Monthly archive

لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر فنکشنل لیگ کا اظہارافسوس

September 23, 2017 - 23:59
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار رحیم نے اراجگال میں دہشت گردوں کے حملے مین لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے فوجی جوانوں اور شہریوں پر حملے کرکے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش اور قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں مگر یہ ان کی بھول ہے۔ سردار رحیم نے شہید لیفٹیننٹ کے اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور کہا کہ فوجی جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ فوجی شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صومالیہ میں کشتی سے اسلحہ برآمد

September 23, 2017 - 23:47
Posted in:

آبی وسائل کے قائم مقام پولیس سربراہ، محمد محمود حسن نے بتایا ہے کہ ''ہم نے الفاروق نام کی کشتی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس میں مختلف قسم کے ہتھیار لدے ہوئے تھے، جن میں طیارہ شکن مشین گن، اے کے 47 رائفلیں، پستول اور کارتوس شامل ہیں''

کراچی کے نوجوان نشے کی لعنت میں مبتلا ہونے لگے 

September 23, 2017 - 23:00
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نشے کی لعنت تیزی سے پھیلنے لگی، 15 سے 30 سال کی عمر کے افراد بالخصوص طالبعلم منشیات کی طرف تیزی سے راغب ہونے لگے، منشیات سے متاثرہ افراد کے لیے سرکاری سطح پر ایک بھی ری ہیبیلٹیشن سینٹر نہ بنایا جاسکا۔کراچی میں منشیات کی لعنت پر قابو نہ پایا جاسکا، اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق نشے کے عادی افراد میں 15 سے 30 سال کی عمر کے افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران نوجوان نسل بالخصوص طالبعلموں کی ایک بڑی تعداد منشیات کی طرف راغب ہوئی ہے۔ منشیات سے متاثرہ افراد میں متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ۔شامل ہیں جو ہیروئن اور چرس جیسے کم

فاروق ستارسینیٹر تو کیا ایک کونسلر بھی پارٹی سے نہیں نکال سکتے، مصطفی کمال

September 23, 2017 - 22:48
Posted in:

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار اپنی پارٹی سے سینیٹر تو کیا ایک کونسلر کو بھی نہیں نکال سکتے، سابق وزیراعظم نواز شریف نا اہل اور بانی ایم کیو ایم غدار قرار دیے جاچکے، آصف زرداری پر کرپشن کے کیسز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 1968 ذمے داران و کنان کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے قافلے میں ایم کیو ایم، حقیقی، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، پی ایم ایل(ن)، اے پی ایم ایل، سنی تحریک، اے این پی، پی ایم ایل(ق)، پشتون خواہ ملی پارٹی اور جسقم کے ذمے داران

بھارت امریکا کوپاکستان کیخلاف استعمال کرنا چاہتا ہے ، عبدالباسط

September 23, 2017 - 22:47
Posted in:

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کی سنجیدہ کوششیں کی ہیں لیکن بھارت نے کبھی بھی پاکستان کی ان مخلصانہ کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا،بھارت پاکستان کے خلاف امریکا کو استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے یہ بات ہفتے کومقامی ہوٹل میں پاک بھارت تعلقات کے موضوع پر منعقدہ مکالماتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مکالماتی سیشن میں پاکستان کے سینئر سفارت کار

نواز شریف کے بغیرشہبا زصفر ہیں ‘چودھری شجاعت

September 23, 2017 - 22:46
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بغیر شہبازشریف صفر ہیں، نوازشریف کو عدالتوں نے نااہل قرار دے دیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علما پاکستان کے وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سربراہ جے یو پی علامہ قاری محمد زوار کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر چودھری شجاعت نے وفد سے گفتگو رتے ہوئے کہا کہ اکثر لیڈر قوم کوگمراہ کررہے ہیں، تمام محب وطن جماعتوں اور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا میرا مشن اور وقت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر جمعیت علما

نیشنل بینک بنگلا دیش برانچ کرپشن کیس: سابق صدر ریمانڈ پر جیل منتقل

September 23, 2017 - 22:46
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے نیشنل بینک بنگلادیش برانچ میں 18 ارب روپے کی خورد برد میں سابق صدر ملزم سید علی رضا سمیت دیگر ملزمان کو 4 اکتوبر تک کے لیے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ بی کلاس کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو نیشنل بینک بنگلادیش برانچ میں 18 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے سابق صدر نیشنل بینک سید علی رضا سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نیب حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ علی رضا اور دیگر ملزمان نے جیل

مقبوضہ کشمیر‘ فورسز کا تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کیخلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال‘ کئی گرفتار

September 23, 2017 - 22:46
Posted in:

سرینگر (اے پی پی+صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں تاجروں اور ٹرانسپوٹروں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نشانہ بنایا اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔ حالات اس وقت سنگین ہوئے جب تاجر اور ٹرانسپوٹرز نے اپنے حقوق کے لیے گپکار میں واقع کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی پولیس نے طاقت کے وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس موقع پر متعدد تاجروں اور ٹرانسپوٹروں کو گرفتار بھی کرلیا۔ادھر ضلع کپواڑہ کے ایک نوجوان کو بھارتی پولیس گرفتار کر کے لے گئی تھی جس

روہنگیا کو بھارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات

September 23, 2017 - 22:13
Posted in:

ایک سینئر بھارتی اہلکار نے کہا ہے کہ ''ہم نہیں چاہتے کہ روہنگیا مسلمانوں کو کوئی سنگین چوٹ آئے، یا ہم انھیں گرفتار کریں۔ لیکن، ہم انھیں بھارتی سرزمین پر برداشت نہیں کر سکتے''. بھارت میں اس وقت 40000 روہنگیا مسلمان ہیں اور حکومت نے ان کو میانمار واپس بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے

’کابل میں انڈیا کی دلچسپی سے پاک افغان تعلقات متاثر نہیں‘

September 23, 2017 - 21:46
Posted in:

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل عبدالوحید پوہان نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے پاک افغان تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ترقی میں حصہ لینے والے تمام ممالک کے ساتھ بہتر سفارتی تعلقات رکھنا افغانستان کا حق ہے۔ پاک افغان کشیدگی پر چین کو تشویش افغانستان میں کلچر ڈے کی مناسبت سے پریس کلب پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان قونصل جنرل نے کہا کہ افعانستان کے پڑوس میں دیگر ممالک بھی ہیں جیسے تاجکستان ازبکستان اور ترکمانستان لیکن پاکستان اور اس کے لوگوں سے عشروں پر محیط ان کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔

قال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم

September 23, 2017 - 20:59
Posted in:

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریمؐ نے فرمایا: جب میری امت میں آپس میں تلوار چل جائے گی تو پھر قیامت تک امت کے لوگوں کے قتل و قتال سے باز نہیں رہے گی۔ اور اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہو گی جب تک میری امت کے بعض قبائل مشرکوں کے ساتھ نہ جا ملیں گے اور اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہو گی جب تک میری امت کے بعض قبائل بتوں کو پوجنے لگیں گے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ میری امت میں سے تیس جھوٹے (یعنی نبوت کا دعویٰ کرنے والے) ظاہر ہوں گے۔ ان میں سے ہر ایک یہ گمان کرے گا کہ وہ خدا کا نبی ہے جب کہ واقعہ یہ ہے کہ میں خاتم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا اور میری امت میں سے ہمیشہ ایک جماعت حق پر

قال اللہ تعالیٰ

September 23, 2017 - 20:59
Posted in:

اللہ کی طرف سے اگر کوئی پابندی تم پر ہے تو وہ یہ ہے کہ مْردار نہ کھاؤ، خون سے اور سور کے گوشت سے پرہیز کرو اور کوئی چیز نہ کھاؤ جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو ہاں جو شخص مجبوری کی حالت میں ہو اور وہ ان میں سے کوئی چیز کھا لے بغیر اس کے کہ وہ قانون شکنی کا ارادہ رکھتا ہو یا ضرورت کی حد سے تجاوز کر ے، تو اس پر کچھ گناہ نہیں، اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔حق یہ ہے کہ جو لوگ اْن احکام کو چھپاتے ہیں جو اللہ نے اپنی کتاب میں ناز ل کیے ہیں اور تھوڑے سے دْنیوی فائدوں پرا نہیں بھینٹ چڑھاتے ہیں، وہ دراصل اپنے پیٹ آگ سے بھر رہے ہیں قیامت کے روز اللہ ہرگز ان سے بات نہ کرے گا، نہ اْ

شامی جمہوری فوج کا 80 فیصد ’رقہ‘ پر کنٹرول کا دعویٰ

September 23, 2017 - 20:58
Posted in:

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں امریکا کی حمایت یافتہ ’شامی جمہوری فوج‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رَقہ شہر میں اختتامی معرکوں میں مصروف ہیں۔ سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے مطابق شام میں داعش کے اس اہم ترین گڑھ کا 80 فیصد کنٹرول اس کے ہاتھ میں آ گیا ہے ۔

google_ad_client = "ca-pub-6828776300899524";
google_ad_slot = "0592552376";
google_ad_width = 336;
google_ad_height = 280;

حکومت کا اختیار؟

September 23, 2017 - 20:57
Posted in:

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بڑی دور کی کوڑی لائے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو سامنے لانا ہے تو 1960ء کے بعد بننے والے تمام کمیشنز کی رپورٹوں کو سامنے لایا جائے۔ موصوف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عدالت کے واضح حکم کے باوجود کمیشن کی رپورٹ شائع کرنا حکومت کا اختیار ہے۔ غنیمت ہے کہ طلال چودھری 1960ء تک ہی رہ گئے ورنہ تو وہ یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ قیام پاکستان سے پہلے جو کمیشنز بنائے گئے ان کی رپورٹیں بھی سامنے لاؤ۔ لیکن اس آنا کانی سے یہ تو ثابت ہوگیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے دار کون ہیں ۔ اگر گول

سعودی یوم الوطنی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

September 23, 2017 - 20:57
Posted in:

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ روز مملکت کا قومی دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یہ دن شاہ عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 17 جمادی الاول 1351ھ کو جاری اُس شاہی فرمان کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں مملکت کے بانی نے جدید سعودی ریاست کے تمام حصوں کو مملکتِ سعودی عرب کے نام کے تحت متحد کر دیا تھا۔ قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ثقافتی ، سماجی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کے علاوہ مختلف پروگرام اور تقریبات منعقد کی گئیں۔ شاہراہوں اور گھروں کو سبز رنگ کے علاوہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر

میکسیکو میں 6.2 شدت کا نیا زلزلہ دارالحکومت لرز اٹھا

September 23, 2017 - 20:57
Posted in:

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے ارضیاتی سروے کے مطابق میکسیکو کے جنوب میں ہفتے کے روز ایک نیا زلزلہ آیا ہے ۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جنوبی ریاست اوکساکا میں تھا۔ اسی علاقے میں گزشتہ ہفتے 8.1 کی شدت زلزلہ آیا تھا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔اس زلزلے کے جھٹکے میکسیکو سٹی میں بھی محسوس کیے گئے تھے ۔

google_ad_client = "ca-pub-6828776300899524";
google_ad_slot = "0592552376";
google_ad_width = 336;
google_ad_height = 280;

تعطیلات کے بعد نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن کی ازسرنو تحقیقات

September 23, 2017 - 20:57
Posted in:

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے سال نو کی تقریبات اور سرکاری تعطیلات کے بعد وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن کا از سرنو آغاز کیا جا رہا ہے ۔عبرانی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے پولیس نے تیاری مکمل کرلی ہے ۔

google_ad_client = "ca-pub-6828776300899524";
google_ad_slot = "0592552376";
google_ad_width = 336;
google_ad_height = 280;

روہینگیا بحران 7 ممالک کا سلامتی کونسل اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

September 23, 2017 - 20:57
Posted in:

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس، برطانیہ اور امریکا سمیت 7 مختلف ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے میانمر میں جاری تشدد کے معاملے پر غور کرے۔ یہ بات خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنے ذرائع سے بتائی ہے ۔ مصر، قزاقستان، سینیگال اور سویڈن سمیت یہ 7 ممالک چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس میانمر کی فوج کی طرف سے ملکی ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے بارے میں سلامتی کونسل کو آگاہ کریں۔ اس حوالے سے سلامتی کونسل کی صدارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس اجلاس کا وقت طے کرنے کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔

مہدی عاکف نے زندگی بھر قضیہ فلسطین کی وکالت کی‘ حماس

September 23, 2017 - 20:57
Posted in:

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف کی مصری جیل میں وفات پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ حماس نے مرحوم کی قضیہ فلسطین اور عالم اسلام کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کومسلم امہ کے لیے سانحہ قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف جمعہ کے روز مصر کی ایک جیل کے زیرانتظام اسپتال میں 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ حماس نے مہدی عاکف کے انتقال پرگہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سابق مرشد عام نے قضیہ فلسطین سمیت عالم اس

معروف انڈین روحانی گرو ریپ کے الزام میں گرفتار

September 23, 2017 - 20:41
Posted in:

انڈین میڈیا کے مطابق ملک کے ایک معروف روحانی گرو کو ایک 21 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فلاحاری مہاراج پر الزام ہے کہ انھوں نے راجھستان کے ایک گاؤں الوار میں واقع اپنے آشرم میں قانون کی ایک طالبہ کا ریپ کیا۔اگر ان پر یہ جرم ثابت ہو گیا تو انھیں دس سال قید بھگتنا ہو گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھی انڈیا کے متنازع روحانی گرو گرمیت رام رحیم کو دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ طالبہ نے ریپ کرنے والے کا عضو کاٹ دیاپولیس کا کہنا ہے کہ فلاحاری مہاراج کو سنیچر کو گرفتار کر کے طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے

میانمار: روہنگیا بحران کا ذرائع ابلاغ میں کوریج، سازش کے شبہےکا اظہار

September 23, 2017 - 20:19
Posted in:

اِس میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ 'بی بی سی' میں مسلمانوں کا بہت زیادہ اثر ہے اور یہ کہ اسلامی ملکوں کی تنظیم (او آئی سی) اپنی مرضی کی کہانیاں گھڑنے کے لیے غیر ملکی صحافیوں کو رقوم ادا کر رہی ہے

فٹبال کلب بارسلونا کا مستقبل کیا ہوگا؟

September 23, 2017 - 19:04
Posted in:

سپین میں کاتالونیہ کی آزادی کے معاملے پر فٹبال کلب بارسلونا کئی سالوں سے غیر جانبدار نہیں رہا ہے۔کلب نے اس معاملے میں آئندہ یکم اکتوبر کو ہونے والے ریفرنڈم کے لیے واضح حامی ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ اس ریفرنڈم وک مڈرڈ میں مرکزی حکومت غیر قانونی قرار دے جا چکی ہے۔ میسی 2021 تک بارسلونا کے ہوگئے’نیمار چاہیے تو 20 کروڑ پاؤنڈز ادا کرنے ہوں گے‘مرکزی حکومت نے سول گارڈ پولیس کو علیحدگی پسندوں کو گرفتار کرنے کے لیے روانہ کر دیا ہے اور ریفرنڈم سے متعلق اشیا ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔تاہ

ٹنڈو جام، الخدمت کے صدر عبدالحمید شیخ کی ممانی اور جہانگیر شیخ کی اہلیہ انتقال کرگئیں

September 23, 2017 - 18:44
Posted in:

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈو جام کے صدر عبدالحمید شیخ کی ممانی، سابق کونسلر اور سماجی رہنما جہانگیر شیخ کی اہلیہ آپا زبیدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد، جنرل سیکرٹری سلیم قائمخانی، نائب امیر حماد علی بہادر، اعجاز احمد، ناظمین حلقہ جات راؤ طارق راجپوت، سہیل شارق، الخدمت ٹنڈوجام کے سیکرٹری جنرل اختر سمعو، پیپلزپارٹی کے رہنما سائیں داد کلیری، جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ صابر، ایم کیوایم کے رہنما نبی عالم شیخ سمیت بڑی تعداد میں سماجی وسیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مرحومہ کو نور شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ وفات پر مختلف طبقہ فکر

صحافت کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے، عدالت

September 23, 2017 - 18:44
Posted in:

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ میں نواب شاہ کے سینئر صحافی مرغوب حسین رضوان تھیبو کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست نمبر سی پی ڈی بی نمبر 3343/16جس میں معروف قانون دان خادم حسین سومرو ایڈووکیٹ اور جلیل احمد میمن ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ محکمہ تعلیم سمیت دیگر سرکاری محکموں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی بڑی تعدادغیر قانونی طور پر صحافت کررہی ہے، صحافی کی حیثیت سے ناصرف مراعات حاصل کررہے ہیں بلکہ پریس کلبوں کے عہدوں پر بھی قابض ہیں کی سماعت کے دوران عدالت نے

***۔۔۔۔۔۔بھٹ شاہ۔۔۔۔۔۔***

September 23, 2017 - 18:41
Posted in:

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) درگاہ بھٹ شاہ شہر حساس قرار، رینجرز اور فوج طلب، ضلع بھر میں 2700 سے زائد افسران واہلکار تعینات کردیے گئے، درگاہ چاڑی پر واقع مسافر خانے، دکانیں بند، ضلع بھر میں 169 امام بارگاہ، 77 مجلس، 92 ماتمی جلوس کے سیکورٹی انتظامات، 5 ڈی ایس پی، 15ایس ایچ او 60رینجرز اہلکار50 خواتین کانسٹیبل ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ایس ایس پی مٹیاری سید امداد علی شاہ کی میڈیا کو بریفنگ۔ محرم الحرام کے دوران درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی اور بھٹ شاہ شہر حساس قرار دے دیا گیا۔ درگاہ چاڑی پر واقع مسافر خانوں، دکانوں کو سیکورٹی خدشات کے سبب بند کرادیا گیا۔ ڈی ایس پی سیکورٹی الطاف آرائیں، سی آئ

Pages