Monthly archive

اسلام کو بدنام نہ کیا جائے‘حمزہ صدیقی

September 24, 2017 - 20:51
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ صدیقی نے کہاہے کہ مذہب کی جانب رجحان بڑھنے پر طلبہ و طالبات کی نگرانی اور طالبات کے حجاب کرنے پر جامعات سے تفصیلات مانگنا طلبہ کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے ۔ دہشت گردی کے واقعات کو مذہب سے جوڑ کر اسلام کو بدنام نہ کیا جائے۔ اے آئی جی سندھ ثناء اللہ عباسی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔تعلیمی ادارے بنیادی اسلامی اقدار کو پروان چڑھانے میں ہمیشہ کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ ان ہی تعلیمی اداروں نے بڑے اسلامی اسکالرز کراچی کو فراہم کیے ہیں۔

عمران خان کا نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

September 24, 2017 - 20:39
Posted in:

عمران خان نے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہیہ لوگ 300 ارب کی کرپشن کے ذمےدار ہیں۔

ہر قیمت پر وطن کا دفاع کیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

September 24, 2017 - 20:26
Posted in:

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے۔  ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اوردیتے رہیں گے۔

دنیا کی تاریخ کا پرتعیش اور مہنگا ترین امریکی سفارتخانہ

September 24, 2017 - 19:52
Posted in:

لندن میں واقع بم پروف عمارت کی تیاری پر ایک ارب ڈالر خرچ ہوئے‘ دہشت گردوں کی رسائی کا تصور بھی نہیں‘ تعمیراتی کمپنی کا دعویٰ
(انٹرنیشنل ڈیسک)
سفارت خانے تو دنیا بھر کے ملکوں میں پائےجاتے ہیں۔ ان میں بعض اپنی وسعت اور بعض حساسیت کی بنا پر مشہور ہیں، مگر دنیا کا ایک ایسا پرتعیش مہنگا ترین اور جدید دور کی جدید خصوصیات کا حامل ایک ایسا سفارت خانہ بھی موجود ہے جس کی طرف دہشت گردوں کی رسائی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ یہ لندن میں قائم امریکی سفارت خانہ ہے جس کی تعمیر پر ایک ارب ڈالر سے زاید کی رقم پھونکی گئی ہے۔

مشرقی وسطی میں امریکی کھیل

September 24, 2017 - 19:51
Posted in:

مشرقِ وسطیٰ عجیب خطہ رہا ہے۔ راتوں رات سب کچھ تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہاں دوستی دائمی ہے نہ دشمنی۔ مشرقِ وسطیٰ میں غداری کی کوئی حد ہے نہ دھوکا دہی و نفرت کرنے کی۔ خطے کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ ریاستیں فرمائش اور حکم کے تحت کام کرتی ہیں۔ کبھی پڑوس میں محاذ بنتا ہے تو کبھی گھر آنگن میں اور کبھی اپنے ہی باشندے محاذ کی شکل اختیار کر جاتے ہیں۔

مہدی عاکف شہید!

September 24, 2017 - 19:50
Posted in:

اخوان المسلمون کے رہنما پوری زندگی نوجوانوں کو بڑے کاموں کا اہل بنانے میں مصروف رہے
برطانوی استعمار کے خلاف بغاوت ہو یا صہیونیوں کے خلاف جہاد، مرشد عام ہر جگہ جاں فروشی کا پیکر ثابت ہوئے

سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی حیات جاوداں ماہ و سال کے آئینے میں

September 24, 2017 - 19:35
Posted in:

مبر شمار
عیسوی تاریخ
ہجری تاریخ
مختصر کوائف/ احوال/ واقعات
۱
۲۵ستمبر ۱۹۰۳
۳ رجب ۱۳۲۱
حیدرآباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں بروز جمعہ آپ کی ولادت ہوئی۔
۲
۱۹۱۴
۱۳۳۲
قاسم امین بے کی کتاب ’’ المراۃ الجدیدۃ‘‘ کا عربی سے اردو ترجمہ کیا۔
۳
۱۹۱۶
۱۳۳۵
مولوی کا امتحان پاس کیا
۴
۱۹۱۸
۱۳۳۶
اخبار’’ مدینہ‘‘ بجنور سے وابستہ ہوئے
۵
اکتوبر ۱۹۱۸
محرم ۱۳۳۷
پہلا مضمون ’’ برق یا کہر باء‘‘ المعارف‘ اعظم گڑھ میں شائع ہوا
۶
۱۹۲۰
۱۳۳۹

سید مودودی اور آج

September 24, 2017 - 19:32
Posted in:

مولانا مودودیؒ کا شمار عصر حاضر کے ان مفکرین میں ہوتا ہے جنہوں نے بطور ایک اجتماعی نظام، اسلام کے تعارف پر توجہ دی اور اس بحث کو علمی تحقیق کا موضوع بنایا اس کے نفاذ کے لیے ایک منظم گروہ معاشرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی اور رائے عامہ کی قوت اور حمایت کے ساتھ اسلامی ریاست کے قیام کی کوشش کی، وہ اسلامی ریاست کے قیام، کو اصل میں حکومت الہیہ کا نام دیتے ہیں یہ بے حد اہم اساسی نوعیت کا معاملہ ہے۔ مولانا کے نزدیک اسلامی ریاست کا قیام اور اس کے لیے کوشش ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے مولانا اسلام کو محض پوجاپاٹ اور پرستش کا مذہب نہیں سمجھتے بلکہ اعتقاد، اخلاقی اقدار اور اس کے لیے متعین احکامات، قوانین

مردِ مجاہد۔ رہبر اعلیٰ

September 24, 2017 - 19:30
Posted in:

دین اسلام کی حرمت کو بچانے کے لیے
دینِ برحق کو زمانے میں فروزاں کرنے
ہندی مسلم تھا جو اوہام کا بدعت کا اسیر
خود کو اسلام کے قالب میں یوں اس نے ڈھالا
صالح کردار کے لوگوں کی جمعیت لے کر
اس کا پیغام تھا اسلام بنے نظمِ حیات
دشمنوں کو دیا دندان شکن اس نے جواب
اس نے ہجرت بھی کی تو دین کی چاہت کے لیے
پرچم اسلام کا اس طرح اٹھایا اس نے
دین اسلام کی تحریک کو خوں سے سینچا
اس کے افکار نے کردار نے دنیا بدلی
عمر بھر سہتا رہا ظلم و ستم ہنس ہنس کر
ظرف ایسا کہ سمندر بھی کرے رشک اس پر
ظلمتِ شب میں نئی روشنی لانے کے لیے

آلائشوں کی صفائی پر توجہ دی جائے

September 24, 2017 - 18:39
Posted in:

عید قرباں کا ذکر آتے ہی تصور میں ہر طرف بہتا ہوا خون اور گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں جو قربانی ہوتے ہی حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے یہ دن ہر سال آتا ہے تو کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم اس کی منصوبہ بندی پہلے ہی سے کرلیں۔ صفائی کس طرح کرنی ہے جس طرح کھالوں کے بارے میں سوچتے ہیں کہ کس کو دینی ہے اسی طرح ہم اگر تھوڑا سا وقت ان غلاظت کے ڈھیروں کے بارے میں سوچیں جو آض بھی نظر آرہے ہیں اور بعد میں تعفن اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اور ہم ہی کو تکلیف ہوتی ہے اپنے اپنے طور پر گلی محلے کے لوگ بڑے بڑے گڑھے کھود کر غلاظت کے ڈھیر کو اس میں دفن کردیں تو کوئی وجہ نہیں ہمارے گلی محلے صاف رہ

بارش کا پانی تاحال سڑکوں پر جمع ہے

September 24, 2017 - 18:38
Posted in:

کراچی کے تمام علاقوں خصوصاً ڈیفنس ویو کے سیوریج نظام اور صفائی کی طرف دلانا چاہتے ہیں، بارش کو تھمے کافی دن ہوگئے ہیں لیکن کراچی کے بیش تر علاقوں، سڑکوں اور ڈیفنس ویو کی سروس روڈ ابھی تک پانی سے بھری ہوئیں ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جگہ جگہ کچرا پھیلا ہے اس سے تعفن پھیل رہا ہے۔ مکھی اور مچھروں کی بہتات ہوگئی جس نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے پانی نکالنے اور صفائی کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں، اس لیے ہم سندھ حکومت اور تمام بلدیاتی نمائندوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس سیوریج کے نظام، گندے پانی اور صفائی و ستھرائی کے لیے ایمرجنسی نافذ کی جائے ا

عورتیں یہ بھول گئیں

September 24, 2017 - 18:38
Posted in:

جب مقام بی بی فاطمہؓ کے بارے میں سوچتی ہوں تو مجھے اقبال کا واقعہ یاد آجاتا ہے کہ جب اقبال نے اپنے استاد شمس الحسن کا نام شمس العلماء کے خطاب کے لیے پیش کیا تو کمیٹی کے ارکان نے پوچھا کہ ان کی تصنیف کیا ہے؟ اقبال نے فرمایا ’’میں ہوں ان کی تصنیف‘‘۔

عمر شریف شو میں دین کا مذاق 

September 24, 2017 - 18:37
Posted in:

نجی ٹی وی چینل پر عمر شریف شو پیش کیا جاتا ہے، جسے لوگ بڑے ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں، ان کا طنزو مزاح بھی کبھی کسی ناجائز طنز سے کم نہیں ہوتا، پچھلے دنوں انہوں نے اپنے ایک پروگرام میں حدیث کا مذاق اڑایا، عامر لیاقت نے وہ حدیث بیان کی کہ دین میں تو ہے کہ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ہی مزدوری دے دی جائے، اس پر عمر شریف صاحب فرماتے ہیں کہ آج کل تو لوگ اے سی میں کام کرتے ہیں، ان سے کوئی پوچھے کہ جب اسٹیل کو پگھلایا جاتا ہے جب فیکٹری میں سیمنٹ بنتی ہے اور جب چوڑیاں بنتی ہیں فیکٹری میں جہاں پر اے سی میں بیٹھنے والے کھڑے بھی نہیں ہوسکتے ان کا کیا حال ہوتا ہے اور جب ان فیکٹریوں اور ملز میں

برما کا سفارت خانہ بند کیا جائے

September 24, 2017 - 18:36
Posted in:

پوری دنیا میں امت مسلمہ پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مسلم برادری میں سخت رنج و الم کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پوری دنیا میں دین اسلام کے ماننے والوں کے خلاف ایک عالمگیر سازش کے تحت بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، فلسطین، مقبوضہ کشمیر، مصر، شام، اردن، لیبیا، سوڈان، ایران، بنگلا دیش، بھارت اور شمالی افریقا میں مسلمانوں کے خلاف جبر و تشدد اور ہلاکتوں میں برابر اضافہ ہورہا ہے اور ان تمام کارروائیوں کے پیچھے بلاواسطہ یا بلواسطہ طور پر صہیونی و امریکی طاغوتی طاقتیں کار فرما ہیں۔ جس سے یہ بات تو بالکل عیاں ہے کہ یہود و نصاریٰ نہ ہی پہلے کبھی مسلمانوں کے دوست تھے اور نہ ہی آئندہ کبھ

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین سے نا انصافی

September 24, 2017 - 18:35
Posted in:

میں آپ کی توجہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ریٹائرڈ ملازمین سے وفاقی حکومت، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز، پی آئی اے مینجمنٹ کی ناانصافی کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ریٹائرڈ ملازمین طویل عرصے سے ناانصافی کا شکار ہیں کیونکہ 2009ء سے 2017ء کے درمیان صرف ایک بار ان کی پینشن میں اضافہ کیا گیا اور وہ بھی صرف 2013 ء میں کیا گیا تھا۔ ایڈمن آرڈر 21/2016 ، بتاریخ 26 جولائی 2016کے مطابق جنرل منیجر اور اس سے اوپر کے دیگر افسران کی تنخواہوں میں یکم اکتوبر 2015ء سے کیا جانے والا اضافہ 74 ہزار روپے تھا اور یکم جنوری 2017ء سے کیا جانے والا اضافہ 56 ہزار روپے تھا، اس طرح تنخواہوں میں مجموعی طور پر 1

صفائی کا انتظام کیا جائے

September 24, 2017 - 18:34
Posted in:

پورا شہر قائد کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، گندگی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں جو ہمارے لیے نقصان دے بھی ہوسکتی ہیں، ہماری حکومت سو رہی ہے، اس کو جگانے کی ضرورت ہے۔ مہربانی فرما کر شہر قائد کی صفائی کروائی جائے تا کہ شہری صاف ستھرے اور پرسکون ماحول میں رہ سکیں اور ہمارے نبیؐ نے بھی صفائی کو نصف ایمان یعنی ایمان کا آدھا حصہ قرار دیا۔
راشدہ، عمر کالونی
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی جائے

September 24, 2017 - 18:31
Posted in:

مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، زندہ جلایا جارہا ہے، خواتین کی عصمت دری ہورہی ہے، ہماری حکومت خاموش کیوں ہے۔ برما کا سفارت خانہ بند کیا جائے اور مظلوم مسلمانوں کی ہر طرح سے مدد کی جائے جو بیچارے کسی طرح سے بچ کر بنگلا دیش پہنچ گئے ہیں ان کی مالی امداد کی جائے، بے گھر ہیں، بے سرو سامان ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے، مسلمان تو آپس میں بھائی بھائی ہیں خدارا ان کی تکلیف کو سمجھا جائے اس برے وقت میں ان کو اکیلا نہ چھوڑا جائے۔ اگر اب خاموش بیٹھے رہے تو کل آپ کی باری بھی آسکتی ہے اس لیے ہر ممکن طریقے سے اس ظلم کو روکا جائے اور روہنگیا مسلمانوں کو جینے کا حق دیا جائے۔

کراچی کا حسن ماند پڑ گیا

September 24, 2017 - 18:30
Posted in:

بارش کی وجہ سے پورا کراچی گٹرستان نظر آرہا ہے۔ کراچی کا حسن خراب ہوگیا۔ حکام اس بات کا نوٹس لیں اور کراچی کا حسن لوٹایا جائے۔ قیمتی زندگیاں بچائی جائیں، بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اموات میں اضافہ کی شرح بڑھ رہی ہے۔ اس لیے احتیاطی تدابیر کی جائیں۔
اُم حذیفہ، شیریں جناح کالونی
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

واٹس ایپ کے بیجا استعمال سے پرہیز کریں

September 24, 2017 - 18:30
Posted in:

مواصلات کی دنیا میں جدید سہولیات کا استعمال ضرورت کے لیے کم اور دوسروں کے مصروف اوقات کو ضائع کرنے کے لیے زیادہ کیا جانے لگا ہے۔ فیس بک، یو ٹیوب اور واٹس ایپ جیسی پیغام رسانی کی سہولتیں اس لیے وجود میں لائی گئی تھیں کہ ہم اپنی ضروری باتیں دوسروں تک چشم زدن میں پہنچا سکیں مگر افسوس ہم اس انقلابی سہولت کا ایسا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں کہ شیطا ن بھی ہم پر ہنستا ہوگا۔ آج کل یہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے کہ واٹس ایپ پر کوئی کسی کو اپنا فرینڈ بناتا ہے تو وہ اپنا نام، مقام اور اپنے کام کا اظہار نہیں کرتا۔ اسے چاہیے کہ کسی کو اپنا فرینڈ بنائے تو اپنے نام، مقام اور کام سے بھی روشناس کرائے۔ آج کل ’گڈ م

ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی و دیگر کا اظہار تعزیت

September 24, 2017 - 17:59
Posted in:

سکھر ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معرا ج الہدی صدیقی نے اتوار کے روز پنوعاقل میں رمضان مغل سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔انہوں نے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی او ردعائے مغفرت ور حمت کی۔ اس موقع پر امیرضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو ، قیم ضلع مولانا سلطان احمداورامان اللہ بھی ان کے ساتھ تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

حکومت دینی مدارس کیساتھ معاندانہ رویہ ترک کردے

September 24, 2017 - 17:58
Posted in:

ٹنڈو آدم (پ ر) دینی مدارس کے ساتھ معاندانہ رویہ ترک کیا جائے، مشرقی پاکستان میں جھنڈا علامہ شبیر احمد عثمانی نے لہرایا، پاکستان کی حفاظت کے خاطر دینی مدارس کے لاکھوں طلبہ سڑکوں پر ہوں گے، حکومت دوستوں کو دشمن نہ بنائے۔ تنظیم تحفظ نامو س خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مفتی محمد طاہر مکی، مفتی محمد ادریس السندھی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف اور مفتی نافع مصطفےٰ انڈھڑ ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت دینی مدارس کیساتھ معاندانہ رویہ اختیار کرنا ترک کردے۔ دینی مدارس پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں، ہمارے اکابرین نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ علامہ شبیر احمد عثمانی

گھارو ‘ سرکاری اداروں میں بدعنوانی کیخلاف سیاسی اور سماجی جماعتوں کی ریلی

September 24, 2017 - 17:56
Posted in:

گھارو (نمائندہ جسارت) سول سوسائٹی و مختلف سیاسی جماعتوں کا ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ گھارو شہر میں سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ کے نعرے درج تھے۔ ٹاؤن کمیٹی سے نکالے جانے والے مظاہرے کے شرکا قومی شاہراہ پر شہر بھر کا گشت کرتے ہوئے گھارو پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی چانڈیو، ریاض ناہیو، اشر

بلدیہ حیدرآباد میں عہدوں کی بندر بانٹ‘ خلاف ضابطہ تعیناتیاں

September 24, 2017 - 17:55
Posted in:

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین عبدالجبار رحمانی نے عدالت عظمیٰ آف پاکستان، چیئرمین نیب، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری لوکل باڈیز سندھ سمیت دیگر حکام کو مراسلے ارسال کیے ہیں جس میں حیدر آباد میونسپل کارپوریشن میں ہونے والی بندر بانٹ اور عدلیہ سمیت بالا افسران کے احکامات کو ہوا میں اڑا نے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے اور عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے شاہد علی خان میونسپل کمشنر، افسران و ملازمین سینئر ڈائریکٹر لینڈ قمر الدین شیخ (بلدیہ ملازم)، خالد عثمان اکاؤنٹ آفیسر (SCUG

Pages