Monthly archive

نیشنل بینک 18 کروڑ ڈالر بدعنوانی کیس، ملزمان کی ضمانت مسترد

September 22, 2017 - 23:56
Posted in:

سندھ ہائی کورٹ نے آج سابق صدر بینک، علی رضا سمیت چار ملزمان کی ضمانت میں توثیق کی استدعا مسترد کر دی۔ دیگر ملزمان میں سابق ریجنل چیف زبیر محمد، عمران بٹ اور جنرل مینجر این بی پی بنگلہ دیش وسیم خان شامل ہیں

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، عام شہریوں کی ہلاکتوں پر احتجاج

September 22, 2017 - 23:47
Posted in:

اسلام آباد — 
پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باونڈری پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر شديد احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفتر خارجہ طلب کیا اور گذشتہ روز ورکنگ باونڈری پر فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں پر اپنا شديد احتجاج ریکارڈ کرایا۔

شاہد خاقان عباسی کا خطاب قومی پالیسی کا عکاس تھا، تجزیہ کار

September 22, 2017 - 23:24
Posted in:

واشنگٹن — 
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی تقریر کے بارے میں ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کا محور خطے سے متعلق امور اور ان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی تھی۔
انہوں نے اپنی تقریر میں بھارتی کنٹرول کے کشمیر کی صورت حال، بھارتی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانچ پڑتال کے لیے وہاں اقوام کا مشن بھیجنے کا مطالبہ کیا۔
افغانستان کے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا ایک بڑا علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے اور وہ وہیں سے اپنی کارروائیاں کرتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کا ڈرون کارروائی اور کمانڈو چھاپوں پر لاگو پابندی اٹھانے پر غور

September 22, 2017 - 22:26
Posted in:

روزنامہ ’نیو یارک ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایسی تبدیلی سے اُن ملکوں میں انسدادِ دہشت گردی کے مشن کی راہ ہموار ہوگی، جہاں اسلامی شدت پسند سرگرم عمل ہیں؛ لیکن امریکہ نے اس سے قبل اُنھیں ہلاک کرنے یا پکڑنے کا کام انجام نہیں دیا

واشنگٹن — 
روزنامہ ’نیو یارک ٹائمز‘ نے خبر دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے روایتی میدان سے ہٹ کر ڈرون حملوں اور کمانڈو نوعیت کے چھاپوں سے متعلق اوباما دور میں عائد کردہ کلیدی قدغنوں کو اٹھانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ بات داخلی سوچ بچار سے مانوس اہل کاروں کے حوالے سے بتائی گئی ہے۔

نواز شریف کے پارٹی سربراہ بننے کی راہ ہموار ہو گئی

September 22, 2017 - 22:09
Posted in:

پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد اب نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

افغان فوج کی تربیت کے طریقہٴ کار میں تبدیلی کا مطالبہ

September 22, 2017 - 21:39
Posted in:

غیر جانبدار ادارے کے ایک سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ جب تک افغان فوج کی تربیت کا انداز نہیں بدلا جائے گا، تب تک فراہم کیے جانے والے اربوں ڈالر ضائع جاتے رہیں گے

پاکستان ’’ٹیررستان‘‘ بن گیا ہے: بھارت کا الزام

September 22, 2017 - 19:48
Posted in:

اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عباسی کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے، بھارت کی سفارت کار نے کہا ہے کہ ’’پاکستان کو یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ کشمر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور یہ کہ دنیا کو پاکستان سے انسانی حقوق کے احترام کا سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں‘‘

جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں : بھارتی ڈی جی ایم او

September 22, 2017 - 19:40
Posted in:

بھارت کے ڈی جی ایم او نے کہا ہے کہ بھارتی فوج حد بندی لائین پر امن و سکون برقرار رکھنے اور فائر بندی کے سمجھوتے پرمکمل طور پر عمل کرنے کی خوائش رکھتی ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اسی طرح کے جوابی عمل کا مظاہرہ کرے ۔

یاسر شاہ کے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کے اعلان میں تاخیر

September 22, 2017 - 18:24
Posted in:

div class="story-body" style="direction:rtl;"

div class="with-extracted-share-icons"

/button
/div
/li
/ul/div

/div
/div
/div
/div

div class="story-body__inner" property="articleBody"
figure class="media-landscape has-caption full-width"span class="image-and-copyright-container"

تین میل طویل ساڑھی کا ریکارڈ بنانے کی کوشش

September 22, 2017 - 17:54
Posted in:

سری لنکا کے شہر کینڈی میں بچوں کی مدد سے تین میل طویل عروسی ساڑھی پہننے پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ایک جوڑے کا نام شامل کیے جانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس واقعے کے بعد بچوں کے تحفظ کی اتھارٹی نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ الوادوگوڈا ساراتھ ایکانائکے پرائمری سکول کے 250 بچے گانوروا۔ کینڈی روڈ پر جمعرات کے روز کھڑے ہوئے اور انھوں نے تین میل لمبی ساڑھی کی نمائش میں مدد کی۔ اس ساڑھی کو بنانے والی فنکار کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی طویل ترین ساڑھی ہے۔اس ساڑھی کو تیار کرنے والی فنکار کو امید ہے کہ ان کا کام ایک ریکارڈ قائم کر دے گا۔ اس نمائش کو ایک شادی کے انداز میں مرتب کیا گیا تھا اور

’پاکستان ٹیررستان ہے‘، اقوامِ متحدہ میں انڈیا کی برہمی

September 22, 2017 - 16:18
Posted in:

انڈیا نے پاکستانی وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے جواب میں برہمی کا اظہار کیا ہے اور انڈیا کی سفیر نے پاکستان کو 'ٹیررستان' کہہ کر پکارا۔اپنے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انڈیا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کشمیر میں 'جنگی جرائم' میں ملوث ہے اور پاکستان میں 'دہشت گردی برآمد' کر رہا ہے۔ ’محدود جنگ کی پالیسی پر عملدرآمد غلطی ہو گی‘انڈیا نے سنیچر کو ہی جنرل اسمبلی سے خطاب کر لیا تھا تاہم بعد میں پاکستان کے وزیراعظم کے خطاب پر اس نے اپنا جواب دینے کا حق استعمال کیا۔ یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشمیر کے تنازع پر کشیدگی میں اضافہ ہوا

انڈیا کی 'کولڈ سٹارٹ‘ حکمت عملی ہے کیا؟

September 22, 2017 - 14:30
Posted in:

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک انڈین فوج کی 'کولڈ سٹارٹ' حکمت عملی سے نمٹنے کے لیے کم فاصلے تک مار کرنے والے جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'جہاں تک ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاروں کا تعلق ہے، تو ہم نے ایسے کوئی بھی ہتھیار ابھی تک فیلڈ نہیں کیے ہیں۔ ہم نے مختصر رینج کے ایٹمی ہتھیار تیار کیے ہیں تاکہ انڈيا کی 'کولڈ سٹارٹ' حکمت عملی کا سامنا کیا جا سکے۔' پاکستان بار بار جس 'کولڈ سٹارٹ' حکمت عملی کا نام لے رہا ہے وہ آخر ہے کیا؟ کیا انڈیا واقعی اس طرح کی کسی فوجی حکمت عملی کا استعمال کرتا ہے؟

Pages