Monthly archive

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں بے نقاب ہوچکیں، آرمی چیف

September 24, 2017 - 06:18
Posted in:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں، پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہر قیمت پرمادر وطن کےدفاع کا حلف لیا ہے، مادر وطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں پاکستان کے شہدا کو سلام بھی پیش کیا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

لندن : نواز ،شہباز ملاقات اورپارٹی میٹنگ میں اہم فیصلے متوقع

September 24, 2017 - 06:14
Posted in:

لند ن میں سابق وزیراعطم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان اہم ترین ملاقات کچھ دیر میں ہوگی۔
نوازشریف صاحبزادے حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے ہیں، میٹنگ میں ن لیگ کے مستقبل،پارٹیصدارت اور سیاست میں نوازشریف کے عملی کردار پر بات ہوگی ۔
کیا مسلم لیگ ن کی انداز سیاست اور قیادت میں نئے موڑ آنے کا امکان ہے؟،لندن میں ہونے والی اس اہم ملاقات اور میٹنگ میں اہم ترین فیصلے متوقع ہیں۔

نواز نا اہلی،سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں، ایاز صادق

September 24, 2017 - 06:02
Posted in:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بطور سیاسی کارکن وہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، ان کے منہ سے بار بار وزیراعظم نواز شریف نکلتا ہے۔
سمن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ دو دن کے لیے لندن گیا تو کلثوم نواز کے دو آپریشن ہوچکے تھے، جوں ہی یہ مرحلہ مکمل ہوگا نواز شریف یہاں ہوں گے اور ہر چیز کا سامنا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد تو جماعت کے نواز شریف ہی ہیں، لیڈر ہمارا ایک ہی ہے، لیڈرشپ ابھی تک نواز شریف صاحب کے پاس ہی ہے، ان کے بعد شہباز شریف لیڈر ہیں، یہ لیڈرشپ ہی فیصلہ کرے گی کہ قیادت اب کس کو دینی ہے۔

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے،خواجہ آصف

September 24, 2017 - 06:02
Posted in:

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ میں جمہوریت کی بات کرتا ہے ساتھ ہی دوسرے ملک میں دہشت گردی برآمد کرتا ہے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اپنے ہی ملک میں قتل وغارت گری کو فروغ دے رہا ہے ۔
اس سے قبل دفتر خارجہ نے بھارت کے جارحانہ عزائم کو خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا تھا ۔
بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ بندی کے قوانین کی بار بار خلاف ورزی جاری ہے،گزشتہ شب کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے خاتون شہید اور دو شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

تحریک انصاف کا قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ

September 24, 2017 - 05:40
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف نے قبل از وقت عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے تازہ مینڈیٹ لینا ہوگا، وزیراعظم شاہد خاقان پر خود ایل این جی کرپشن کا دھبا لگا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نااہل آدمی کو پارٹی سربراہ بنانے کی قانون سازی کا دنیا میں کوئی نہیں سوچ سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں، جمہوریت کو مضبوط کرنےکیلئےصاف شفاف الیکشن کرائے جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نےتوہین عدالت معاملےپربلایاتوپیش ہوجاؤں گا۔

بھارت جنوب ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، ملیحہ لودھی

September 24, 2017 - 04:51
Posted in:

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جنوب ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔
ڈاکٹرملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی میںخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائداعظم پر تنقیدکرنے والوں کےہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں اور بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کاحصہ نہیں ہے اس پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے، جبکہ بھارت کا حکمران گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے،ملیحہ لودھی

September 24, 2017 - 04:34
Posted in:

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارت کو جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کی تقریرکے جواب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں اور بھارت کا حکمران گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے، بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

منفی سیاست نے ملک کو تباہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

September 24, 2017 - 04:23
Posted in:

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ مثبت سیاست کریں، منفی سیاست سے گریز کریں، منفی سیاست نے ملک کو تباہ کیا۔
کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے، تعلیم کے شعبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، ہمیں وسائل بلوچستان کے عوام کیلئے استعمال کرنے چاہئیں۔

وزیر اعظم 7 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ

September 24, 2017 - 04:01
Posted in:

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی امریکا اور برطانیہ کے7 روزہ دورے کے بعدلندن سے واپس وطن روانہ ہوگئے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہائی کمشنر سید ابن عباس نے رخصت کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نےنواز شریف سےملاقات بھی کی۔ روانگی سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار میرے ساتھ پاکستان جارہے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سےمراکش میں پاکستانی سفیرنادر چودھری نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق لندن میں ہونے والی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

آپریشن ردالفساد: ڈی آئی خان میں 3 دہشت گرد ہلاک

September 24, 2017 - 03:56
Posted in:

آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے گرہ مدہ میں کارروائی کی، جس کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں اقبال، وحید اور مجید شامل ہیں، دہشت گرد اقبال کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

انصاف کے منتظرتانیہ کے اہل خانہ سہون سے کراچی منتقل

September 24, 2017 - 03:51
Posted in:

انصاف کے متلاشی تانیہ خاصخیلی کے اہل خانہ سہون سے کراچی آگئے ہیں ۔ مظلوم والدین کہتے ہیں تانیہ کو بے گناہ قتل کیا گیا لیکن تین بیٹیوں کو تانیہ بننے نہیں دیں گے۔
تانیہ کے والد کاکہنا ہےکہ انہیں علاقے کے بااثر افراد کی جانب سے اب بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور پیسے لے کر معاملہ رفع دفع کرنے پر زوردیا جار ہا ہے۔
سہون کے علاقے جھنگا رامیں 7 ستمبر کو دلخراش واقعہ پیش آیا، میٹرک کی طالبہ تانیہ خاصخیلی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مزاحمت پر معصوم لڑکی کو بے رحمی سےماں باپ کی آنکھوں کے سامنے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

پیکیج دے کروفاداریاں تبدیل کرانےکی کوشش ہورہی ہے، فاروق ستار

September 24, 2017 - 02:57
Posted in:

ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ مختلف پیکیج دے کر وفاداریاں تبدیل کرانےکی کوشش کی جارہی ہیں،آج تمام سینیٹرز کو طلب کیاہے۔
کراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئریا ڈپٹی میئر کراچی کونہیں ہٹایا جارہا،بلدیاتی ادارے بے اختیارہیں،آئندہ6ماہ میں ثابت کرناچاہتےہیں محدوداختیارات کےباوجودبھی کام کرسکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری وکٹیں گرا کر جو خوش ہیں انہیں خوش رہنے دیں،جو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں وہ اتنے ہیں کہ گنتی ممکن نہیں۔

لیفٹیننٹ ارسلان شہید کی سرکاری اعزاز کےساتھ تدفین

September 24, 2017 - 02:29
Posted in:

لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی پورے سرکاری اعزاز کےساتھ تدفین کردی گئی۔
لیفٹیننٹ ارسلان عالم گزشتہ روز خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔
مری کے نواحی گاؤں گیہل میں 22 سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی نماز جناہ ادا کی گئی، جس میں کور کمانڈر راولپنڈی ندیم رضا، جی او سی مری اظہر عباس، ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود، سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سمیت شہید کے لواحقین اور اہل محلہ اور قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ناصرشاہ من گھڑت الزامات لگانے سے گریز کریں‘تحریک انصاف

September 24, 2017 - 01:18
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری افتخار سومرو نے کہا ہے کہ سندھ سے پیپلزپارٹی کا گیم اوور ہوچکا ہے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر شاہ جھوٹے ، بھونڈے اور من گھڑت الزامات لگانے سے گریز کریں ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور صوبائی وزرا جتنا بھی جھوٹا پراپیگنڈا کرلیں‘ سندھ کے عوام مزید پیپلز پارٹی کی کرپشن برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ چیئرمین عمران خان پر بے جا تنقید اور جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے زرداری گروپ اپنے گریبان میں جھانکے ۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس ‘‘ کراچی میں حیدر آباد ، جامشورو، مٹیاری اور ٹنڈو محمد خان کے پارٹی عہدیداران کے اجلاس

شریعت محمد ی کا نفاذ صرف عوامی تحریک سے ممکن ہے،عاکف سعید

September 24, 2017 - 01:17
Posted in:

کراچی (پ ر)پاکستان میں شریعت محمدی ؐ کا نفاذ صرف عوامی تحریک سے ممکن ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ انتخابات میں مسلسل اور پے درپے شکستوں کے بعد مذہبی جماعتوں کو ملک میں اسلام کے نفاذ کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔ لاہور کے ضمنی انتخابات میں اسلامی جماعتوں کے مجموعی ووٹ سیکولر جماعتوں کے مقابلے میں شرمناک حد تک کم تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اسلامی جماعتوں نے اپنا مطالبہ منوانے کے لیے احتجاجی اور تحریکی راستہ اختیار کیا انہیں کامیابی ہوئی۔ نئے ہجری سال اور یوم عمر فاروقؓ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک

زرداری کا دامن صاف ہے تو عدالت میں ثابت کریں،پیر میاں زبیر

September 24, 2017 - 01:11
Posted in:

کراچی ( پ ر)زرداری کا دامن صاف ہے تو کورٹ میں ثابت کریں، الزام برائے الزام سے حقائق کو چھپایانہیں جاسکتا،پیپلزپارٹی کے رہنمامرچیں چبانے کے بجائے بے نظیرکے قاتل کو کٹہرے میں لائیں،مشرف نے ہمیشہ قوم کو سچائی سے آگاہ کیالیکن قوم کے نام نہادخیرخواہوں کو سچائی ہضم نہیں ہورہی۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوسابق صوبائی جنرل سیکریٹری پیر میاں زبیر نے لیبر ونگ سندھ کے رابطہ سیکریٹری محمدسہیل قریشی کی قیادت میں آئے ہوئے ورکرزسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر کے قتل کے بعد سے اب تک پیپلزپارٹی سند ھ کی حکمراں جماعت ہے،جبکہ پانچ سال باقاعدہ پور ے ملک پر حکومت کرتی رہی ہے،ل

عائشہ باوانی کالج سے متعلق توہین عدالت کی درخواست مسترد

September 24, 2017 - 01:11
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے عائشہ باوانی کالج سے متعلق سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کے روبرو عائشہ باوانی کالج ملکیت تنازع سے متعلق سندھ حکومت کی عائشہ باوانی ٹرسٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے سندھ حکومت کے خلاف عائشہ باوانی ٹرسٹ کی توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کردی۔ جسٹس فہیم صدیقی نے ریماکس دیتے ہوئے کہاکہ میں حکم سنا چکا ہوں اس کیس کو مزید سننے کی ضرورت نہیں۔ معاملہ زیر سماعت ہے عدالت عظمیٰ ہی فیصلہ کرے گی۔

خوش بخت شجاعت کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

September 24, 2017 - 01:10
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں ایم کیو ایم بانی اور خوش بخت شجاعت کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق سماعت ہوئی۔ مقدمے میں فاروق ستار، عامر خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم بانی اور خوش بخت شجاعت کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ21 اکتوبر تک ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

نجی چینل کی رپورٹرسے پرس چھیننے کانوٹس ،ملزمان کوگرفتارکرنے کاحکم

September 24, 2017 - 01:06
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود میں نجی چینل کی رپورٹر مونا صدیقی سے پرس چھینے جانے کی واردات کا میڈیا رپورٹس کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے مشتاق احمد مہر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔اس واردات پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکمدے دیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

لندن میں مسلم لیگ ن کی سیاسی بیٹھک آج پھر لگے گی

September 24, 2017 - 01:01
Posted in:

لندن میں آج نواز شریف اورشہبازشریف کی ون آن ون ملاقات ہوگی،ملاقات میں نوازشریف کی پاکستان واپسی اور شریف فیملی کودرپیش سیاسی مشکلات بھی زیرغورآنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوروزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی مشاورت میں شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان کے سیاسی حالات سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کےپاکستان آنےیانہ آنےکےبارے میں معاملہ زیربحث آسکتا ہے، ملاقات میں شریف فیملی کی سیاسی مشکلات پرغورہوگا۔

محرم الحرام ہمیں حسینیت کا درس دیتا ہے‘مجلس وحدت مسلمین

September 24, 2017 - 00:32
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں حسینیت کا درس دیتا ہے۔ حسینیت باطل قوتوں کے سامنے دلیری سے ڈٹ جانے کا نام ہے۔چودہ سو سال بعد آج بھی یزیدیت تکفیریت کی شکل میں سر اٹھا رہی ہے۔شیعہ سنی وحدت کے ہتھیار سے دورحاضر کے یزیدی ارادوں کو پسپا کیا جاسکتا ہے۔یزید محض ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک فکر کا نام ہے۔اس باطل فکر کی راہ میں وہ افراد رکاوٹ ہیں جو حق شناس ہیں۔اسلام دشمن طاقتوں کی پیروی سے انکار ہی حقیقی حسینیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت رکھنے والا ہر شخص نواسہ رسول ﷺ کے ایا

انتخابی اصلاحات بل کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے‘لیگی رہنما

September 24, 2017 - 00:29
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژ ن کے جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر،نائب صدر شاہجہان، محمدصابرقریشی، سلیم انجم، عبدالرحیم اعوان، ناہیدپروین ایڈووکیٹ، اسلم بھٹہ ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخونزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری سہیل ندیم ،خواجہ نیرشریف اور میڈیا کوآرڈی نیٹرعبدالحمید بٹ نے سینیٹ سے انتخابی اصلاحات بل کی اہم شق 203کی منظوری کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک آمر کی یادگار کا خاتمے کرکے ملک میں ایک مرتبہ پھر جمہوریت کا بول بالا کیا ہے ۔ماضی میںآمروں نے اس طرح کی آئینی ترامیم کرکے ملک کی حقیقی لیڈرشپ کو عوام سے دور کرنے کی ناکام کوششیں کیں ۔اپ

جیو فل ہرسٹ اسکول مسمار کیس‘ تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کا حکم

September 24, 2017 - 00:29
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے جیو فل ہرسٹ اسکول مسمار کرنے سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ ثقافت کے جونیئرکلرک اعجازرند کی پچاس ہزارروپے کے عوض ضمانت منظورکرلی صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں جیو فل ہرسٹ اسکول مسمار کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ‘عدالت میں ایف آئی اے انسپکٹرعدنان علی،کنٹریکٹرامین بلڈر سجاد سابق مختارکار احمد میمن اورسرویئرغلام فرید ودیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے د وران عدالت نے تفتیشی آفسرکی جانب سے حتمی چالان پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ۔تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ مقدمے کے اہم گواہ کا بی

برمی مسلمانوں کے حق میں مسلم حکمرانوں نے مؤثرآوازنہیں اٹھائی،ڈاکٹرقاسم محمود

September 24, 2017 - 00:27
Posted in:

کراچی(پ ر)جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی کے صدر اورمعروف دینی و مذہبی اسکالر مولاناڈاکٹر قاسم محمود نے کہا ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں قوم کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اٖفغانستان کے لیے جاری کردہ پالیسی ،مسئلہ کشمیر ، پاکستان میں بھارت کی مداخلت، سرحدوں پر جارحیت اور دیگر عالمی ایشوز پر بہتر انداز میں ملکی موقف پیش کیا گیامگر برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں کسی بھی مسلم ملک کے حکمران نے موثر انداز میں آواز بلند نہیں کی جو نہایت افوسناک اور شرمناک بات ہے ۔برما کی سرکاری فوج کی جانب سے آج بھی مسلمانوں کی نسل کشی کا

وزیراعلیٰ نے جلد کے سرطان میں مبتلا سانگھڑکے 3بچوں کی امداد کا حکم دے دیا

September 24, 2017 - 00:26
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانگھڑ کے تین اسکن کینسر بچوں کی حالت کا نوٹس لے لیا، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بے نظیر آباد کے کمشنر غلام مصطفی پھل کو بچوں کے پاس پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزسے ایک اچھی ڈاکٹرز کی ٹیم بچوں کے پاس بھیجنے کا حکم دے دیا ، ڈاکٹروں کی ٹیم بچوں کی بیماری کی تفصیلی رپورٹ دے گی اور بھرپور مددوعلاج بھی کرے گی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اسلام امن کا علمبردار‘ جنگ تباہی کے سوا کچھ نہیں‘ سعدیہ راشد

September 24, 2017 - 00:25
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے کہا ہے کہ امن تین حروف کا ایک مختصر سا لفظ ہے اس کے معنیٰ و مفہوم بڑے وسیع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لفظ کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں جتنے بھی مذاہب آئے ان کا محور خالق کائنات کی عبادت کے ساتھ امن کا قیام اور احترام انسانیت ہے۔ انہوں نے یہ بات ہمدرد نونہال اسمبلی کی منعقدہ تقریب میں’’آؤ سب امن سے رہیں‘‘ کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں نونہالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام تو خود امن کا علمبردار ہے۔ اللہ تعالیٰ نے امن کو اپنی نعمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم موجودہ حالات پر طائرانہ نظر

جی پی اوچوک میں الامہ لائرز فورم کے ارکان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے مظاہرہ کررہے ہیں

September 24, 2017 - 00:09
Posted in:

Pic23-059LAHORE: Sep 23 – Employees of Irrigation Department protesting in favor of their demands outside Lahore Press Club. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad

بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages