Monthly archive

مجسمہ کلاشنکوف کے موجد کا، رائفل ہٹلر کی فوج کی

September 23, 2017 - 01:38
Posted in:

روس کے دارالحکومت ماسکو میں مشہور زمانہ اے کے 47 یعنی کلاشنکوف بنانے والے کی رونمائی کی گئی لیکن اس مجسمے میں جلد ہی تبدیلی کی جائے گی۔تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ میخائل کلاشنکوف کے مجسمے پر ان کی تخلیق کردہ اے کے 47 نہیں بلکہ جرمن رائفل ہے۔ اس مجسمے پر کلاشنکوف کے مختلف ڈیزائنز کندہ کیے گئے ہیں۔میخائل کے مجسمے کی رونمائی اعلیٰ حکام کی جانب سے ماسکو میں اسی ہفتے کی گئی تھی۔ تاہم اسلحے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مجسمے پر ایس ٹی جی 44 رائفل ہے جس کو نازی فوج کے دوسری جنگ عظیم میں استعمال کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ مجسمے کو درست کیا جائے گا۔

پی آئی اے عملہ کی غفلت، وزیر داخلہ کا سامان کراچی آگیا

September 23, 2017 - 01:29
Posted in:

پی آئی اے عملہ کی مبینہ غفلت سے وزیر داخلہ احسن اقبال کا سامان لاہور کی بجائے کراچی پہنچ گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 653 کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو انہیں اپنا قیمتی سامان نہ ملا۔
وزیر داخلہ نے پی آئی اے حکام سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات عملے کی مبینہ غفلت سے سامان لاہور کی بجائے کراچی چلا گیا ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا سامان اب پی کے 711 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے گا۔
 

سینٹ اجلاس میں انتخابات بل کے دوران 12 سینیٹرز غیر حاضر

September 23, 2017 - 01:11
Posted in:

سینٹ اجلاس میں انتخابات بل کے دوران 86 سینیٹرز حاضر اور 12 غیر حاضر تھے۔ غیر حاضر ارکان میں سینیٹر سراج الحق ، سینٹر اسحاق ڈار ، مشاہد حسین سید بھی شامل ہیں۔
سینیٹ حاضری کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں 6سینیڑرز نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی جبکہ 12 غیر حاضر تھے ۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر سراج الحق ، مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار ، ق لیگ کی روبینہ عرفان اور مشاہد حسین سید سینیٹ اجلاس سے غیر حاضر تھے۔

Pages