکھا ۔۔۔ دِل دربار میں اٹکا دیکھا‘ ۔۔۔ (یہاں دربار سے مراد ’’دربارِ دانشِ امریکا‘‘ ہے) ۔۔۔ وجہ یہ کہ ہمارے اکثر دانشوروں میں سے کسی کے پاس اپنی عقل ہے،

تھر کی عورت،’موم کی مریم‘ نہیں

September 25, 2017 - 22:29
Posted in:

کسی بھی مرد سے پوچھ لیجئے کہ اس نے کتنی شادیاں کی ہیں، تو جواب ملے گا 2 شادیاں کی ہیں، کچھ کہیں گے تین شادیاں کی ہیں۔ اتنی شادیوں کی وجہ پوچھیں تو جواب ملے گا: ’ایک بیوی زچگی کے دوران، دوسری ڈیلیوری کے بعد مر گئی۔ اس لئے تیسری شادی کر لی

امریکہ: متشدد جرائم کی وارداتوں میں متواتر اضافہ

September 25, 2017 - 22:20
Posted in:

ایک بیان میں امریکی محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی اس بات کا مظہر ہے کہ سنہ 1991 کے بعد گذشتہ سال متشدد جرائم کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ آیا۔ تاہم، ’ایف بی آئی‘ کے اعداد کے مطابق، یہ شرح تاریخی سطح کی ہے، لیکن 2007ء کے مقابلے میں کم ہے، جب یہ 12.3 کی سطح پر تھی

میانمار: قتل کیے گئے ہندؤں کی اجتماعی قبریں دریافت

September 25, 2017 - 21:10
Posted in:

سماجی بہبود، امداد اور بحال کاری کے وزیر نے ’وائس آف امریکہ‘ کی برمی زبان کی سروس کو بتایا کہ پیر کے روز مزید 17 لاشوں کا سراغ ملا ہے، جب کہ ایک ہی روز قبل دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے نیوزی لینڈ کے مارک کول کو  پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا

September 25, 2017 - 20:05
Posted in:

کولز کی پہلی ذمہ داری متحدہ عرب امارات میں نیو زی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں اور چار ٹی۔20 میچوں کیلئے ٹیم کو تیار کرنا ہے۔

سندھ کے زیادہ تر اسکولوں میں پانی اور بیت الخلا کی سہولت موجود نہیں: یونیسیف

September 25, 2017 - 19:23
Posted in:

اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف کے تعاون سے حکومت سندھ نے یہ رپورٹ مرتب کی ہے، جس کے مطابق صوبے کے 41 ہزار سے زائد پرائمری اسکولوں میں سے 20159 اسکولوں میں بیت الخلاٰ کی سہولت موجود نہیں۔ جو تقریبا 49 فیصد بنتے ہیں

امریکی صدر ٹرمپ  اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے

September 25, 2017 - 19:04
Posted in:

امریکہ اور چین کے تعلقات میں اُس وقت سے سرد مہری پائی جاتی ہے جب صدر ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا تھا اور اس کے علاوہ چین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کے حوالے سے شمالی کوریا پر دباؤ بڑھائے۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی شورش زدہ کشمیر میں کارروائیاں

September 25, 2017 - 18:50
Posted in:

چھاپوں میں درجن کے قریب گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ جن افراد کو گرفتار کرکے دلی کی مختلف جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے اُن میں استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والی جماعتوں سے وابستہ کئی سرکردہ کارکن، ایک ممتاز تاجر، ایک وکیل اور ایک فوٹو جرنلسٹ بھی شامل ہیں، جبکہ کئی افراد کے سمن جاری کئے گئے ہیں

امریکی وزیر دفاع بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے

September 25, 2017 - 18:22
Posted in:

سمجھا جاتا ہے کہ ایف۔16 اور ڈرون طیاروں کا سودہ اور علاقائی بالخصوص افغانستان کی سیکورٹی صورت حال جیسے موضوعات ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔ پینٹاگان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ بھارت کو وسیع تر باہمی مفادات کے تحت اپنا ایک قیمتی اور بااثر شریک کار سمجھتا ہے

جاپانی وزیر اعظم آبے نےقبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کر دیا

September 25, 2017 - 17:13
Posted in:

انتخابات میں کامیابی کی صورت میں اُن کا اقتدار 2021 تک بڑھ جائے گا اور یوں وہ جاپان کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بن جائیں گے۔

Pages