Monthly archive

***۔۔۔۔۔۔اندرون ملک سے ۔۔۔۔۔۔***

September 24, 2017 - 17:41
Posted in:

دیر بالا(آئی این پی )دیربالا کے علاقے ڈوگدرہ میں مکان میں جنریٹرکے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی زد میں آکربچے سمیت 6 لڑکیاں جھلس کرجاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 15 سالہ مریم، 13 سالہ نسرین،14 سالہ وریشہ، 16 سالہ تسلیم ،15 سالہ ثمینہ اور 3سالہ مدثر شامل ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق آگ کمرے میں جنریٹر کے شارٹ سرکٹ کے باعث گھاس پھوس کے ڈھیرمیں لگی، فائربریگیڈ کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جب کہ مکان جل کر راکھ ہوگیا

اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ کے پل پر داعش کا جھنڈا

September 24, 2017 - 16:59
Posted in:

اسلام آباد — 
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے شدت پسند گروپ داعش کے جھنڈے قبضہ میں لیے ہیں۔
شام اور عراق میں سرگرم اس گروپ کے جھنڈے وفاقی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ ایکسپریس ہائی وے پر اقبال ٹاون کے مقام پر ایک پل پر لگائے گئے تھے۔
کالعدم تنظیم کے جھنڈے نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے جن پر داعش کا ”لوگو“ بھی بنا تھا۔ جھنڈوں پر”خلافت آ رہی ہے “ کے نعرے بھی درج تھے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: انتہائی مطلوب شخص سمیت تین 'دہشت گرد' ہلاک

September 24, 2017 - 16:23
Posted in:

پشاور — 
سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تنظیم سے وابستہ تین مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا بتایا ہے جب کہ پولیس نے محرم کے اجتماعات میں مبینہ طور پر دہشت گرد حملہ کرنے کا منصوبہ بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" نے ایک بیان میں بتایا کہ اتوار کو علی الصبح ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابند کے گاؤں گرامدا میں سکیورٹی فورسز نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

امریکی لڑاکا طیاروں کی شمالی کوریا کے ساحل کے قریب پروازیں

September 24, 2017 - 14:31
Posted in:

امریکہ کے بمبار اور دیگر لڑاکا طیاروں نے شمالی کوریا کے خلاف طاقت کے مظاہرے کے لیے اس کے ساحل کے قریب واقع بین الاقومی فضائی حدود میں پروازیں کی ہیں۔
اس اقدام کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں تناؤ میں مزید شدت آ گئی ہے۔
دوسری طرف شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے۔
حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اُن کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا جس کی وجہ سے خطے میں فوجی تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

کالج کی ملکیت کی قانونی جنگ، طلبا کا مستقبل 'غیریقینی'

September 24, 2017 - 13:02
Posted in:

محمد ثاقب، کراچی — 
ان دنوں کراچی میں عائشہ باوانی کالج کی ملکیت کا تنازع میڈیا میں اہم موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ حکومت سندھ اور عائشہ باوانی اکیڈمی ٹرسٹ دونوں ہی اس اہم کالج کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔ دوسری جانب معاملے پر عدالتی حکم امتناع کے باعث چھ روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر درس و تدریس کا آغاز ہوگیا ہے۔

بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کےلیے خطرہ ہیں،پاکستان

September 24, 2017 - 12:34
Posted in:

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہیں،بھارت جان بوجھ کرنہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔
پاکستان کی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے کوٹلی سیکٹر میں گزشتہ شب بھارتی فائرنگ سے خاتون شہید اور دو شہری زخمی ہوئے۔

 Such belligerent acts by India pose grave threat to regional peace and security
— M. Nafees Zakaria (@ForeignOfficePk) September 24, 2017

سرحدوں اور جنرل اسمبلی میں بھی پاک بھارت تناؤ کی جھلک

September 24, 2017 - 12:29
Posted in:

جنوبی ایشیا کی دو ہمسایہ ایٹمی قوتوں کے درمیان چلے آ رہے کشیدہ تعلقات کی جھلک جہاں دوطرفہ سرحد پر دیکھنے میں آ رہی وہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف تندوتیز بیانات کا تبادلہ بھی سامنے آیا ہے۔
پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ متنازع علاقے کشمیر کو منقسم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور دو شہری زخمی ہوگئے۔
جمعہ کو بھی پاکستان نے کہا تھا کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی "بلااشتعال" فائرنگ اور گولہ باری سے اس کے چھ شہری مارے گئے تھے۔

شدت پسندوں کے حملے، افغان ضلعی پولیس سربراہ سمیت متعدد ہلاک

September 24, 2017 - 12:26
Posted in:

افغانستان میں ہفتہ کو دیر گئے ہونے والے ایک حملے میں طالبان شدت پسندوں نے ایک ضلعی پولیس سربراہ اور اس کے تین محافظوں کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ ملک کے جنوبی مشرقی علاقے میں ایک دوسرے حملے میں سرکاری فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ناد علی ضلع کے پولیس سربراہ عمر جان حقمل ہلمند صوبے کے دارالحکومت لشکر گاہ کی طرف جار رہے تھے جب ان پر حملہ ہوا۔
بعض اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس افسر معمول کی گشت پر تھے۔
طالبان کے ایک ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
حقمل گزشتہ ایک ماہ کے دوران باغیوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے چوتھے اعلیٰ پولیس عہدیدار ہیں۔

نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، لڑکی شہید

September 24, 2017 - 12:17
Posted in:

کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک لڑکی شہید اور 2 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کابھرپور جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر گنوں سے آبادی کو نشانہ بنایا، جس کا ہماری افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔ْْْْْْْْْآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے 22سالہ تاشیباولدمحمداقبال شہید ہوئی ہے جو بالاکوٹ گاؤں کی رہائشی تھی، جبکہ 18 سال کی انیقا اقبال ولد محمد اقبال شدید زخمی ہے۔

کراچی، ریسٹورنٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

September 24, 2017 - 11:04
Posted in:

کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن پر ریسٹورنٹ میں لگی آگ بجھادی گئی، فائربریگیڈکی8 گاڑیوں کی مدد تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں واقع 3 منزلہ ریسٹورنٹ آگ سے شدید متاثر ہوا ہے۔
فوری طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ تفتیشی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زیر تعمیر عمارت ہے جس کے گراؤنڈ فلور پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ واقع ہے، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ نے فرسٹ فلور کو لپیٹ میں لے لیا۔

مرغی سستی ٹماٹر مہنگے

September 24, 2017 - 10:51
Posted in:

پنجاب میں مرغی سستی اور ٹماٹر مہنگے ہوگئے، ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطا بق ہر سبزی، گوشت اور گھروں میں پکائی جانے والی مختلف دالوں میں ذائقہ کے لیے استعمال ہونے والا ٹماٹر بھی عوام کی پہنچ دور ہوگیا، ٹماٹر کی قیمت 190 روپے سے 200 رو پے کلو تک پہنچ گئی جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 150 رو پے کلوسے 170 رو پے کلو فروخت ہو نے لگا۔ پا کستان کی تا ریخ میں پہلی مرتبہ فیصل آباد ریجن میں مرغی سستی اور ٹماٹر مہنگا ہوگیا جس پر عوام بلبلا اٹھے۔

جرمنی: انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے پارلیمنٹ میں پہنچنے کا امکان

September 24, 2017 - 10:45
Posted in:

جرمنی میں اتوار کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ چانسلر آنگیلا مرکل چوتھی مدت کے لیے بھی یہ منصب حاصل کر سکتی ہیں۔
لیکن ساتھ ہی دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ ان انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے قانون ساز ادارے 'بُنداشتگ" میں پہنچنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
رائے عامہ کے جائزوں میں مرکل کی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹ پارٹی کو 34 فیصد جب کہ ان کے حریف مارٹن شولز کی سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کے لیے 21 فیصد حمایت ظاہر کی گئی تھی۔

شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

September 24, 2017 - 10:32
Posted in:

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مری کے نواحی گاں گیہل میں 22 سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی نماز جناہ ادا کی گئی اور شہید کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی ۔شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی ندیم رضا، جی او سی مری اظہر عباس، ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود، سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سمیت شہید کے لواحقین اور اہل محلہ اور قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نواز شریف پاکستان روانگی کیلئے لندن ایئر پورٹ روانہ

September 24, 2017 - 10:26
Posted in:

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان روانگی کیلئے لندن کی رہائش گاہ سے ایئر پورٹ کی لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
لندن کے ہیتھروایئرپورٹ روانگی سےقبل میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ فیصلہ بھی انہوں نےدیا، اپیل بھی انہوں نےسنی، نگران جج بھی وہی بن گئے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، سرکاری پیسا نہیں کھایا، بار بار کہا کرپشن،کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں۔

اسحاق ڈار کا بھی احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

September 24, 2017 - 10:04
Posted in:

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے وکلاء سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، انہیں احتساب عدالت نے کل طلب کر رکھا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ لندن سے وطن کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

بھارت کا کلعدم تحریک طالبان سے کٹھ جوڑ بے نقاب

September 24, 2017 - 10:01
Posted in:

بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور ’’تحریک طالبان پاکستان‘‘  کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں۔
معروف بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جس پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی اور ٹی ٹی پی کے تعلقات کم کرنے کے لئے بھارت پر دبا ؤبڑھانا شروع کردیا ہے۔

نواز شریف پاکستان جا کرعدالتوں کا سامنا کرینگے، حسین نواز

September 24, 2017 - 09:54
Posted in:

لندن میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان جا کرعدالتوں کا سامنا کریں گے، وہ چھبیس ستمبرکو عدالت میں پیش ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی طبیعت کافی ناساز ہے، ایسے میں ان کے والد میاں محمد نواز شریف کے لیے لندن میں قیام کرنا انتہائی ضروری ہے تاہم وہ یہ تاثر قائم نہیں کرنا چاہتے کہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786 کے ذریعے کل (25ستمبر)صبح 7 بجے وطن پہنچیں گے اور متوقع طور پر منگل 26 ستمبر کو نیب ریفرنس پر عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے پر مغرب کا شدید رد عمل

September 24, 2017 - 09:44
Posted in:

ایران کی طرف سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے اعلان پر مغربی راہنماوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "ایران نے ابھی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تو اسرائیل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ شمالی کوریا کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔ یہ معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتا۔"
ٹرمپ 2015ء میں ہونے والے معاہدے کا حوالہ دے رہے تھے جس کے تحت ایران کو اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے کے عوض اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کی چھٹکارا ملا تھا۔

پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں،رمیز راجا

September 24, 2017 - 09:42
Posted in:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کرکٹ میں کرپشن کے معاملے پر سخت موقف رہا ہے۔ سابق ٹیسٹ اوپنر اسپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں سخت موقف رکھنے والے کرکڑز میں شمار کئے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

کراچی، ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

September 24, 2017 - 09:23
Posted in:

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر موجود ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی ۔

فائربریگیڈ  کی 4 گاڑیاں  اور 2 اسنارکل آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔
 

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

دیر بالا: مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

September 24, 2017 - 09:05
Posted in:

دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں مکان میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔سردی سےبچنےکےلیے کمرے میں آگ جلائی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ڈوگدرہ کےپہاڑی علاقے کے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے 2 خواتین، 3 بچے اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سردی سےبچنےکےلئے کمرے میں آگ جلائی گئی تھی، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ایرانی میزائل تجربے نے جوہری معاہدہ ختم کر دیا،ڈونلڈ ٹرمپ

September 24, 2017 - 08:05
Posted in:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجربے کے بعد ایران اور عالمی طاقتوں میں معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔
امریکی صدر نے اپنی تازہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل تجربہ اس امرکا واضح ثبوت ہے کہ ایران اس معاہدے کی پابندی میں سنجیدہ نہیں جو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا، نئے میزائل تجربے نے جوہری سمجھوتے کے حوالے سے ایران کے مشکوک کردار کو بھی بڑھا دیا ہے۔

ڈی آئی خان،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک

September 24, 2017 - 07:53
Posted in:

ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت وحید،مجید اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے جس میں سے اقبال کے سر کی قیمت 30 لاکھ تھی۔اقبال عرف بالی فوج اور پولیس اہلکاروں پر حملہ، ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

نواز، شہبازملاقات میں کسی سیاسی معاملے پر اتفاق نہ ہو سکا

September 24, 2017 - 07:37
Posted in:

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں کسی سیاسی معاملے پر اتفاق نہ ہو سکا، شہباز شریف نواز شریف کو قائل کرنے میں ناکام ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف خصوصی طور پر مکمل ایجنڈے کےتحت بات کرنے لندن پہنچےتھے، نوازشریف کےپاکستان آنے کے فیصلے سے بھی شہباز شریف لا علم تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی 28 سے 30 ستمبر کے دوران پاکستان واپس آنے کی توقع ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

لیفٹیننٹ ارسلان شہید کی تدفین آج ہوگی

September 24, 2017 - 07:33
Posted in:

خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملےمیں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کی تدفین آج ہوگی۔
22 سالہ کمانڈنگ آفیسرلیفٹننٹ ارسلان عالم کی تدفین آج فوجی اعزاز کے ساتھ ہوگی۔ خیبر ایجنسی میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی راولپنڈی میں رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں کاسلسلہ رات بھر جاری رہا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پی ٹی آئی ڈرامے سے الیکشن اصلاحات بل منظور ہوا، سینیٹرروبینہ خالد

September 24, 2017 - 07:09
Posted in:

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ نے خالد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈرامے کی وجہ سے سینیٹ میں الیکشن اصلاحات کا بل منظور ہوا ۔
سینیٹر روبینہ خالد نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ جہانگیر ترین کے ٹیلی فون پر تحریک انصاف نے بائیکاٹ کا ڈرامہ رچایا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بعد اب پی ٹی آئی سربراہ عمران خان بھی نااہل ہونے والے ہیں،اس لئے یہ ڈراما رچایا گیا ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سینیٹر مشاہد اللہ نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کردی

September 24, 2017 - 07:01
Posted in:

مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر مشاہد اللہ نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کردی۔
مشاہد اللہ نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی رہنما ہیں اور پاکستان کے سب سے مقبول ترین رہنما ہیں جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی میں اپنا کردار ادا کرنے آرہے ہیں، وہ ن لیگ اور پاکستانی عوام کے قائد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی واپسی کے ساتھ ہی لندن سے بیٹھ کر پارٹی چلانے کی باتیں غلط ثابت ہوگئیں۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

الیکشن کمیشن کا کلثوم نواز کو انتخابی اخراجات گوشوارے جمع کرانے کا حکم

September 24, 2017 - 06:36
Posted in:

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کو 28 ستمبر تک انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرائے بغیر کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا ۔
الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی قواعد کے مطابق کامیاب امیدوار پر لازم ہے کہ وہ نتائج کے اعلان کے بعد 10 روز کے اندر انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرائے،بصورت دیگر اس کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا جاتا ہے۔

نااہل شخص پاکستان کی قیادت نہیں کرسکتا، سراج الحق

September 24, 2017 - 06:29
Posted in:

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ کا نااہل کردہ شخص پاکستان کی قیادت نہیں کرسکتا۔
بونیر کے علاقہ طوطالئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اکثریت کے بل بوتے پر پارلیمنٹ میں فیصلوں کو بلڈوز کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک نااہل شخص کے لیے پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان جب اسلامی ریاست بنے گا تو چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن ہوگا، وزیر اعظم اقامت دیں گے اور صدر مملکت امامت کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ

September 24, 2017 - 06:22
Posted in:

سابق وزیراعظم نواز شریف نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786 کے ذریعے کل صبح 7 بجے وطن پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل 26 ستمبر کو نیب ریفرنس پر عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آج لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وطن واپسی کے بعد نواز شریف پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی بلائیں گے۔

Pages